اضلاع کی خبریں 1/6/2014

تحریک انصاف سوشل میڈیا کی پیداوار ‘عمران خان اور ان کے حمایتوں پر آرٹیکل چھ کا اطلاق ہونا چاہئے ، عابد شیر علی

فیصل آباد(پی ایم این)عابد شیر علی نے کہا ہے تحریک انصاف پہلے خیبر پختونخوا میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کرائے ، طاہر القادری کینیڈا میں بیٹھ کر لوگوں کو انقلاب کا درس دے رہے ہیں ، شرجیل میمن جیسے لوگ صوبائی تعصب پھیلانا چاہتے ہیں،عمران خان اور ان کی جماعت سوشل میڈیا کی پیداوار ہیں جبکہ وزیر اعظم نواز شریف ملک کے 18 کروڑ عوام کے رہنما ہیں۔فیصل آباد میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی اپوزیشن پر برس پڑے ، عمران خان کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ریاستی اداروں کو آمنے سامنے لانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ عمران خان اور ان کے حمایتیوں پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہونا چاہئے ، وہ بتائیں ان کا ایجنڈا کیا ہے۔ تحریک انصاف پہلے خیبرپختونخوا میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کرائے ، عابد شیر علی نے کہا کہ کچھ لوگوں کو ترقی کرتا ہوا پاکستان پسند نہیں ،کسی غیرملکی شہری کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔ طاہر القادری کینیڈا میں بیٹھ کر لوگوں کو انقلاب کا درس دے رہے ہیں ، انہوں نے رحمان ملک سے پیسے لئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شرجیل میمن نے 5 سال میں سندھ میں کونسا کارنامہ سرانجام دیا ہے؟ ترقی کا عمل روکنے کی سازش پوری نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر مملکت برائے بجلی و پانی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ملک میں ترقی ہوتے دیکھ کر بہت سے لوگوں کو سیاسی بخارچڑھ گیا ہے انھیں تکلیف ہے کہ پاکستان آگے کیوں بڑھ رہا ہے۔ عمران خان کی جماعت خیبر پختون خوا میں برسراقتدار ہے لیکن وہ وہاں کیا کررہے ہیں، عمران خان ووٹوں کی تصدیق اپنے صوبے سے شروع کرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کو جلسوں اور احتجاج پر اکسا رہے ہیں، جلسے کرنا بڑی بات نہیں، ملک کے عوام نے ہمیں اس لئے منتخب نہیں کیا کہ ایک سال بعد اپنے ذاتی مفادات کے لئے لوگوں کو سڑکوں پر لے آئیں۔ عمران خان اور ان کے حمایتی ریاستی اداروں کو مدمقابل لانا چاہتے ہیں، جس پر ان کے خلاف آئین کا آرٹیکل 6 لاگوہونا چاہئے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کینیڈین شہریت کا حامل ایک شخص پاکستانی عوام کے انقلاب کے سبق دیتا ہے، گزشتہ روز طاہر القادری نے لندن میں ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جو بلدیاتی انتخابات بھی نہیں جیت سکتے، وہ ان چوروں کے ساتھ بیٹھے ہیں جن کے خلاف اربوں روپے کے مالیاتی اسکینڈلز ہیں اور عمران خان بھی ماضی میں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے ڈاکو قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انھیں امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ چوہدری پرویز الہی فساد کی جڑ ہیں، انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملک کا جنازہ نکالا، ان کی حالت یہ ہے کہ وہ کونسلرکا الیکشن نہیں جیت سکتے۔ شیخ رشید اور چوہدری پرویز الہی کوئی تحریک چلانا چاہتے ہیں تو وہ پہلے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمران سٹے آرڈر پر پانچ سال نہیں گزار سکتے ،انتخابی دھاندلی بے نقاب کرینگے،عمران خان
انتخابی نظام ٹھیک نہ ہوا تو اگلا الیکشن نہیں ہونے دیں گے ،آخری حد تک جائیں گے ، اب سونامی نہیں رکے گا، چیئرمین تحریک انصاف
مسلم لیگ ق اور عوامی تحریک کے دس نکاتی ایجنڈے پر ابھی مشاورت نہیں ہوئی لیکن ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،انٹرویو
لندن(پی ایم این)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی نظام ٹھیک نہ ہوا تو اگلا الیکشن نہیں ہونے دیں گے ، انتخابی دھاندلی بے نقاب کرنے کے لئے آخری حد تک جائیں گے ، اب سونامی نہیں رکے گا۔ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ق لیگ اور عوامی تحریک کے دس نکات پر ابھی مشاورت نہیں کی تاہم تحریک انصاف کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔ حکومت چار حلقے کھولنے میں نہ جانے کیوں ڈر رہی ہے اگر حکمران سمجھتے ہیں کہ سٹے آرڈرز پر پانچ سال گزار کر چلے جائیں گے تو یہ اْن کی بھول ہے۔ اب سونامی نہیں رکے گا۔ تحریک انصاف دھاندلی بے نقاب کرنے کیلئے ہر حد تک جائے گی۔ سیالکوٹ کے تاریخی جلسے میں حکومت کو ٹائم فریم دیں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ مسلم لیگ ق اور عوامی تحریک کے دس نکاتی ایجنڈے پر ابھی مشاورت نہیں ہوئی لیکن ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔ الیکشن سسٹم میں بہتری کیلئے چلائی جانے والی تحریک میں شامل ہونے کیلئے سب کو دعوت دیں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ کہ ملک کو فیملی لمیٹڈ کمپنیوں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری جہاں جاتے ہیں اپنے بیٹوں کو ساتھ لے جاتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جیو مسلم لیگ ن کا سیل بنا ہوا ہے ، کردار کشی پر میر شکیل الرحمان ان سے معافی مانگیں۔ اس سے پہلے تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کر دیا ، ایک سال میں صوبے کا نقشہ بدل کر رکھ دیں گے۔ ملکی ترقی کیخلاف کوئی دھرنا یا احتجاج کامیاب نہیں ہو سکتا،نندی پور پاور پروجیکٹ بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ، شہباز شریف سابق حکمرانوں نے 18کروڑ عوام کا مستقبل داؤ پرلگایا،حکومت پوری نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کررہی ہے، وزیر اعلی
زر مبادلہ ذخائر 13ارب ڈالر سے متجاوز ،کراچی ، لاہور موٹروے کیلئے 55 ارب ،داسو اور دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے 30ارب روپے مختص کر دیئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور(پی ایم این)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر کے خلاف کوئی دھرنا یا احتجاج کامیاب نہیں ہو سکتا ، عوام جانتے ہیں کہ کون خدمت اور کون احتجا ج کی سیاست کر رہا ہے۔سابق حکمرانوں نینندی پور پاور پراجیکٹ پر بدترین مجرمانہ غفلت کی اور18کروڑ عوام کا مستقبل داؤ پرلگادیا۔لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے صحافیوں اور دانشوروں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر کے خلاف کوئی دھرنا یا احتجاج کامیاب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر 13ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں – کراچی ، لاہور موٹروے کے لئے وفاقی حکومت نے 55 ارب روپے جبکہ داسو اور دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے 30ارب روپے مختص کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نینندی پور پاور پراجیکٹ پر بدترین مجرمانہ غفلت کی اور18کروڑ عوام کا مستقبل داؤ پرلگادیا۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت پوری نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کررہی ہے۔ بجلی بحران سمیت ملک کو درپیش ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے موثر منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عالمی برادری میں پاکستان کا تشخص بحال ہورہا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں اپنا پیسہ لگارہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے نندی پور پاور پروجیکٹ پربدترین مجرمانہ غفلت کی اور 18کروڑ عوام کا مستقبل داؤ پرلگایا، لیکن موجودہ حکومت نے اس منصوبے کو 7ماہ کی ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا، جو بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم اِدھراْدھرجانے کے بجائے وزیرستان کا دورہ کریں’جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دینگے ، سراج الحق
دورہ بھارت کے دوران وزیر اعظم کا مسئلہ کشمیر پر بات اور حریت رہنماؤں سے ملاقات نہ کرنا افسوسناک ہے، امیر جماعت اسلامی
اداروں کے درمیان تناو کا نقصان جمہوریت کو ہوگا، پاکستان کے مسائل پر لندن میں بیٹھ کر لندن کے مسائل پر بات ہوسکتی ہے ملکی مسائل پر نہیں
لاہور(پی ایم این)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ جمہوریت کا خاتمہ چاہتے ہیں،اداروں کے درمیان تناو کا نقصان جمہوریت کوہی ہوگا، حکومتیں بنانا اور گرانا صرف عوام کا اختیار ہے۔ سراج الحق لاہور میں جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اداروں کے درمیان تناو کا نقصان جمہوریت کو ہوگا، حکومتیں بنانا اور گرانا صرف عوام کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل پر لندن میں بیٹھ کر لندن کے مسائل پر بات ہوسکتی ہے ملکی مسائل پر نہیں۔سراج الحق نے آئندہ بجٹ میں کراچی اور قبائلی علاقوں کیلئے علیحدہ علیحدہ 100 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کی وجہ سے قبائلی عوام افغانستان کا رخ کررہے ہیں جو پاکستان کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔وزیر اعظم نوازشریف اِدھراْدھردورے کرنے کے بجائے شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں، قبائلی عوام اتنے ہی محب وطن ہیں جتنے کراچی اورلاہورکے لوگ۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دورہ بھارت کے دوران وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پر کوئی بات نہیں کی اس کے علاوہ انہوں نے وہاں حریت رہنماؤں سے بھی ملاقات نہیں کی جس پر انہیں افسوس ہے۔ قبائلی علاقوں میں اس وقت بدامنی ہے، وزیر اعظم نوازشریف اِدھراْدھردورے کرنے کے بجائے شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں اور وہاں ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں ، قبائلی عوام بھی اتنے ہی محب وطن ہیں جتنے کراچی اورلاہورکے لوگ۔ تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کو امن کے لئے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا، فاٹا میں آپریشن کے پیش نظر لوگوں نے افغانستان کی جانب ہجرت شروع کردی ہے اگر ہمارے لوگ افغانستان چلے گئے تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان تناؤ ملک کے لئے کسی بھی طرح اچھا نہیں، حکومت کو گرانے کا اختیار پاکستان کے عوام کو ہے اس کے باوجود کچھ لوگوں کی روح کو قرارنہیں آرہا، انہوں نے کہا کہ عمران خان احتجاج کرتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے، پاکستان میں لوڈشیڈنگ اور گرمی بہت زیادہ ہے اس لئے لوگ لندن جارہے ہیں، جن کے پاس ٹکٹ ہے انھیں لندن جانا چاہئے۔ لندن میں لندن کی بات ہوسکتی ہے پاکستان کی نہیں، اس لئے جب وہ یہاں آئیں گے تو بات ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نریندر مودی کو وزارت عظمی ٰ کا عہدہ سنبھالے 8روز مکمل ، پاکستانی ہندوئوں کی بھارتی شہریت پر پالیسی بیان سامنے نہ آسکا
نئی دہلی (پی ایم این)نئے بھارتی وزیر اعظم اور بی جے پی کے کٹر ہندو نواز رہنمانریندر مودی کو وزارت عظمی ٰ کا عہدہ سنبھالے ہوئے 8روز ہو گئے تاہم پاکستانی ہندو پناہ گزینوں کو ہندو شہریت دینے بارے کوئی فیصلہ کن بیان سامنے نہ آ سکا ، مودی حکومت نے پہلے ہی روز کشمیر کی علیحدہ حیثیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے بھارت میں شامل کرنے کیلئے قانون سازی کا بیان دیا لیکن پاکستانی ہندئوں کو بھارت میں شہریت اور شہری حقوق دینے بارے تاحال پالیسی بیان سامنے نہ ّآسکا۔واضح رہے کہ اکثر و بیشتر نریندری مودی وزارت عظمی کیلئے چلائی گئی انتخابی مہم کے دوران پاکستانی ہندوئوں کو بھارتی شہریت دینے اور شہری حقوق دینے کا وعدہ کرتے رہے ہیں اور یہ بھی پوری دنیا سے ہندوئوں کو بھارت میں بسائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شارٹ فال 3ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا،عوام چھٹی کے دن بھی لوڈشیڈنگ کاعذاب سہنے پر مجبور
چھٹی کے روز گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے کچھ دیر کے لئے راحت پانے کے لئے عوام کی بڑی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا
لاہور(پی ایم این) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے عوام ہفتہ وار چھٹی کے روز بھی طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب سہنے پر مجبور ہیں۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار 12 ہزار 500 اور طلب 15ہزار 500 میگاواٹ ہے اس طرح بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق بڑھ کر 3ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے، سسٹم میں شامل بجلی میں سے آئی پی پیز کا حصہ 6ہزار 420 میگا واٹ ہے اس کے علاوہ ہائیڈل ذرائع سے 4ہزار220 میگاواٹ اور ونڈ انرجی سے60میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔ شارٹ فال کے باعث ملک بھر کے عوام چھٹی کے روز بھی بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب سہہ رہے ہیں، وسطی پنجاب کے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 جبکہ دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے تک محیط ہے، جنوبی پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا دورانیہ 14 سے 18 گھنٹے پر مشتمل ہے۔چھٹی کے روز گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے کچھ دیر کے لئے راحت پانے کے لئے عوام کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے ان کا کہنا ہے کہ بجلی اورپانی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں معمولات زندگی نبھانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی چھٹی کا دن بھی لوڈشیڈنگ کی نذر ہوگیا ہے۔ دوسری جانب بچوں کی بھی موسم گرما کی تعطیلات ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے تفریحی مقامات کا رخ کیا ہے تاکہ تھورے وقت کیلئے ہی وہ گرم سے نجات پاسکیں اور بچوں کو بھی تفریح میسر آسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترکِ اسلام پر سزا پانیوالی خاتون کو رہا کیا جائیگا’سوڈان حکام کا عالمی سطح پر شدید تنقید کے بعد فیصلہ
