اضلاع کی خبریں 1/3/2014

فیملی پروٹیکشن بل کی تشکیل، ورکنگ گروپ کے اجلاس میں حتمی مشاورت
لاہور(زیڈ این این)فیملی پروٹیکشن بل2013 کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب میں قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔جس کی صدارت چیئرمین ورکنگ گروپ مخدوم زادہ باسط سلطان بخاری نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر فہمیدہ مشتاق، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر چوہدری محمد اقبال،مسز حناپرویز بٹ،ایم پی اے عائشہ جاوید،بشریٰ بٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بل سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ( ن) نے ہر دور میں یوتھ کیلئے اقدامات کئے: مہد قیصر
بزنس یوتھ لون سکیم کے تحت شفاف قر اندازی کے تحت تمام نوجوان کو فائدہ ہوا ہے، عامر سلامت
لاہور(زیڈ این این) حمزہ شہباز شر یف لورز یوتھ آرگنائزیشن کے مر کزی چیئر مین مہد قیصر بٹ ،صدریاسر نصیر ،جنرل سیکرٹری عامر سلامت نے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی قیادت نے وزیر اعظم یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت شفاف انداز سے قرعہ اندازی کے ساتھ ایک انقلابی سفر کا آغاز کیا ہے جو کہ ایک روشن مثال ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) نے ہر دور حکومت میں یوتھ کیلئے اقدامات کر تے ہوئے مو قع فراہم کئے ہیں اور اس بزنس یوتھ لون سکیم کے تحت شفاف قر اندازی کے تحت تمام نوجوان کو فائدہ ہوا ہے اور اس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نوجوانوں نے فائدہ حاصل کر تے ہوئے نئے کاروبار کا آغاز کیا ہے جو کہ قابل فخر ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد حمزہ شہباز شر یف نوجوانوں کے لئے کسی حوصلے سے کم نہیں ہیں کیو نکہ عوامی خدمت کے جذ بے سے میدان میں آنے سے پاکستان بھر کے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب یوتھ کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر نے والی سیاسی جماعتوں کے نوجوانوں کا سمندر مسلم لیگ ( ن) میں شامل ہو کر فخر کر یںگے کیو نکہ یوتھ لون سکیم سے نوجوان انقلاب کا آغاز ہو چُکا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب ایجوکیشن فائونڈیش کی ووچر سیکم سے منسلک سکولوں کا رابطہ اجلاس
اجلاس میں ضلع ملتان میں ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک68 سکولوں کے مالکان اور اساتذہ نے حصہ لیا
لاہور(زیڈ این این)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیش کی ووچر سیکم سے منسلک سکولوں کا رابطہ اجلاس آج رضا ہال ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع ملتان میں ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک68 سکولوں کے مالکان اور اساتذہ نے حصہ لیا۔ اس موقع پر پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن ریجنل ڈائریکٹر شفیق احمد اور ڈائریکٹر (ایجوکیشن ووچر سکیم) ملیحہ بتول نے شرکاء کو ایجوکیشن ووچر سکیم کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو موبائل فون کے ذریعے آن لائن حاضری پائلٹ پراجیکٹ میں توسیع اور جنوبی پنجاب میں مستحق بچوںکو مفت تعلیم کی سہولیات مہیا کرنے کے اقدامات کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن جنوبی پنجاب میں تعلیمی پسماندگی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔سال رواں کے دوران جنوبی پنجاب کے تین اضلاع سمیت چار ضلعوں میں 50 ہزار تعلیمی ووچرز جاری کئے جارہے ہیں جس میں مزید مستحق بچوں کو تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترقی پذیر ممالک میں ان کی شرح اموات میں اضافہ تشویشناک ہے،بیگم ذکیہ شاہنواز
گورنمنٹ لیڈ ی ایچیسن ہسپتال میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ماں بچے کی صحت کے حوالے سے ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب
لاہور(زیڈ این این)وزیر برائے بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ زچہ وبچہ کی صحت کو اولین ترجیح دینی چاہیے کیونکہ ترقی پذیر ممالک میں ان کی شرح اموات میں اضافہ تشویشناک ہے۔ یہ بات آج انہوں نے گورنمنٹ لیڈ ی ایچیسن ہسپتال میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ماں بچے کی صحت کے حوالے سے ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندہ ڈاکٹر بابر، لیڈی ایچیسن ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سہیل ثقلین،ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر شمشاد،ڈاکٹر سعید سجاد،ڈاکٹر ظفر نے شرکت وخطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آبادی پر قابو پانے کے لئے میاں بیوی کی کونسلنگ نہایت ضروری ہے اور عورت فیملی موبلائز اور کمیونٹی ورکرز اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیدائش سے پہلے اور بعد میں بچو کی شرح اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی پیدائش میں وقفے کے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے۔بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ حکومت محدود وسائل کے باوجود عوام الناس کو بہتر زندگی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سول سوسائٹی آبادی کے مسئلے پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی ورکشاپس کا اہتمام بہت ضروری ہے جہاں تربیت یافتہ سٹاف،ڈاکٹرز،نرسز،پیرامیڈیکل سٹاف،نرسنگ ومیڈیکل سٹوڈنٹس،کالج کے اساتذہ وطالبات تولیدی صحت کے حوالے سے معلومات لوگوں تک بہم پہنچا سکیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندہ ڈاکٹر بابر اور لیڈی ایچیسن ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سہیل ثقلین نے ادارے کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔بعدازاں ورکشاپس کے شرکاء میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے۔قبل ازیں بیگم ذکیہ شاہنواز نے لیڈی ایچیسن ہسپتال میں پودا لگا کر شجر کاری کی مہم کا آغاز کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ اشفاق سرور کی سارک ممالک کے سفارتکاروں سے ملاقات
سائوتھ ایشیا لیبر کانفرنس کے اغراض ومقاصدسے آگاہ کیا، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
لاہور(زیڈ این این)محکمہ محنت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام سہ روزہ سائوتھ ایشیا لیبر کانفرنس میں سارک ممالک ٫ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن٫ یورپی یونین٫ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلی حکام٫ ٹریڈ یونین کے نمائندے شریک ہوں گے ۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کانفرنس کے افتتاحی جبکہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کانفرنس کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔24 تا 26 اپریل 2014 کو منعقد ہونے والی یہ کانفرنس محنت کشوں و کارکنوں کی فلاح و بہبود٫ تربیت اورانہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہو گی اور اس کانفرنس سے سارک ممالک کے مابین مشترکہ حکمت عملی اور باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔یہ بات پنجاب کے وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے پنجاب ہائوس میں ایک اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں سارک کے رکن ممالک بھارت٫ بنگلہ دیش٫ سری لنکا ٫ مالدیپ٫ نیپال ٫ افغانستان کے سفارتکاروں ٫ وفاقی سیکرٹری ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ و اوور سیز پاکستانیز منیر احمد قریشی٫ سیکرٹری لیبر پنجاب محمد یوسف ٫ ڈائریکٹر ایڈمن سلمان علی ٫ آئی ایل او کے سعد گیلانی ٫ ڈائریکٹر فارن آفس شاہ فیصل کاکڑ٫ جوائنٹ سیکرٹری وزارت ہیومن ریسورس شیخ محمد آصف کے علاوہ پنجاب سوشل سکیورٹی اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔راجہ اشفاق سرورنے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں سائوتھ ایشیاء