اضلاع کی خبریں 27.08.2013

عمران خان شکست کی خفت چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے،:غلام دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان شکست کی خفت چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، اپنی ناکامیوں اورحماقتوں کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں بلکہ غیر مہذب اور غیر جمہوری لوگوں کا ایک گروہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن میں شکست کھا کر عمران خان ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچے کھچے کارکنوں کو غیر آئنی اور غیر قانونی حرکتیں کرنے کی ہدایات جاری کر رہے ہیںاور ایک ذمہ دار سیاسی راہنما کا طرز عمل اختیار کرنے کی بجائے حالات کو جان بوجھ کر تصادم کی راہ پر ڈالنا چاہتے ٰٰ ہیں، میاں نواز شریف نے پر امن احتجاج کرنے والوں کو فری ہینڈ دینے کا حکم دے دیا ہے اب تحریک انصاف کیساتھ ہونیوالا سلوک ان کے اپنے رویے پر منحصر ہوگا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد عدلیہ اور آزاد الیکشن کمیشن پر یقین رکھنے والی جماعت ہے اورالیکشن کمیشن ہر لحاظ سے مکمل با اختیار ہے،عمرن خان سڑکیںبلاک کرکے عوام کو کوفت پہنچانے اور عدلیہ و الیکشن کمیشن پر کیچڑ اچھال کر بلیک میلنگ کی کوشش کر رہے ہیں، وہ بچگانہ حرکتیںترک کرکے مبینہ دھاندلی کے ثبوت لے الیکشن کمیشن کے پاس جائیں اور اپنے الزامات کو وہاںثابت کریں،انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت کی نااہلی وبدانتظامی کی وجہ سے ملک کو سالانہ600ارب روپے خسارے کا سامنا ہے جو پاکستان جیسے ملک کے لئے ناقابل برداشت ہے ،مسلم لیگ ن نے ملک کو درپیش بھیانک مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک جامع پالیسی مرتب کرلی ہے، میاں نواز شریف اپنے عزم اور سچائی کی طاقت سے قوم کی کشتی کو پارلگانے میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آبی دہشت گردی،کنڑول لائن پر بدترین جارحیت اور ملک میں دہشت گردی کے خلاف تحریک چلائیں گے
گوجرانوالہ(جی پی آئی) سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آبی دہشت گردی،کنڑول لائن پر بدترین جارحیت اور ملک میں دہشت گردی کے خلاف تحریک چلائیں گے۔6ستمبر کو یوم دفاع پاکستان اور 7ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت منایا جائے گا۔ملک میں قیام امن کیلئے امریکہ اور طالبان دونوں سے نجات حاصل کی جائے۔غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کروڑوں عاشقان مصطفیٰۖ کے دل کی آواز ہے۔اس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔متاثرین سیلاب کی مدد کرنا قومی و اخلاقی فریضہ اور عبادت ہے۔حکومت سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کرئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی کی اقامت گاہ پر عملاء کرام ،عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بعدازاں انہوںنے جماعت رضائے مصطفیٰۖ کے مرکزی امیر پیر ابودائود محمد صادق قادری کی عیادت کی اور الحاج محمد حفیظ نیازی کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔صاحبزاہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی راہنما الحاج سرفراز احمد تارڑ کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ میں بھی شرکت کی، واھنڈو، کامونکی، مریدکے میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔سنی اتحاد کونسل ،جماعت رضائے مصطفی اور انجمن طلباء اسلام کی طرف سے متاثرین سیلاب کو پکی پکائی خوراک کے ساتھ نقد پیسے اور خشک راشن کے تھیلے بھی تقسیم کیے۔