اضلاع کی خبریں 27.09.2013

جماعت اسلامی زون پی پی 92 کا اجلاس امیر زون رضوان چیمہ کی زیر صدارت منعقد ہوا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)جماعت اسلامی زون پی پی 92 کا اجلاس امیر زون رضوان چیمہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں طارق جاوید بٹ نائب امیر زون و سابق نائب ناظم قلعہ دیدار سنگھ ٹائون کی وفات پر اظہارِ تعزیت اور دعائے مغفرت کی گئی، شرکاء نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُنھیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ چوہدری رضوان چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طارق جاوید بٹ جماعت اسلامی کا سرمایہ تھے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پورا نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں طارق محمود ، میاں مظہر جاوید نے طارق جاوید بٹ کی وفات پر اظہار افسوس کیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)ایم این اے مسلم لیگ (ن) میاں طارق محمود’سابق ایم پی اے میاں مظہر جاوید’ مسلم لیگ (ن) لدھے والا وڑائچ کے صدر طارق اشرف خان نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں سابق ٹائون نائب ناظم قلعہ دیدارسنگھ طارق جاوید بٹ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائیں۔ مرحوم درویش صفت انسان تھے۔ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ طارق جاوید بٹ بہادر سیاسی رہنما تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقامی حکومتوں کے نظام میں کم از کم کی بنیاد پر خواتین کی33فیصد نشستوں کی سابقہ شرح کو بحال کیا جائے :سلیمان عابد
گوجرانوالہ(جی پی آئی) ادارہ استحکام شرکتی ترقی کے زیر اہتمام مقامی حکومتوں کے نظام میں خواتین کی مؤثر شمولیت اور شراکت کے موضوع پر ہونیوالے صوبائی سطح کے مشاورتی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کے نظام میں کم از کم کی بنیاد پر خواتین کی33فیصد نشستوں کی سابقہ شرح کو بحال کیا جائے تاکہ مقامی سطح پر حکومتی فیصلہ سازی میں خواتین کی مؤثر شراکت کو یقینی بنایا جا سکے۔مقامی حکومتوں کے نظام کے حوالے سے ہونے والے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ استحکام شرکتی ترقی لاہور کے ریجنل سربراہ سلمان عابد کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے نظام میں خواتین کو ان کی آبادی کے تناسب کے اعتبار سے شامل کر کے ہی مقامی سطح کے ترقیاتی منصوبوں کو عوامی امنگوںکے مطابق بنایا جا سکتا ہے۔نئے قانون میں خواتین کی نشستوں میں کمی سے ایک طرف خواتین کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے تو دوسری طرف مقامی حکومتوں کے نظام میں عورتوں کے دائرہ کار کو محدود کرکے سیاسی و سماجی تعصب کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔ان کے بقول ضرورت اس امر کی ہے کہ مقامی نظام میں عورتوں کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنایا جائے جس میں انتظامی اور مالی اختیار بھی شامل ہو۔ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ کے سربراہ محمد تحسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سول سوسائٹی ایسے کسی بھی نظام کو قبو ل کرنے کو تیار نہیں جس میں خواتین کی مؤثر شراکت کی راہیں محدود کر دی گئی ہیں، ہم پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات قبل قانون میں خواتین کی شراکت اور شمولیت کی سابقہ شرح کو بحال کیا جائے۔کیونکہ عورتوں کی نمائندگی کی کمی کا مطلب ملک میں عورتوں کی سیاسی عمل میں موثر شمولیت کے عمل کو محدود کرنا تصور سمجھا جائے گا۔عورتوں کو چاہیے کہ وہ آنے والے مقامی انتخابات میں مخصوص نشتوں کے ساتھ ساتھ جنرل نشستوں پر بھی انتخابات میں حصہ لیں۔ مشاورتی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ فائزہ ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب میںمقامی حکومتوں کے نظام میں خواتین کی نشستوں میں کمی کر کے مسلم لیگ ن کی حکومت نے عورتوںکی نمائندگی کے خلاف فیصلہ کیا ہے جس پر ہماری جماعت سمیت دیگر جماعتوں کو بھی سخت تحفظات ہیں ۔حالانکہ اس وقت پاکستان کی سیاست میں عورتوں نے جس طرح سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے اس میں ان کی مزید نمائندگی کو بڑھانے کی ضرورت تھی۔ مقامی سطح پر عورتوںکی موثر نمائندگی عورتوں کو مقامی ترقی کے عمل میں ایک بڑا کرداردیتی ہے جس سے عورتوں کے مقامی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے ۔سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی عورتوںکو چاہیے کہ اب وہ ان مقامی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور عورتوں کے حقیقی مسائل کی بہتر طور پر ترجمانی کریں ۔پاکستان تحریک انصاف کی سینئر راہنما مہناز رفیع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے نئے قانون کے تحت خواتین کی نشستوں کو ختم کرکے مقامی سطح پر سیاسی اور سماجی خواتین کو کافی مایوس کیا ہے ۔ حالانکہ مقامی ادارے جمہوریت کی بنیادی نرسری کا کردار ادا کرتے ہیں اور عورتوں کے یہ مقامی ادارے عورتوں کو مقامی قیادت کے طور پر بھی پیش کرتے ہیں ۔ ان ہی مقامی سطح پر تجربہ حاصل کرنے والی عورتیں آگے جاکرصوبائی اور قومی سطح پر اپنا مؤثر کردار ادا کرتی ہیں ۔سیاسی جماعتوں کی اہم قیادت کو بھی چاہیے کہ وہ ان مقامی انتخابات میں عورتوں کو چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں پر بھی نامزد کریں تاکہ وہ ایک بڑی قیادت کے طور پر بھی مقامی حکومت کا حصہ بن سکیں ۔ان مقامی حکومتوں کے نظام میں بجٹ سازی میں عورتوں کا حصہ بڑھایا جائے تاکہ عورتوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے ۔مقامی حکومتوں کے نظام میں خواتین کی مؤثر شمولیت کے موضوع پر ہونیوالی صوبائی مشاورت میں پنجاب بھر سے مقامی حکومتوں کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کی خواہشمند خواتین سمیت ارکان صوبائی اسمبلی، سول سوسائٹی کے ادارے اور سیاسی کارکن خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشتاق احمد شیخ کو جماعت اسلامی زون پی پی 92 کا سیکریٹری انفارمیشن نامزد کردیا گیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مشتاق احمد شیخ کو جماعت اسلامی زون پی پی 92 کا سیکریٹری انفارمیشن نامزد کردیا گیا، جماعت اسلامی زون پی پی 92 کے منعقدہ اجلاس میں امیر رضوان چیمہ، نائب امیر ظفر اقبال بٹ قیم، ڈاکٹر توصیف احمد اور ارکان کی کثیر تعداد نے اتفاق رائے سے مشتاق احمد شیخ کو زون کا سیکریٹری انفارمیشن نامزد کردیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمران خان نے طالبان کادفتر کھولنے کی بات کرکے اپنے سیاست سے نابلد ہونے کاثبوت دے دیا:غلام دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے طالبان کادفتر کھولنے کی بات کرکے اپنے سیاست سے نابلد ہونے کاثبوت دے دیا،16سا ل عمر ان خان کے ساتھ رہنے والوں کی بھی انکے بارے میں رائے ہے کہ ان کاکوئی وژن نہیں ہے،حکومت آئین کے باغیوں اور امن کے دشمن عناصر کو سہولتیں دے کر ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر شہریوں کے مختلف وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی قیادت کرنے کی صلاحیت سے قطعی محروم ہیںانہیں ریاست کے اسرار ورموز چلانے کے بارے میں کوئی علم نہیں ،ایک ایسے وقت میں جب پوری قوم پشاور چرچ حملے اور اپر دیر میں فوجی افسروں کی شہادت پرزخم زخم ہے وہ طالبان کے لئے آنکھیں فرش راہ کئے جا رہے ہیں جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ انہیں قوم کے جذبات اور مشکلات کاسرے سے کوئی اندازہ ہی نہیں ،انہوں نے کہا کہ تبدیلی اور انقلاب لانے کے جعلی دعوے دار نے ایک ارب پتی شخص کو اپنی پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنادیا ہے عمران خان کی حمایت کرنے والے پاکستانی انکے بارے میں اپنی رائے پر نظر ثانی کریں اور ملک کی حقیقی، صاف ستھری اور عوامی قیادت میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ پاکستان کو موجودہ سنگین صورتحال سے باہر نکالا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث حلقہ الشیخ اسماعیل سلفی کے زیر اہتمام19سالانہ”یا اللہ مدد کانفرنس”آج منعقد ہو گی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث حلقہ الشیخ اسماعیل سلفی کے زیر اہتمام19سالانہ”یا اللہ مدد کانفرنس”آج بروز ہفتہ بعد نماز عشاء پیپلز کالونی چوک فیروز والا روڈ میں مولانا حافظ محمد عثمان اسحاق کی نگرانی میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس کی صدارت امیر سٹی پروفیسر قاری سعید کلیروی کریں گے۔ جبکہ مولانا منظور احمد، قاری محمد حنیف ربانی، مولانا عمر صدیق، حافظ اسعد محمود سلفی،مولانا محمد صادق عتیق، سید شفیق الرحمان،مولانا حافظ عبد الرحمان شیخوپوری اور مولانا سید سبطین شاہ نقوی،ناظم سٹی صاحبزادہ حافظ محمد عمران عریف خطابات فرمائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے کرسچن وکلاء اور کلرکس نے اظہار یکجہتی کیلئے پر امن ریلی کا انعقاد کیا