لیبر کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس سے سارک کے رکن ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر محنت کشوں کی بہتری کے مشترکہ منصوبوں پر غور کر سکیں گے،انہوں نے بتایا کہ قوانین میں ترامیم کے ساتھ ساتھ ایسی پالیسیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں جن سے صنعتی کارکنوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوگا اور ان کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ سارک ریجن میں کثیر تعداد میں افرادی قوت موجود ہے اور سائوتھ ایشیا لیبر کانفرنس کے انعقاد کا مقصد سارک ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دے کر خطے میں موجود محنت کشوں کی بہتر انداز میں تربیت ٫ لیبر قوانین میں مطابقت پیدا کرنے ٫افرادی قوت کی کارکردگی کو بہتر بنانے ٫ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے ٫ چائلڈ لیبر کے خاتمے سمیت ان اہم امور پر تبادلہ خیال اور مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہے ۔جس سے عالمی مارکیٹ میں محنت کشوں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ ملے گا اور ان کے حالات کار میں بہتری لائی جا سکے گی ۔ انہو ں نے سارک رکن ممالک کے سفارتکاروں سے کہا کہ مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیئے منعقد کی جانے والی اس کانفرنس میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں تاکہ ٹھوس اور قابل عمل سفارشات مرتب کر کے ان پر عملدرآمد کا جامع پلان مرتب کرنے میں مدد مل سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس کانفرنس سے پنجاب کی نئی لیبر پالیسی کی تشکیل میں بھی مدد ملے گی ۔بھارت کے پاکستان میں قونصلر راجیش کمار اگنی ہوتری، بنگلہ دیش کی فرسٹ سیکرٹری معشومی رحمن ٫ مالدیپ کے قائم مقام سفیر احمد سوزیل٫ سری لنکا کی قونصر جنتی ایڈری سنگھے ٫ نیپال کے ڈپٹی چیف آف مشن ترتھاراج آریل اور افغانستان کے شاکر قرار نے حکومت پنجاب کی طرف سے سائوتھ ایشیا لیبر کانفرنس کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس میں بھرپور شرکت کے عزم کا اظہار کیا ۔ انہو نںے کہا کہ کانفرنس سے امور پر بات چیت ہو گی اور لیبر سیکرٹری موثر حکمت عملی وضع کرنے میں مدد ملے گی ۔ قبل ازیں وفاقی سیکرٹری ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ منیر احمد قریشی نے اظہار خیال کے دوران کہا کہ حکومت پنجاب کے اہم ترین موضوع پر کانفرنس کے انعقاد کے فیصلے سے خطے کے ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے میں مدد ملے گی ۔سیکرٹری لیبر پنجاب محمد یوسف نے کانفرنس کے حوالے سے پریزنٹیشن دیتے ہوئے اس کے اہم نکات بیان کیے او رکہا کہ کانفرنس سے خطے کے ممالک میں باہمی تعاون کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے انقلابی پروگرام شروع کر رکھے ہیں، ملک محمد اقبال چنڑ
پنجاب یوتھ فیسٹیول ایک تحریک بن چکا ہے،نوجوانوں کی ترقی کے لیے اپنائی گئی حکمت عملی کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے ،ملک و قوم کی تقدیر بدلے گی
پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے 50 ہزار سے زائد مستحق اور ہونہار طلبا و طالبات ملکی اور غیرملکی تعلیمی اداروں میں علم کی پیاس بجھا رہے ہیں
لاہور(زیڈ این این) صوبائی وزیر نے کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے آج طلبہ کے وفدسے ملاقات میں کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور نوجوان نسل کو با اختیار بنا کر ترقی وخوشحالی کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔پنجاب حکومت نوجوانوں کی ترقی ،انہیںجدید علوم سے آراستہ کرنے اور ہنر مند بنانے کے پروگراموں پر خطیر وسائل صرف کررہی ہے ۔