اضلاع کی خبریں 13.02.2013
Posted on February 14, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ایٹمی ملک غیر محفوظ اور عوام زندہ درگور ہو رہے ہیں:حاجی عارف حسین
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی عارف حسین جٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ایٹمی ملک غیر محفوظ اور عوام زندہ درگور ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں، ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے کرپٹ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانا ہماری اولین ترجیح ہے، تاریخی فلاحی منصوبے مکمل ہونے پر مخالفین بوکھلا گئے، ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر خوشحال اور ترقی یافتہ مسلم لیگ ن کا منشورہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلزار کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی عارف حسین جٹ کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات پر مبنی پیپلز پارٹی ق لیگ اتحاد کو انتخابات میں تاریخی شکست سے دوچار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اورمیاں شہباز شریف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، عوامی مفادات کو سرفہرست رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عوامی خادم ہوں،بلاتفریق حلقہ کی خدمت میرا مشن ہے، کارکن الیکشن کی تیاری کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام کو پتھر کے دور میں دھکیلنے کے لئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مفاہمتی سیاست کی : بیرسٹر عادل سلیم
گوجرانوالہ (جی پی اائی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حلقہ پی پی 94 بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا کہ عوام کو پتھر کے دور میں دھکیلنے کے لئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مفاہمتی سیاست کی،ذاتی مفادات اور فائدے حاصل کرنے والے بتائیں انہوں نے پانچ سال میں عوام کو کیا دیا، مفاہمت کے نام پر ملک پر بدترین سول آمریت قائم کی گئی، مسلم لیگ (ن)پیپلز پارٹی کے گناہوں میں برابر کی شریکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی روڈ پر کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر عادل سلیم خاں کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے صرف ڈنگ ٹپائو پالیسی کو شعار بنایا، عوام باشعور اور جاگ چکے ہیں اب پرفریب نعروں سے انہیں ورغلا نہیں جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں عوام ووٹ سے ایسی تبدیلی لائیں گے جو باری باری کی سیاست اور کرپشن کے خاتمہ کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ یونٹی گروپ کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں، پارٹی الیکشن انقلاب کا آغاز ہیں، اس موقع پر عمر خان، عمران مہر، شاہد غفاری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ ککرالی کے علاقہ سونیٹری کے محنت کش اللہ دتہ نے گردونواح کے دیہاتوں کے سینکڑوں مکینوں کے ہمراہ احتجاج کیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)قبضہ مافیا نے غریب محنت کش ہر عرصہ حیات تنگ کر دیا’پولیس نے ملزمان سے مبینہ طور پر ساز باز کرکے مقدمہ خارج کر دیا۔مدعی مقدمہ اللہ دتہ’آر پی او اورکمشنر گوجرانوالہ سے معاملہ کی کسی ایماندار افسر سے دوبارہ انکوائری کرانے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ککرالی کے علاقہ سونیٹری کے محنت کش اللہ دتہ نے گردونواح کے دیہاتوں کے سینکڑوں مکینوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے ”میڈیا” کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گائوں کے چند بااثر افراد خادم حسین’ناصر’اعظم’مظہر وغیرہ اسکی اراضی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں میں نے متعدد مرتبہ مقامی پولیس کو اطلاع دی مگر میری کوئی شنوائی نہ ہوئی تقریبا دو ماہ پہلے میری اراضی خسرہ نمبر462سے ملزمان نے مٹی نکال کر اپنی زیر تعمیر کوٹھی میں ڈالنا شروع کر دی میں نے تھانہ ککرالی جا کر اطلاع دی مگر پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی اور کہا کہ جب تک محکمہ مال رپورٹ نہ کریگا کہ مذکورہ اراضی تمہاری ملکیت ہے مقدمہ درج نہ ہوگا بعد میں محکمہ مال کے پٹواری ‘گرداور اور مقامی پولیس کی موجودگی میں اراضی کی پیمائش ہوئی اور محکمہ مال کی رپورٹ میں واضح ہو گیا کہ مٹی خسرہ نمبر462سے نکالی گئی ہے اور وہ میری ملکیت ثابت ہوگئی تو پولیس نے میرا مقدمہ نمبر18/13تھانہ ککرالی میں درج تو ہو گیا مگر پولیس نے مقدمہ صرف چوری کی دفعہ لگا کر درج کیا اس میں اراضی پر قبضہ کی دفعات نہ لگائی گئیں چوری کے مقدمہ میں تفتیشی افسر مختار گوندل نے ملزمان کو گرفتار کرکے بعد میں مبینہ طور پر بھاری رشوت وصول کرکے بیگناہ کر دیا اور چوری میں استعمال ہونیوالی ٹریکٹر ٹرالی اور دوسرا سامان ہرگز برآمد نہ کیا حالانکہ میں ان چیزوں کی نشاندہی بھی کراچکا تھا بعد میں تفتیشی افسر مختار گوندل کے محکمہ مال کی رپورٹ کو بالکل مسترد کرتے ہوئے گرفتار شدہ ملزمان اور ایک ریٹائرڈ پٹواری کے ہمراہ خود ہی جگہ کی پیمائش کرکے مجھے کہا کہ مذکورہ اراضی تمہاری ملکیت نہ ہے اور عدالت میں ملزمان کے حق میں بیان دیکر ملزمان کی ضمانت کروا دی انکوائری کے سلسلہ میں جب میں تھانہ جاتا ہوں تو مجھے انکوائری کے نام پر ذلیل وخوار کیا جاتا ہے اور گرفتارملزمان کو تھانہ میں کھلا چھوڑ کر سرکاری مہمان بنا رکھا تھا اب ملزمان ضمانت پر رہا ہونے کے بعد مجھے خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور میرے گھر کے سامنے والے راستے پر بھی قبضہ کرنا چاہتے ہیں لہذا میری وزیراعلیٰ پنجاب ‘کمشنر گوجرانوالہ اور آر پی او ‘ڈی پی او سمیت تمام اعلی حکام سے اپیل ہے کہ کیس کی انکوائری کسی ایماندار افسر سے کرائی جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیپکو کمپیو ٹر سنٹر گو جرا نو الہ میں تیسو یں (30) سالا نہ محفلِ میلا د النبیصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا انعقا د
