اضلاع کی خبریں 30.05.2013
Posted on May 30, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
لوڈ شیڈنگ نے ملکی معیشت کاپہیہ جام کردیا ہے,ثروت اعجازقادری
اسلام آباد(جی پی آئی)سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ نے ملکی معیشت کاپہیہ جام کردیا ہے، بڑے پیمانے پر صنعتیں بیرون ملک منتقل ہورہی ہیںجبکہ کاروباری و تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں۔ لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ گزشتہ حکومت کی بدعنوانی اور نااہلی ہے۔ نومنتخب حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے انقلابی اقداما ت کرے، اگر بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ کوششیں نہ کی گئیں تو قوم کاجمہوریت سے اعتماداُٹھ جائے گا۔عوام شدیدترین گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی سے پریشان حال ہیں،عوام نے ووٹ کی طاقت سے اپنے نمائندوں کو ایوانوں میں بھیجا ہے اب انکی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے ووٹ کی پاسداری کرتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کو یقینی بنائیں،نئی حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج بجلی کے بحران کا حل تلاش کرکے عوام اور بزنس کمیونٹی کو ریلیف دینا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پراہلسنت خدمت فائونڈیشن (AKF)ٹرسٹ کے عہدیداروںکے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ثروت اعجازقادری نے کہاکہنگران حکمران بدترین لوڈشیڈنگ کے ذریعے عوام کے صبر کامزید امتحان نہ لیاجائے، وئی ہے، جبکہ ہوشرباء لوڈشیڈنگ کے باعث لاکھوں ملازمین کو بے روزگاری کاسامنا کرنا پڑرہا ہے حتیٰ کہ روزانہ بنیادوں پر کام کرنے والے بجلی نہ ہونے سے دووقت کی روٹی بھی کمانے سے قاصرہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملک میں جمہوری عمل کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتی ہے ، عوامی نمائندے آگے بڑھ کر عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کام کریں’گرتی ہوئی معیشت اور تباہ حال اقتصادی صورتحال کو کنٹرو ل کرنے کیلئے عوام کی خواہشات کے مطابق میڈان پاکستان پالیسیاںبناکر عملی اقدامات کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائم مقام صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملک کے معروف نوحہ خوان اور عزادار زوار میوہ خان کلیری کے انتقال
اسلام آباد(جی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائم مقام صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملک کے معروف نوحہ خوان اور عزادار زوار میوہ خان کلیری کے انتقال پرملال پر ان کے بڑے فرزند’ دینی طالب علم مظفر علی سے ٹیلی فون پر مرحوم کی تعزیت کرتے ہوئے انکی وفات کو اہل خانہ اورپسماندگان کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور کہا کہ مرحوم ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔علامہ ساجد نقوی نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رکن پنجاب اسمبلی بننے پر اللہ تعالیٰ کا شکر یہ ادا کرتی ہوں:ثمینہ خاور حیات
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق راہنما ثمینہ خاور حیات نے کہاہے کہ رکن پنجاب اسمبلی بننے پر اللہ تعالیٰ کا شکر یہ ادا کرتی ہوں اور پارٹی قیادت کی ممنوع ہوں جنہوں نے ایک بار پھر عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوگئیں اب پنجاب اسمبلی پہنچ کر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گی ،اس سے قبل بھی پنجاب اسمبلی کی رکن بن کر عوام کی فلاح وبہود کے لئے ریکارڈ کام کیا ہے ،غریب اور مجبور عوام کی پنجاب اسمبلی میں آواز بلند کی ،کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پنجاب اسمبلی میں کسی غریب کی آواز بلند ہو لیکن میں آخری وقت تک بے وسیلہ افرادکے لئے کام کرتی رہوں گی ،پنجاب اسمبلی میںغریب لوگوں کی نمائندہ ہوں گی ،انہوں نے کہاکہ خدا تعالی پر یقین کے ساتھ میدان سیاست میںآئی اور اس بابر کت ذات نے ہر موقع پر مجھے کامیاب کیا ،ہمیشہ میری مددہوئی،میں خداکا شکریہ اداکرتی ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بانی وسربراہ اداراہ صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ حضرت سیدناصدیق اکبر عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی درسگاہ ہیں