بلاشبہ نوجوانوں کے لیے وسائل کی فراہمی ملک کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے گذشتہ5سالہ دور حکومت میں نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے اوروسائل قوم کی امانت سمجھ کر نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ حکومت پنجاب کا ایک مثالی پروگرام ہے جس کے ذریعے مالی مشکلات سے دوچار مستحق اورہونہار طلبا ء و طالبات بڑی تعداد میں اپنی تعلیمی پیاس بجھا رہے ہیں۔ ہر سال 2۔ارب روپے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے لیے مختص کیے جارہے ہیں،پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کا مجموعی حجم 10 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے اور آئندہ 5برس میں تعلیمی فنڈ کا حجم 20۔ارب روپے تک پہنچ جائے گاجس سے لاکھوں غریب خاندانوں کے ہونہار بچے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت نوجوانوں کو 12ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے اور انہیں نجی اداروں میں تربیت دلائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہیوتھ فیسٹیول کے ذریعے پاکستانی نوجوانو ں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے مواقع مل رہے ہیں۔نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے مستقبل میں بھی پنجاب یوتھ فیسٹیول جیسے پروگرام جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی اورانہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے اپنائی گئی حکمت عملی کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے اورملک و قوم کی تقدیر بدلے گی۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔نوجوانوں کو بااختیار بنا کر پاکستان کا مستقبل تابناک بنایا جاسکتا ہے،یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے انقلابی پروگرام شروع کر رکھے ہیں جن کیلئے اربوں روپے فراہم کئے گئے ہیں۔پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے 50 ہزار سے زائد مستحق اور ہونہار طلبا و طالبات ملکی اور غیرملکی تعلیمی اداروں میں علم کی پیاس بجھا رہے ہیں۔ گزشتہ دور حکومت میں 8ارب روپے سے زائد مالیت کے 2 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ ہونہار طلبا و طالبات کو میرٹ پر دیئے گئے۔ ہونہار طلبا و طالبات میں رواں برس بھی لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ ملک کی پہلی آئی ٹی یونیورسٹی، ای لرننگ پروگرام اور آئی ٹی لیب کے قیام سمیت دیگر اہم اقدامات نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھار رہے ہیںـپنجاب یوتھ فیسٹیول ایک تحریک بن چکا ہے۔ پاکستانی نوجوانو ںنے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بد کردار ارکان پارلیمنٹ کا سر عام احتساب کیا جائے، اشرف آصف جلالی
پارلیمنٹ لاجز میں شراب اور فحاشی کی خبروں سے قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں
لاہور(زیڈ این این)سربراہ ادارہ صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بد کردار ارکان پارلیمنٹ کا سر عام احتساب کیا جائے پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جرم ثابت ہونے کی شکل میں ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے ۔پارلیمنٹ لاجز میں شراب اور فحاشی کی خبروں سے قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں پارلیمنٹ قوم کا وقار او راعتبار ہے اگر پارلیمنٹ کی چھت پر گندگی ہو گی تو پوری قوم پر پرنالے سے گندگرے گا۔ آج پوری قوم مایوسیوں کے دلدل میں پھنس چکی ہے اس کا باعث بد کردار ارکان پارلیمنٹ ہیں جو رہنمائی کے بجائے رہزنی کاکردار ادا کر رہے ہیں ایسے لوگ ملک و قوم کے لیے سکھ نہیں، دکھ کا باعث ہیں ان کے وبال سے قوم کو نجات دیکر خوشحال بنایا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی قا تلوں،بھتہ خوروں ،لٹیروں اور لینڈ مافیا کی آماجگاہ بن چکا ہے، ثروت اعجاز قا دری
اہلسنت کے نوجوانوں اور ہمارے علماء کو چن چن کر دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،سر براہ سنی تحریک
