اضلاع کی خبریں 16/5/2014

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاںنے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستان کے آئین کو نہیں مانتے ان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا،طالبان سے مذاکرات مثبت انداز میں ا گے بڑھ رہے ہیں ،دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے ہمیں پر امید ہونا چاہیے ۔وہ پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب صدر سید عدنان فاروق اور سیکرٹری میا ں محمد اسلم سے حلف لینے کے موقع پرتقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ حلف برداری کی پروقار تقریب پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے ممبران ، سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر اور اسمبلی کے دیگرافسران بھی موجود تھے۔ سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں آزاد اور خود مختار صحافت پر یقین رکھتا ہوںتاہم صحافی برادری کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور بغیر تحقیق کے کوئی خبر عوام تک نہیں جانی چاہیے صحافی حقیقت پر مبنی معیاری تنقید کے ذریعے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ ملکی ترقی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے میڈیا کا کردار لائق تحسین ہے ۔اسمبلی سیکرٹریٹ پریس گیلری کے بغیر ادھورا ہے بعد ازاں سپیکر نے پریس گیلری کمیٹی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔علاوہ ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی سے بھارتی صوبائی وزیر برائے خزانہ و مال ہرموہندر سنگھ چٹھہ نے اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کو تجارت اور دیگر شعبہ جات میں مل کر کام کرنا چاہیے اور ایک دوسر ے کے ماہرین سے استعفاد کرنا چاہیے تاکہ دونوں ممالک سے غربت ، بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہو سکے۔
۔

پنجاب کے وزیر سیاحت رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت 10 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت دے کر معاشرے کا مفید شہری بنائے گی۔وہ لاہور میں انسٹی آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے زیر اہتمام نوجوان ہنر مندوں کے تربیتی کورس کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل ووکیشنل ٹرننگ کمیشن اور انسٹی آف ٹور ازم میں ایک معاہدے کے تحت صوبے کے نوجوانوں کو ہوٹل مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی جبکہ اس حوالے سے صوبے میں مختلف اداروں کے تحت تربیتی کورسز کروائے جائیں گے۔ اس موقع پر انسٹی کی ڈائریکٹر افشاں کرن امیتاز بھی موجود تھیں۔

لاہور کی معروف مال روڈ گزشتہ تین روز سے شہریوں کے احتجاج کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔آج بھی پنجاب اسمبلی کے باہر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ،محکمہ لائف سٹاک اور پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے سینکڑوں کارکنوں نے الگ الگ احتجاجی مظاہرے کیے اور دھرنے دیئے۔
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ایرگیشن ،محکمہ صحت، تعلقات عامہ، اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے سینکڑوں کارکنوں نے آج بھی صبح 9بجے سے پنجاب اسمبلی کے باہر جمع ہونا شروع کر دیا ،انہوں نے اس دوران پنجاب اسمبلی کے احاطے کی طرف جانے کی کوشش بھی کی لیکن پولیس نے خار دار تاریں لگا کرانہیں روک دیا ۔ا س موقع پر ایپکا پنجاب کے نائب صدر سید اختر رسول کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومتی اکابرین کے کانوں پر جوں تک نہیں ریکنگ رہی ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ہماری تنخواہیں 100فیصد نہ بڑھائی گئیں تو پھر کلرک ملک گیر احتجاج کریں گے ۔اس موعق پر محکمہ لائف سٹاک کے فیز تھری کے صدر حافظ نعمان کی قیادت میںاحتجاجی مظاہرہ کیا انہوں نے بتایا کہ انہپیں آٹھ ماہ سے کسی نوٹس کے نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے انہیں کو ئی تنخوہ نہین دی جارہی ،انہیں بحال نہ کیا گیا تو احتجاجا خودکشیاں کریں گے۔اسی طرح مال روڈ پر ہی پنجاب پیرا میڈیکل ستاف ایسوسی ایشن کے کارکنوں نے اپنے صوبائی صدر تنویر بھٹی کی قیادت میں دھرنا دیا ،تنویز بھٹی نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں بھی سروس سٹرجچر دیا جائے اور ہمرا ڈیلی ویج اور ورک چارج ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کام کرنے والے سوویپرز نے کل سے ایک ہفتے کیلئے احتجاجا کام نہ کرنے اور ہڑتال کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سوویپرز ایسوسی کے صدر مشتاق عاسی اور کرسچین کونسل اتحاد کے صدر صادق روشن کی زیر قیادت لاہور پریس کلب کے باہر سوویپرز نے احتجاجی ریلی نکالی ۔ ریلی میں دو ہزار سے زائد سوویپرز موجود تھے ۔انہوں نے اپنے مطالبات میں کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال سے انہیں جھوٹے وعدوں پر ٹھکرایا جارہا ہے ۔انہوں نے تنخواہیں بڑھانے اور میڈیکل سمیت دیگر سہولتیں دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری 26مئی کو تیسرا افریقہ شو منعقد کروارہا ہے جس میں کانفرنس، نمائش ، بی ٹو بی میٹنگز اور ورکنگ ڈنر شامل ہونگے۔ افریقی ممالک کے بارہ سفیر اس میگا شو میں حصہ لے رہے ہیں ،لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری اور سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر ظفر محمود نے کہا اس شو میں الجیریا، مصر ، کینیا، لیبیا، ماریشس، مراکش، نائجیریا، صومالیہ، سائوتھ افریقہ، سوڈان، تیونس اور جنوبی سوڈان کے سٹالز لگائے جائیں گے۔26مئی کی صبح منعقد ہونے والی کانفرنس میں ماہرین اور ڈپلومیٹس چیلنجز اور تجارتی مواقعوں پر اظہار خیال کریں گے۔

