اضلاع کی خبریں 29.7.2013

مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہوگئی ہے
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہوگئی ہے اوراب تک یہ اپنے کسی بھی وعدے کو وفا نہیں کرسکی جس کی وجہ سے عوام ایک مرتبہ پھر مایوسی کا شکارہونے لگے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف گوجرانوالہ کے راہنماء بیرسٹر علی اشرف مغل نے گذشتہ روز پی ٹی آئی این اے 95کے دفترمیں انصاف یوتھ ونگ کے نوجوانوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے باوجود ملکی مفاد میں حکومت کو موقع دے رہی ہے لیکن وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی ناکامیاں بڑھتی جارہی ہیںجس کی وجہ سے عوام لوڈشیڈنگ اور مہنگائی سے بیزارہوکر مختلف شہروں میں احتجاج کر رہے ہیں۔ بیرسٹر علی اشرف مغل نے کہا ہے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دی تو پی ٹی آئی ملکی تاریخ میں بھرپوراحتجاج کی نئی تاریخ رقم کرکے نہ صرف حکومت کی تبدیلی بلکہ مقدرکی تبدیلی کی راہ ہموارکرے گی۔ انہوں نے کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی کوشش ہوگی کہ پنجاب میں بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں کے مطابق تیارکیاجاسکے اورپی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں قومی انتخابات کی طرح دھاندلی کی تاریخ نہیں دہرانے دے گی اور بھرپور کامیابی حاصل کرکے گراس روٹ لیول پر عوام کی خدمت سے تبدیلی لائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اصلا حی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے مر کزی سیکریٹری جنرل صا حبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ دین اسلام کی جتنی بھی عبادات ہیں وہ سب سماجی مساوات پر مبنی ہیں ہمارا بنیادی رشتہ اسلام ہے
گوجرانوالہ(جی پی آئی)اصلا حی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے مر کزی سیکریٹری جنرل صا حبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ دین اسلام کی جتنی بھی عبادات ہیں وہ سب سماجی مساوات پر مبنی ہیں ہمارا بنیادی رشتہ اسلام ہے امیر غریب ، کالے گو رے کے فر ق مٹانے پر مبنی ہے جب تک معا شرے میں سے غر ور وتکبر اور ذات پات کو فو قیت دینے والے نظام کا خاتمہ نہیں ہو گا تب تک معاشرے میں امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم نہیں ہو گی تکبر سے ہی اقوام جہالت پھیلی ہے ہمیں سب سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصلا حی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام “مساوات انسانی و نسلی تفا خر “کے مو ضو ع پر منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کر تے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی اصلا ح کرنی ہے کہ ہم نے اللہ تعالیٰ بار گاہ میں واپس جا کر کیا منہ دیکھانا ہے اللہ تعالیٰ نے ایک ایک سانس کا حساب لینا ہے اس میں رتی برابربھی گنجائش نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ نسلی تفا خر کی پہلی اینٹ ابلیس نے رکھی تھی اس نے حضر ت آدم علیہ اسلام کو سجدہ نہ کر کے تکبر کا اظہار کیا تھا اور تکبر سے ہی اقوام میں جہالت پھیلی انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی پیدائش سے لے کر مو ت و تدفین اور نما ز قائم کرنے میں ہر ایک کے لیے ایک ہی نظام بنایا ہے کسی کے لیے بھی کوئی دوہرا نظام نہیں بنایا تو معا شرے میں جو لو گوں نے نسلی تفا خر اور تفرقہ والا نظام رائج کر رکھا ہے وہ اللہ تعالیٰ اور حضر ت محمد مصطفی ۖ کے نظام کی نفی ہے انہوںنے کہا کہ ذات پات اور اونچ نیچ کا نظام ہندوں کا بنایا ہوا نظام ہے جب تک ہم میں یہ نظام اور تکبر موجود رہے گا تب تک ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا پرو گرام میں ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اقبال گجر ، چوہدری اشرف علی انصاری، چوہدری محمد نوا ز چوہان، انجینئر اشرف بٹ سابقہ ایم پی اے، سابق صدر پی ایم اے ڈاکٹر میاں زاہد محموداور وکلا ئ، صنعت کار ، تاجر ، ڈاکٹرز ، پروفیسرز سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے
گوجرانوالہ(جی پی آئی)دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔مستحقین اور حق داروں کو ان کا حق دلانا بھی عبادت ہے۔مخیر حضرات کو اپنے غریب بھائیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھنا ہو گا۔غربت جہالت ،گمراہی اور کفرکی طرف لے جاتی ہے۔جلد غریب نادار بچیوں کیلئے مفت دستکاری سکول کی بنیاد بھی رکھیں گے۔اہلسنت خد مت فاونڈیشن کے زیر اہتمام 300 سے زائدخاندانوں میں راشن تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پا کستان سنی تحریک کے صوبائی صدر پنجاب محمد شاداب رضا نقشبندی نے کیا۔اس مو قع پر سی پی او راجہ رفعت مختار نے کہاکہ اپنے مستحق بھائیوں کو کسی بھی جگہ تنہا نہیں چھوڑیں گے۔احساس کمتر ی کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنا ہوگا۔معاشرے میں جرائم اور برائی کی ایک بڑی وجہ غربت اور تعلیمی فقدان ہے۔دینی جماعتوں اور فلاحی تنظیمیوں کو آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔اس مو قع پرصوبائی رہنما ڈاکٹر عمران مصطفی، ڈویژنل صدر محمد زاہد حبیب قادری ،ضلعی صدر محمد اکرام بابر،اے سی صدر سید صلاح الدین،سٹی صدر ڈاکٹر حبیب الرحمن،قاری محمد بوٹا جٹ ،غازی محمد اکرم نقشبندی،مظفر حمید ایڈووکیٹ،سردار محمد انجم ڈوگر،محمد آصف معصومی ودیگر نے کہاکہعلامہ اقبال کے شاہین کو زندہ کرنا ہو گا ۔غربت اور جہالت کے اس زمانے میں اپنی انا پرستی اور خوداری کا سواد نہیں کیا جا سکتا۔دینی اسلام کی سر بلندی اور ملکی خود مختاری جنگ ہمیشہ متوسط طبقہ اور غریب عوام نے ہی کی ہے۔ڈاکٹر عمران مصطفی نے کہاکہ جلد پنجاب بھر میں سنی تحریک کے فلاحی ادارہ اہلسنت خدمت کمیٹی کی طرف نادار بچیوں کیلئے مفت دستکاری سکول،جدید کمپیوٹر لیب،ڈسپینسری،لائبریری،جدیدی دینی و دنیاوی اکیڈمی اور ماڈل مساجد کی بنیادیں رکھیں گے۔یتیم ،بیواؤں،غرباء اور مساکین کی کفالت کیلئے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ اہلسنت خدمت فاونڈیشن کو مزید مستحکم اور خود مختار ادارہ بنانے کیلئے مدد کریں ۔آئندہ سال سنی تحریک یوسی سطح پر مفت راشن کی تقسیم کو یقینی بنائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت شاہ جمال نوری کے عرس مبارک کے موقع پر 3 روزہ تقریبات کا آخری دن قومی امن کمیٹی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کی ٹیم نے انتظامات میں مکمل تعاون کیا
گوجرانوالہ (جی پی آئی) حضرت شاہ جمال نوری کے عرس مبارک کے موقع پر 3 روزہ تقریبات کا آخری دن قومی امن کمیٹی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کی ٹیم نے انتظامات میں مکمل تعاون کیا جس پر نوری دربار کے سجادہ نشین ڈاکٹر وسیم گل صدیقی’ حافظ عادل جیلانی کا شکریہ ادا کیا۔ عرس کے موقع پر خصوصی انتظام کئے گئے مزار پر چادر بھی چڑھائی گئی مہمانوں میں خواجہ نوید مجددی اللہ ہو والے’ ڈسٹرکٹ بار کے صدر عرفان سعید’ خالد عزیز لون ‘ میاں لیاقت جمیل’ حاجی مدثر سلیم نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی وی چینل رمضان ٹرانسمیشن کے نام پر اسلامی اقدارکامذاق اڑارہے ہیں : علامہ غفران محمودسیالوی
اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک علماء بورڈکے چیئرمین اورمعروف اسلامی سکالرابوالبیان علامہ غفران محمودسیالوی نے کہا ہے کہ اکثر ٹی وی چینل رمضان ٹرانسمیشن کے نام پر اسلامی اقدارکامذاق اڑارہے ہیں وفاقی حکومت وزارت مذہبی اموراورپیمراسختی سے نوٹس لیں۔ریٹنگ بڑھانے اورپیسہ کمانے کی جنگ نے میڈیا مالکان کو لالچی بنادیاہے رمضان المبارک کے مہینے کو کمائی کا سیزن بنالیاگیاہے۔ اسپیشل رمضان ٹرانسمیشن کے نام پرنشر ہونے والے اکثر پروگراموں کے میزبان اسلامی اسکالرز کے بجائے اداکار اور اداکارائیں کر رہے ہیں جن کی اسلامی معلومات صفر ہوتی ہیں۔دین کا علم رکھنے والے علماء ہی بہتر طریقہ سے اسلامی تعلیمات عام کر سکتے ہیں۔