گوجرانوالہ(جی پی آئی) عشق رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم مسلمانوں کیلئے انمو ل اثاثہ اور دُنیا و آخرت میں عزت کا باعث ہے۔ عشقِ مجازی لوگوں میں نفاق کا با عث بنتا ہے جبکہ رسول اللہ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم سے عشق لوگو ں میںبا ہمی محبت پیدا کر تا ہے۔ حضرت محمد صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم سے عشق ومحبت نہ صر ف دنیا میں عزت کا باعث ہے بلکہ یہ آخرت میں کامیا بی کی بھی کنجی ہے ۔ اِ ن خیالات کا اظہار پیر زادہ علامہ رضا ثاقب مصطفا ئی نے گیپکو کمپیوٹر سنٹر میںمحفلِ میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو سیرت طیبہ اور شمائل رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم سے آگاہ کرنے کے لیے ایسی پاکیزہ محافل کا انعقاد بہت ضروری ہے ۔محفلِ میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم میں مینجر ایڈمن محمد صد یق، میڈ یکل سپرنٹنڈ نٹ واپڈا ہسپتال گوجرانوالہ ڈاکٹر محمد اقبال پراچہ، گیپکو کے افسر ان و ملازمین ،عہد ید ا ر ا ن یو نین سمیت مختلف شعبہ جات کے افراد کی کثیر تعدادنے شر کت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( آئی ایس) ندیم احمد نے اپنے خطاب میں بتایاکہ گیپکو کمپیو ٹر سنٹر گو جرانوالہ 1982ء سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔اسکے قیام کے ساتھ ہی ملا زمین نے حضرت محمد صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم سے اپنی گہر ی محبت اور عقید ت کے اظہار کے لیے ہر سال ربیع الاول میںمحفلِ میلاد ا لنبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا انعقاد کرنا شروع کر دیا۔ ا س سال بھی حسب روایت گیپکو کمپیو ٹر سنٹر گو جرانوالہ میںمحفلِ میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا نہایت عقیدت و احترام سے انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مینجر ایڈمن محمد صد یق نے اس موقع پر کمپیو ٹر سنٹر گو جر انوالہ میںمحفلِ میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے انعقاد پر مبا رک باد د ی اور محکمہ کی ترقی کے لیے مزید محنت پر زور دیا۔محفلِ میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم سٹیج سیکر ٹر ی کے فر ائض عاصم شہز اد صد یقی اور طا رق گو ندل نے ادا کیے،تلاوت کلامِ پاک قا ری طا ہر محمود نے جبکہ نعت خواں حضر ات نے حضو ر سرو ر کو نین صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی خد مت اقد س میں گلہا ئے عقید ت پیش کیے۔تقریب کے اختتام میں کاروا ن رضا ئے الہی کی جانب سے 2013ئمیں عمرہ کی سعا دت پر بجھو انے کے لیے5 خو ش نصیب ملا زمین کا بذ ریعہ قر عہ اندازی انتخا ب کیا گیا۔اس موقع پرسا ل 2012ء میں بہتر ین کارکردگی کا مظا ہرہ کرنے والے ملازمین میں تعریفی اسنا د بھی تقسیم کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بزرگان دین کے آستانے رشدو ہدایت اور روحانیت کے مرکز ہیں:مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجر انوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ بزرگان دین کے آستانے رشدو ہدایت اور روحانیت کے مرکز ہیں، حکومت کا لعدم جماعتوں کی سر گرمیوں کا سختی سے نوٹس لے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد نو ر میںسنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ عظمت اولیا ء کرام کا نفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صاحبزادہ محمد دائود رضوی ، مفتی محمد حسین صدیقی ، الحاج سرفرازاحمد تارڑ، مفتی محمد غلام نبی جماعتی ،قاری غلام سرور حیدری ، قاری محمد اعظم چشتی ، پیر عمار سعید سلمانی ، مفتی محمد سعید رضوی ،حافظ محمد رفیق قادری ، حافظ محمد نعمان صدیقی ، حافظ محمد سعید زین ، مولانا محمد عارف چشتی ،حافظ آصف علی اویسی ، قاری محمد اشرف شاکر ، عبدالمجید کیلانی ، میاں انیس الرحمان نقشبندی ، نصر احمد نقشبندی اور دیگر نے خطاب کیا ۔مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنیوالے عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے ، اہلسنت کے حقوق کا استحصال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ، اولیاء کرام نے دین اسلام کی اشاعت و سر بلندی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ، مزارات اور مساجد و مدارس کا تحفظ آخری دم تک کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ داتا دربار میں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کی تا حال عدم گرفتاری اورحکومت کی جانب سے اس سانحہ کو بھول جانا قابل مذمت و نفرت ہے حکو مت سانحہ کے ملزمان کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اہلسنت کے نامور عالم دین مولانا رشیداحمد صدیقی مرحوم کو قلعہ دیدار سنگھ قبرستان میں سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں سپر د خاک کر دیا گیا
گوجرانوالہ (جی پی آئی)جماعت اہلسنت کے نامور عالم دین مولانا رشیداحمد صدیقی مرحوم کو قلعہ دیدار سنگھ قبرستان میں سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی نماز جنازہ کی امامت مرحوم کے پیر و مرشد الحاج پیر سید عظمت علی شاہ بخاری نے کی۔مرحوم کے قل کا ختم شریف آج 9بجے صبح جامع مسجد بہار مدینہ محلہ برکت پورہ بتالہ روڈ قلعہ دیدار سنگھ میں ہو گا ۔ مرحوم مولانا محمد طیب رشید صدیقی کے والد تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے والے اللہ کے غضب کو دعوت دیتے ہیں’پروفیسر سعید کلیروی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ کا ایک مشاورتی اجلاس سے امیر سٹی پروفیسر سعید کلیروی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے کلچر اور تہذیب پر ہندوانہ رنگ کے غلبے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک وملت کیلئے زہر قاتل قرار دیا اور کہا کہ اسلام ایک کامل و مکمل ضابطہ حیات ہے اس میں ویلنٹائن ،بسنت یا کسی بھی عنوان پر کوئی خاص دن منانے کا کوئی تصور نہیں۔ویلنٹائن ڈے کے نام پر چند اوباش قسم کے لوگ اپنی سوچ کو پورے معاشر ے پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ان حالات میں علمائے کرام کی ذمہ داری از حد بڑھ جاتی ہے، انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ عوام الناس کو ذہنی تربیت کریں اور انہیں اسلامی کلچر سے آگاہ کریں ۔انہوں نے مسلمان معاشرے میں بے حیائی پھیلانے والے عناصر کو بھی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ یاد کھیں کہ ان کے اس عمل سے اللہ کا غضب نازل ہوتا ہے۔امیر سٹی پروفیسر سعید کلیروی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث ماہانہ بنیادوں پر اپنے چاروں حلقوں میں تربیتی نشستوں کو انعقاد کرے گی جن میں عوام الناس کے اخلاق و کردار کو اسلامی احکامات اور اصولوں کی روشنی میں سدھارنے کی کوشش ہو گی۔اجلاس میں شہری سرپرست مولانا محمد صادق عتیق، سٹی ناظم مولانا عمران عریف، مولانا عارف اثری،مولانا محمد ابرار ظہیر، مولانا مشتاق کھٹانہ،مولانا نعیم صدیقی، مولاناعتیق الرحمان خلیق۔ مولانا اعظم طارق بھٹوی،مولانا ناصر سلفی، مولانا فاروق عاصم،مولانا عبد الشکور شیخوپوری،مولاناپروفیسر نصر اللہ خاں مظفر،مولانا سیف الرحمان بٹ،مولاناحافظ عثمان اسحاق اور دیگر اراکین کابینہ و علماء نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کا رڈیا لو جی سنٹر ہسپتا ل کی تبدیلی قبو ل نہیں کر یں گے