جماعت الدعویٰ کے امیر حافظ سعید احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اہل بیت کی گستاخی کرنے پر جیونیوز کو بند کرنے کے احکامات جاری کرئے ۔لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہنا تھاکہ جیونیو اللہ کی پڑ میں آچکا ہے اب اس ادارے کا بند ہونا ملک و قومی مفاد میں ہے ۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی علماء و مشایخ ونگ پنجاب کے صدر و کن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یو سف اعوا ن نے کہا ہے کہ جیو ٹی وی کے پروگرام میں اہل بیت کی تو ہین کی گئی ہے جو کہ قابل مذ مت ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ نے پنجاب یونیورسٹی سے طلبہ کے غیر قانونی اخراج کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائس چانسلر مجاہد کامران اب تک 120طلبہ کو جبری طور پر یونیورسٹی سے نکال چکے ہیں ۔اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ناظم عبدالمقیت نے دیگر رہنماو ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا اس وقت پنجاب یونیورسٹی میں بدامنی اور کرپشن عروج پر ہے۔ صرف جمعیت کے ساتھ ذاتی بغض کی وجہ سے وائس چانسلر طلبہ کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں لاقانونیت عام ہوچکی ہے ۔پچھلے تین ماہ میں 37سے زائد چوری راہ زنی طالبہ اغواء گاڑی اور لیپ ٹاپ چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔جن کا ریکارڈ تھانہ مسلم ٹائون میں موجود ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے خلاف وفاقی وزیر داخہ اور چیئرمین نادراکے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے کی قیادت رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف علی کر رہی تھیں ۔اس موقع پر متحدہ کی رہنما بسیسمہ آصف علی، عامر بلوچ اور سلمی منیر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے ۔طاہرہ آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کو وہ وقت نہیں بھولنا چاہیے جب وہ اور ان کا خاندان جلا وطن تھا ،پاسپورٹ قائد تحریک کا بنیادی حق ہے جیسے چھینا نہیں جاسکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جاپان کے سفیرہروشی انوماٹا سے ملاقات کی ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین بہترین دوستانہ تعلقات ہیں۔ جاپان کی تیز رفتار ترقی اقوام عالم کیلئے ایک رول ماڈل ہے۔ جاپان اب پنجاب حکومت کے ساتھ سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ کا جائزہ لے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان ، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور سیکرٹری آبپاشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔علاوہ ازیںوزیراعلیٰ نے لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے فروغ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاہے کہبہاولپور میں ایک ہزار ایکڑ رقبے پر جدید ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹی قائم کی جائے گی ۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لا ئیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اورنجی شعبہ کی شمولیت سے لا ئیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کوپائیدار بنیادوں پر فروغ دیا جا سکتا ہےـ الیکشن کے نتائج قبول کرنا پاکستانیوں کی عادت نہیں ‘ اپنے اوپر الزامات لگانے والوں کو بے نقاب کرونگا:عمران خان خیبر پختونخواہ سے انفارمیشن کی وزارت ختم کر رہے ہیں’ میٹرو بس کے حوالے سے اسد عمر اور مشاہد حسین عدلت جائیں گے حکمران جماعت نے پیسہ خرچ کر کے میڈیا ہائوس کو اپنے ساتھ ملایا، اسحاق ڈار کے بیٹے کے پاس دبئی میں 100 ملین ڈالر کے ٹاور ہیں
جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے صاف اور شفاف الیکشن ضروری ہیں ‘ حکومت 4 حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کر دے شیر اکبر خان کی قیادت میں وفدآج وزیراعظم سے ملاقات کریگا گزشتہ روز قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نے وزیراعظم کو بونیر میں کئی روز سے جاری کرفیو اور سرچ آپریشن سے متعلق آگاہ کیا تھا پاکستان انتہائی نازک موڑ پر کھڑا ہے، غلطیوںکا سلسلہ جاری رہا تو ملک سے ہاتھ دھوبیٹھیںگے :محمود خان اچکزئی ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اپنے مفادات بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف اور صرف پاکستان کیلئے سوچنا ہو گا
تمام ادارے اپنے فریم ورک میں رہ کر کام کریں تو تنائو و ٹھکرائو کی فضاء ختم ہوگی ، سول وفوجی اداروں کے درمیان کوئی تنائو نہیں
جنرل راحیل کے بیان کو میڈیا نے سول وفوجی ٹکرائو سے تعبیر کیا ،لغزشیں اور کوتاہیاں ہوتی رہتی ہیں مگر اس سے ٹینشن پیدا کرنا صحیح نہیں جسٹس ناصر الملک نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا بلوچستان کے کئی علاقوں میں 5.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریلوے میں ڈسپلن قائم ہو چکا ہے،10 ماہ میں 18ارب کا ریونیو اکٹھا ہوا ، سفارشی سسٹم کو دفن کر دیا: خواجہ سعد رفیق ریلوے زمینوں پر قبضہ چھڑانے اور کرپشن ختم کرنیکا آغاز اپنے حلقے سے کیا،ریلوے ٹریک کی حفاظت ریلوے پولیس کا نہیں صوبائی حکومت کا کام ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد(پی ایم این)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج قبول کرنا پاکستانیوں کی عادت نہیں ‘ اپنے اوپر الزامات لگانے والوں کو بے نقاب کرونگا ‘خیبر پختونخواہ سے انفارمیشن کی وزارت ختم کر رہے ہیں’ میٹرو بس کے حوالے سے اسد عمر اور مشاہد حسین عدلت جائیں گے ۔ حکمران جماعت نے پیسہ خرچ کر کے میڈیا ہائوس کو اپنے ساتھ ملایا۔ اسحاق ڈار کے بیٹے کے پاس دبئی میں 100 ملین ڈالر کے ٹاور ہیں ۔ گزشتہ روز اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے صاف اور شفاف الیکشن ضروری ہیں ‘ اس پر میرا کوئی بڑا مطالبہ نہیں ہے صرف حکومت4 حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کر دے۔ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ نتائج قبول کرنے کا ہے جو ہماری عادت نہیں جس کی واضح مثال مجیب الرحمن کی فتح اور ذوالفقار علی بھٹو کی حکمرانی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ سے انفارمیشن کی وزارت ختم کر رہے ہیں۔ اب حکومت کے پی کے سے موزانہ کرے واضح فرق نظر آئے گا۔ ہم نے وہاں پر پٹواری سسٹم ‘ پولیس سسٹم اور سکول سسٹم کو د رست کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے بیٹے کے پاس 100 ملین ڈالر کے ٹاور ہیں وہ اس کی وضاحت کریں۔ حکمران جماعت نے پیسہ خرچ کر کے ایک میڈیا ہائوس کو اپنے سا تھ ملایا اور پی ٹی وی ‘ جیو اور گیلپ سروے نواز لیگ کے میڈیا سیل بنے ہوئے ہیں۔ اب میٹرو بس کے حوالے سے اسد عمر اور مشاہد حسین سید عدالت میں جائینگے ۔ میری ٹریننگ کرکٹ میں ہوئی ہے مجھ میں اسپورٹس مین سپرٹ ہے یاد رکھیںمیںآخری حد تک جائوں گا اوربلیک میلنگ بے نقاب کرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیر اکبر خان کی قیادت میں وفدآج وزیراعظم سے ملاقات کریگا