گوجرانوالہ (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے کرسچن وکلاء اور کلرکس کے زیر اہتمام پشاور سانحہ کے احتجاج اور اظہار یکجہتی کے لیے پر امن کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت سیکرٹری بار رانا وقاص حسن خاں ایڈووکیٹ نے کی ۔ ریلی میں کرسچن وکلاء اور کلرکس کے علاوہ بار کے دیگر معزز اراکین نے بھی شرکت کی اور مسلم مسیحی اتحاد کا مظاہرہ کیا ریلی میں سانحہ پشاور کی پرزور مذمت کی گئی۔ریلی سے مسیحی وکیل رہنما یاور گل ایڈووکیٹ نے اور صدر بار چوہدری عرفان سعید ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے پورے پاکستان میں دہشت گردی کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور حکومت پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف اپنے پورے تعاون کی یقین دہانی کراوئی۔ ریلی سیشن کورٹ گوجرانوالہ سے شروع ہو کر ڈی سی اور آفس گوجرانوالہ پر اختتام پزیر ہوئی جہاں کرسچن وکلاء نے ڈی سی او گوجرانوالہ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر گوجرانوالہ میڈیم صالحہ سعید کو ایک یادہشت پیش کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان سُنی تحریک کاسانحہ پشاور کیخلاف ملک گیریوم مذمت
اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک کے زیراہتمام پشاور چرچ میں دہشتگردی کیخلاف جمعہ کو ملک گیر یوم مذمت کے طورپر منایاگیا۔ مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں اورجلسوں کاانعقادکیاگیاجبکہ جمعہ کے اجتماعات میں علماء ومشائخ نے بین المذاہب ہم آہنگی کے موضوع پر خطابات کیے ۔اس سلسلے میںکلرسیداںراولپنڈی میں ایک بڑااحتجاجی مظاہرہ کیاگیاجسکی قیادت پاکستان سنی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدرعلامہ طاہراقبال چشتی،علامہ ریاض الرحمن، علامہ نثارالرحمن، علامہ ندیم رضوی نے کی ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہراقبال چشتی نے کہا کہ سانحہ پشاور استحکام پاکستان کے خلاف سازش ہے۔دہشتگردی کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کا نہیں بلکہ ایک قومی مسئلہ ہے جس کیخلاف پوری قوم متحدہے۔مساجد ، مدارس،مزارات،گرجا گھروں اور بازاروںمیں معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی طرح بھی انسان کہلانے کے مستحق نہیں ۔پشاور کے گرجا گھر میں دہشتگردی کے اندوہناک سانحہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ پوری قوم مسیحی برادی کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔علامہ ریاض الرحمن نے کہا کہ حکمران بیان بازی سے نکل کر دہشتگردی کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کریں، ملک میں مذ ہبی ہم آ ہنگی کیلئے تما م مذ اہب کی عبا دتگا ہو ں کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے ۔علامہ نثارالرحمن نے سانحہ پشاورکوعالمی گریٹ گیم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کی سا لمیت کیخلاف ناپاک منصوبے بنارہی ہیں۔علامہ ندیم رضوی نے کہا کہ چرچ پر حملہ مذاہب کو لڑانے کی سازش ہے،حکومت اقلیتی عبادت گاہوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا ئے ہوئے تھے جن پر دہشتگردوںکیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اس موقع پر امریکہ، طالبان اور کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔چیئرمین علماء بورڈعلامہ غفران محمودسیالوی نے مرکزی جامع مسجدمیں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں چرچ پر حملہ انسانیت کی تذلیل ہے،ہم بار بار اس واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں لیکن توہین رسالت ۖ قانون کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں بلا وجہ میڈیا پر ایسے شوشے چھوڑ کر عالم اسلام کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش نہ کی جائے،توہین رسالت ۖ دنیا کا سب سے بڑا جرم ہے اقلیتوں کے حقوق کے نام پر اس قانون پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی تو سخت احتجاج کریں گے۔پاکستان سُنی تحریک پنجاب کے صدرمحمدشاداب رضانقشبندی نے فیصل آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوںکو نشانہ بنانے والے دہشتگردمسلمان تو کُجاانسان کہلانے کے بھی حقدارنہیں،حکومت دہشتگردوں کوفی الفورگرفتارکرکے سخت سزائیں دے۔ سنی تحریک لاہور کے ڈویژنل صدرمولانامجاہدعبدالرسول خان نے گڑھی شاہولاہورمیںجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کو ئی مذ ہب عورتو ں اور بچو ں پر ظلم کر نے کی ا جا زت نہیں دیتا ۔چرچ حملے میں ملو ث افراد کو قرار واقعی سزا دی جا ئے ۔خیبرپختونخواکے صدرانعام اللہ خان نے پشاورسیکریٹریٹ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہپاکستان کو مضبوط ، مستحکم اور محفوظ بنانے کیلئے تما م سیاسی ،مذہبی جماعتوں اور پوری قوم کو اُن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا جو امن و امان کو سبو تاژ کرنا چاہتے ہیں۔گوجرانوالہ کے ضلعی صدرمحمداکرام بابر،سٹی صدرحافظ طاہررضا،ڈاکٹرحبیب الرحمن ودیگرنے جلیل ٹائون میں احتجاجی جلسیسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کی حفاظت ہماری دینی، اخلاقی اورآئینی ذمہ داری ہے، حکو مت آ ئین کے مطا بق اقلیتو ں کے تحفظ کیلئے اقدا ما ت کر ے۔یوم مذمت کے سلسلے میں اسلام آباد میں علامہ وسیم عباسی،گجرات میں پیرسیرمبشرحسین شاہ،سرگودھا میںڈاکٹرغلام مرتضیٰ قادری،ملتان میں ڈاکٹرعمران مصطفی،خوشاب میں محمدامتیازچٹان،جہلم میں محمدرضاقادری،سیالکوٹ میں جہانگیرقادری،شیخوپورہ میں محمدوسیم قادری،سکھرمیں محمدعلی جتک، جامع مسجد فاروق اعظم حافظ آباد میںپیرسیدعثمان شاہ نے مختلف اجتماعات سے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت قومی کانفرنس کے فیصلوں کا احترام کرے :سید منور حسن
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے قومی مفادات کو امریکی خوشنودی کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کی تویہ آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کی نفی ہوگی اور اسلام و ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو تقویت ملے گی ۔حکومت قومی کانفرنس کے فیصلوں کا احترام کرے اور غیروں کے اشاروں پر ملی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کی روش اختیار نہ کرے ۔ بعض قوتیں مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں اسی لیے بم دھماکوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج پشاور کو پھر خون سے نہلا دیا گیا ہے ۔ بے گناہ انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملک دشمن ہیں ۔ پشاور بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عالمی اسلامی تحریکوں کو تشدد کی طرف دھکیلا جارہاہے ،ملت کفر کی خواہش ہے کہ اسلامی تحریکیںمسلمانوں پر جاری مظالم روکنے کیلئے ہتھیاروں کے مقابلے میں ہتھیار اٹھا کر مسلح جدوجہد اور تشدد کا راستہ اختیار کریں تاکہ ان کے وجود کو ختم کیا جاسکے ۔ امریکہ اور مغرب نے مسلمانوں کو بنیاد پرست ،انتہاپسنداور دہشت گرد اور انسانیت کے دشمن جیسے القابات سے نوازا لیکن اسلام کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روکنے میں ناکامی پر اب مسلمانوں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ تشدد کے راستے پر چل نکلیں ،لیکن ملت کفر اپنی اس کوشش میں بھی کامیاب نہیں ہوسکے گی ۔اسلامی تحریکیں پرامن راستے پر چلتے ہوئے دشمن کے ایجنڈے کو ناکام بنادیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں عالمی اسلامی تحریکوں کے قائدین کے اعزاز میں اپنی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ ،جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ،صوبائی وضلعی ذمہ داران کی تین روزہ تربیت گاہ کے پہلے سیشن سے افتتاحی خطاب اور جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سید منورحسن نے کہا کہ مغرب اپنے اسلام دشمن ایجنڈے پر کاربند ہے وہ ہر صورت مسلمانوں کو اقتدار اور قوت حاصل کرنے سے روکنے کیلئے مسلمانوں کی کردار کشی کرکے دنیا کو اسلام اور مسلمانوں سے دور رکھنا چاہتا ہے تاکہ اسلام کو دنیا پر غلبہ پاکر بڑی اور فیصلہ کن عالمی قوت بننے کا موقع نہ دیا جائے لیکن مغرب کے تمام ہتھکنڈے ناکامی و نامرادی سے دوچار ہوں گے ،مسلمانوں نے انتہائی صبر و استقامت سے مغربی دنیا کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے ،مغرب جمہوریت اور انتخابات کے ذریعے کبھی بھی مسلمانوں کو اقتدار تک نہیں پہنچنے دے گا جس کا مظاہرہ وہ الجزائر ،فلسطین اور اب مصر میں کرچکا ہے ۔