ہمارامیڈیا ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی بجائے ہندوستانی اور مغربی ڈرامے ،فلمیں اور پروگرام نشر کر کے نوجوان نسل کو گمراہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ میڈیا مالکان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیادی اساس’ نظریہ پاکستان ‘کو مد نظر رکھنا چاہئے تاکہ نوجوان نسل اسلامی تعلیمات سے آگاہ ہوکرحقیقی اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل میں اپنا مکمل کردار ادا کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ نے عوام کے مابین فاصلوں کو بہت سمیٹ دیا ہے جس کے اگر ایک طرف بہت سے فوائد ہیں تو دوسری طرف بہت سے نقصانات بھی ہیں اب یہ ان ذرائع کو استعمال کرنے والے پر منحصر ہے کہ وہ ان کوکس مقصدکیلئے استعمال کرتاہے؟ ایک حقیقی اسلامی فلاح ریاست کی تشکیل میں میڈیا اپنا گراں قدر کردار ادا کر سکتاہے۔لہذٰا کمرشل بنیادوں پر کام کرنے کی بجائے نظریاتی بنیاد وںپر کام کیاجائے تاکہ اسلام کی نشرواشاعت کافریضہ سرانجام دے کردنیوی و اخروی کامیابی حاصل کی جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی دریائوں پر ڈیم پر ڈیم بنا رہاہے
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی دریائوں پر ڈیم پر ڈیم بنا رہاہے لیکن پاکستانی حکمران ٹک ٹک دیدم دم نہ کشیدم کی تصویر بنے ہوئے ہیں اور بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف قومی و عالمی سطح پر صدائے احتجاج بلند کرنے کو تیار نہیں بلکہ حکومتی رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت سے بجلی خریدنے کی پیشکش کرکے اس کو پانی چوری کرنے اور ڈیم بنانے کی اجازت خود حکومت پاکستان نے دے رکھی ہے ۔بھارت پاکستان کو بنجر کر کے اس کی زراعت کو تباہ کرنے کے مکروہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے تاکہ پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی جائے ، جبکہ موجودہ حکمران اس سے دوستی اور تجارت بڑھانے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سے واپسی پر منصورہ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید منور حسن نے کہا کہ بھارت نے دریائے چناب اور جہلم پر درجنوں ڈیم تعمیر کرکے پہلے ہی پاکستانی دریائوں کا پانی روک رکھاہے اور اب مزید پانچ ڈیم بنانے کا اعلان کر دیاہے ۔ بھارت دریائے سندھ کاپانی بھی سرنگ بنا کر چوری کر رہاہے اس طرح بھارت سندھ طاس معاہدے کی دھجیاں بکھیر رہا ہے لیکن پاکستانی حکمرانوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے بزدلی اور بھارت کی خوشامد کے رویے نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے ،جن حکمرانوں سے وہ پاکستان کا مقدمہ لڑنے کی امید لگائے بیٹھے تھے وہ پاکستان کی بجائے بھارتی مفادات کی تکمیل کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستانی دریائو ں کاپانی چوری کرکے ہمارے توانائی کے وسائل کو ختم کرنے کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتا ہے تاکہ پاکستان ہمیشہ کیلئے اس کا کاسہ لیس بنا رہے۔سید منورحسن نے گزشتہ روز شمالی وزیر ستان میں امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو ڈرون حملے بند کروانے اور پاکستان کی آزادی و خودمختاری کا تحفظ کرنے کے سہانے خواب دکھائے تھے مگر موجودہ حکومت کے ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں پانچ ڈرون حملے ہوچکے ہیں جن میں درجنوں معصوم پاکستانی شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے ،حکومت نے ایک بار بھی امریکہ سے دوٹوک اور واضح الفاظ میں احتجاج کرنے کی ہمت نہیں کی اور معذرت خواہانہ رویہ اپنا رکھاہے جس سے امریکہ شہ پاکر ہماری آزادی اور خودمختاری کو روند رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو امریکی خوف سے نکل کر عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کا لحاظ کرنا چاہئے۔سید منورحسن نے کہاکہ حکومت نے ایم کیو ایم کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہوکر ثابت کردیا ہے کہ اسے پاکستان سے دہشت گردی اور انتشار ختم کرنے سے کوئی غرض نہیں بلکہ اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے حکمران اخلاقی پستی کی تمام حدوں کو پھلانگ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے صدارتی ووٹ کے حصول کیلئے وزیر اعظم نے قومی سلامتی کیلئے بلائی جانے والی آل پارٹیز کو متنازعہ بنا دیا ہے جس سے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کی امیدیں دم توڑتی نظر آتی ہیں۔ سیدمنورحسن نے مصر میں فوج کی جانب سے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مصر میں ظالمانہ طور پر مسلمانوں کا خون بہایا جارہاہے لیکن مسلمان حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ عالمی اداروں نے بھی چپ سادھ رکھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اخوان المسلمون کے مظاہرین کی قربانی جلد رنگ لائے گی اور دوبارہ ان کی حکومت بحال ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ لوکل گورمنٹ کا بل ضیاء الحق کے دورِ حکومت کی یاد کو تازہ کر دے گا
لاہور( جی پی آئی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ لوکل گورمنٹ کا بل ضیاء الحق کے دورِ حکومت کی یاد کو تازہ کر دے گا مسلم لیگ ن میثاق جمہوریت کے منافی اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب تمام اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ بل سے عوام کے حقوق سلب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے دیہی اور شہری علاقوں کے لئے الگ الگ نظام سے صورت حال کشیدہ ہو جائے گی ایک ہی صوبے میں دو نظام نہیں چلائے جا سکتے انہوں نے کہ مسلم لیگ ن اپنے مفادات کی خاطر عوام کے حقوق سلب کر نا چاہتی ہے، لیکن پیپلز پارٹی ہر پلیٹ فارم پر اس کی مخالفت کرے گی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی نے پنجاب حکومت کا بلدیاتی بل مسترد کردیا
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی نے پنجاب حکومت کا بلدیاتی بل مسترد کرتے ہوئے جنرل(ر)مشرف کے سابقہ بلدیاتی نظام کوخامیاں دور کرکے بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اگر پنجاب حکومت نے موجودہ بلدیاتی بل منظور کیا تو اس کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا اور ہم عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیںگے۔ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی وپارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ امیر العظیم،فاروق چوہان،ملک الیاس اور عمران الحق بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ مشرف دور کے سابقہ بلدیاتی نظام کی طرح ضلعی محتسب کا ادارہ قائم کیا جائے یہ آئینی تقاضا بھی ہے۔ماضی میں مشرف نے اپنی سیاسی مصلحتوں کے تحت اس نظام کو صحیح طریقے سے نافذ نہیں کیا ۔یہ المیہ ہے کہ فوجی حکمران جب اقتدار میں آتے ہیں توبلدیاتی انتخابات کرواتے ہیں مگر جمہوری حکمران نہیں کرواتے۔جنرل مشرف کا متعارف کردہ نظام میں واقعی اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوگئے اور ہر قسم کے فیصلے ضلعی سطح پر ضلعی نمائندے کرنے لگے تھے۔اور یہ امید پیدا ہوگئی تھی کہ ایم این اے اور ایم پی ایز گلیوں کی سیاست سے نکل آئیں گے۔پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013اپنی رو ح کی بنیاد پر آئین پاکستان کے آرٹیکل140(الف) سے متصادم ہے۔آئین پاکستان کی دفعہ140(الف) کے تحت صوبے پابند ہیں کہ وہ مقامی حکومتیں قائم کرکے ان کے منتخب نمائندوں کوسیاسی،انتظامی اور مالی ذمہ داریاں اور اختیارات منتقل کردیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام مقامی حکومتوں کے انتخابات کے لئے حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے۔انتخابات کے لئے صرف الیکشن کمیشن کی تیار کردہ کمپیوٹرائزلسٹیں ہی استعمال کی جائیں۔مقامی حکومتوں کے مالی امور کے لئے الگ سے اکائونٹس آفیسر مقرر کیے جائیں جو بجٹ تیارکرنے،حسابات رکھنے اور اندرونی آڈٹ کے ذمہ دار ہوں۔شہر ی اور دیہاتی کی تقسیم ختم کرکے ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔تمام چیف افسران کو اپنے اپنے چیئرمین یامیئر کے سامنے جوابدہ بنایا جائے اور ان کے انتظامی اختیارات چیئرمین کی منظوری سے مشروط کیے جائیں۔