اسلام آباد(پی ایم این)وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر بونیر کے مختلف علاقوںمیں جاری کرفیو اور سرچ آپریشن پر جائزہ لینے کیلئے جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شیر اکبر خان کی قیادت میں وفد(آج) ہفتہ کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کریگا ‘ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیر اعظم نواز شریف کی آمد پر جماعت اسلامی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شیر اکبر خان نے انہیں بونیر کی مختلف یونین کونسلوں میں کئی روز سے جاری کرفیو اور سرچ آپریشن سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ مسلسل کرفیو کی وجہ سے بونیر کی عوام شدید مشکلات کا شکار ہے۔ وزیر اعظم صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو ہدایت کریں کہ وہ کرفیو میں کمی لائیں جس پر وزیر اعظم نے انہیں وفد کے ہمراہ ہفتہ کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ طلب کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس صورتحال سے مکمل آگاہی چاہتے ہیں ۔ ہفتہ کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کر کے بونیر کی صورتحال سے مکمل آگاہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان انتہائی نازک موڑ پر کھڑا ہے، غلطیوںکا سلسلہ جاری رہا تو ملک سے ہاتھ دھوبیٹھیںگے :محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(پی ایم این)پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بہت ہی نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ اگر ہم نے غلطیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو ملک سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اپنے مفادات بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف اور صرف پاکستان کیلئے سوچنا ہو گا۔ اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے ۔پاکستان چلنے اور جلنے کی دوہرائے پر کھڑا ہے، غلطیوںکا سلسلہ جاری رکھا گیا تو ملک سے ہاتھ دھوبیٹھیںگے ، تمام ادارے اپنے فریم ورک میں رہ کر کام کرے تو تنائو و ٹھکرائو کی فضاء ختم ہوگی ، سول وفوجی اداروں کے درمیان کوئی تنائو نہیں جنرل راحیل کے بیان کو میڈیا نے سول وفوجی ٹکرائو سے تعبیر کیا ، لغزشیں اور کوتاہیاں ہوتی رہتی ہیں مگر اس سے ٹینشن پیدا کرنا صحیح نہیں ، جمہوریت کے مطابق پاکستان تا قیامت چل سکتا ہے مگر اس بابت سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، امریکہ بہادر ناراضگی سے بڑھ کر ناراض ہے ہمیں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا ہوگا ۔ گزشتہ روز اپنے انٹرویو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے گردوپیش کی صورتحال حوصلہ افزاء نہیں یہاں جمہوریت کو ماضی میں غیر مستحکم نہ کیا جاتا تو اتنے زیادہ مسائل سے دوچار نہ ہوتے اس سلسلے میں بہت سو پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے آئو ماضی کی تلخیوںکو بھلا کر اپنی رویوں میں مثبت تبدیلی لاتے ہوئے تمام ادارے اپنے فریم ورک میں مثبت انداز سے کام کریں اس سے سب کی بھلائی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنے فریم ورک میں فیصلوں اور میڈیا اپنے فریم ورک اور دیگر ادارے بھی اپنے فریم ورک میں آزاد ہونے چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جنگ گروپ نے آزادی کے بعد سے ملک وقوم کے لئے بہت سی خدمات انجام دی ہے ان پر پابندی یا چینل کی بندش کسی صورت قابل قبول نہیں ہمیں فوج سمیت رویوں میں مثبت تبدیلی لانا ہوگا کیونکہ تجربات کی وجہ سے پہلے ہی ہم دنیا میں اکیلے ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری کوئی تنائو نہیں بلکہ میڈیا نے جنرل راحیل کی ایس ایس جی فورس سے خطاب کو سول فوجی ٹھکرائو سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پارلیمنٹ میں 2 وزراء کا رویہ شاید زیادہ مناسب نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ حامد میر کو کسی پر شک کرنے کا حق حاصل ہے مگر جس انداز سے ان پر قاتلانہ حملے کو جواز بنا کر گھنٹوں تک نشریات جاری رکھی گئیں وہ کسی صورت صحیح نہیں ہمیں پریس کی آزادی بڑی مشکل سے ملی ہے مگر مدرپدر آزادی نہیں ہونے چاہیے ہمیںمیڈیا کی آزادی کو یونیورسل فریڈم آف پریس کے انداز میں لینا ہوگا ۔ لغزشیں اور کوتاہیاں ہوتی ہیں مگر اس سے ٹینشن پیدا کرنا صحیح نہیں، پاکستان کی فلاح جمہوریت کے استحکام میں ہے عمران خان کی جانب سے احتجاج بارے پوچھے گئے سوال پر محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ میری ان کو تجویز ہے کہ وہ اپنے اراکین قومی اسمبلی سمیت جن کی تعداد 30 ہیں آئے اور پارلیمنٹ کے فلور پر اس سلسلے میں آواز بلند کرے ہم بھی ان کا ساتھ دیںگے مگر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جہاں پارلیمنٹ ہائوس ، وزیراعظم ہائوس ، صدر ہائوس سمیت ملک کے اہم مقامات واقع ہیں میںہزاروں یا پھر لاکھوں لوگوں کو اکھٹے کرنے سے سسٹم خراب ہوجاتا ہے ۔ طاہر القادری کی بھی میں قدر کرتا ہوں وہ ایک منتظم آدمی ہے وہ آئے بسم اللہ کرے اور انتخابات میں حصہ لیں ۔ میں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے شناختی کارڈ کے اجراء پر پارلیمنٹ میں کہا کہ اس سلسلے میں تماشا نہ بنایا جائے بلکہ اسے شناختی کارڈ جاری کردیاجائے کیونکہ وہ جب یہاں سے جارہے تھے تو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ وغیرہ رکھتے تھے ہم پارلیمنٹ میں جو بھی سیاسی ، مذہبی جماعت جمہوری بات کرے گا کی حمایت کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جسٹس ناصر الملک نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد(پی ایم این)جسٹس ناصر الملک نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،جسٹس جواد ایس خواجہ نے ان سے حلف لیا۔