اسلامی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے جامعہ الکوثر اسلام آباد کے زیر اہتمام پانچ روزہ بین الاقوامی اسلامی نمائش کا افتتاح
Posted on March 5, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
اسلام آباد (الماس نقوی) اسلامی ثقافت کواجاگر کرنے کیلئے جامعہ الکوثر اسلام آباد کے زیر اہتمام پانچ روزہ بین الاقوامی اسلامی نمائش کا افتتاح قائدملت اسلامیہ وملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کی جس میں ملک بھر سے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سمیت علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اسلامی نمائش میں جامعہ الکوثر کے سربراہ علامہ شیخ محسن علی نجفی,علامہ افتخار نقوی سمیت دیگر رہنمائوں نے اسلامی کتابوں ، قرآن پاک کے نادر نسخوں سمیت مزارات مقدسہ کی تصاویر سمیت دیگر اسلامی تاریخ کی اشیاء کی نمائش کوسہرایا علامہ سید ساجد علی نقوی نے نمائش میں علماء کرام اورمذہبی وسیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور جامعہ کے طلباے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کا مقصد اسلامی ثقافت کو اجاگرکرنا ہے نمائش سے اسلامی معلومات میں اضافہ ہوگا ا جامعہ الکوثر میں نمائش 8مارچ تک جاری رہے گی