اس موقع پرپیر محمد دائود رضوی،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی ،پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، الحاج سرفراز احمد تارڑ،مفتی محمد حسین صدیقی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی،قاری غلام سرور حیدری،مفتی محمد سعید رضوی،قاری محمد اشرف شاکر،حافظ محمد رفیق قادری،مفتی محمد حسیب قادری،قاضی محمد یعقوب رضوی،مولانا محمد خالد حسن مجددی،ارشد جاوید مصطفائی اور محمد اکرم رضوی بھی ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت رضائے مصطفیٰۖ کے مرکزی راہنما الحاج محمد حفیظ نیازی کی اہلیہ مرحومہ اور محمد حبیب الرحمن رضوی،محمد احمد رضا کی والدہ مرحومہ کے قل کا ختم شریف مرکز اہلسنت جامع مسجد زینت المساجد میں ادا کیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)جماعت رضائے مصطفیٰۖ کے مرکزی راہنما الحاج محمد حفیظ نیازی کی اہلیہ مرحومہ اور محمد حبیب الرحمن رضوی،محمد احمد رضا کی والدہ مرحومہ کے قل کا ختم شریف مرکز اہلسنت جامع مسجد زینت المساجد میں ادا کیا گیا۔مرکزی امیر پیر مفتی ابو دائود محمد صادق قادری نے دعا کی۔اس موقع پر صاحبزادہ محمد دائود رضوی،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،مفتی محمد حسین صدیقی،مفتی غلام نبی جماعتی،مولانا محمد خالد حسن مجددی، حافظ محمد رفیق قادری،مفتی محمد شفع رضوی،مفتی رضاء المطفے ظریف القادری،حافظ محمد مشتاق احمد سلطانی،مولانا حامد رضا سیالکوٹی، قاری غلام سرور حیدری، مولانا محمد نواز قادری، مولانا محمد حنیف چشتی،قاضی محمد یعقوب رضوی،صاحبزادہ محمد رائوف رضوی اور صاحبزادہ غوث رضا نے ایصال ثواب، فکر آخرت اور عظمت والدین کے موضوع پر خطاب کیا۔صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے کہا اسلامی تعلیمات کی دعوت انسانیت کے لیے مینارہ نور ہے۔انہوں نے کہا حقوق العباد میں سب سے مقدم حق والدین کا ہے۔والدین کی خدمت دنیا و آخرت میں سرخروی کا باعث اور خوشنودی خدا کا ذریعہ ہے،حقوق العباد چھوڑ کر صرف عبادات سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل نہیں ہو سکتی اللہ تعالیٰ نے اپنے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی پر بھی بڑا زور دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل ہونگے:یاسر مشتاق بھٹی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ پی پی 91کے صدریاسرمشتاق بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل ہونگے ضمنی انتخابات کے بعد اب مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں بھی مخالفین کا صفایا کرکے رکھ دے گی پورے ملک میں مسلم لیگ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام عوامی مسائل کے حل کی نوید ہے۔اس کے نفاذ سے عوام کے مقامی سطح کے مسائل بہتر اندازمیں حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس وقت صرف میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف واحد لیڈر ہیں جنہیں عوامی حمایت اور ہمدردیاں حاصل ہیں اور انشاء اللہ میاں برادران عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے نکال کر دم لیں گے۔ ضمنی الیکشن میں کامیابی کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن) انشاء اللہ کلین سویپ کرے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارتی آبی دہشت گردی، کنٹرول لائن پر بدترین جارحیت او رملک میں دہشت گردی کے خلاف تحریک چلائیں گے:صاحبزادہ حامد رضا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارتی آبی دہشت گردی، کنٹرول لائن پر بدترین جارحیت او رملک میں دہشت گردی کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ 6ستمبر کو یوم دفاع ملک پاکستان اور 7ستمبر کو تحفظ ختم نبوت منایا جائیگا۔ ملک میں قیام امن کیلئے امریکہ اور طالبان دونوں سے نجات حاصل کی جائے۔ غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کروڑوں عاشقانِ مصطفےٰ کے دل کی آواز ہے۔ اس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ متاثرین سیلاب کی مدد کرنا قومی و اخلاقی فریضہ ہے۔ حکومت سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی کی اقامت گاہ پر علماء کرام، عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بعدازاں جماعت رضائے مصطفےٰ کے مرکزی امیر پیر مفتی ابودائود محمد صادق قادری کی بیمار پرسی کی اور الحاج محمد حفیظ نیازی کی اہلیہ مرحومہ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما الحاج سرفراز احمدتارڑ کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ میں بھی شرکت کی اور واہنڈو، کامونکی، مریدکے میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سیلاب کو پکی پکائی خوراک کے ساتھ خشک راشن کے تھیلے بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی، پیر سید اقبال احمد شاہ، سرفراز احمد تارڑ، محمد نواز کھرل، مولانا محمد اکبر نقشبندی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد سعید رضوی، مفتی محمد طیب قادری، مفتی محمد حسین صدیقی، مفتی غلام نبی جماعتی، قاری غلام سرور حیدری، مولانا حافظ محمد رفیق قادری، مولانا محمد خالد حسن مجددی اور دیگر علماء کرام بھی ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت رضائے مصطفےٰ کے مرکزی رہنما الحاج محمد حفیظ نیازی کی اہلیہ مرحومہ کے قل کا ختم ادا کیا گیا
گوجرانوالہ (جی پی آئی)جماعت رضائے مصطفےٰ کے مرکزی رہنما الحاج محمد حفیظ نیازی کی اہلیہ مرحومہ اور محمد حبیب الرحمن رضوی، محمد احمد رضا کی والدہ مرحومہ کے قل کا ختم شریف مرکز ہالسنت جامع مسجد زینت المساجد میں ادا کیا گیا۔ مرکزی امیر پیر مفتی ابودائود محمد صادق قادری نے دعا کی۔ اس موقع پر صاحبزادہ محمد دائود رضوی، الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی، الحاج سرفراز احمد تارڑ، مفتی محمد حسین صدیقی، مفتی غلام نبی جماعتی، مولانا محمد خالد حسن مجددی، مفتی محمد شفیع رضوی، مفتی رضا المصطفےٰ ظریف القادری، حافظ محمد مشتاق احمد سلطانی، مولانا حامد رضا سیالکوٹی، قاری غلام سرور حیدری، حافظ محمد رفیق قادری،مولانا محمد حنیف چشتی، قاضی محمد یعقوب رضوی، صاحبزادہ محمد رئوف رضوی اور صاحبزادہ غوث رضا نے ایصالِ ثواب، فکر آخرت اور عظمت والدین کے موضوع پر خطاب کیا۔ صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی دعوت انسانیت کیلئے مینارئہ نور ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق العباد میں سب سے مقدم حق والدین کا ہے۔ والدین کی خدمت دنیا و آخرت میں سرخروئی کا باعث اور خوشنودی خدا کا ذریعہ ہے۔ حقوق العباد چھوڑ کر صرف عبادات سے اﷲ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل نہیں ہوسکتی۔ اﷲ تعالیٰ نے اپنے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی پر بھی بڑا زور دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش کر رہی ہے:عابد حسین صدیقی
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے نجی ٹیلیویژن پر ایف آئی آر کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش کر رہی ہے جس پر پیپلز پارٹی بھرپور مذمت کرتی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں میڈیا ذمہ دار ہوا ہے سیاست دانوں کو بھی تنقید برداشت کرنا سیکھنا ہو گا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے صحافیوں پر حملہ کر کے اپنی آمرانہ سوچ کی عکاسی کی ہے جس سے جمہوریت کو نقصان ہو گا، پاکستان کسی محاز آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لئے مسلم لیگ مفاہمت پر عمل پیرا ہو کر ملک کو درپیش چیلنجز دلا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اے آر وائی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور حکومت کے آزادی صحافت پر ہر حملے کی مذمت کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غلط بند توڑنے کی روایت حالیہ سیلاب میں بھی برقرار رہی، ق لیگ پنجاب
لاہور (جی پی آئی) ق لیگ پنجاب کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سردار وقاص حسن موکل نے کہا ہے کہ غلط بند توڑنے کی روایت حالیہ سیلاب میں بھی برقرار رہی، نہر مرالہ راوی لنک کو 30 مقامات سے غلط طور پر توڑ کر ڈسکہ سیالکوٹ کی ہزاروں ایکڑ زمین کو ناقابل کاشت بنادیا گیا۔ انہوں نے اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرواتے ہوئے کہا کہ نہر راوی لنک کو 30 مقامات سے ڈائون سٹریم کی طرف توڑا گیا جس کا واضح مطلب سیاسی پسند اور ناپسند کے سوا کچھ اور نہیں، نہر کو جہاں جہاں سے توڑا گیا تاحال اس کی مرمت بھی نہیں کی گئی جس سے ہزاروں کا شتکار خاندان سراپا احتجاج ہیں ۔ غلط بند توڑنے کی وجہ سے چاول کے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ سردار وقاص حسن موکل نے کہا کہ اگر 2010ء میں سیلاب پر بننے والے جسٹس منصور علی شاہ کمیشن رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد ہو جاتا تو آج پھر غلط بند توڑنے اور کٹ لگانے کے حوالے سے اسی من مانی کے واقعات کا اعادہ نہ ہوتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزدور سبزیوںکے بھائو سن کر خالی ہاتھ لوٹ رہے ہیں،ق لیگ لاہور