مصر میں 6ہزار سے زائدلوگوں کو بدترین ریاستی تشدد کا نشانہ بنا کر ٹینکوںو بلڈوزروں کے نیچے زندہ انسانوں کو مسل دیا گیا،ہزاروں زخمی ہسپتالوں میں موت و حیات کی کشمکش میں ہیں ،ہزاروں لوگوں کو جیلوں میں بھر دیا گیا ہے اور ان کے اثاثے ضبط کرلئے گئے ہیں ،عوام کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ اپنی منتخب حکومت کی بحالی کیلئے آئینی دائرے کے اندر رہتے ہوئے پرامن احتجاج کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ ان تمام تر مظالم کے خلاف عوام نے صرف آواز بلند کی ہے اور کسی جگہ سے بھی تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی خبر نہیں آئی جس سے جنرل سیسی اور اس کے سرپرستوں کی مصر میں اخوان کو کچلنے کی تمام مکروہ سازشیں ناکام ہوگئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مصر کے عوام جمہوری و آئینی طریقے سے کامیابی حاصل کرکے رہیں گے ۔ سید منور حسن نے کہاکہ اسلامی تحریکوں کے تمام لوگ بڑ ی سے بڑی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔ وہ دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آزمائش سے محفوظ رکھے لیکن اگر آزمائش دے تو پھر آزمائش کا مقابلہ کرنے کی ہمت دے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی تحریکوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی کوشش ہورہی ہے ۔ امریکہ اور مغرب نے سارے ہتھکنڈے استعمال کیے ہیں ۔ استعماری اور سامراجی قوتوں نے علمی بد دیانتی سے اسلام اور مسلمانوں سے لوگوں کو متنفر کرنے کی کوشش اور اس بات کا پورا اہتمام کیا کہ اسلام کی بات نہ سن لیں ۔ مغرب نے پروپیگنڈے کے سارے ہتھیار استعمال کیے میڈیا اور حکمران ان کے ہاتھ میں ہیں لیکن وہ مسلمانوں کو دہشتگرد اور انتہا پسند اور اسلام کو ایک تعصب کا دین ثابت نہیں کر سکے ۔ آج کے مغرب نے اسلامی تحریکوں کی مقبولیت کو کم کرنے کے لیے تمام ہتھکنڈے آزمائے لیکن وہ ناکام رہے ۔ پہلے مغرب کو یہ غلط فہمی تھی کہ جمہوریت کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کا راستہ روکا جاسکتاہے مگر جب اسلامی تحریکوں نے عوامی اعتماد حاصل کر لیا تو ان کو حقیقی معنوں میں اقتدار منتقل نہیں کرنے دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمپیوٹر ٹیبلٹس نظام سے طلباء کا قلم کتاب سے رشتہ کمزور ہو گا ۔ عمران مسعود
لاہور (جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما میاں عمران مسعود نے کہا ہے کہ کمپیوٹر ٹیبلٹس نظام سے طلباء کا قلم کتاب سے رشتہ کمزور ہو گا ، پنجاب حکومت تعلیم کے شعبے میں ” کوا چلا ہنس کی چال اور اپنی بھی بھول گیا ” جیسے مزید تجربات نہ کرے ، پہلے ہی بہت نقصان ہو چکا ہے ، گزشتہ روز انہوں نے وزیر تعلیم پنجاب کے مذکورہ بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جس صوبہ کے ہزاروں سکول پانی ، چار دیواری ، بجلی واش روم جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہوں وہاں کمپیوٹر ٹیبلٹس جیسے مغربی طریقہ تدریس کی باتیں وقت اور پیسے کی بربادی کے سوا کچھ نہیں ہے،یہ اقدام ہمارے ماحول ، کلچر اور تہذیب سے مطابقت نہیں رکھتا ، حکومت میٹرک تک مفت کتابوں کی فراہمی کے بجٹ کو بوجھ نہ سمجھے ، انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں بہترین حکمت عملی اختیار کرکے شرح خواندگی کو 47 بڑھا کر 62 فیصد کیا گیا ، پنجاب کی موجودہ حکومت کے تجربات شعبہ تعلیم کے لیے تباہ کن ثابت ہوئے یہی وجہ ہے کہ پرائمری ایجوکیشن کے حوالے سے میلنئم ڈویلپمنٹ گولز حاصل نہیں ہوسکے، سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود نے کہا کہ کمپیوٹر ٹیبلٹس نظام کو رائج کرنے سے پہلے اساتذہ کی آئی ٹی بیسڈ ٹریننگ ، سکولوں کا ماحول اور پھر بچے کا سکول سے باہر آنے کے بعد گھر اور ٹیوشن سنٹر میں ایک مختلف ماحول سے واسطہ اس کی شخصیت کو تباہ کردے گا ، پنجاب حکومت کی اپنی گورننس کا یہ عالم ہے کہ 5 ارب روپے کی خطیر رقم سے ہائی سکولوں میں قائم کی جانے والی آئی ٹی لیبارٹریاں اساتذہ اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث کھنڈر میں تبدیل ہو چکی ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی باعث افسوس ہے کہ ملکی سیاست میں 25 سال سے زائد عرصہ بطور جماعت کام کرنے والی نواز لیگ اپنی جماعت میں ایک بھی ایسا ماہر تعلیم پیدا نہ کرسکی جو تعلیمی شعبہ کے مسائل کو سمجھتا ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عشر و زکواة پنجاب کے ملازمین کو کنفرم کیا جائے ، ق لیگ پنجاب