لاہور(زیڈ این این) سر براہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قا دری نے کہا ہے کہ کراچی قا تلوں،بھتہ خوروں ،لٹیروں اور لینڈ مافیا کی آماجگاہ بن چکا ہے۔اہلسنت کے نوجوانوں اور ہمارے علماء کو چن چن کر دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عدلیہ آزاد ہے مگر ہمیں 9سال بعد بھی سانحہ نشتر پار ک ”کراچی” کا انصاف نہیں ملا۔ہمارے قائد و بانی امیر شہداء اہلسنت محمد سلیم قادری کو2001ء شہر”کراچی”میں شہید کیا گیا مگرقاتل آج بھی کیوں آزاد ہیں؟2006سانحہ نشتر پا رک کے ملزمان کہاں ہیں؟ ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ کراچی اور کوئٹہ میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ملک میں شیعہ سنی فسادات ہو رہے ہیں جبکہ حقائق یہ نہیں ہیں ۔خارجی گروہ پا کستان میں ایک مخصو ص سوچ کیساتھ مذہبی ،سیاسی اور لسانی فسادات کو ہوا دے رہے ہیں۔لاپتہ افراد کے بارے حکومت کا موقف جاننا اور سمجھنا ضروری ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں ،عدلیہ اور میڈیا کو کمزور کر کے کبھی بھی ملک کے عوام کو ان کے بنیادی شہری حقوق نہیں دلائے جا سکتے ۔انصاف کا گلہ دبانے اور ظالم کا ساتھ دینے والے ایک روز خود اس کنویں میں گریں گے جو لوگوں کے لئے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی آفس داتا دربار میں ضلعی صدورسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پا رلیمنٹ سے اس قوم نے جو امیدیں وابسطہ کیں تھیں ان سب پر پانی پھر گیا ہے۔حکومت اس شترنج کا مہرا بن چکی ہے جس سے پا کستان کی خود مختاری اور سلامتی سے کھیلا جا رہا ہے۔اس مو قع پر صو بائی صدر سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے ضلعی صدور سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب حکومت کی پا کستان کے مذہبی اور سیاسی معاملات میں مداخلت قابل تشویش ہے ۔حکومت پا کستان کو چاہئے کہ وہ کسی دوسرے ملک کے مسائل میں مدا خلت کرنے یا اپنی افواج کو کسی بھی دوسرے ملک میں بھیجنے سے قبل اپنے ملکی حالات کو سنوارے۔پا کستان میں حکومت کی کو ئی پا لیسی موجود ہی نہیں ہے۔دہشت گرد اس قدر بے باک اور نڈر ہیں کہ کسی کو فوج،پولیس سمیت کسی کا کوئی ڈڑ نہیں رہا جس کی بنیادی وجہ حکومت کی ناقص پالیسی اور دہشت گردوں بارے نرم رویہ ہے۔شاداب رضا نے کہاکہ سنی تحریک کے بانی اور قائد محمد سلیم قادری شہید نے 1990میں یہ کہاتھا کہ پا کستان میں موجود جہادی تربیتی کیمپ بند کئے جائیں مگر ہماری باتوں کو مذاق سمجھا گیا لکین آج یہی جہاد ملکی سلامتی اور خود مختاری کیلئے عذاب بنے ہوئے ہیں۔حکومت ء پا کستان کو چاہئے کہ وہ دنیا کو دھوکہ دینے کی بجائے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام آج داتا نگر بادامی باغ میں استحکام پاکستان و مقام مصطفےٰ ۖ کانفرنس ہوگی
لاہور(زیڈ این این)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام آج ٢ مارچ داتا نگر بادامی باغ میں استحکام پاکستان و مقام مصطفےٰ ۖ کانفرنس ہوگی جس میں خصوصی شرکت سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری ،ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی(مہتمم جامعہ نعیمیہ )،شیخ الحدیث حافظ عبد الستار سعیدی (جامعہ نظامیہ رضویہ لوہاری گیٹ )،علامہ خان محمد قادری (جامعہ غوثیہ رضویہ داتا نگر لاہور)،صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی(صدر تحفظِ ناموس رسالت محاذ)،محمد شاداب رضانقشبندی (صوبائی صدر پاکستان سنی تحریک ) ،مولانا مجاہد عبد الرسو ل خان،پیر سید محمد شاہ ہمدانی،علامہ مشتاق شاہ بخاری ،علامہ حبیب الرحمٰن مدنی سمیت دیگر قائدین و علماء ومشائخ اہلسنت خصوصی شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ نعیمیہ کے 61ویں جلسہ دستار فضیلت کے سلسلے میں اجلاس15مارچ کو ہوگا