لاہور (جی پی آئی)ق لیگ لاہور کے سینئر راہنمائوں نے کہا ہے کہ ابلی ہوئی امپورٹڈ سبزیاں کھانے والے حکمران پیاز ،ٹماٹر کی قیمتیں کنٹرول کریں، مزدور سبزیوں کے بھائو سن کر خالی ہاتھ گھر لوٹ رہے ہیں، سینئر راہنمائوں رانا محمد ریاض، ناصر رمضان گجر، میاں کامران سیف، نصیر آرائیں، حاجی محمد شکیل نے مسلم لیگ ہائوس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ مخلوق خدا کے تکلیف میں ہونے کے باعث خد ابھی ناراض ہے اسی لیے بارش اور سیلاب کی صورت میں عذاب آرہے ہیں، عوام کا جینا جتنا آج دشوار ہے پہلے کبھی نہ تھا، مہنگائی کنٹرول کرنے والے حکومتی اداروں کا کہیں وجود نہیں، اشیائے خوردونوش کو سرکاری قیمتوں کے مطابق فروخت نہ کرواسکنا حکومتی ناکامی ہے جس کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قرض لیکر قرض ادا کرنا حکمت عملی نہیں، واردات ہے، سینیٹر کامل آغا
لاہور (جی پی آئی) ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ قرض لیکر قرض ادا کرنا حکمت عملی نہیں، واردات ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قوم کو عالمی مہاجنوں کے نئے شیطانی جال میں جکڑ رہے ہیں، پاکستان کو ایشئین ٹائیگر بنانے والے اسے ایشیاکا مقروض ترین ملک بنانے کی راہ پر چل نکلے، ق لیگ مصلحتوں سے پاک اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے۔ گزشتہ روز یہاں انہوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ کی پالیسیوں سے بجلی ، گیس، پٹرول مزید مہنگا ہو گا اور مہنگائی کا نیا طوفان سب کچھ بہا لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرض پر قرض لینے کی تباہ کن سوچ کے خلاف ق لیگ سینٹ اور قومی اسمبلی میں آواز بلند کرے گی کشکول توڑنے کی بات کرنے والوں نے کشکول کا سائز بڑا کر لیا ہے 3 ماہ کے اندر اندرلوڈشیڈنگ انتہا پسندی کے خاتمہ کے بعد معیشت کی بحالی کا ویژ ن بھی پوری طرح بے نقاب ہو گیا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوامی و قومی ایشوز پر یکجان نہ ہوئیں تو ملک کا بہت نقصان ہو گا کیونکہ حکومت کسی نہ کسی طرح 5 سال نکالنے کے یک نکاتی ایجنڈہ پر عمل پیرا ہو چکی ہے۔ ملک و قوم کو درپیش مسائل ان کی ترجیحی فہرست سے نکل چکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قرضوں میں جکڑی قوم آزادی سے سانس بھی نہیں لے سکتی:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت کی کوئی پالیسی بھی واضح نہیں ہے۔سلامتی کونسل کے لئے قانون سازی کا نہ ہونا کسی المیے سے کم نہیں۔فیصلے پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے کہیں اور ہورہے ہیںیہ پارلیمنٹ کی توہین کے مترادف ہے۔موجودہ دور حکومت بھی جنرل(ر)پرویزمشرف اور پیپلز پارٹی کے ادوار کا ہی تسلسل معلوم ہوتی ہے۔چہروں کی تبدیلی سے انقلاب نہیں آتے ضرورت اس امر کی ہے کہ برسوں سے جاری فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو چاہئے کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ملک میں نئے تجربات نہ کریں۔ نواز شریف ماضی کے تلخ تجربات سے سبق سیکھتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف کا تقرر میرٹ پر کریں۔پاکستان مزید کسی بھی قسم کے عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔نظریہ ضرورت کو دفن کرکے ہی ہم ترقی کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے ملک و قوم کی عزت،وقار اور سلامتی سب کچھ دائوپر لگادیا ہے۔امریکی غلامی کا طوق ہمارے گلوں میں ہے۔ ہر پیدا ہونے والا بچہ 80 ہزار روپے کا مقروض ہے۔قرضوںمیںجکڑی قوم آزادی سے سانس بھی نہین لے سکتی۔پاکستان جوکہ وسائل سے مالامال اللہ کی ایک خوبصورت نعمت ہے اس میںرہنا چند مٹھی بھر خاندانوں نے18کروڑ عوام کے لئے زحمت بنادیا ہے۔کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے گئے۔ جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ سابق پیپلز پارٹی کے دور میں 55 ملکوں کے دوروں پر 15 سو سے زائد شاہانہ گاڑیاں کرائے پر لی گئیں اور ان کا کرایہ قومی خزانے سے اداہوا۔ فی الفور تمام غیر ضروری اخراجات کو ختم کرکے رقم کو عوام کی فلاح و بہبود پر لگا دیا جائے۔ عوام الناس میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نجی ٹی وی چینل کے خلاف آیف آئی آر آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے:ڈاکٹرسید وسیم اختر
لاہور(جی پی آئی)پنجاب اسمبلی میں شدید احتجاج کرتے پوائنٹ آف آرڈر پر ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے بلوچستان حکومت کی طرف سے نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف اور دیگر عہدیداران کے خلاف ایف آئی آر پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادیٔ صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا پر پابندیوں کی جماعت اسلامی شدید مذمت کرتی ہے۔ بلوچستان حکومت ہوش کے ناخن لے اور نجی ٹی وی چینل کے خلاف ایف آئی آر کو واپس لیا جائے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اظہار رائے کی آزادی کا احترام کرتی ہے۔ میڈیا پر پابندیوں کو پاکستان کے عوام کسی صورت بھی قبول نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے ایک بار پھر اپنی غنڈہ گر دی دیکھا کر اپنا کردار واضح کر دیا ہے:فضہ ذیشان
لاہور (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما فضہ ذیشان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے ایک بار پھر اپنی غنڈہ گر دی دیکھا کر اپنا کردار واضح کر دیا ہے تحر یک انصاف پنجاب کے صدر اعجازچو ہدری اور دیگر پر مقدمہ بنوا نا پنجاب حکومت کا کام ہے انہوں نے کہا کہ میڈ یا کو مسلم لیگ ( ن) نے استعمال کیا ہے اور حقائق سب کے سامنے بہت جلد آجائینگے کیو نکہ تحر یک انصاف کے کسی کارکن نے میڈ یا کے نمائندئوں کے ساتھ کچھ نہیں کیا بلکہ مسلم لیگ ( ن) ایک بار پھر گندی سیاست کر تے ہوئے اپنے غنڈے بھیج کر سب کچھ کروایا ہے کیو نکہ خود ساختہ خادم اعلیٰ کہلوانے والے نے اپنی غنڈہ گر دی پر عوام کی تو جہ ہٹانے کے لئے سب کچھ کروایا ہے جس کی مثال اسمبلی میں وزیر قانون رانا ثنا اﷲ کی تحریک انصاف پر فضول گفتگو کر نا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر قانون خود کالعدم تنظیموں کے نمائندوں کے ہمراہ گھومتے ہیں مگر اپنے آپ کو قانون کے محافظ کہنے والے خود غنڈے وزیر کو چاہیے کہ اپنے لگام کو درست طرح رکھیں انہوں نے کہا کہ میڈ یا کے نمائندوں کو بھی اس حوالے سے تحقیقات کر وانی چاہیے تاکہ سچ سامنے آسکے اور پنجاب حکومت اپنی طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہے اور بہت جلد سچ کی جیت ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی ملکی مفادات کی خاطر حکومت کے ہر اقدام کو سراہے گی:قاضی احمد سعید
لاہور(جی پی آئی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے مدبرانہ قیادت کی وجہ سے آج پوری عالمی برادری پیپلز پارٹی کو اقتدار کی پرامن منتقلی پر مبارکباد دے رہی ہے پیپلز پارٹی ملکی مفادات کی خاطر حکومت کے ہر اقدام کو سراہے گی، پاکستان پیپلزپارٹی معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موجودہ حکومت کے ساتھ ہے اور تنقید برائے تنقید نہیں کرے گی، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایشوز کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی نے توانائی بحران کے حل کے لئے دیامیر، بھاشا ڈیم اور پاک ایران گیس پائپ لائن جیسے منصوبوں کی بنیاد رکھی اور قومی مسائل حل کرے گی۔ گوادر پورٹ کو چین کے حوالے کرنا پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کی تاریخ میں کراچی میں بد امنی پھیلانے میں مرکزی کردار ایم کیو ایم کا ہے جو بھتہ مافیاہے:پیر علامہ یوسف اعوان