سپریم کورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس ناصر الملک نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس جسٹس تصدق حسین جیلانی 10 روزہ دورے پر کینیڈا کے دورے پر ہیں۔جسٹس ناصر الملک چیف جسٹس کی وطن واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سر انجام دیں گے۔تقریب میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضی ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور قاسی سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز اور سابق رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلوچستان کے کئی علاقوں میں 5.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے
سبی(پی ایم این) بلوچستان کے کئی علاقوں میں 5.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جمعہ کو زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقوں سبی’ بولان’ بھاگ’ ڈھاڈر سمیت دیگر کئی علاقوں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر5.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریلوے میں ڈسپلن قائم ہو چکا ہے،10 ماہ میں 18ارب کا ریونیو اکٹھا ہوا ، سفارشی سسٹم کو دفن کر دیا:
اسلام آباد (پی ایم این) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 10 ماہ کے عرصے میں ریلوے سے 18ارب کا ریونیو اکٹھا ہوا ہے، جون تک 24سے 25 ارب تک پہنچ جائیں گے، اس وقت 25انجن مال بردار گاڑیوں میں کام کر رہے ہیں، ریلوے میں 10 ماہ بعد ڈسپلن قائم کیا جا چکا ہے، ریلوے ٹریک کی حفاظت ریلوے پولیس کا نہیں صوبائی حکومت کا کام ہے۔ گزشتہ روز اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ریلوے زمینوں پر قبضہ چھڑانے اور کرپشن ختم کرنے کا آغاز میں نے اپنے حلقے سے کیا، جب میں این اے 125 سے منتخب ہو کر وزیر ریلوے بنا تو میں نے اپنے حلقے والوں کو کہا کہ کوئی بندہ میرے پاس تبادلے اور کوئی سفارش نہیں لائے گا میں نے اپنے حلقے میں سفارشی سسٹم کو دفن کر دیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب میں نے چارج سنبھالا تو حکومت نے ہمیں 21 ارب کا ہدف دیا تھا لیکن اب 18 ارب روپے حاصل ہو چکے ہیں جو پچھلی حکومت سے پانچ ارب زیادہ ہیں اور جون تک ہمیں جو ٹارگٹ دیا گیا ہے اس سے 3 سے 4 ارب زیادہ حاصل کریں گے۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ جب میں نیا آیا تو مجھے کہا گیا کہ یہ انجن ہل نہیں سکتے کام کیا کریں گے لیکن میں انجینئر نہیں تھا تو میں نے دوست ممالک کی مدد سے کام شروع کیا اور اب 25 انجن مال بردار گاڑیوں میں کام کر رہے ہیں۔ ریلوے ٹریک کی سیکیورٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی صورتحال بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقوں پر خراب ہے، جو صحیح کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے،ریلوے پولیس کا نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کے شعبے میں اور کچھ نہیں تو کم از کم 10 ماہ کے عرصے میں ڈسپلن تو قائم کیا چکا ہے، اب ریلوے میں وزیر ،سیکرٹری اور اعلیٰ سطح پر کرپشن کو ختم کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ ترنم نور جہاں کی بیٹی اور مشہور گلوکارہ ظل ہما لاہور میںانتقال کر گئیں
لاہور(پی ایم این) ملکہ ترنم نور جہاں کی بیٹی اور مشہور گلوکارہ ظل ہما لاہور میںانتقال کر گئیں،چند روز قبل ڈاکٹرز نے شوگر کے باعث ان کی ایک ٹانگ بھی کاٹ دی تھی۔جمعہ کو ملکہ ترنم نور جہاں کی بیٹی اور مشہور گلوکارہ ظل ہما انتقال کر گئیں۔فروری 1944 میں لاہور میں پیدا ہونے والی ظل ہما شوگر اور بلڈ پریشر کے عارضے کے باعث کئی روز سے لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں جبکہ چند روز قبل ڈاکٹرز نے شوگر کے باعث ان کی ایک ٹانگ بھی کاٹ دی تھی۔ ظل ہما اس سے قبل کراچی میں بھی زیر علاج رہیں تاہم حالت میں بہتری نہ آنے پر انھیں لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکں ڈاکٹرزکے مطابق ان کی صحت میں بہتری آنے کے بجائے دن بدن خراب ہوتی جا رہی تھی جس کے باعث وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ظل ہما کی شادی کم عمری میں ہی مشہور تاجرعقیل بٹ سے ہوئی اور ان سے ان کے 4 بیٹے محمد علی بٹ، احمد علی بٹ، مصطفی علی بٹ اور حمزہ علی بٹ ہیں۔ بچوں کی پرورش کے لئے انھوں نے میوزک انڈسٹری سے کنارا کشی اختیار کر لی اور پھر 1990 میں دوبارہ سے میوزک کو پیشے کے طور پر اپنایا۔ انھوں نے اپنی والدہ نور جہاں کے استاد غلام علی سے گلوکاری کی تربیت حاصل کی تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امریکا سے پاکستان کو کولیشن فنڈ کی قسط مل گئی
کراچی(پی ایم این )پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کے اڑتیس کروڑ ڈالر گذشتہ روز مل گئے ۔جبکہ انڑنیشنل مانیٹری فنڈ کے چھ ارب چونسٹھ کروڑ ڈالرز قرض کی چوتھی قسط کے پچپن کروڑ ڈالرز جون میں ملیں گے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید مستحکم ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 133.3فیصد اضافہ