وزیر آ باد(جی پی آئی) کا رڈیا لو جی سنٹر ہسپتا ل کی تبدیلی قبو ل نہیں کر یں گے پا نچ سال سے جھو ٹے وعدو ں پر وزیر آ باد کے عوام کو ٹر خا نے والو ں کو حسا ب دینا ہو گا ۔وزیر آ باد کے شہر یو ں نے کا رڈیا لو جی ہسپتا ل کی تعمیر کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ۔نا صر جما ل بٹ کنو ینئر اور عبد الوکیل علوی سیکر ٹری جنرل مقرر ۔کا رڈیا لو جی ہسپتا ل کی تعمیر کے سلسلہ میں وزیر اعلی پنجا ب کی طر ف سے ابہا م اور کا ر ڈیا لو جی ہسپتا ل کو جنرل ہسپتا ل میں تبدیل کر نے کے خد شا ت کے پیش نظر وزیر آ باد کا اہم اجلا س ہوا ۔جس میں کا رڈیا لو جی بچا ئع کمیٹی کا قیا م عمل میں لا یا گیا اور فیصلہ ہوا کہ کا رڈیا لو جی ہسپتا ل کی مکمل تعمیر تک یہ تحریک جا ری رہے گی اور اسے غیر سیا سی تحریک رکھا جا ئے گا ۔اجلا س میں فیصلہ ہوا کہ 15فروری برو ز جمعتہ المبا رک غلہ منڈی وزیر آ باد سے احتجا جی ریلی نکا لی جا ئے گی اور اوور ہید بر ج چو ک میں احتجا جی دھر نا دیا جا ئے گا ۔اجلا س میں مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سا جد حسین چٹھہ،شبیر حسین،تحریک انصا ف کے خر م مختار ،سمیع اللہ بٹ،مسلم لیگ ہم خیا ل کے خا لد مغل،جمعیت علما ء اسلا م (ف ) کے ضلعی سیکر ٹری جنرل مو لا نا رفیق عا بد علوی،پیپلز پا رٹی کے محمد حفیظ خلجی۔خواجہ محمد شعیب،عا مر مغل،سید انوار شا ہ،شعیہ علما ہ کو نسل کے مرزا تقی علی،منہا ج القر آ ن کے محمد یو سف چا ند،جما عت اسلا می کے عبد الوکیل علوی،میا ں صلا ح الدین قیصر ،سیکر ٹری جنرل پر یس کلب صا بر حسین بٹ،ینگ بلڈ ویلفیئر سو سا ئٹی کے نا صر جما ل بٹ ،مظفر بٹ ،صدر انجمن بہبو دی مر یضا ں محمد جا وید اقبا ل اللہ والے،نا ظم جمیعت عد نا ن ،سیکر ٹری جنرل شبا ب ملی عقیل احمد ،نا ئب صدر وحد ت المسلمین سید مبشر شا ہ،سیکر ٹری جنرل انجمن شہر یا ں صا حبزادہ محمد سفیا ن چشتی اور متعدد نما ئندو ں نے شر کت کی ۔اس مو قع پر فیصلہ ہوا کہ ز با نی یقین دہا نیو ں کی بجا ئے عملی اقداما ت کے مطا بق فیصلے کئے جا ئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجا ب بھر کے درجنو ں دی ایجو کیٹرز سکولز میں انگلش اور اردو تقر یری مقا بلو ں دی ایجو کیٹرز سکول وزیر آ باد کیمپس نے پہلی دو نو ں پو زیشنز حا صل کر لیں
وزیر آ باد (جی پی آئی)پنجا ب بھر کے درجنو ں دی ایجو کیٹرز سکولز میں انگلش اور اردو تقر یری مقا بلو ں میں پرا ئمری اور سکینڈری میں دی ایجو کیٹرز سکول وزیر آ باد کیمپس نے پہلی دو نو ں پو زیشنز حا صل کر لیں ۔اس تقریب کے مہما ن خصو صی صو با ئی وزیر تعلیم سید ضیعیم قا دری ،سنٹرل ریجنل مینجر اظہر احسن تھے ۔پرا ئمری میں سید آ ل رضا جبکہ سکینڈری میں معا ذ ارشد بخا ری نے پہلی پو زیشنز حا صل کیں ۔پو زیشن ہو لڈرز طلبا ء و طا لبا ت میں صو با ئی وزیر ایم پی اے سید ضیعیم قا دری نے انعا ما ت تقسیم کئے ۔عوامی سما جی حلقو ں کے علا وہ چیئر مین نظریہ پا کستان کو نسل با بو محمد عا مر رضا بٹ،صدر انجمن حقوق عوام افتخا ر احمد بٹ ،چیئر مین آ ل پا کستان سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن ملک شکیل احمد،مر کزی سنیئر وائس چیئر مین قو می امن کمیٹی را جہ اعجا ز اللہ خا ن،مر کزی رہنما تحریک انصا ف را جہ عثما ن اللہ خا ن ایڈ ووکیٹ نے دی ایجو کیٹرز سکول وزیر آ باد کے طلبا ء کی پنجا ب میں پہلی دو نو پو زیشنز حا صل کر نے پر ڈا ئریکٹر عمران بھٹی اور بچو ں کے والدین کو مبا رکبا د دیتے ہو ئے امید ظا ہر کی ہے کہ انکی کو ششو ں سے وزیر آ باد میں تعلیمی معیا ر مز ید بلند ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نبی کریمۖ کی تعلیما ت سے وابستہ ہو نے سے ہم دنیا و آ خرت میں کا میا بی و کا مرانی حا صل کر سکتے ہیں:محمد مشتاق بٹ
وزیر آ باد(جی پی آئی) جما عت اسلا می کے رہنما و امیدوار صو با ئی اسمبلی محمد مشتاق بٹ نے کہا ہے کہ نبی کریمۖ کی تعلیما ت سے وابستہ ہو نے سے ہم دنیا و آ خرت میں کا میا بی و کا مرانی حا صل کر سکتے ہیں ۔اللہ کے ساتھ تعلق کی مضبو طی صرف اسو ہ رسولۖ پر عمل کر نے سے ہو سکتی ہے ۔وہ نوا حی گا ئو ں ڈھو نیکی مین محفل میلا د سے خطا ب کر رہے تھے ۔اس مو قع پر عنصر محمود چیمہ،ڈا کٹر حبیب اللہ،میا ں صلا ح الدین قیصر ،عبد الوکیل علوی اور دیگر نے بھی خطا ب کیا جبکہ ہد یہ نعت بھی پیش کی گئی ۔محمد مشتاق بٹ نے کہا کہ جما عت اسلا می کا مقصد معا شرے مین بگا ڑ ختم کر کے تعمیری کردار ادا کر نا ہو گا اور ہر کلمہ گو مسلما ن کا اصل مقصد قر آ ن اور حضور ۖ آ قا دو جہا ں کی تعلیما ت کے گر د اکٹھا ہو کر معا شرے مین اس کے تضا د کے لئے عملی جد و جہد کر نا ہے ۔انہو ں نے کہا کہم نو جوان ملک کا قیمتی آ ثا ثہ اور محمد عر بیۖ کے غلا م ہیں ۔وہ وقت آ نے پر اسلا م اور ملک کی بقا ء کے لئے کسی قر با نی سے دریغ نہیں کر یں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی حلقوں نے سو ئی گیس بلو ں کی درستگی دفتر گو جرانوالہ منتقل کرنے پر شدید احتجاج کیا
وزیر آ باد(جی پی آئی)سو ئی گیس بلو ں کی درستگی دفتر گو جرانوالہ منتقل کر نے پر شد ید احتجا ج کر تے ہو ئے اعلی حکا م سے مطا لبہ کیا ہے کہ بلو ں کی درستگی کے لئے دفتر کو واپس لا یا جا ئے ۔سوئی گیس کے غلط بل آ نے پر صا رفین کو گو جرانوالہ جا نا پڑتا ہے جس سے خواتین اور دیگر افراد کو ذہنی کو فت کے علا وہ وقت اور پیسہ کا ضیا ع ہو تا ہے ۔ہزارو ں صا رفین سو ئی گیس اس صورتحا ل پر یشا ن ہین جبکہ عر صہ دراز سے بلو ں کی درستگی کا دفتر وزیر آ باد مین تھا لیکن اعلی حکا م نے گو جرانوالہ منتقل کر کے عوام دشمنی کا ثبو ت فرا ہم کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کٹلتی انسٹیٹیو ٹ آ ف پا کستان وزیر آ باد کا سٹا ف پا نچ ما ہ سے تنخوا ہو ں سے محرو م