لاہور (جی پی آئی) بانی وسربراہ اداراہ صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ حضرت سیدناصدیق اکبر عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی درسگاہ ہیں۔وہ اولیں اسلامی وفا شعاروں کے سربراہ ہیں۔جنہوں نے اپنی جان ومال اور اہل و عیال سے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دیا۔وہ امت کے پہلے شیخ الاسلام اور خلیفہ بلا فصل ہیں۔وہ روحانیت ، اسلامی نظام حکومت اور امور سیاست کے لئے ایک معلم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ صراط مستقیم پاکستان اور تحریک المدد یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زیر اہتمام اندرون ٹیکسالی گیٹ میں ہونے والی یو م سیدنا صدیق اکبر] سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ا نہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا صدیق اکبر] آج کے حکمرانوں کے لئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتے ہیں۔حضرت سیدنا صدیق اکبر] کی تعلیمات کے مطابق پاکستان کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاذاور مقام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور تحفظ نظریہ پاکستان کی نگہبانی میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت کے لئے لازم ہے پاکستان کا امن تباہ کرنے والے ہر طبقہ کا سنگین محاسبہ کیا جائے۔اور اس سلسلہ میں افواج پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو پیش نظر رکھا جائے۔اس موقع پر سید خرم ریاض شاہ،مولانا مستقیم، محمود علی رضوی،محمد اویس بیگ،محمد فیصل قادری،محمد ریاض رضوی،محمد جمشید رضوی،محمد سرفراز ریاض ،قاری باسط و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ جو قوم ایٹمی دھماکے کر سکتی ہے
لاہور( جی پی آئی) سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ جو قوم ایٹمی دھماکے کر سکتی ہے وہ بجلی کے بحران پر بھی قابو پا سکتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کو کی تقرریاں اور تبادلے کرنے اور سی این جی کے لائسنس جاری کرنے کی بجائے پاکستان کے مجبور عوام کو لوڈشیڈنگ میں ریلیف دینے پر توجہ دینی چاہیے۔ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ دو چھٹیوں سے حل نہیں ہو گا اس کے لئے توانائی کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ بجلی کی ترسیل اور بلوں کی وصولی کے ذمہ دار کرپٹ افسروں اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور بجلی چوری کا خاتمہ ضروری ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت برسر اقتدار آکر بجلی چوروں اور ان کے سرپرستوں کو نشان عبرت بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ ہم نے ان مسائل سے جنگی بنیادوں پر عہدہ برآ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آنے والی حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج امریکی ڈرون حملے ہیں :سید منور حسن
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والی حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج امریکی ڈرون حملے ہیں جنہیں روکنے کیلئے فوری پالیسی نہ بنائی گئی تو عوام کانئی حکومت پر اعتماد مایوسی میں بدلتے دیر نہیں لگے گی ۔امریکہ ڈرون حملوں میں معصوم پاکستانی شہریوں کا قتل عام کررہا ہے ۔خود امریکی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق ڈرون حملوں میں اصل ہدف دوفیصدبھی حاصل نہیں ہوتا اور 98فیصد بے گناہ اور معصوم لوگ ان حملوں میں مارے جاتے ہیں۔سید منور حسن نے کہا کہ دنیا بھر کی انصاف پسند اقوام ان حملوں کی مذمت کرچکی ہیں اور عالمی ادارہ انصاف نے بھی ڈرون حملوں کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے لیکن عالمی امن کے ٹھیکیدار امریکہ اور اس کے اتحادی تمام تر بین الاقوامی ضابطوں کو پامال کرتے ہوئے آئے روز پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر حملہ آور ہیں ۔