لاہور (جی پی آئی) محکمہ عشرو زکواة پنجاب میں 30 سال سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو کنفرم کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے جمع کروائی گئی ہے ،تحریک ق لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب احمد شاہ کھگہ نے جمع کروائی ، احمد شاہ کھگہ نے تحریک میں موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ وہ ملازمین کو کنفرم کردے گی عشروزکواة کے محکمہ میں ملازمین کے ساتھ تین ،تین سال کا کنٹریکٹ کیا جاتا ہے اور اسی طرح ان ملازمین کو 30 سال کا عرصہ ہو چکا ہے ، ملازمین کو کنفرم نہ کرنا ان کے ساتھ زیادتی ہے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والوںمیں یونین کونسل کے کلرک سے لیکر ڈسٹرکٹ آڈٹ آفیسر شامل ہیں ، انہوںنے تحریک کو باضابطہ قرار دیکر سپیکر پنجاب اسمبلی سے بحث کروانے کی استدعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام تین ماہ میں ہی حکمرانوں سے عاجز نظر آتے ہیں:ثمینہ خالد گھرکی
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوام تین ماہ میں ہی حکمرانوں سے عاجز نظر آتے ہیں، مہنگائی کے سیلاب نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ان کے سروں سے چھت، تن سے کپڑا اور منہ سے نوالا تک چھینا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکمران سب اچھا کی رٹ چھوڑ کر عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے پٹرول کی درآمد کم جبکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، تونائی کے بحران اور امن و امان کی خراب صورتحال سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاک بھارت مذاکرات کی سب سے بڑی حامی ہے اس کی داغ بیل شہید بے نظیر بھٹو نے ڈالی تھی، لیکن مذاکرات قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے برابری کی سطح پر ہونے چاہیںمسئلہ کشمیر کو سرفہرست ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں حالات کی خرابی میں بھارت کاہاتھ ملوث ہونے کو بھی مدِ نظر رکھنا ہو گا اور بھارت کے ساتھ اس معاملہ میں دو ٹوک بات ہونی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام کے درد میں کراہنے والے حکمران آج سب بھول گئے، خدیجہ عمر فاروقی
لاہور (جی پی آئی) ق لیگ پنجاب کی راہنما خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ عوام اور روپیہ گر رہا ہے جبکہ حکمران اور ڈالر اٹھ رہے ہیں ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کا سب سے زیادہ فائدہ لندن ، امریکہ میں پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے حکمرانوں کو ہو رہا ہے اسی لیے تو ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ پر حکمرانوں کے چہروں پر ایک خاص قسم کی رونق ہے اور مہنگائی نے عوام کے چہروں کے رنگ زرد کردیئے انہوںنے گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس میں خواتین عہدیداروں کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے موجودہ حکمران عوام کے درد اور تکلیفوں پر باقاعدہ ٹسوے بہاتے تھے آج ان کے چہروں پر رعونت ہے ، پارلیمنٹ میں اپوزیشن جائز تنقید بھی کرے تو یہ آپے سے باہر ہو جاتے ہیں ، انہوںنے کہا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان سر اٹھا رہا ہے ، حکمران عوام کے دکھ درد بھلا کر اپنی موج مستیوں میں مصروف ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔، انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کی جانے والی متفقہ قراد داد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اب اگر قیمتیں بڑھیں تو یہ پارلیمنٹ کی توہین ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ حکومت ہر محاز پر مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے:قاضی احمد سعید
لاہور(جی پی آئی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاز پر مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے شریف برادران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں پیپلز پارٹی حکومت کو صرف اس لئے وقت فراہم کر رہی ہے کہ وہ جمہوریت کے ثمرات عوام تک منتقل کر سکیں لیکن اربابِ اختیار کے نزدیک عوام کی کوئی قدرو قیمت نہیں، حکمران عام آدمی کی حالت زار پر ترس کھانے کو تیار نہیں، حکومت کی تین ماہ کی کارکردگی میں مہنگائی سرفہرست ہے، ریاست کے تمام ادارے بدانتظامی، بیڈگورننس اور بد ترین بدعنوانی کے باوجود حکومت کے ہاری سب اچھا کا ڈھول پیٹ رہے ہیں، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تین روزہ انسداد پولیو مہم 30 ستمبر سے شروع ہو گی