وزیر آ باد (جی پی آئی)کٹلتی انسٹیٹیو ٹ آ ف پا کستان وزیر آ باد کا سٹا ف پا نچ ما ہ سے تنخوا ہو ں سے محرو م ،گھر کے چو لہے ما ند۔سمیڈا کے زیر اہتما م وزیر آ باد مین چلنے والے ٹیکنیکل ادارے میں سٹا ف کو پا نچ ما ہ سے تنخوا ہ نہیں ملی جس کی وجہ سے نو بت فا قو ں تک پہنچ گئی ہے اور عملہ سکولو ں میں بچو ں کی فیسیں ادا نہ کر نے کی وجہ سے انہیں سکولو ں سے اٹھا نے پر مجبور ہو گیا ہے ۔اس سلسلہ میں سمیڈا کے اعلی افسران کو با ر با ر آ گا ء کر نے کے با وجو د کہیں شنوا ئی نہین ہو ئی ۔عوامی سما جی حلقو ں نے اعلی حکا م سے اصلا ح و احوال کا مطا لبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جما عت اسلا می حلقہ خواتین کے زیر اہتما م 19فروری کو سیرت النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہو گی
وزیر آ باد (جی پی آئی) جما عت اسلا می حلقہ خواتین کے زیر اہتما م 19فروری بروز منگل صبح9 تا 1بجے عمر میر ج ہا ل وزیر آ باد میں سیر ت النبیۖ کا نفرنس عنوان ریا ست مد ینہ منعقد ہو گی ۔جسکی صدارت نا ظمہ شہر فر ح عر فا ن کھو کھر کریں گی جبکہ محتر مہ عا ئشہ عثما ن سیا لکو ٹ،مھتر مہ مز مل طا ہر سا بق ضلعی نا ظمہ خطا ب کر یں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویلنٹا ئن ڈے غیر اسلا می و غیر اخلا قی تہوار ہے:حا فظ عبد الستار حا مد
وزیر آ باد(جی پی آئی) ویلنٹا ئن ڈے غیر اسلا می و غیر اخلا قی تہوار ہے ۔غیر مسلمو ں نے مسلما نو ں کی غیر ت کو کمزور کر نے کے لئے اس تہوار کو مسلم معا شرے میں فرو غ دیا ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مر کزی جمیعت اہلحد یث پنجا ب کے امیر پرو فیسر حا فظ عبد الستار حا مد نے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ اہل مغر ب کی ہمیشہ سے یہ کو شش رہی ہے کہ انسا ن سے شر م و حیا ء کی چا در کو چھین کر اس کو بے شر می و بے حیا ئی کی دہلیز پر کھڑا کر دیا جا ئے ۔اسلا می معا شرہ غیرو ں کی تقلید مٰن اسو ہ حسنہ کو چھو ڑ کر اسلا م دشمن کلچر کو اپنا نے دور مین لگا ہوا ہے ۔ایسے لو گو ں کو رسول رحمتۖ کا فر ما ن یا د رکھنا چا ہئے کہ جس کسی نے جس قو م کی مشا بہت اختیا ر کی وہ انہیں میں سے ہو گا ۔آ ج مسلما نو ں کی پسپا ئی اور کفر کی جا ر حیت کا سبب بھی یہی ہے کہ ہم اللہ تعا لیٰ اور رحمت دو عالمۖ کے احکا ما ت سے بغا وت کر رہے ہیں ۔انہو ن نے کہا کہ اس دن اگر کو ئی اخلا قی رسو ما ت خرا فا ت نہ بھی ہو ں تب بھی ویلنٹا ئن ڈے منا نا مو من کے لئے کسی طور پر بھی جا ئز نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اما م الا نبیا ۖ کی ذات تما م جہا نو ں کے لئے رحمت ہے :محمد فیاض
وزیر آ باد ( جی پی آئی) اما م الا نبیا ۖ کی ذات تما م جہا نو ں کے لئے رحمت ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر معروف ما ہر تعلیم محمد فیا ض اور نعیم رضا خا ں نے ضیا ء مدینہ سکول میں سیرت کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر تقر یری مقا بلہ میں محمد محسن رضا مقا بلہ حسن نعت اور قرا ت مین با لتر تیب فا طمہ فر یا ل اور حا فظ ریحا ن علی نے پہلی پو زیشن جبکہ سو یرا ریا ض ،کنول عا رف،ما ہ نور،حا فظ نعما ن،افتخا ر،حا فظ سعد محمود،ما ہم ارشاد،فا طمہ پر ویز اور مد یحہ منیر نے مختلف مقا بلہ جا ت میں دو ئم اور سو ئم پو زیشن حا صل کین ۔اس مو قع پر جیو ری کے فرا ئض حا فظ محمد اقبا ل،پرو فیسر فیا ض احمد اعوان،نو ید احمد سند ھو،سید نجیب حسین شا ہ نے ادا کئے ۔اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ نبی کریمۖ کی حیا ت مبا رکہ پو ری نسل انسا نی کے لئے نمو نہ ہے اور اسو ہ رسولۖ پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آ خرت میں کا میا بی حا صل کی جا سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جشن بہاراں کے نام پر غیر اسلامی کلچر کو فروغ دینا شرمناک ہے۔مفتی لیاقت علی
اسلام آباد( جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک کے ڈویژنل صدر مفتی لیاقت علی رضوی نے کہا ہے کہ جشن بہاراں کے نام پر غیر اسلامی کلچر کو فروغ دینا شرمناک ہے، ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی اورغیر اخلاقی تہوار ہے اسکی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔ علماء و مشائخ لادینی نظریات کی یلغار کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔پاکستان سُنی تحریک نوجوانوں میں اخلاقی اقدارکے فروغ کیلئے 14فروری کو “یومِ حیا”کے طورپر منائے گی اورملک بھرمیں تربیتی سیمینارزاورکنونشن منعقدکیے جائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان اسلامک اسٹوڈنٹس فیڈریشن اورہوپ(HOPE) اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفودسے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی معیشت ، معاشرت اور اخلاقیات کو رسول کریم کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہو گا ، اسلام پر چل کر ہی بہترین معاشرے کو تشکیل دے سکتے ہیں ۔جب کوئی قوم اپنی تہذیب اور اقدارو روایات کے دائرے سے نکل کر دوسری اقوام کی تہذیب کو اپنا لیتی ہیں تو وہ قوم زوال کا شکار ہو جاتی ہے ۔ بحیثیت اُمتِ محمدی ۖ ہمیںنبی کریم ۖ کے احکامات پر عمل کرنا چاہیے۔اس موقع پر انجینئرمحمدنجم الثاقب، ڈاکٹرمحمدطیب رضا،سیدحمیدحسین شاہ ہزاروی، ملک اشتیاق احمداعوان، رضوان محبوب قریشی، نعیم الحق رضاودیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کارساز ادارے سستی اور معیاری گاڑیاں تیار کریں: چودھری پرویزالٰہی
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاریں تیار کرنے والے اداروں کو سستی اور معیاری گاڑیوں کی فراہمی کو ترجیح دینی چاہئے۔ وہ یہاں سٹیٹ گیسٹ ہائوس میں پاک سوزوکی موٹرز کے ایم ڈی ہیرو فیومی ناگائو (Mr. Hiro Fumi Nagao)، اجمل شریف اور مسٹر اعجاز سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری انڈسٹریز شفقت نغمی بھی موجود تھے۔ ایم ڈی سوزوکی موٹرز نے بتایا کہ پاکستان میں سی این جی کٹ اور سلنڈر کی درآمد پر ڈیڑھ سال سے پابندی عائد ہے جبکہ یہ دونوں چیزیں مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اشیاء درآمد نہ ہونے سے ہمارے 77 وینڈرز کیلئے کام کرنا ناممکن ہو چکا ہے اور وہ بند ہونے کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیاری ہونے کے باعث ابھی تک کسی امپورٹڈ سی این جی کٹ اور سلنڈر کے باعث ملک میں کہیں بھی دھماکہ نہیں ہوا۔ نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے سیکرٹری انڈسٹریز شفقت نغمی کو ہدایت کی کہ وہ ایم ڈی سوزوکی موٹرز کے ساتھ میٹنگ کر کے ان کے مسائل و مشکلات کے ازالہ کیلئے اقدامات کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگ کو کسانوں، غریبوں کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں: چودھری پرویزالٰہی