سید منور حسن نے کہا کہ قوم نے امریکی دہشت گردی سے نجات کیلئے نئی حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں اور عوام چاہتے ہیں کہ ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے پاکستانی افواج کو کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی چاہئے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان کو امریکہ سمیت کسی بھی جارح قوت سے خوف زدہ ہونے کی بجائے اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز نے اپنے منشور میں قوم سے یہ عہد کیا ہوا ہے کہ ڈرون حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااور کسی کو پاکستانی حدود کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سید منورحسن نے کہا کہ جماعت اسلامی قومی وقار اور خودمختاری کے خلاف ہونے والے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی اور پاکستان کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے کسی مصلحت کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔نئی حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو عملی شکل دینے کیلئے فوری طور پر امریکی حملوں پر احتجاج کرے اور بین الاقوامی برادری کو اعتماد میں لے کر ان حملوں کے خلاف موثر حکمت عملی بنائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کی ہنگو کے علاقے ٹل میں انسداد پولیو ٹیم کے عملے پرحملے کی شدید مذمت
لاہور(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے ہنگو کے علاقے ٹل میں انسداد پولیو ٹیم کے عملے پرحملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ قوم کے بچوں کو موذی مرض سے محفوظ بنانے والی انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کی مجلس شورٰی کا اجلاس آج منصورہ میں شروع ہو گا
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت ا سلامی پاکستان سید منورحسن کی زیر صدارت جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کا 2 روزہ اجلاس آج منصورہ میں شروع ہوگا ۔ اجلاس میں حالیہ انتخابات اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کی
لاہور(جی پی آئی) سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ آور ہے اور ڈرون حملوں میں معصوم پاکستانی شہریوں کا قتل عام کر کے امریکہ بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری امریکی دہشتگردی کا فوری نوٹس لے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں محمودالرشید کو نامزدگی برائے وزیراعلی کے لئے مبارکباد پیش کرتے ہیں، یا سر گیلانی
لاہور(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف لاہو ر کے نائب صدر یاسر گیلانی نے پارٹی کارکنان کا اجلاس منعقد کیا۔ جس میں انتخابات کے لئے کارکنان کی محنت کو سراہا۔ انکا کہنا تھا کہ وہ شاہدرہ کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکو ووٹ دیا۔اجلاس میں سینئر رہنمائوں عمر دراز، میاں مبشر یعقوب،عدیل جٹ، ابوبکر عظیم، یونس کاہلوں ، میاں سمیر، توقیر جٹ،تبریز خان،محمد مدنی سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر یاسر گیلانی نے میاں محمودالرشید کو نامزدگی برائے وزیر اعلی کے لئے مبارکباد بھی پیش کی انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اسمبلی میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے حکمرانوں کی توگہ عوامی و ملکی مسائل کی طرف مبذول کرائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ دن دور نہیں جب کارکن پیرا شوٹ کے ذریعے آکر قابض ہونیوالوں کو نکال باہر کریں گے:سردار حر بخاری
لاہور( جی پی آئی )” بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ ” پنجاب کے کوار ڈی نیٹر سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کارکن پیرا شوٹ کے ذریعے آکر قابض ہونیوالوں کو اپنی صفوں سے نکال باہر کریں گے’ بغیر کسی لالچ کے بھٹو شہید او ربی بی شہید کے مشن کی تکمیل کیلئے کاربند ہیں اوردنیا کی کوئی طاقت ہماری را ہ کی رکاوٹ نہیں بن سکتی ۔ مختلف یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سردار حر بخاری نے کہا کہ 21جون کو جس تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں اس سے عوام کی پیپلز پارٹی سامنے آئے گی ، عام انتخابات کے نتائج کے بعد جیالے ناہید خان اور صفدر عباسی کی قیادت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے بیتاب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے آج پیپلز پارٹی کو اندرون سندھ کی پارٹی بنا کر رکھ دیا گیا ہے ، اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے کی بجائے شکست کو عالمی سازش قرار دیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیر اشوٹ کے ذریعے آنے والے سن لیں اب انکے دن گنے جا چکے ہیں وہ وقت دور نہیںجب جیالے انہیں نکال باہر کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ انتہائی قابل مذمت ہے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب و نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوںمیںاضافہ کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ایک طرف لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی عوام کو میسر نہیں تو دوسری جانب آئے روز قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔شاٹ فال7ہزار میگاواٹ سے تجاوزکرگیا ہے۔