لاہور(جی پی آئی) صوبائی دارلحکومت لاہو ر میں لیاقت آباد کے علاقہ میں قائم فلاحی تعلیمی ادارہ” پنجاب ماڈل ہائی سکول” کے نرسری تا میٹرک سطح کے یتیم ، نادار ، بے سہارا سینکڑوں طلبہ نے پولیو سے آگاہی کے بارے ایک واک میں شرکت کی۔ واک کا اہتمام محکمہ صحت پنجاب ، یونیسف اور اس کے ذیلی ادارے کوم نیٹ کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر علاقہ کی غیر سرکاری سماجی تنظیموں بشمول ڈویلپمنٹ آف نیشن کے صدر ایس امجد ، ماڈل فلاحی سوسائٹی کوٹ لکھپت کے سیکرٹری میاں عبدالماجد قصوری، سیو دی ڈیژرونگ چلڈرن کے مظفر حسین، انجمن شہریان کوٹ لکھپت کے صدر وزیر انور ، انجمن تاجران مین بازار لیاقت آباد کے مظہر اقبال عرف مٹھو بٹ جبکہ کوم نیٹ کی سربراہ میڈیم نعیمہ خان، زعیمہ اشتیاق، قاسم بھٹی اور روٹری انٹرنیشنل کے ایم معظم سمیت یو سی سی ایس او کے سہیل خان سمیت علاقہ کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کوم نیٹ کی سوشل موبلائز زعیمہ اشتیاق نے بتایا کہ 3 روزہ انسداد پولیو مہم 30 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے اور اس دوران 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے تاہم اس سے بچائو ممکن ہے۔ انہوں نے والدین سے استدعا کی کہ وہ اپنے نونہالوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچائو کے قطرے ضررو پلائیں۔پولیو کے خلاف واک ماڈل ٹائون کیو بلاک سے شروع ہو کر یو سی 129 لیاقت آباد کی مختلف اہم شاہراہوں اور بازاروں کا چکر لگانے کے بعد ختم ہو گئی۔ واک کا مقصد عوام میں پولیو سے آگاہی اور شعور بیدار کرنا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے جمہوریت اور فیڈریشن مضبوط ہو رہی ہے:کنول نعمان
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے جمہوریت اور فیڈریشن مضبوط ہو رہی ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہر دور میں وفاق کو استحکام بخشا اورپاکستان کو سیاسی، معاشی اورسفارتی میدان میںدرست سمت پرگامزن کیا۔ اپوزیشن والے شعبدہ بازی اورلفاظی سے عوام کا مائنڈ سیٹ نہیں بدل سکتے۔ عوام کا مسلم لیگ (ن) کی قیادت پرگہرا اعتماد ان کے خلوص اوران کی نیک نیتی کانتیجہ ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا طرز سیاست پاکستان کے قومی مفادات سے متصادم ہے، محاز آرائی سے ملک کو نقصان ہو گا تمام سیاسی جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ حکمران بھی پیپلز پارٹی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں:سعدیہ سہیل رانا
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران بھی پیپلز پارٹی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں، یوں لگتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرح مسلم لیگ ن بھی عوام کو ریلیف دئیے بغیر پانچ سال حکومت کر کے آئینی مدت پورا کرنے کا کریڈٹ لینا چاہتی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تمام جماعتوں نے اتفاق کر لیا ہے تو حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے لئے لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا۔ فوجی آپریشن سے مسائل میں کمی نہیں اضافہ ہوتا ہے، طاقت کے استعمال سے دہشت گردی میں کمی نہیں اضافہ ہوا ہے۔ فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں پوری قوم امن چاہتی ہے۔ دہشت گردی کی جنگ میں ملک تباہ ہو گیا۔ تین سالوں میں 4 اے پی سی ہوئیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ مذاکرات آئین کے اندر رہ کر ہونے چاہئیں۔ تحریک انصاف نظریاتی جماعت ہے جس نے انٹرا پارٹی الیکشن کروا کر ایک نئی مثال قائم کی۔ تحریک انصاف کی سیاست اور فیملی پارٹی کی سیاست کا عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کو پسند کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یکم اکتوبر کو ممتاز قادری کے فیصلے کو تین سال ہونے کو ہیں :ڈاکٹراشرف آصف جلالی