جماعت اسلامی اس ملک کی منظم دینی و سیاسی جماعت ہے۔ہم نے ہمیشہ عوامی ایشو پر آواز بلند کی ہے۔ملک میںچھانگا مانگا کی سیاست سے اجتناب کیا جائے۔جماعت اسلامی انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپورانداز میں حصہ لے گی۔صوبائی حکومت کی جانب سے عجلت میں کیے گئے فیصلے عوام کے لئے نقصان دہ ہوں گے۔صدارتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ نے آئین و قانون کے مطابق فیصلے کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آئینی اور جمہوری حق کو استعمال کرتے ہوئے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے
لاہور( جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آئینی اور جمہوری حق کو استعمال کرتے ہوئے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے الیکشن کمشن نے صدارتی انتخابات کے شیڈول پر خود اپنے پائوں پر کلہاڑا مارا ہے۔ آئین میں الیکشن کمشن اور سپریم کورٹ کی اپنی حدود قیود ہیں۔ الیکشن کمشن کو صدارتی انتخابات کے شیڈول کا فیصلہ خود کرنا چاہئے تھا’ معاملہ سپریم کورٹ میں کیوں لیجایا گیا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات میں عام انتخابات سے بہتر نتائج دیگی۔ مسلم لیگ (ن) کا چہرہ صرف دو ماہ کی قلیل مدت میں ہی عوام کے سامنے آ چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈور پھرنے سے ایک شخص کی ہلاکت کے سانحہ کی شدید مذمت
لاہور، (جی پی آئی) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور کائٹ فلائنگ فیسٹیول کے بانی خواجہ ندیم سعید وائیں نے نواں کوٹ میں ڈور پھرنے کی وجہ سے چھ بچیوں کے باپ مبارک علی کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور سانحے کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوام الناس پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر گھروں کے چھتوں پر پتنگ بازی بند کردیں کیونکہ اس سے انتہائی قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ خواجہ ندیم سعید وائیں نے ان خیالات کا اظہار ایک ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں معروف قانون دان بیرسٹر خالد ظفر، کرنل (ر) سعید خان، پروفیسر خالد ملک، ہوم نیٹ این جی او کی عہدیدار خواتین، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا کہ شہری آبادی میں پتنگ بازی کی وجہ سے ایک معصوم شخص کی ہلاکت بہت بڑا سانحہ ہے جن کی وہ انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ متعدد مرتبہ حکومت کو تجویز دے چکے ہیں کہ شہری آبادی سے دور مخصوص علاقوں میں کائٹ فلائنگ زون قائم کردے تاکہ پابندی کے باوجود شہری آبادی میں پتنگ بازی کرنے والے لوگ وہاں جاکر اپنے شوق کی تسکین کرسکیں اور شہری آبادی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعات رک سکیں لیکن اس جانب تاحال کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جب تک کائٹ فلائنگ زون قائم نہیں کرے گی تب تک شہری آبادی میں پتنگ بازی کا خاتمہ نہیں ہوپائے گا خواہ جتنے بھی سخت اقدامات اٹھالیے جائیں۔ خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا کہ جس طرح ناجائز اسلحہ پر پابندی ہونے کے باوجود شہر میں اسلحہ کی بھرمار ہے، ون ویلنگ پر پابندی ہونے کے باوجود شہر بھر میں ون ویلنگ ہورہی ہے ، پابندی ہونے کے باوجود پرچی اور کرکٹ جوا کھلے عاموں ہورہے ہیں ، اسی طرح پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود بھی حکومت اس پر قابو پانے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پابندی کے باوجود چھتوں پر پتنگ بازی کرنے والوں کو شہری آبادی سے دور مخصوص میدانوں میں پتنگ بازی کی اجازت دے دی جائے تو وہ شہر میں پتنگ بازی سے باز آجائیں گے اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع رک جائے گا۔ خواجہ ندیم سعید وائیں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی کہ وہ عوام الناس کے وسیع تر مفاد میں شہروں سے باہر کائٹ فلائنگ زون قائم کرنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ شہری آبادی میں پتنگ بازی مکمل طور پر ختم ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت بلاتعطل بجلی فراہم کرکے روزہ داروں کی دعائیں لے،میاں کامران سیف