کراچی(پی ایم این) ملک میں رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 133.3فیصد اضافہ سے 2 ارب 97کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی تاہم براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 13فیصد کمی سے 75 کروڑ 9 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ساورین یورو بانڈز متعارف کرائے تھے جس پر بیرونی سرمایہ کاروں نے بھاری پیشکشیں کی تھیں جس میں سے 2 ارب ڈالر کی آفرز قبول کر لی گئی تھیں۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 133.3فیصد اضافے سے 2ارب 97کروڑ 90لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 1ارب 27کروڑ 70لاکھ ڈالر تھی،اس دوران ایف ڈی آئی 86 کروڑ 23لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 75کروڑ 9لاکھ ڈالر رہی، غیرملکی نجی سرمایہ کاری 15فیصد کمی سے 91کروڑ 91لاکھ ڈالر رہی۔پورٹ فولیو سرمایہ کاری 23.4فیصد کمی سے 16کروڑ 82لاکھ ڈالر رہی، فارن پبلک انویسٹمنٹ 954.6 فیصد اضافے سے 2ارب 5کروڑ 99 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 19کروڑ 53لاکھ ڈالر رہی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق اپریل میںفارن پبلک انویسٹمنٹ1.997ارب،ایف ڈی آئی 8کروڑ 11لاکھ اور فارن پرائیوٹ انویسٹمنٹ 19 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران سب سے زیادہ 39کروڑ 40لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں کی گئی ، فنانشل بزنس 13کروڑ، پاور سیکٹر2کروڑ 61لاکھ ، فوڈ 8کروڑ 23لاکھ اورکیمیکلزسیکٹرمیں 8کروڑ 19لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، کمیونیکیشن سیکٹر میں ایف ڈی آئی منفی رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان اسٹیل کو ری اسٹرکچرنگ پیکجز کی پہلی قسط موصول
خبر نمبر 16 مئی 2014
اسلام آباد(اے پی اے )وفاقی حکومت کی جانب سے اسٹیل مل کے منظور شدہ پیکج کی پہلی رقم چار اعشاریہ دو ارب روپے موصول ہوگئے۔پاکستان اسٹیل کے ترجمان کے مطابق حکومت نے اسٹیل مل کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے پاک اسٹیل کی ری اسٹرکچرنگ کے لئے اٹھارہ اعشاریہ پانچ ارب روپے میں سے پہلی قسط چار اعشاریہ دو ارب روپے موصول ہوگئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ موصول ہونے والی رقم سے پاک اسٹیل کے ملازمین کو دو ماہ فروری اور مارچ کی تنخواہ ادا کی جائے گی جبکہ بقایا رقم سے خام مال کی خریداری، یوٹیلٹی بلز کی مد میں خرچ کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پنجاب حکومت نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس گوشواروں میں زرعی آمدنی ظاہر کرنے والے دہندگان کا ریکارڈ مانگ لیا
اسلام آباد(پی ایم این) پنجاب حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے ٹیکس پچانے کے لیے انکم ٹیکس گوشواروں میں زرعی آمدنی ظاہر کرنے والے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ٹیکس دہندگان کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔بورڈ آف ریونیو پنجاب کی طرف سے چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کو خط لکھا گیا ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے جن ٹیکس دہندگان نے انکم ٹیکس گوشواروں میں گزشتہ 3 سال کے دوران زرعی آمدنی ظاہر کی ہے ان تمام ٹیکس دہندگان کے نام،پتے، نیشنل ٹیکس نمبر، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر اور ٹیکس سے مستثنیٰ ظاہرکردہ زرعی آمدنی کے حوالے سے تمام تر ریکارڈ فراہم کیا جائے تاکہ ان ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ کا موازنہ کیا جاسکے کہ ان ٹیکس دہندگان نے گوشواروں میںظاہر کردہ ٹیکس سے مستثنٰی آمدنی پر پنجاب میں زرعی ٹیکس اور آبیانہ اداکیاہے یا نہیں۔لیٹر میں ایف بی آر سے ٹیکس دہندگان کے ٹیکس ایئر2011، 2012 اور 2013 کے مکمل کوائف بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ٹیکس ونگ کو فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ جن ٹیکس دہندگان کی طرف سے صرف انکم ٹیکس بچانے کے لیے زرعی آمدنی ظاہر کی گئی ہوگی ان کی فہرست مرتب کرکے ایف بی آر کو بھجوائی جاسکے اور ایف بی آر ان کے اخراجات اور آمدنی پر مشتمل تفصیلات کا جائزہ لے کر ان کی درست آمدنی کا تعین کرکے واجب الادا ٹیکس وصول کرسکے اور جن کے ذمے پنجاب میں ٹیکس بنتا ہے ان سے بورڈ آف ریونیو پنجاب کی طرف سے ٹیکس وصولی کی جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سندھ ریونیو بورڈ اپریل 2014 کے دوران 3 ارب 90 کروڑ روپے سے زائدمالیت کا ریونیو وصول کرنے میں کامیاب
کراچی(پی ایم این)سندھ ریونیو بورڈ (ایس آربی) نے اپریل 2014 کے دوران 3 ارب 90 کروڑ روپے سے زائدمالیت کا ریونیو وصول کرنے میں کامیاب ہوا ہے جو کسی بھی ایک ماہ میں وصول کی جانے والی سب سے زیادہ ٹیکس وصولیاں ہیں۔سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) کے ترجمان نعیم الدین اے فاروقی کے مطابق 17 اپریل 2014 کو صوبائی حکومت کی منظوری سے شروع کی جانے والی ترغیبی اسکیم کے تحت 70کروڑ روپے مالیت کا ریونیو حاصل ہوا ہے، 30 اپریل کو ختم ہونے والی اس اسکیم کے ذریعے جرمانہ مکمل معاف اور ڈیفالٹ سرچارج 95 فیصد ختم کردیا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ جولائی 2013 سے اپریل 2014 تک کی ٹیکس وصولیاں 32ارب روپے رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 27ارب 50 کروڑ کی وصولیوں سے 16.4فیصد زیادہ ہیں۔ترجمان نے سالانہ ہدف کے حصول کا عزم کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر سے سندھ سیلزٹیکس کی مد میں ایف بی آراکائونٹ میں ٹیکس دہندگان کی جانب سے غلطی سے جمع کرائی جانے والی 3 ارب روپے کی رقم ملنے سے ایس آر بی 42 ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف حاصل کر لے گا، اس حوالے سے ایف بی آر کو تمام متعلقہ دستاویز جمع کرادی گئی ہیں اور ایس آربی کو اعلیٰ سطح پر معاملے کے جلد حل کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یورپی یونین نے بھارتی آم اور دیگر پھل وسبزیوں پر لگائی گئی پابندی ختم کردی