اشیاء خوردنوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔مہنگائی میں تین سو فیصد تک اضافہ غریب عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھیننے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ پیرامیڈیکل سٹاف بالخصوص لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مہمات کا معاوضہ جلد اداکیا جائے۔پنجاب میں خسرہ وباء بن چکا ہے جبکہ نگران وزیر اعلیٰ کی کارکردگی ٹھنڈے کمروںکے اجلاسوں تک محدودہے۔انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث ہر روز درجنوں معصوم بچے لقمہ اجل بن رہے ہیں۔بازار سے ادویات نایاب ہوچکی ہیں۔لاہورمیں صرف گزشتہ چند گھنٹوں میں108خسرے کے نئے کیس رجسٹرہوئے۔خسرہ پر قابوپانے کے لئے ہنگامی طور پر اقدامات کرکے مزید جانوں کے ضیاع کو روکا جائے۔ایک ماہ کے دوران پنجاب میں 122سے زائد بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر سرکاری ہسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد14ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ پاکستان وسائل سے مالامال ملک ہے۔کشکول توڑ کر ہمیںاپنے وسائل پر انحصار کرنا ہوگا۔سابقہ حکمرانوں نے اداروں کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا۔کرپشن اسکینڈلز میں ملوث افراد کوکسی قسم کی رعایت نہیں ملنی چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ روکنے کے ضمن میں نوازشریف کی ہدایات عوام دوستی کی عکاس ہیں:احسان گنجیال
لاہور (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احسان گنجیال نے قائد میاں محمد نواز شریف کی جانب سے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ردوبدل کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت پر اپنے اور عوام کی جانب سے خیر قدم کر تے ہو ئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ روکنے کے ضمن میں نوازشریف کی ہدایات بلاشبہ عوام دوستی کی عکاس ہیںیہ حقیقت ہے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ہونے والے بے لگام اضافے کے باعث عوام مہنگائی کے بدترین طوفان کا سامنا کر رہے ہیں اشیائے خوردونوش کے نرخ آسمان سے باتیں کرتے ہوئے عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں معاشی بزرجمہر جانتے ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات کا براہ راست تعلق روز مرہ کی اشیاء سے ہے اور نرخ بڑھنے کی صورت میں نقل وحمل کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوتاہے جس کا اثر ہر شے پر پڑتا ہے بجلی وگیس کے نرخ بھی پیداواری لاگت میں اضافے کا موجب بنتے ہیں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں کو عالمی منڈی سے منسلک کرتے وقت یہ کہاگیاتھا کہ نرخوں میں کمی کی صورت میں نرخ کم کر دیئے جائیں لیکن ایسا شاذونادرہی ہوتا میاں محمد نواز شریف کی نئی حکومت سے عوام کو بہت سی توقعات ہیں ان کی جانب سے پٹرولیم منصوعات کے نرخوں میں اضافے کو روکنے کی ہدایات خوش کن ہیں انہیں چاہیے کہ وہ عوام کو مہنگائی کے عذاب سے بچانے کے لئے پٹرولیم مصنوعات بجلی اورگیس کے نرخوں کو تقریباً چھ ماہ کے لئے منجمد کرنے کا حکم دیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں اس ضمن میں ہرگز اس لئے مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کہ پاکستان اپنی ضرورت کا جو20فیصد تیل پیدا کرتاہے اس کے نرخ عالمی منڈی کے مطابق وصول نہ کئے جائیں اور عالمی منڈی کے نرخوں کو ملکی پیداوار کے ساتھ منسلک کر دیاجائے تاکہ حکومت کو نقصان کا سامنا بھی نہ کرناپڑے یاد رہے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر کے ہی ایک فلاحی وعوام دوست حکومت کے تاثر کو پختہ کیاجاسکتاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی مدثر سلیم نے پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی پرمبارک باد دی