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ کو کسانوں، غریبوں اور عام آدمی کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں، پچھلے 5 سال میں پنجاب حکومت کی جانب سے جھوٹے مقدمات کے اندراج اور انتقامی کارروائیوں کی بھرمار کے باوجود ہمارے ساتھ ثابت قدم رہنے والے پاکستان مسلم لیگ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ وہ یہاں سٹیٹ گیسٹ ہائوس میں مہدی حسن بھٹی سابق ایم این اے کی قیادت میں ضلع حافظ آباد کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفد میں سابق صوبائی وزیر شوکت بھٹی، مبشر عباس بھٹی، رائے ریاست کھرل، رائے جہانگیر علی کھرل، ملک گلزار، رانا اکبر، ناصر محمود گل، میڈم ہما، رانا اسرار، رانا نصر اللہ، اعجاز تارڑ، رانا ارشاد، میاں احمد حسن، شعیب حیات تارڑ، رازق بھٹی، احسان ہنجرا، حنیف طور اور رفیق گجر بھی شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہباز شریف کی وجہ سے حافظ آباد سمیت پورے پنجاب میں گیس اور بجلی کی قلت ہے، ان کی غلط پالیسیوں کی سزا عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے، ن لیگ نے جھوٹے مقدمات درج کروانے کا اپنا ہی نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، باالخصوص پاکستان مسلم لیگ کے رہنمائوں، عہدیداروں اور ورکروں کیخلاف دل کھول کر انتقامی کارروائیاں کی گئیں، جھوٹے مقدمات درج کیے گئے۔ انہوں نے کہا مجھے خوشی ہے کہ ہمارے ساتھی کارکن ثابت قدم رہے اور آج تک ہمارے ساتھ ہیں، اب الیکشن کا وقت قریب ہے اس لیے کارکنوں اور ساتھیوں کو متحرک کرنے کیلئے پارٹی نے رابطہ عوام مہم کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں مختلف اضلاع میں ہونیوالے ہمارے جلسوں میں عوام بھرپور شرکت کر رہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف نے 5 سال میں پنجاب کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، لوگوں کی جان و مال محفوظ نہیں جبکہ ہم نے عوام کی بہتری، خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کیا، ہمارے دور میں عام اور غریب آدمی کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر دئیے جاتے تھے، ن لیگ والے پنجاب کے کسانوں اور غریب عوام سے دشمنی رکھتے ہیں جبکہ ہمارا نعرہ تھا کہ دیہات سرسبز تو پاکستان خوشحال۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہئے کہ وہ ہمارے اور موجودہ دور میں موازنہ کریں اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں۔ مہدی حسن بھٹی نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کے دور میں عوام خوشحال تھے صوبہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر تھی لاہور میں نہیں پورے پنجاب میں بلاامتیاز یکساں طور پر ترقیاتی کام ہوتے تھے جنوبی پنجاب سمیت پورے پنجاب میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہر ضلع کو اربوں روپے کے فنڈز دئیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مولانا خلیل احمد قادری کا قتل فرقہ وارانہ فسادات اورمذہبی کشیدگی کی ہی کڑیاں ہے :مجاہد عبدالرسول خان
لاہور( جی پی آئی)پاکستان سنی تحریک لاہور ڈویژن کے صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ کراچی اور بلوچستان میں علماء اہلسنت اورکارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد پنجاب میں بھی علماء اہلسنت کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے قصور میں مولانا عامر اور لاہور میں مولانا خلیل احمد قادری کا قتل فرقہ وارانہ فسادات اورمذہبی کشیدگی کی ہی کڑیاں ہے ۔وفا قی اور صوبائی حکومتیں ملک بھر میں امن وامان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صوبائی دفتر میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دربار حضرت علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ دربار حضرت بابا حیدر سائیں اورجامعہ نعیمیہ میں اہلسنت وجماعت کے اجتماعی قتل کے بعد اب ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے اہلسنت کا قتل شروع ہو چکا ہے ۔امن وامان برقرار رکھنے والے ادارے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں ملک ایسے فسادات کا متحمل نہیں ہے۔طالبان سمیت ملک دشمن عناصر کا محاصرہ اور بر وقت قانونی کاروائی مظبوط پاکستان کی طلب ہے۔ اس موقع پر لاہو رسٹی کے صدر محمد طاہر قادری ،محمد نواز قادری ،اور محمد رمضان قادری بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت سے پیپلزپارٹی کے رہنما خوف و ہراس کا شکار ہیں،رانا ثناء اللہ
لاہور(جی پی آئی)وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے پیپلزپارٹی کے رہنما خوف و ہراس کا شکار ہوچکے ہیں۔راجہ ریاض صرف انتخابات تک انتظار کریں، انہیں پتہ چل جائے گا کہ جیت کس کی ہوتی ہے اور ہار کس کی؟ راجہ ریاض کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی شکست پیپلزپارٹی کا مقدر ہے۔ کرپشن کے چیمپیئن زرداری نے لوٹ مار کے گذشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور گزشتہ پانچ سال سے پورے ملک میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے مگر باشعور عوام عام انتخابات میں چوروں اور ڈاکوئوں کے سرپرست زرداری اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنمائوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کے نام پر ووٹ لئے لیکن عملی طور پر غریبوں کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ اپنے ہر دور حکومت میں غریب عوام کا استحصال کیا مگر اب عوام اس جماعت کی دھوکے بازی کے جال میں نہیں آئیں گے اور آئندہ عام انتخابات میں اس سے اپنی تمام مایوسیوں اور محرومیوں کا بدلہ لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
انتخابات بر وقت ہونے سے غیر جمہوری عناصر کمزور ہو جائیں گے:ثمینہ خالد گھرکی