کراچی(پی ایم این )یورپی یونین نے بھارتی آم اور دیگر پھل وسبزیوں پر لگائی گئی پابندی ختم کردی جس کے بعد یورپی یونین میں بھارتی مارکیٹ حاصل کرنے اور پاکستان میں ہاٹ واٹر ٹریمنٹ کے ذریعے جیبیں بھرنے کے خواب چکنا چور ہوگئے، ساتھ ہی پاکستان کی کڑی نگرانی کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔بھارتی ہارٹی کلچر منسٹری کے ایک بیان کے مطابق یورپی یونین نے بھارت پر عائد کی جانے والی پابندی ختم کردی ہے۔ یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد بھارت سے یورپی یونین کو آم کی برآمد کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور رواں ہفتے سے ہی یورپی یونین کو بھارت سے آم کی برآمد شروع کردی جائے گی۔ بھارت نے ہارٹی کلچر سیکٹر کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے اور مستقبل میں اس طرح کے خدشات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ہارٹی کلچر پالیسی پر کام شروع کردیا ہے جو آئندہ 3 ماہ میں جاری کردی جائیگی۔ادھر بھارت پر پابندی کے بعد مارکیٹ شیئر بڑھانے کی امیدیں لگانے والے پاکستانی ایکسپورٹرز کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔ ہارٹی کلچر انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پابندی کو لے کر پاکستانی انڈسٹری میں شدید بے چینی پائی جارہی تھی اور ہنگامی بنیادوں پر فروٹ فلائی سے پاک باغات کے معائنے اور رجسٹریشن کی مہم شروع کردی گئی تھی، غیررجسٹرڈ فارمز سے یورپ کو آم کی ایکسپورٹ کے لیے ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ کو لازمی قرار دیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان میں ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ کو کمرشل بنیادوں پر چلانے والے سرمایہ کاروں نے جیبیں بھرنے کی تیاریاں کرلی تھیں۔بھارت پر پابندی ختم ہونے کے بعد پاکستان میں آم کے معیار کی بہتری اور فروٹ فلائی کی روک تھام کے لیے شروع کی جانے والی مہم بھی ٹھنڈی پڑنے کا خدشہ ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت نے اعلیٰ سطح پر ڈپلومیسی کے ذریعے خود پر 2سیزن کے لیے عائد کی جانے والی پابندی 2 ہفتوں میں ختم کرادی، اس کے برعکس پاکستان میں قومی مفادات پر اس طرح کا سیاسی اتفاق رائے اور کامیاب سفارت کاری کی مثالیں کم ہی ملتی ہیں۔یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی سی فوڈ پر عائد پابندی ختم کرانے میں 6سال کا عرصہ لگا، بھارت پر پابندی ختم ہونے کے باوجود پاکستانی آم پر پابندی کی تلوار لٹک رہی ہے، گزشتہ سیزن میں یورپ میں پاکستانی آم کے کنٹینرز کی بڑی تعداد مسترد کی گئی تھی اور اس سال سخت مانیٹرنگ کی وارننگ دی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت پر پابندی کے خاتمے کو لے کر پاکستان میں قرنطینہ مہم نرم کی گئی تو پاکستان کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سندھ:تمام محکموں سے بجٹ تجاویز20 مئی تک طلب
کراچی(پی ایم این )محکمہ خزانہ سندھ نے تمام محکموں سے بجٹ تجاویزبیس مئی تک طلب کرلی ہیں،سالانہ ترقیاتی بجٹ میں پندرہ فیصد اضافہ کاامکان ہے۔ سندھ حکومت نے نئے مالی سال دوہزارچودہ اورپندرہ کے بجٹ کے ڈرافٹ کی تیاری شروع کردی ہے محکمہ خزانہ نے صوبے کے تمام محکمہ جات سے بیس مئی تک فائنل بجٹ تجاویزبھجوانے کی ہدایت کی ہے،صوبائی حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پندرہ فیصد اضافہ کیا جائے گا،رواں سال ترقیاتی بجٹ کی مد میں ایک سواسی ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایف بی آر نے بجٹ اور بجٹ تقریر سمیت دیگر انتظامات ،13 نکاتی بجٹ ایڈمنسٹریٹو پلان کی منظوری دیدی
اسلام آباد( پی ایم این)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اور بجٹ تقریر سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے کر 2 صفحات پر مشتمل 13 نکاتی بجٹ ایڈمنسٹریٹو پلان کی منظوری دیدی ہے جبکہ بجٹ کی تیاری کو خفیہ رکھنے کیلیے ایف بی آر ہائوس میں عام افراد اور ملاقاتیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔صرف چیئرمین ایف بی آر اور ممبران کے ملاقاتیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی لیکن اس کیلیے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔ ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں تمام ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران سروس کارڈ آویزاں کریں۔ ذرائع کے مطابق بجٹ کی تیاری کے لیے ممبر ایڈمن کو چیف کوآرڈینیٹر، چیف مینجمنٹ کوآرڈینیٹر بجٹ، چیف ایڈمن کو چیف سیکیورٹی آفیسر بجٹ مقرر کیا گیا ہے، تمام ٹیکنیکل ونگز میں کوآرڈینیٹرز اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر بجٹ تعینات کردیے گئے ہیں جو اپنے متعلقہ ٹیکنیکل ونگ میں بجٹ کیلیے مقررہ چیف کوآرڈینیٹر کے ساتھ تعاون و رابطے کو یقینی بنائیں گے۔سیکنڈ سیکریٹری کونسل کی تمام بجٹ اجلاسوں میں شرکت لازمی ہوگی جبکہ بجٹ تقریر کی تیاری کے لیے انگریزی اور اردو کی ڈکشنریاں بھی طلب کرلی ہیں، لوڈ شیڈنگ کے باعث جنریٹر کا انتظام کیا گیا ہے، ایف بی آر نے بجٹ کی تیاری، پرنٹنگ اور بجٹ دستاویز کی اسٹوریج کے لیے کمرے بھی خالی کرا لیے ہیں اور پرنٹرز کی بھی چیکنگ شروع کردی گئی ہے تاکہ بجٹ کے موقع پر ہر چیز مکمل طور پر فٹ اور تیار ہو،بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے وقت ایف بی آر سے باہر اسائنمنٹس کے لیے افسران کی تعیناتی اور ریکارڈ تیار کرنے کے لیے چیف کوآرڈینیٹر بجٹ کی تحریری اجازت لینا ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ کوآرڈینیٹرز اور ڈپٹی کوآرڈینیٹرز بجٹ کے دفاتر قریب قریب رکھے جائیں گے تاکہ مشاورت میں آسانی ہو اور وقت کی بچت ہوسکے۔ دستاویز کے مطابق پرال کا کمپوزنگ سیکشن کمپوزنگ کے لیے مختلف سیکشن کی طرف سے بھجوائے جانے والی صرف وہ دستاویزات وصول کرے گا جو متعلقہ سیکشن کے بجٹ کوآرڈینیٹرز کی دستخط شدہ ہونگی، بجٹ دستاویز کی فائنل پرنٹنگ کوآرڈینیٹر کے دستخط کے بعد کی جائے گی، بجٹ سازی کے دوران افسران و عملے کو ادارے کی طرف سے کھانا فراہم کیاجائے گا جس کے لیے مینیو متعلقہ حکام کی مشاورت کے ساتھ جلد فائنل کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 133 فیصد اضافہ
کراچی( پی ایم این)رواں مالی سال دس ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں ایک سو تینتیس فیصد اضافہ ہوا، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری دو ارب ستانوے کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اپریل دوہزار چودہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ایک سو تینتیس فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مجموعی سرمایہ کاری کا حجم دو ارب ستانوے کرور نوے لاکھ ڈالرریکارڈ کیا گیا۔ دس ماہ کے دوران فارن پبلک انویسٹمنٹ نو سو پچپن فیصد اضافے کے ساتھ دو ارب چھ کروڑ ڈالر رہی۔ گزشتہ مالی سال اس مد میں انتیس کروڑتیرپن لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق دس ماہ کے دوران غیر ملکی نجی سرمایہ کاری پندرہ فیصد کمی سے اکیانوے کروڑ اکیانوے لاکھ ڈالررہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایف بی آرکافیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں1 فیصداضافے کا فیصلہ