لاہور (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یو سف اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کراچی میں بد امنی پھیلانے میں مرکزی کردار ایم کیو ایم کا ہے جو بھتہ مافیاہے اور عوام کو اپنی دہشت میں رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو ہمیشہ اسی لئے سمجھایا کہ شاید یہ اپنے آپ کو درست کر لیں مگر بد قسمتی سے یہ ٹھیک ہو نے والے نہیں نکلے انہوں نے کہا کہ کراچی میں غنڈا راج قائم کر تے ہوئے عوام کو لوٹنے والی ایم کیو ایم عوامی جماعت نہیں بھتہ مافیا جماعت ہے جو ہر دور حکومت میں اقتدار حاصل کر نے کے لئے معصوم لوگوں کو قتل کرواتے ہیں اور قیام امن کی باتیں کر نے والے پہلے اپنے گریبان میں جھا نکیں کہ امن کون خراب کر رہا ہے پیسوں اور طاقت کے لئے قتل و غارت کر وانی والی ایم کیو ایم ہے اور پنجاب میں بھی بھتی پر چی کو فروغ دینے کے لئے آئیں ہیں مگر بُر ی طرح ناکام ہو ئے ہیں مفاد پر ست جماعت کا بُرا وقت شر وع ہو گیا ہے کیو نکہ بے گناہ افراد کو قتل کر وانے والوں کا انجام بھی بُرا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام پنجاب حکومت کے رویے کے خلاف علامتی دھرنے دئیے گئے
لاہور(جی پی آئی) مجلس وحدت مسلمین کے زیرِ اہتمام سانحہ بھکر اور اُس میں پنجاب حکومت اور انتظامیہ کی جانبدارانہ رویے کیخلاف ملک بھرمیں علامتی دھرنے دئیے گئے۔ پنجاب میں شیخوپورہ،قصور،ننکانہ صاحب ،سرگودہا،سیالکوٹ ،جھنگ ،فیصل آباد،ڈی جی خان ،ملتان ،وہاڑی ،بورے والا،چینوٹ ،پنڈی بھٹیاں،گوجرانوالہ،گجرات،جہلم،پنڈداداں خان ،راولپنڈی،اٹک ،رحیم یارخاں،منڈی بہاوالدین ،مونہ سیداں،حید رآباد تھل،منکیرہ،اٹھارہ ہزاری سمیت مختلف اضلاع و تحصیلوںمیں دھرنے دیے گئے ۔لاہور میں ناصر باغ لوئر مال پر دھرنا دیا گیا ۔ دھرنے میں خواتین اور بچوں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئیس۔ دھرنے کی قیادت علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ ابوذر مہدوی، علامہ حسن ہمدانی، علامہ امتیاز کاظمی نے کی۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شیعہ قوم کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے۔ جس کی مثال بھکر کا واقعہ ہے۔ بھکر میں پُر امن محب وطن ہمارے کارکنوں کا نااہل ڈی پی او نے یوم پاکستان کی ریلی کی اجازت نہیں دی اور دوسری طرف کالعدم دہشت گردوں کو جو ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، سے طالبان اور القاعدہ کے امپورٹ شدہ شرپسند تھے۔ اُن کو پولیس کی حفاظت میں ریلی کی اجازت اور شیعہ آبادی پر حملہ کرنے میں ڈی پی او سرفراز احمد فلکی نے معاونت کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت میں شامل متنازعہ شخص رانا ثناء اللہ جو کالعدم دہشت گرد تنظیم کا سرپرستِ اعلیٰ ہے بھکر واقع ے میں ملوث ہیں۔ پنجاب حکومت کو ڈی پی او اور رانا ثناء اللہ کے بارے میں معلومات کے ہوتے ہوئے خاموشی بڑی مہنگی پڑے گی۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ ابوذر مہدوی کا کہنا تھا کہ یہ کیسی حکومت ہے جو ہمارے پیاروں کی شہادت پر دلاسہ دینے کی بجائے رسمِ قل پر حملہ کرکے قرآن کی بے حرمتی، خواتین پر تشدد سینکڑوں گرفتار اور زخمی کردئیے ۔ کیا ہم ہندو معاشرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ایسی غیر مسلم حکمران بھی نہیں کرتے۔ اُن کہنا تھا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں نے ملک کو یرغمال بنایاہوا ہے اور حکومت کے اندر موجود کالی بھیڑیں اُنکی سرپرستی کررہی ہیں۔ بھکر واقعے کی شفاف تحقیقات تک ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ بھکر کا و اقع ہ در اصل ایک بڑے پلان گیم کا حصہ تھا جو ہمارے پر امن عوام نے ناکام بنا دیا ۔ طالبان اور القاعدہ کے شر پسند جنگجوئوں کا بُلا کر یہ خونی کھیل کھیلا گیا جس میں ڈی پی او بھکر شامل تھا لیکن ہمارے مطالبات کے باوجود حکومت اُس دہشت گرد نواز ڈی پی او کی سرپرستی میں مصروف ہیں۔ انشاء اللہ ہم پُر امن جدوجہد سے اِس سازش کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں علامہ حسن ہمدانی صوبائی رہنماء مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈی پی او بھکر کو معطل اور غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بننے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈینگی کے خلاف کسی قسم کی غفلت برداشت نہی کی جائے گئی ۔ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر
لاہور(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ آفیسر شیخ تنویر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی کی پیداور میں اضافہ ہوا ہے اور عوام کو اس موزی مرض سے بچانے کے لیئے محکمہ سوشل ویلفیئر اپنا بھر پور کرداررہا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہی کی جائے گئی اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ڈی اوز اورملازمین این جی اوز کے ساتھ مل کر ڈینگی کے خاتمے کے لیئے بھر پور کوشش جاری رکھیںانہوں نے کہا عوام کی خدمت سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا اولین فرض ہے اور وہ بطور ڈسٹرکٹ آفیسر عوام کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گئے انہوں نے سیلاب زدگان اور ان کے نقصان پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے این جی اوز کو سیلاب زدگان کی امداد کرنے کی تلقین کی انہوں نے پنجاب حکومت سے اپیل کی کہ منشیات سے پاک لاہور منصوبے کی ٹھوس حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان اور بھارت دوستی کی ایک تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں :پروفیسر جگتار سنگھ
اسلام آباد (جی پی آئی)پاکستان اور بھارت دوستی کی ایک تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں ۔آئندہ آنے والے وقت میں دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہوں گے ۔بعض غیر ملکی قوتیں انڈیا اور پاکستان کے درمیان معمولی اختلافات کو غلط رنگ دے کر اپنے مفادات حاصل کر نا چاہتی ہیں مگر انکومنہ کی کھانی پڑے گی ۔ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کی علمبردار عالمی تنظیم یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن انٹرنیشنل انڈیا کے صدر پروفیسر جگتار سنگھ اور جنرل سیکرٹری جے رام داس نے UHRO کے مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا پروفیسر جگتار سنگھ نے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام ہر شخص کی ذمہ داری ہے ۔اگر ہم حقیقی معنوں میں انسانی حقوق کی تکمیل کیلئے اپنا کردار ادا کریں تو مسائل اور مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ہر شخص کے اندر برداشت کا مادہ ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ طیش اور غصہ دشیطانی فعل ہے ۔اور ہمیں ہر حال میں عاجزی اور انکساری کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے اور لوگو ں کو ان کے حقوق اور فرائض کے بارے میں آگاہی فراہم کرنی چاہیے ۔انڈیا میں یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے انسانیت کی بے لوث خدمت کا سلسلہ گذشتہ چھ سال سے جاری ہے اور اسکے دور رس نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔جنرل سیکرٹری UHRO انڈیا جے رام داس نے کہا کہ ہر مذہب کا احترام ہماری اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے جب تک ہم دوسرے کے مذہب پر تنقید کرتے رہیںگے اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے رہیں گے اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہونگے ۔مسائل کے حل اور اخوت ،بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کیلئے ہمیں فرقہ پرستی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا ۔مرکزی صدر UHRO سید حفیظ سبزواری نے UHROانڈیا کے عہدیداروں کو بتایا کہ انسانی حقوق کی تعلیم سب سے پہلے ہمارے پیارے نبی ۖنے دی اور دنیا کے تمام مذاہب آپ ۖ کی تعلیمات کی روشنی میں انسانی حقوق کیلئے کام کر رہے ہیں ۔اس موقع پر سید حفیظ سبزواری نے انہیں پاکستان دورہ کی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ ماہ نومبر 2013 میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور انسانی حقوق کے بارے میں یہاں کی عوام کو تفصیلی بریفینگ دیں گے۔