لاہور(جی پی آئی) سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر کو ممتاز قادری کے فیصلے کو تین سال ہونے کو ہیں مگر افسوس کہ حکومت نے ابھی تک انکی رہائی کا فیصلہ نہیں کیا۔ ادارہ صراط مستقیم پاکستان یکم اکتوبر کو ملک بھر میں ممتاز قادری کی رہائی کیلئے یوم احتجاج منایا جائے گا۔اس سلسلہ میں سب سے بڑا احتجاج لاہور پریس کلب کے باہر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یہود و ہنود کے ایجنٹ سازشوں کے ذریعے کمزور کرنے کے درپے ہیں۔ قادیانیوں کے سرپرست گستاخ رسول ۖ کو شہید پیش کرکے یہود و ہنود کے راستے پر گامزن ہیں۔ اسلام اور آئین پاکستان میں گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی سزا صرف موت ہے۔ شیطان تاثیر کو شہید کہنے والے اسلام اور پاکستان کے آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں بلکہ ممتاز حسین قادری پوری ملت اسلامیہ کے ہیرو ہیں۔ یہود و نصاریٰ اور ان کے ایجنٹوں کی دھونس دھمکیاں اہل حق کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ناموس رسالت کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کا جہاد ہے اور جو قوتیں گستاخی رسول پر یہوودنصاریٰ کی مذمت و بیخ کنی نہیںکررہیں وہ اپنے ایمان کی خیر منائیں ہم اپنے اسلاف و اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام اور پاکستان کی سربلندی کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔ وہ آقا دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے فلسفے امن، محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت پر عمل پیرا ہیں۔ چنا نچہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مسئلہ میں ہر محاذ پر مغرب کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مکّہ شریف سے لاہور میں ذمہ داران کے ٹیلیفونک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان اقدس میں ادنیٰ توہین پہ انسان دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے اور حکمرانوں پر لازم ہوجاتا ہے کہ اسکو واصل جہنم کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیف چائلڈ فائونڈیشن میں آرٹ اینڈ کلچر کے حوالے سے اجلاس
لاہور(جی پی آئی) مرکزی آفس سیف چائلڈ فائونڈیشن میں بچوں کے بہتر مستقبل اور
ملکی ثقافت اور فن کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا سیمینار میں ممبران سیف چائلڈ فائونڈیشن کے ساتھ دیگر افراد نے بھی شرکت کی اور بچوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں لہذا ان کی مناسب تربیت اور بہتر راہنمائی ہر پاکستانی کا فرض ہے اس موقع پر فائونڈیشن کے صدر شہزاد انجم بیگ نے کہا کہ ملکی ثقافت کا فروغ اور بچوں کو فنی تربیت بہت ضروری ہے لہذا آرٹ اینڈ کلچر کے حوالے سے سکول کالج میں فنی و ثقافتی پروگرامز منعقد کر کے بچوں کو ملکی ثقافت اور فن سے آراستہ کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو جدید آلات کی ٹریننگ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد
لاہور (جی پی آئی) ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو میڈیکل کی دنیا میں آئے روز ہونیوالی نت نئی ایجادات، جدید علوم اور آلات سے باخبر رکھنے اور ان کے استعمال کے حوالے سے مقامی ہسپتال میں بین الاقوامی معیار کی ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ATLS اور BLS کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔ ٹریننگ ورکشاپ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کامران بٹ، ڈاکٹر راشد سراج، پروفیسر منیر عمران اور ڈاکٹر فیصل رفیق نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو اس طرح کے کورس اور ورکشاپ کی سخت ضرورت ہے اس سلسلے میں انہوں نے ہمہ وقت اپنی خدمات بغیر کسی معاوضہ کے پیش کیں۔ اس موقع پر مختلف جدید آلات کی مدد سے (ڈمی مریض) کو ایمرجنسی کی صورت میں اور جان بچانے کیلئے مختلف عملی اقدامات کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور سٹاف کو تربیت دی گئی۔ ورکشاپ کے کنوینر ڈاکٹر محمد صابر ایاز ملک نے تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے ٹریننگ پروگرام اور ورکشاپ کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ کا گردشی قرضوں کی ادائیگیوں کے بارے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو گردشی قرضوں کی مد میں 480 ارب روپے کی ادائیگیوں کے حوالے سے حکومت کی طرف سے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے پر آمادگی ہمارے موقف کی تائید ہے ، بالآخر حکومت نے تسلیم کر لیا کہ اس مد میں ہونے والی ادائیگیوں کی شفافیت ثابت کرنا ضروری ہے تاہم تھرڈ پارٹی آڈٹ سے اب معاملہ حل نہیں ہو گا اس کے لیے جوڈیشئل انکوائری ہونی چاہئیے ، انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے کرپشن کیسز کے حوالے سے انتہائی موثر آئینی کردار ادا کیا ہے ، 480 ارب روپے کی متنازعہ خطیر رقوم کی ادائیگیوں کی بھی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیے۔