گوجرانوالہ(جی پی آئی) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری حاجی مدثر سلیم نے پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی پر اقبال ڈار ‘ ولی الرحمن خان ‘ میاںعطاء الرحمن ‘ اخلاق چیمہ ‘ ساجد محمود و دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید کا اظہار کیا کہ وہ غریب عوام اور لیبر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سٹی نائب صدر روبینہ کوثر نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں باقاعدہ حصہ لینے کا اعلان کر دیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سٹی نائب صدر روبینہ کوثر نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں باقاعدہ حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں حصہ لیکر ملک و قوم کی بہتر طور پر خدمت کا فریضہ انجام دے سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ شعبہ خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری ا کثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قوم نے مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے:چوہدری رفاقت حسین گجر
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری رفاقت حسین گجر نے کہا ہے کہ قوم نے مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے عوام کو عنقریب تبدیلی کے اثرات نظر آنے شروع ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عوام کے پیسوں سے عیاشیاں کیں اور خزانوں کو خالی کرکے رکھ دیا موجودہ حکومت اپنے تمام وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرکے عوام کا معیار زندگی بلند کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سچی صحافت کے عمل دارسینئرجنرنلسٹ ملک محمد اکرم کی پی ٹی وی نے تعیناتی آزادی صحافت کا منہ بولتا ثبوت ہے
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سچی صحافت کے عمل دارسینئرجنرنلسٹ ملک محمد اکرم کی پی ٹی وی نے تعیناتی آزادی صحافت کا منہ بولتا ثبوت ہے گوجرانوالہ کے ورکرنگ جنرل لسٹوں میں خوشی کی نئی لہرڈورپڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار خواجہ ذکاء اللہ ،شاہد مسعودلون،رانا عمرحبیب،علی عمران ڈار،محمد عمران،شاہد بٹ،ندیم خان اوردیگرنے گوجرانوالہ کے عظیم اورسینئرورکنگ جرنلسٹ اکرم ملک کو پی ٹی وی نیوز کا دوبارہ نمائندہ منتخب ہونے پرمبارکباددیتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پی ٹی نیوزکاکی انتظامیہ کا یہ ایک احسن اقدام ہے جنہوں نے اکرم ملک جیسی صحافی شخصیت کو اس اقدام سے نوزا ہے ۔اکرم ملک صیح معنوں میںگوجرانوالہ میں صحافت کی پہچان بنائی۔پی ٹی وی نیوزکی انتظامیہ احسن انتخاب کرمبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے سار ی زندگی نسبت صحافت کو فروغ دیا اورہمیشہ حق وسچ کی آوازبلند کیا اوراسی وجہ سے گوجرانوالہ کے شہریوں اورصحافیوں کوان پرفخرہے اورہم امیدکرتے ہیں کہ اکرم ملک اپنی صحافت کو اسی طرح جوش وجذبے سے جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ نے میاں محمد نواز شریف کو بہت عزت بخشی ہے عوام کی نظریں بھی اُن پر لگی ہو ئی ہیں:چوہدری سلیمان گجر
گوجرانوالہ (جی پی آئی)چوہدری محمد سلمان گجر ایڈووکیٹ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) لائیرز فورم گوجرانوالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے میاں محمد نواز شریف کو بہت عزت بخشی ہے عوام کی نظریں بھی اُن پر لگی ہو ئی ہیں کہ جب میاں صاحب آئیں گے اور تمام مسلے حل ہوجائے گے اس وقت میاں صاحب کا کڑا امتحان ہے اللہ اور عوام کے سامنے ملک کو تمام مسائل سے نکائیں اس کے لیے ہر اُس شخص سے مدد لیے جو کہ مسلہ کا حل جانتا ہے مفاد پرستوں اور امریکی ایجنٹوں سے باخبر اور ہوشیار رہیں ڈاکٹر قدیر نے کل تک کے پروگرام میں کہا کہ وہ بجلی کا حل جانتے ہیں جسے اُن کی خدمات ایٹم بم بنانے میں لی تھی اُسی طرح بجلی بحران میں بھی لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آ باد میں چو ری اور ڈکیتی ،راہزنی کے وا قعا ت میں دن بدن اضا فہ
وزیر آ باد (جی پی آئی) وزیر آ باد میں چو ری اور ڈکیتی ،راہزنی کے وا قعا ت میں دن بدن اضا فہ ،آ ئے روز شہریو ں کے ساتھ وارداتیں معمو ل بن گئیں قوم کے محا فظ ذاتی مفادات کے امور کے لئے مصروف رہتے ہیں شہری غیر محفو ظ ہو گئے ۔گزشتہ روز پیر مٹھا رو ڈ علی محمد محل کے قر یب مر کزی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری قو می امن کمیٹی برا ئے بین المذ اہب ہم آ ہنگی محمد رفیق نعیم کو دو نا معلو م افراد نے گن پو ائنٹ پر موٹر سا ئیکل نمبری GAO 2806 ،قیمتی مو با ئل فو ن اور نقدی سے محرو م کر دیا ۔سما جی و شہری حلقو ں سمیت قو می امن کمیٹی کے مر کزی سنیئر وائس چیئر مین پیر را جہ اعجا ز اللہ خا ن ،مرکزی لیگل ایڈ وائزر را جہ عثما ن اللہ خا ن ایڈ ووکیٹ ،تحصیل جنرل سیکر ٹری محمد نعیم اشرف نے صا حبزادہ محمد رفیق نعیم کے ساتھ واردات کر نے والے افراد کے خل