لاہور( جی پی آئی) وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ انتخابات بر وقت ہونے سے غیر جمہوری عناصر کمزور ہو جائیں گے، جمہوریت کے خلاف ان غیر جمہوری عناصرکی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، جمہوری نظام کے تحفظ کے لئے پیپلز پارٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت انتخابات منعقد کر کے عوام کے مسائل حل کریں گے پیپلز پارٹی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور وفاق سمیت تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی، ذوالفقار علی بھٹو کے منشور کو آگے لے کر چلیں گے اور جمہوری اقدار کی بالادستی قائم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئندہ عام انتخابات میں عوام لٹیروں کو مسترد کرکے خدمت خلق کے جذبے سے سرشار قیادت سامنے لائیںشہبازشریف
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ پونے پانچ سالوں میں پاکستانی تاریخ میں عوامی خدمت کے نئے باب رقم کئے ہیں جبکہ دوسری طرف زرداری ٹولے نے لوٹ مار کا ایسا بازار گرم کئے رکھا جس پر پاکستان کی65سالہ تاریخ شرمسارہے۔ہم نے صوبے میں شفافیت کو فروغ دیاہے۔ اٹک سے لیکر رحیم یارخان تک کوئی شخص پنجاب حکومت کے ترقیاتی کاموں پر کرپشن کے حوالے سے انگلی نہیں اٹھاسکتا۔ترقیاتی منصوبوں میں اگر کرپشن ثابت ہوجائے توعوام کا ہاتھ اورمیرا گریبان ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے چک نمبر204ڈبلیوبی میں کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے، میلسی تحصیل بار کی لائبریری کیلئے5لاکھ روپے کی گرانٹ، ضلع وہاڑی میں نہری پانی کے اضافے اور واٹر الاؤنس دیگر اضلاع کے برابر کرنے کا اعلان کیا۔ٹبہ سلطان پور تحصیل میلسی کے چک نمبر204ڈبلیوبی میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سعید احمدخان منیس،ایم پی اے آصف سعید منیس،سابق تحصیل ناظم عاصم سعید منیس،سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ میتلا،ایم پی اے محمد نعیم خان بھابھہ،میاں واجد نواز ارائیں،میاں نور جھنڈیر،الطاف حسین شاہ،اجمل سگو،مصباح اللہ ترین،چودھری ظفر اقبال،احمد یار خان منیس،نظام اللہ پاندہ ایڈووکیٹ،ملک ریاض مسوان،سابق تحصیل نائب ناظم میلسی میاں نعیم،آفتاب خان کھچی،اطہر خان خاکوانی اور ایم ڈی دانش سکول میاں واجد محبوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں الیکشن ہونے والے ہیں اور اب یہ عوام پر منحصر ہے کہ وہ خدمت گاروں کو منتخب کرتے ہیں یا لٹیروں کو۔انہوں نے کہاکہ عوام آئندہ عام انتخابات میں لٹیروں کو مسترد کرکے خدمت خلق کے جذبے سے سرشار قیادت سامنے لائیں۔ انہوںنے کہاکہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر عوام نے خدمت کا موقع دیا تو آئندہ2برس کے اندرمیاں محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم کر دیں گے۔ انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دانش سکول آنے والے دنوں میں آپ کے بچوں اور بچیوں کیلئے بہترین تعلیم اور تربیت کا اہتمام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں کی تعمیر میں حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب کو خصوصی اہمیت دی ہے اور صوبے کے 16 پسماندہ ترین اضلاع میں دانش سکول بہترین خدمات مہیا کر رہے ہیں۔ان علاقوںکے ہزاروں بچے جو تعلیم کے وسائل نہ ہونے کی بنا ء پر گلیوں کی خاک چھانتے تھے اب تعلیم کی جدید ترین سہولیات سے مستفیدہورہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ساڑھے چار سال کے دوران ساڑھے بارہ ایکڑ رقبے کے کاشتکاروں کو30ہزار گرین ٹریکٹر فراہم کئے گئے ہیں جس پر حکومت پنجاب نے6ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی۔ضلع وہاڑی کے ہزاروں طلبہ وطالبات کو لیپ ٹاپ دیئے گئے اور اب اجالا پروگرام کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔اربوں روپے کی لاگت سے ضلع وہاڑی میں سڑکوں کی تعمیر اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی گئی۔عوام نے آئندہ موقع دیا تو تمام تر وسائل پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیں گے۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھاجو80کروڑ روپے کی لاگت سے چار سو ایکڑ رقبہ میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ کا ساہیوال میںٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ساہیوال میںجی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوںکے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاکرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو زخمیوں کی دیکھ بھال اور انہیں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
”میٹرو بس نے منزل آسان بنا دی:طلباء و طالبات کا وزیراعلیٰ کو خراج تحسین
لاہور(جی پی آئی)میٹرو بس سروس میں سفر کرنے والے مختلف تعلیمی درسگاہوں کے طلباء و طالبات نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو میٹرو بس سروس کے اجراء کے انقلابی اقدام پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوںنے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے اور اس معیاری سروس کی وجہ سے عوام کا منزل پر پہنچنا آسان ہوگیا ہے۔طلباء و طالبات نے کہا کہ اس منصوبے کی وجہ سے نہ صرف انہیں صاف ستھری ، آرام دہ اور باقاعدہ سروس مہیا ہوئی ہے بلکہ درسگاہوں میںان کا بروقت پہنچنا بھی یقینی ہوگیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹرو بس سسٹم نے بے پناہ عوامی مقبولیت حاصل کی ہے، خواتین اور بزرگوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں : وزیراعلیٰ