اسلام آباد( پی ایم این) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں ایک فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا، ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح سولہ فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کا مقصد ٹیکس کی شرح کو سترہ فیصد کے معیار کے برابر لانا ہے، واضح رہے فنانس ایکٹ دوہزار تیرہ کے تحت سیلز ٹیکس کی معیاری شرح سولہ سے بڑھا کر سترہ فیصد کردی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال بھی ایف ای ڈی کی شرح اسٹینڈرڈ ریٹ سے ایک فیصد کم رکھی گئی تھی، جس میں اب اضافے کی تجویز دی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی حکومت کی آمدنی میں اضافے کا اہم ذریعہ ہے، تاہم اب اس بات کا انحصار وزارت خزانہ پر ہے کہ وہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کی تجویز قبول کرے یا مسترد کر دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں آلو کی قلت، بھارت سے آلو کی درآمد شروع
کراچی( پی ایم این)ملک میں آلو کی قلت کے باعث بھارت سے آلو کی درآمد شروع ہوگئی، واہگہ بارڈر سے ٹرکوں اور ٹرین کے زریعے آلو درآمد کئے جارہے ہیں، کراچی میں قیمت پچاس اور لاہور میں چالیس روپے فی کلو پر آگئی۔ ملک میں آلو کی قیمت میں استحکام کے لئے درامد پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکس ختم کردئیے گئے۔ اور پاکستان سے آلو کی برآمد پر پچیس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگادی گئی۔ درامدکنندگان کے مطابق بھارت سے ٹرکوں اور ریل کے زریعے ڈیڑھ سو سے دو سو ٹن یومیہ آلو پاکستان پہنچ رہا ہے، جو لاہور کی منڈی میں اڑتیس سے چالیس روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، تاہم کراچی اور سندھ میں مقامی آلو پچاس سے پچپن روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد کا کہنا ہے کہ کراچی میں جب تک سمندری راستے سے آلو نہیں آئے گا اس وقت تک قیمتوں میں کمی نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ینیٹ اجلاس : برآمدات میں اضافے کیلئے حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں ، حکومت
اسلام آباد(پی ایم این) سینٹ کو حکومت نے بتایا ہے کہ حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے تاہم آمدات کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ملکی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کیا جائیگا، بھارت سے تجارت کیلئے کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا جائیگا جس سے ملکی صنعت کو نقصان ہو،بھارت کو وسط ایشیائی ریاستوں سے بر آمد ات کیلئے پاکستان سے راستہ دینے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے تصدیق شدہ بیج کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائیگی،پمز میںزائد المیعاد ادویات کی فراہمی کے معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں گی،پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری کابینہ کمیٹی نے دیدی قومی ائر لائن کے 26 فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے تاہم بر آمدات کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ملکی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کیا جائیگا، زمینداروں کی آمدنی اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے کھجوروں اور زیتون کی پراسیسنگ کیلئے حکومت 50 فیصد سبسڈی دے گی،جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ زائد المیعاد ادویات کی فروخت بہت بڑا جرم ہے’ اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ پمز میں زائد المیعاد ادویات کی مریضوں کو فراہمی کے معاملے کی تحقیقات کراکے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ پمز کے آڈٹ کے دوران 17 اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ ان کا جواب آنے کے بعد یہ معاملہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پمز میں تمام مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے’ کسی قسم کی شکایت پر سخت نوٹس لیا جائے گا، مریضوں کو ادویات بھی مفت دی جارہی ہیں۔ وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس آفریدی نے کہا کہ تصدیق شدہ بیجوں کا استعمال یقینی بنانے کے لئے پارلیمنٹ میں بل لایا جائے گا۔ اس وقت ملک میں 48 سے 50 فیصد تصدیق شدہ بیج دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لئے تصدیق شدہ بیج استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ ہماری فی ایکڑ پیداوار کم ہے جس میں اضافے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ گزشتہ فصل کے اور کپاس والے 87 فیصد رقبے پر بی ٹی کاٹن کاشت کی گئی، انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط سے قبل اس کی نجکاری کے معاملے پر وزارت دفاع اور ایوی ایشن ڈویژن سے مشاورت نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال تین اکتوبر کو کابینہ برائے نجکاری نے پی آئی اے کے 26 فیصد حصص فورخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا،وفاقی وزیر ٹیکسٹائل انڈسٹری عباس آفریدی نے کہا کہ حکومت مختلف اشیاء کی برآمدات میں اضافے کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے’ اب ملکی ضروریات کو مدنظر رکھ کر اشیاء برآمد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں غلط فیصلوں سے ملک کو نقصان ہوا لیکن اب ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور کپڑوں کا شعبہ پاکستان میں برآمدات کا سب سے بڑا شعبہ ہے’ ہماری ٹیکسٹائل کی برآمدات 13 ارب ڈالر بہت کم ہیں’ اب ویلیو ایڈیشن پر توجہ دی جارہی ہے جس سے برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ نئی تجارتی پالیسی میں برآمدات میں اضافے کے لئے مزید اقدامات تجویز کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ماربل کی صنعت کی ترقی کیلئے اب مشینری درآمد کرنے کیلئے مراعات اور قرضے دیئے جارہے ہیں۔ زمینداروں کی آمدنی اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے کھجوروں اور زیتون کی پراسیسنگ کیلئے پودوں اور مشینری کی قیمت پر حکومت 50 فیصد سبسڈی فراہم کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاک افغان سرحد سے غیر قانونی آمدورفت روکنے کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو مزیدسخت کیا جائیگا:پاکستان