ا ف فی الفور کا روائی اور شہر میں بڑ ھتی ہو ئی وا رداتو ں پر تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے وارداتو ں کو کنٹرو ل کر نے کا مطا لبہ کیا اور ایسے عنا صر کی سر کو بی کر کے شہریو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا یا جا ئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں لٹیرو ں اور اندھیرو ں کا با ب ہمیشہ کے لئے بند ہو نے والا ہے :افتخار احمد چیمہ
وزیر آ باد (جی پی آئی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن اسمبلی جسٹس (ر) افتخا ر احمد چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں لٹیرو ں اور اندھیرو ں کا با ب ہمیشہ کے لئے بند ہو نے والا ہے مسلم لیگ (ن) ملک و قوم کی نما ئندہ جما عت ہے جو ملک کو مسا ئل سے با ہر نکا لے گی ۔نواز شریف کی جرات و حکمت اور دیا نت والی قیا دت تا ریکیو ں کو جا لو ں میں بد ل کر عظیم تر پا کستان کی منز ل حا صل کر ے گی ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ (ن) ایم این اے جسٹس (ر) افتخا ر احمد چیمہ نے مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنو نشن سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر ایم پی اے اکمل سیف چٹھہ ،حا جی اشرف ،ملک شفیق ،ادریس سپا ل ،محمد طا رق گو ندل ،کر نل(ر) وقار انور شیخ ،را نا حسن منصور ، با بو محمد عا مر رضا بٹ ،میر آ صف و دیگر بھی مو جو دتھے ۔انہو ں نے کہا کہ قو می ادارو ں کے مر دا ڈھا نچو ں میں جا ن ڈا لنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی ٹیم سچی نیت اور جذ بہ حب الوطنی کے تحت کا م کر ے گی اور انتھک محنت کر کے ملک کا مقدر بدل دے گی ۔الیکشن میں انہیں عوام کی جا نب سے ملنے والی عوامی پذ یارائی نا قا بل فرا مو ش ہے اور عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتما د کر کے ملکی تر قی و خو شحا لی کی مہر ثبت کر دی ہے ۔افتخا ر احمد چیمہ نے کہا کہ پا کستان کے محب وطن شہریو ں اور نو جوانو ں نے ثا بت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی ملکی مسا ئل سے نجا ت دلا سکتی ہے ۔(ن) لیگ نے قو م کی فلا ح کا بیڑا اٹھا یا ہے تما م ملکی معا ملا ت آ ئی ن و قا نو ن کے تحت حل کئے جا ئیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ میا ں نواز شریف اور شہبا ز شریف قو م کو تر قی اور خو شحا لی کی را ہو ں پر گا مزن کر نے کے لئے سر دھڑ کی با زی لگا دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین نے533ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی
وزیرآباد(جی پی آئی )پاکستان واپڈا میں سی بی اے کے انتخاب کیلئے ہونے والے ریفرنڈم میں وزیرآباد گیپکو ڈویژن میںآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین نے533ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی۔ مدمقابل پاکستان واپڈا ایمپلائزپیغام یونین کو113ووٹ ملے ۔ گیپکو ڈویژن میں آنے والی شہری سب ڈویژنوں کے علاوہ گکھڑ، علی پور چٹھہ اور احمد نگر کے 771 ملازمین میں سے647 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے ایک ووٹ کینسل ہوا84فیصد ٹرن آئوٹ کے نتائج کے مطابق پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین نے وزیرآباد میںکامیابی حاصل کی ہے سی بی اے کے انتخابی عمل کو قومی صنعتی تعلقات کمیشن اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے عملہ نے انجام تک پہنچایا۔ جبکہ چیف ایگزیکٹو گیپکو محبوب عالم کے حکم پر ایکسیئن گیپکووزیرآباد سردار جمشید خان نے رابطہ افسر کے فرائض سرانجام دیئے۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جوپرامن طور پر بغیرکسی وقفہ کے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس اہلکاربھی واپڈا پولنگ اسٹیشن پر تعینات تھے۔ نتائج کا اعلان سنتے ہی واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کے حمایتیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور خوشی سے نعرے لگائے۔