لاہور(زیڈ این این) جامعہ نعیمیہ کے 61ویں جلسہ دستار فضیلت ،15ویںمفتی اعظم مفتی محمد حسین نعیمی اور 5ویں شہید پاکستان ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید سیمینار کے سلسلہ میں15مارچ کو ہونے والے سالانہ پروگرام کے سلسلہ میں آج داتاگنج بخش ٹائون میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ مولانا محمد راغب حسین نعیمی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا جس میں داتا گنج بخش ٹائون کے نعیمین ایسوسی ایشن کے رکن اور ذمہ دار اور دیگر علماء ومشائخ شرکت کریں گے اجلاس میں جامعہ نعیمیہ کے جلسہ عام میں شرکت اورجلسہ عام کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانے کے حوالے سے غوروفکر کیا جائے گا جبکہ نعیمین ایسوسی پاکستان ضلع کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قبلہ اول بیت المقدس مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس مقام ہے، رضائے مصطفی نقشبندی
قبلہ اول بیت المقدس میں 50سال سے چھوٹے لوگوں کو نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت نہ دینا انتہائی شرمناک ہے
لاہور(زیڈ این این) تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے کہا کہ اسرائیل حکومت کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس میں 50سال سے چھوٹے لوگوں کو نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت نہ دینا انتہائی شرمناک اور اسلام دشمنی ہے کیونکہ قبلہ اول بیت المقدس مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس مقام ہے اسرائیلی حکومت کی جانب سے ایسا فعل کرنا امت مسلمہ کے لیے کھولا چیلنج ہے امت مسلمہ کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اس واقعہ کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کریں اور آئندہ کے لیے بیت المقدس میں نماز جمعہ پڑھنے پر پابندی عائد نہ کی جائے علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے کہا کہ مسلمانوں کی اندرونی کمزوریوں کی بناء پر اسرائیلی حکومت بیت المقدس پر قبضہ کیے ہوئے ہے امت مسلمہ کو چاہیے کہ یکجا ہوکر آواز بلند کریں تاکہ آنے والے دنوں میں بیت المقدس آزادہو سکے اور مسلمان قبلہ اول میں پرسکون میں عبادت بھی کر سکیں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے حکمرانوں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑنے کی بجائے یکجا ہو کر مسلمانوں کے اجتماعی مسائل کے لیے بھی حکمت عملی بنائیں تاکہ مسلمان لوگ عزت کی زندگی بسر کر سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئین شریعت کے نفاذ کی ضمانت دیتا ہے،علامہ محمد قاسم علوی
ملک میں شریعت نفاذ ہوگئی تو طالبان اور ان کے حمایتی پھانسی چڑیں گے
لاہور(زیڈ این این) جامعة زہرہ کے ناظم علامہ محمد قاسم علوی نے کہا کہ آئین شریعت کے نفاذ کی ضمانت دیتا ہے ملک میں شریعت نفاذ ہوگئی تو طالبان اور ان کے حمایتی پھانسی چڑیں گے ۔حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کے آئینی تقاضے پورے کرے ۔دہشت گردی کے بحث پیداہونے والے خوف وہراس کی فضاء میں اندرونی وبیرونی سرمایہ کاری کاعمل روک گیا ہے اور ملک پاکستان کے دشمن بیرونی عناصر کو پیداکردہ حالات سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل رہا ہے پورا ملک ”مقتل اور آتش فشاں ”بن چکا ہے۔ اس لیے حکومت دہشت گردوں کو کچلنے کو اپنی پہلی ترجیح بنائے اور حکمران خوف مسلط سے نکل کر جرات مندانہ فیصلے کرے ،دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو نتیجہ خیز بنایا جائے اور منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔علامہ محمد قاسم علوی نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے دہشت گردوں کے اندورنی و بیرونی فنڈز کے تمام ذرائع ختم کیے جائیں ،پاکستان میں مداخلت کرنے والے اسلامی اور غیراسلامی ممالک سے دو ٹوک بات کی جائے اور انہیں پاکستا ن میں مداخلت ختم کرنے کے لیے قائل کریں ،طالبان اور امریکہ دونوں مسلمانوں اور پاکستانیوں کو ماررہے ہیں اس لیے امریکہ اور طالبان سے نجات میں ہی قوم کی حیات ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محب وطن جماعتیں طالبان کی مزاحمت کے لیے متحد ہو چکی ہیں، غلام قطب الدین فریدی