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ حکومت بلاتعطل بجلی فراہم کرکے روزہ داروں کی دعائیں لے، سحری اور افطاری کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ روزہ داروں کیلئے تکلیف دہ ہے ،حکومت نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے پاور کمپنیوں کو اربوں روپے کی ادائیگیاں کیں تاکہ بجلی کی سپلائی پوری طرح بحال رہے لیکن حکومت کی جانب سے ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے اعلانات ہوا میں اڑ گئے ہیں اور ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے حکومت رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں اپنے اعلان کے مطابق سحری اور افطاری میں بلا تعطل بجلی کی سپلائی بحال رکھے کیونکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہوگیا ہے روزہ دار شہری رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث پریشانی میں مبتلا ہے۔حکومت بلاتعطل فراہمی کیلئے فی الفور اقدامات کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشرف ، زرداری کے بعد نئی حکومت ڈرون حملوں پر خاموشی کیوں اختیار کیے ہوئے ہے : لیاقت بلوچ)
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ امریکی ڈرون حملے پاکستان کی آزادی اور خود مختاری پر حملہ ہے ۔ فوجی آمر جنرل مشرف اور صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں حکمران ٹولہ تو پاکستان کی خود مختاری اور سا لمیت کے خلاف حملے پر خاموش تھے یا ان کی خاموشی رضا مندی میں شامل تھی لیکن نئی حکومت آخر کیوں ماضی کی پالیسی ہی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ڈرون حملے بے گناہ انسانوں کی موت کا باعث بنتے ہیں لیکن اس کے ردعمل میں ملک کے اندر مزید بے گناہ انسان ہلاکتوں کا شکار ہوتے ہیں ۔ معصوم انسانوں کے قتل اور امریکی جرائم میں پاکستان کے حکمران برابر کے شریک ہیں ۔ان خیالات اظہار انہوں نے اتفاق ٹائون میں افطار ڈنر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کی کارروائی عملاً مکمل تو ہو جائے گی لیکن حکمران جماعت ، الیکشن کمیشن کے کنٹرکٹ اور سپریم کورٹ کے تمام فریقوں کو سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ نے صدارتی انتخابی عمل کو بے وقار اور داغدار کر دیاہے ۔ حکمران جماعت کے پاس اکثریت ہے وہ بدنمائی کے ساتھ صدارتی منصب کو متنازعہ بنارہی ہے ۔ یہ ملک میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ صدارتی انتخابی عمل میں اطمینان پیدا کر کے سب کو شریک کیا جائے ۔پی ٹی آئی صدارتی انتخاب میں احتجاجاً حصہ لے رہی ہے ۔ جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی بھی احتجاجا ً پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار جسٹس وجیہہ الدین کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے حالات بہت ہی تشویش نا ک ہیں ۔ بھتہ خوری ، پرچی مافیا اور ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہے ۔ حکومت میں تبدیلی اور سندھ حکومت میں بھی ایم کیو ایم کی عدم شمولیت پر عوام کو توقع تھی کہ بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلرز ، کراچی سے دو لت لوٹ کر برطانیہ میں منی لانڈرنگ کرنے والوں کیخلاف اب قانون حرکت میں آئے گا لیکن حالات کی یہ المناکی اور ظلم پھر ابھر کر سامنے آرہاہے کہ مسلم لیگ ن ، پی پی پی اور ایم کیو ایم کے درمیان انٹر نیشنل اسٹیبلشمنٹ نے مک مکا کرادیاہے اور عوام کو ان جماعتوں کے ہوس اقتدار کا شکار کردیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ مفاد پرستی کی سیاست نے پہلے بھی قومی معیشت اور قومی سلامتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور مفاد پرست ابن الوقت حکمران جماعتوں کا بڑا یوٹرن مستقبل میں بڑا خطرناک ثابت ہوگا ۔ مسلم لیگ ن او ر پی پی پی ہوش کے ناخن لیں اور پرانی حکمرانی کی ناکام فلم کو دوبارہ نہ چلائیں۔