چمن(پی ایم این) پاکستان نے پاک افغان سرحد سے غیر قانونی آمدورفت اور شر پسند عناصر کو ملنے والی مدد کو روکنے کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو مزیدسخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ‘سرحد پر پاکستانی حدود کے اندر بھاری مشنری کے ذریعے مٹی کے پانچ فٹ گہرے اور آٹھ فٹ چوڑے بند کی تعمیر شروع ہو گئی ۔ جمعہ کو یہاں سکیورٹی حکام کیمطابق پاکستان نے پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے تحت پاک افغان سرحد پر اپنی طرف بھاری مشنری کے ذریعے مٹی کا بند بنایا جا رہاہے اس بند کی تعمیر کیلئے بھاری مشینری سے زمین کھودنے کاکام شروع کردیا گیا ہے او راس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق چمن کیساتھ پاک افغان سرحد پر 60 کلو میٹر سے زائد سرحدی پٹی پر مٹی کا بند بنایا جائے گا او راس کا مقصد پاک افغان سرحد پر تمام غیر قانونی راستوں کی بندش ہے اور اس بند کی تعمیر سے سرحد سے ہر قسم کی غیر قانونی آمدورفت کا سلسلہ بھی بندہوجائیگا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق مٹی کا بند پانچ فٹ گہرے اور آٹھ فٹ چوڑے اس بند کے بننے سے پاک افغان سرحد پر پاکستانی اور افغانستان کی حدود بھی واضح ہوجائیں گی ۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر پہلے ہی چیک پوسٹیں قائم کی جاچکی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینٹ اجلاس: قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کی رپورٹ پیش کردی گئی
اسلام آباد(پی ایم این)سینٹ میں قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ جمعہ کو کمیٹی کے چیئرمین انجینئر ملک رشید احمد خان نے امیگریشن (ترمیمی) بل 2013ء پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینٹ کا اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا
اسلام آباد(پی ایم این)سینٹ کا اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو قائمقام چئیر مین صابر بلوچ نے پولیو کے حوالے سے تحریک التواء پر حکومت کے پالیسی بیان کے ساتھ ہی اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی نشست پر تنویرالحق تھانوی کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیدیا
اسلام آباد(پی ایم این) الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کے مصطفی کمال کے استعفے سے خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پر ایم کیو ایم کے تنویرالحق تھانوی کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا۔ تنویرالحق تھانوی دیوبند مکتبہ فکر کے ممتاز عالم دین مولانا احتشام الحق تھانوی کے صاحبزادے ہیں اور انہیں ایم کیو ایم نے سینٹ کے مستعفی رکن مصطفی کمال کی جگہ ممبر سینٹ کیلئے نامزد کردیا تھا۔ تنویرالحق تھانوی مصطفی کمال کی مدت انتخاب 11 مارچ 2018ء تک سینٹ کے ممبر رہ سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارتی جنتا پارٹی نے 16 ویں پارلیمانی انتخابات میں بھارت کی 14 ریاستوں جبکہ حکمراں جماعت کانگریس نے جموں وکشمیر میں کلین سویپ کیا
نئی دہلی( پی ایم این)بھارتی جنتا پارٹی نے 16 ویں پارلیمانی انتخابات میں بھارت کی 14 ریاستوں جبکہ حکمراں جماعت کانگریس نے جموں وکشمیر میں کلین سویپ کیا ۔بھارتی میڈیاکے مطابق بی جے پی کے وزارت اعظمی کے امیدوار نریندر موودی نے گجرات سے 26 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ بی جے پی نے راجھستان سے 25 ،جھارکھنڈ سے 8 ،چھتیس گڑھ سے 10 ،دہلی سے 7 ،اترکھنڈ سے 5 ،گوہا سے واضح اکثریت ،تامل ناڈو سے 39 میں سے 36 ،مغربی بنگال سے 42 میں سے 32, تری پورہ سے 2 ،مدھیہ پردیش سے 29 میں سے 27 ،ہماچل پردیش سے تمام 4 نشستیں ،اتر پردیش سے 80 میں سے 70 اور مہاراشٹر سے 48 میں سے 44 نشستیں لے کر کلین سویپ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افغانستان میں شراکت اقتدار کے فارمولے پر عمل کیا جائے،سرتاج عزیز
اسلام آباد(پی ایم این)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں شراکت اقتدار کے فارمولے پر عمل کیا جائے۔ وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ افغان امن مذاکرات میں ڈرائیونگ سیٹ کا کنٹرول پاکستان کے پاس نہیں۔ پاکستان سپورٹنگ کردار ادا کرے گا۔امریکی اخبار کو انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں آئندہ حکومت کے پاس طالبان سے مذاکرات کے بہتر مواقع ہوں گے اور نئی حکومت امن و مفاہمت کے با معنی مذاکرات کا آغاز کرے گی۔ کامیاب انتخاب سے افغانستان میں استحکام پیدا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کا کنٹرول پاکستان کے مفاد میں نہیں، اس سے سرحد پار علاقے پاکستانی طالبان کی محفوظ پناہ گاہیں بن سکتے ہیں۔ انہوں نے افغانستان میں قیام امن کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کو گورنرشپ کے ذریعے اقتدار میں شمولیت کی پیش کش کی جانی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سندھ ہائیکورٹ:توہین آمیزمواد چلانے پر جیو ٹی وی کیخلاف پٹیشن دائر
کراچی(پی ایم این)سندھ ہائیکورٹ میں جیو ٹی وی پر توہین آمیز مواد چلانے کے خلاف پٹیشن دائر کردی گئی۔ ایڈووکیٹ محفوظ یار خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جیو ٹی وی پر چلنے والے توہین آمیز پروگرام سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، پیمرا اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا ہے۔درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ جیو ٹی وی کا لائسنس منسوخ کیا جائے اور اس پروگرام کے ڈائریکٹر کو نا اہل قرار دے کر اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