طالبان کے حامیوں ہمدا دوں اور سرپرستوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے
لاہور(زیڈ این این) نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین خواجہ محمد یار فریدی نے کہا کہ تمام محب وطن جماعتیں طالبان کی مزاحمت کے لیے متحد ہو چکی ہیں طالبان کے حامیوں ہمدا دوں اور سرپرستوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ریاست کی اتھارٹی کو چیلنج کرنے اور طالبان کی حمایت کو سنگین ترین جرم قرار دیا جائے پاکستان کے باغیوں کی حمایت کرنے والے ملک اور قوم کے غدار ہیں طالبان کی حامی مذہبی اورسیاسی جماعتوں کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہیں ۔آئین نہ ماننے والوں کو ریاستی گرفت میں لایا جائے ،طالبان اسلام کے خوبصورت چہرے کو بدنام اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کو کمزور کررہے ہیں ۔جن دہشت گردوں کو عدالتوں سے سزائے موت سنائی جا چکی ہے ان کی سزا پر فی الفور عمل کیا جائے اور گرفتار د ہشت گردوں کا سپیڈی ٹرائل کرکے انہیں سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے ،طالبان ڈالروں کے لالچ میں پاکستان دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اس لیے طالبان کو ریاست کا نمبر 1دشمن قرار دیا جائے پاک افغان بارڈر کو سیل کر کے دہشت گردوں کی آمد ورفعت روکی جائے ۔پچاس ہزار سے زائد شہداء کے بے رحم قاتلوں سے مذاکرات شہداء کے خون سے غداری ہے ۔وفاقی شرعی عدالت طالبان کی شریعت کے نام پر دہشت گردی کا از خود نوٹس لے اورطالبان سے شرعی قوانین کے مطابق پچاس ہزار سے زائد شہداء کا قصاص طلب کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایل ڈی اے کے 130ملازمین کو قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر سائیکلیں الاٹ کر دی گئیں
لاہور(زیڈ این این)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ کی ہدایت پر ادارے کے 130ملازمین کو گزشتہ روزموٹر سائیکلیں الاٹ کر دی گئیں ۔ملازمین کو ایل ڈی اے کی قیمت خرید پر بلا سود قسطوں پر موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل( ہیڈ کوارٹرز ) مریم کیانی کی زیر نگرانی قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس ظہیر اصغر رانا ‘ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن خالد پرویز’ ایل ڈی اے یونین کے صدرعباس بٹ ‘ سیکرٹری جنرل عقیل اکرم اور ملازمین کی بہت بڑی تعدادبھی موجود تھی ۔قرعہ اندازی کے لئے ملازمین کے ناموںکی پرچیوں والے ڈبوں سے پرچیاں نکال کر کامیاب قرار پانے والے ملازمین کے ناموں کا اعلان کیا ۔گزشتہ مالی سال کے دوران بھی ایل ڈی اے کی طرف سے 70ملازمین کو موٹر سائیکلیں مہیا کی گئی تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جعلی فائلوں تیا ر کر کے ایل ڈی اے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے چار اہلکار برطرف
لاہور(زیڈ این این) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اراضی کی بوگس اور جعلی فائلوں پر پلاٹوں کی ایلوکیشن کرکے ایل ڈی اے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کی بنا پر چار اہلکاروں کو برطرف اور ایک کو جبری ریٹائر کر دیا ہے ۔برطرف کئے جانے والوں میںاکائونٹس کلرک جمیل پیرزادہ ‘جونیئر کلرک عارف رضا ‘پٹواری رانا حنیف اور سٹاف آفیسر محمد انور شامل ہیں جبکہ جونیئر کلرک شریف شاہد کو جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معظم رشید کی بیرون ملک رخصت منظور ‘اضافی چارج وسیم عباس کے پاس ہو گا
لاہور(زیڈ این این)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائر یکٹر جنرل احد خان چیمہ نے ڈائر یکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ( تھری) معظم رشید کی ایک ماہ کی بیر ون ملک رخصت منظور کر لی ہے ۔ اس دوران اس عہدے کا اضافی چارج ڈائر یکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ (قائدا عظم ٹائون ) وسیم عبا س کے پا س رہے گا۔