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کا بھرپور اعتماد میٹرو بس سروس کی کامیابی کا بیّن ثبوت ہے۔ مخالفین میٹرو بس سسٹم کی شاندار کامیابی پر خود بخود خاموش ہوگئے ہیں۔ عوام کو جدید ٹرانسپورٹ میں سفر کیلئے منظم انداز اپنانا ہوگا۔ بلاشبہ پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے منفرد منصوبے نے تین روز کے اندر بے پناہ عوامی مقبولیت حاصل کی ہے۔بس سٹیشنز پر نظم و ضبط برقرار رکھنے اور مسافروں کی رہنمائی کیلئے قومی و صوبائی ارکان اسمبلی سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر عہدیداران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ وہ گزشتہ روز ماڈل ٹائون میں میٹرو بس سسٹم کے آپریشن کے امور کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ایم این اے حمزہ شہباز شریف، چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان، معاون خصوصی زعیم حسین قادری، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب میٹرو بس اتھارٹی، سی سی پی ا و لاہور، سی ٹی او، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بس میں 150 مسافروں کی گنجائش ہے لہٰذا متعلقہ حکام اس بات کو ہر صورت یقینی بنائیں کہ بس کے اندر گنجائش سے زیادہ مسافر سوار نہ ہوں اور دوران سفر خواتین کو بھی ترجیح دی جائے تاکہ وہ بھی منزل مقصود پر بروقت پہنچ سکیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے بس سٹیشنز اور بسوں کے اندر پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہذب قومیں خواتین اور بزرگوں کا احترام کرتی ہیں اور ہلڑبازی یا بدتمیزی مہذب قوموں کا شعار نہیں ہوتی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ خواتین اور بزرگوں کیلئے بسوں میں خصوصی انتظامات کئے جائیں جبکہ ہلڑبازی یا بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو میٹرو بس کے ٹریک پر آنے سے روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں اور ٹریک پر آنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب میٹرو بس اتھارٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بس آپریشن کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے عوام کے نام اپنی اپیل میںکہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام کیلئے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں رائج ٹرانسپورٹ کی جدید ترین سہولت کی فراہمی کیلئے میٹرو بس سسٹم کا اجراء کیا ہے جو کہ پاکستان میںاپنی نوعیت کے اعتبار سے پہلا اور منفرد منصوبہ ہے۔ شہریوں نے بین الاقوامی معیار کی اس آرام دہ اور تیز رفتار بس سروس کا جس گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ تاہم عوام کے بے پناہ رش اور نظم و ضبط کی کمی کی وجہ سے بس سروس کے پہلے دو روز کے دوران بسوں کو نقصان پہنچنے کے کچھ واقعات سامنے آئے ہیں جو ہر اعتبار سے افسوسناک ہیں۔ میٹرو بسیں اور اس سے منسلک تمام تنصیبات قوم کا قیمتی اثاثہ ہیںاور ان کی حفاظت عوام کی بھی ذمہ داری ہے۔ شہریوں کی پسندیدہ میٹرو بس سروس اسی صورت کامیابی سے رواں دواں رہ سکتی ہے اگر ان بسوں اور تنصیبات کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام مہذب معاشروں کے باشعور شہریوں کی طرح اس قیمتی اثاثہ کی حفاظت کریں اور بسوں میں سوار ہوتے اور اترتے وقت مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں تاکہ آپ کی بہترین سفری سہولت کیلئے چلائی جانے والی میٹرو بسیں کسی بھی طرح کے نقصان سے محفوظ رہیں۔ انہو ںنے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عوام اپنے طرز عمل سے ثابت کریں گے کہ ہم پاکستانی قوم کے فرد ہونے کی حیثیت سے احساس ذمہ داری اور نظم و ضبط کے حوالے سے کسی ترقی یافتہ قوم سے پیچھے نہیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے ترقیاتی پروگراموں پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا…وزیراعلی
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ٹبہ سلطان پور کے چک 204 ڈبلیو بی میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے پہنچے تو لوگوں نے کھڑے ہوکر بھرپور تالیاں بجاکر ان کازبردست استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ نے پرجوش انداز میں تقریر کی اورزرداری ٹولہ کی کرپشن اور نااہلی پر کڑی تنقید کی جس پر لوگوں نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔جب وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی پروگراموںپر کوئی انگلی بھی اٹھا نہیںسکتے توحاضرین نے اس پر بھرپورتالیاں بجائیں۔توانائی کے بحران کے بارے میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیت نیک ہو تو2سال میںلوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جب چک204ڈبلیو بی میں کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کیا توپنڈال تالیوں اورشہبازشریف۔۔زندہ باد ۔۔وزیراعلیٰ ۔۔زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔وکلاء کالونی میلسی کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت پروکلا نے وزیراعلیٰ کو دعائیں دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زرداری اور اس کے حواریوں نے لوٹ مار، کرپشن سے دوچار کردیا،شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرداری اور اس کے حواریوں نے لوٹ مار،کرپشن اور ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک کو سنگین مسائل سے دوچار کردیاہے۔ ہر طرف اندھیرے چھائے ہیں،غربت اور بیروزگاری نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔قومی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔انتخابات میںووٹ کی پرچی کے ذریعے میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اقتدار میں لاکر ان تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کیاجاسکتا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آکر 2سال میں ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے دور کر دے گی۔وہاڑی میں 10ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور 25ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔وہ آج وہاڑی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ 212ایکڑ رقبہ پر تعمیر کی جارہی ہے جس پر ایک ارب روپے لاگت آئے گی۔سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سعید احمد خان منیس، ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کے علاوہ ضلع وہاڑی کے اراکین اسمبلی اور لوگوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میاں محمدنوازشریف نے اپنے دور اقتدار میںصنعتی و معاشی ترقی کی بنیاد رکھی،موٹر وے تعمیر کی ،گوادار بندرگاہ،غازی بروتھا ڈیم اور گرین چینل جیسے معاشی منصوبے شروع کئے۔امریکہ کی 5ارب ڈالر کی امداد کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے 6ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے عوام کا سر فخر سے بلند کیا اور ہندوستان کے دانت کھٹے کئے۔ انہوںنے کہاکہ 1992میں پاکستان کی کرنسی بھارت کے مقابلے میں مضبوط تھی جبکہ آج انڈیا کا ایک روپیہ پاکستان کے ڈھائی روپے کے برابر ہے۔ انہوںنے کہاکہ زربابااور چالیس چوروں نے ملک کا کچومر نکال دیاہے۔رینٹل پاور پراجیکٹ کے نام پر کرپشن کی گئی، حاجیوں کی جیبیں کاٹی گئیں،ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کی گئی۔ ان چوروں نے 9سو میگا واٹ کے نندی پور اور چیچو کی ملیاں کے منصوبے روکے۔60ارب روپے کی لاگت سے خریدی گئی مشینری کو اپنی ہوس اور لوٹ مار کی غرض سے ناکارہ بناکر قومی وسائل کو تباہ کیا۔زرداری نے سوئس بینکوں میں اربوں روپے رکھے ہوئے ہیں، عوام ان سے مطالبہ کررہی ہے کہ وہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت ملک کو واپس کردیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔عوام آئندہ انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اقتدار میں لائے۔وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں دانش سکولوں کے قیام سے تعلیمی انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔میرٹ پرہونہار طلباوطالبات میں اربوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپ کی تقسیم جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ 2لاکھ10ہزار سولر لیمپس بھی میرٹ سکالرز میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ صوبے میں زراعت کے فروغ کے لئے بھی انقلابی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ کسانوں میں رعایتی نرخوں پر 30ہزار گرین ٹریکٹرز فراہم کرنے پر 6ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام ترقیاتی منصوبے اور فلاحی پروگرام شفاف طریقے سے آگے بڑھائے جارہے ہیں۔ا ن منصوبوں میں اگر کوئی ایک پائی کی کرپشن ثابت کردے تو عوام کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا۔قبل ازیں وزیراعلیٰ نے وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ نے بوریوالہ کے نواحی چک 427ای بی میں زرعی یونیورسٹی کے سب کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا اور اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر 50کروڑ روپے لاگت آئے گی اور علاقے میں جدید زراعت کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ منصوبہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے زرعی ماہرین کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوںنے کہاکہ زراعت کے فروغ، کاشتکاروں کی خوشحالی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات کے موثر نتائج برآمد ہورہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور (جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن اور شباب ملی کی ریلی سے بہاولپورمیںخطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے دیگر اضلاع کے بھی فنڈز میٹروبس منصوبہ پر لگادیئے ہیں۔ قومی خزانہ کو لیپ ٹاپ،آشیانہ اور دانش سکول کی شکل میں بے دریغ استعمال کیا ہے ۔مگر ڈاکٹرز کے مطالبات پورے نہیں کئے ہیں اور نہ ہی سروس سٹرکچر پر عمل درآمدکیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن غربا ء کے مفت علاج اورمفت ادویات کی فراہمی کیلئے آج سڑکوں پر موجود ہیںاوران کی یہ کاوش قابل تحسین ہے۔ ہمیں امید ہے کہ پنجاب حکومت جو چند دن کی مہمان ہے ڈاکٹرز کے مطالبا ت کو پورا کرے گی۔ اگر ڈاکٹرز کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو جماعت اسلامی ڈاکٹرز کے حق میں آخر ی قدم اٹھانے سے بھی دریغ نہیں کرے گی۔ انہوں نے لاہورمیں ڈاکٹرز پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ نہایت افسوس ناک ہے لہذا تشدد کرنے اور کرانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ ریلی سے شباب ملی کے صدر کاشف اعجاز’ڈاکٹر منیر صدیقی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ‘تحریک انصاف کے شیخ محمد زاہد’میاں سروش افتخار اور احمد بلال مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا ینگ ڈاکٹرز نے غرباء کے علاج کیلئے خود کو وقف کررکھا ہے ۔ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کی بجائے جعلی ادویات فراہم کیجاتی ہیں۔ ہسپتالوں میں مفت ادویات کا واویلا ختم کیا جائے اورضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز کے حقوق کی جدوجہد میں برابر کے شریک ہیں اور اس وقت تک ڈاکٹرز کا ساتھ دیں گے جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر میٹرو بس سروس کے مسافروں کی رہنمائی کیلئے شروع
کی
لاہور( جی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حکم پر میٹرو بس سروس کے مسافروں کی رہنمائی کے لئے شروع کی گئی مہم کے سلسہ میں مسلم لیگ (ن کی ممبر صوبائی اسمبلی فرح دیبا نے بدھ کے روز پورا دن کماحاں بس اسٹیشن نزد جنرل ہسپتال پرگزارا اور میٹروبس پر سفر کرنے والے مسافر حضرات سے بالخصوص درخواست کی ہے کہ اس سسٹم کے تحت چلنے والی بسیں اور اس سے متعلقہ تمام آلات و تنصیبات ملک و قوم بلکہ خود ان کا اپنا اثاثہ ہیں اور ان کی حفاظت اور بالخصوص بسوں کے اندر نظم وضبط کے ساتھ بیٹھ کر سفر کرنا اور بسوںکوہرقسم کی گندگی سے محفوظ رکھنا ان کی اولین قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ـ انہوںنے مسافروں پر زور دیاکہ وہ کسی بھی صورت میں بس ٹریک کے اندر کوئی ایسا کام نہ کریںجس کا نتیجہ نقصان یا ہولناکی کی صورت میں سامنے آئے ـانہوں نے کہاکہ میٹروبس سسٹم پر خطیر رقم خرچ ہوئی ہے اور اس منصوبے کا مقصد صرف اور صرف عوام الناس بالخصوص مہنگائی کے ستائے ہوئے غریب لوگوں کو کم لاگت پر بہتر سفری سہولیات بہم پہنچانا ہے ـ انہو ںنے کہاکہ جدید ٹرانسپورٹ نظام عوام کی سہولت کے لئے شروع کیاگیاہے ـ یہ عظیم الشان انفراسٹرکچرقوم کی امانت ہے ـدنیا کی جدید ترین بسوں کا پاکستان میں رواں دواں ہونا باعث فخر ہے ـ میٹر بس سسٹم کو بین الاقوامی سطح پر زبردست پذیرائی ملی ہے ـ بلا شبہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ کا یہ عظیم الشان منصوبہ اپنی مثال آپ ہے اور عوام نے دو روز کے اندر لاکھوں کی تعداد میں میٹروبسوں پر سفر کرکے ثابت کیاہے کہ مفاد عامہ کے منصوبوں کے لئے کسی کی سند کی ضرورت نہیں بلکہ عوام کا اعتماد ہی فلاحی منصوبوں کی کامیابی کا مظہر ہے ـ انہو ںنے کہاکہ ٹرانسپورٹ کا نیا کلچر متعارف کرانے کے ساتھ سفر کرنے کا نیا منظم انداز بھی اپنا نا ہوگا ـ عوام طریقے اور سلیقے سے سفر کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں ـ