سوڈان(پی ایم این)’ترکِ اسلام پر سزا پانیوالی خاتون کو رہا کیا جائے گا’مریم ابراہیم کو سزائے موت سنائے جانے پر سوڈان پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی گئی ہے۔سوڈان میں وزارتِ خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسلام ترک کرنے پر موت کی سزا پانیوالی خاتون کو رہا کر دیا جائیگا۔حکام نے بتایا کہ مریم ابراہیم کو چند ہی روز میں رہا کر دیا جائیگا۔ گرفتاری کے وقت وہ حاملہ تھیں اور انھوں نے زیرِ حراست ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے ایک اہلکار عبد اللہ الزارگ نے کہا کہ سوڈان مذہب کی آزادی کو یقینی بناتا ہے اور حکومت اس خاتون کو بچانے پر پرعزم ہے۔مریم ابراہیم کو سزائے موت سنائے جانے پر سوڈان پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی گئی ہے۔دی ٹائمز اخبار سے بات کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ یہ سزا وحشیانہ ہے۔ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مریم یحییٰ ابراہیم اشحاگ کی پرورش آرتھوڈوکس عیسائی کے طور پر ہوئی ہے کیونکہ یہ ان کی والدہ کا مذہب تھا۔ ان کے والد مسلمان تھے لیکن مریم کے بچپن میں وہ انھیں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔اس خاتون کو گذشتہ اتوار کو سزا سنائی گئی تھی لیکن اس کے ساتھ انھیں دوبارہ مذہب اسلام اختیار کرنے کے لیے تین دن کا وقت دیا گیا تھا۔ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے مطابق خاتون کو اگست 2013 میں زنا کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں جب انھوں نے کہا کہ وہ مسلمان نہیں عیسائی ہیں، تو ان پر ترکِ اسلام کا الزام عائد کیا گیا تھا۔بدھ کے روز مریم ابراہیم نے زیر حراست ایک بچی کو جنم دیا جو کہ 2011 میں امریکی شہری ڈینیئل وانی سے ان کی شادی کے بعد ان کا دوسرا بچہ ہے۔اس سے پہلے عدالت اس بات کا اعلان کر چکی ہے کہ مریم ابراہیم کو دو سال تک اپنی نومولود بچی کی دیکھ بھال کرنے کی اجازت ہوگی جس کے بعد ان کی سزا پر عمل ہوگا۔اس سے قبل عدالت نے ایک عیسائی سے ان کی شادی منسوخ کرتے ہوئے ان پر زنا کے جرم میں 100 کوڑے مارنے کا حکم دیا تھا کیونکہ ان کی شادی اسلامی قوانین کے مطابق نہیں تھی۔سوڈان ایک مسلم اکثریتی ملک ہے 80 کی دہائی سے وہاں اسلامی قوانین نافذ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عابد شیر علی چیلنج دینے سے پہلے دماغ کو حاضر رکھیں: شیریں مزاری
خبر نمبر یکم جون 2014
اسلام آباد(پی ایم این)تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ حکومت خود اداروں کے درمیان تصادم چاہتی ہے۔ عابد شیر علی آئین پڑھ لیں انہیں پتہ چل جائے گا کہ آرٹیکل چھ کا اطلاق کس پر ہوتا ہے۔ تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے اسمبلی فورم پر ملک کا کوئی بھی حلقہ کھولنے کی پیشکش کر رکھی ہے۔ عابد شیر علی چیلنج دینے سے پہلے اپنے دماغ کو حاضر رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت کبھی سندھی، کبھی پختون کو بجلی چور کہتے ہیںَ وہ خود صوبائی تعصب پھیلا رہے ہیں۔ شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت خود اداروں میں تصادم چاہتی ہے جس کی واضح مثال پیمرا پر دباؤ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں سولہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے عابد شیر علی اپنے کام پر توجہ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
متحدہ آنیوالی نسلوں کی بہتری کی جدوجہد کر رہی ہے: الطاف حسین
خبر نمبر یکم جون 2014
کراچی(پی ایم این)ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کو مسلسل گرفتار کیا جا رہا ہے جن کے ماورائے عدالت قتل کا خدشہ ہے۔ الطاف حسین کہتے ہیں متحدہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ حالات کیسے بھی ہوں کارکن اپنا فرض ادا کرتے رہیں۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی اور لیاقت آباد سے دو کارکنوں کی گرفتاری پر شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں کارکنوں عباس اور عدنان کے اہلخانہ کو ان کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی۔ اورنگی ٹاؤن سے یاسین صدیقی کو بھی حراست میں لیکر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز اور آئی سندھ سے نوٹس لینے اور کارکنوں کے اہلخانہ کو معلومات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب پاکستان اور لندن رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ متحدہ ایک خاندان کی مانند ہے جو آنیوالی نسلوں کی بہتری کی جدوجہد کر رہی ہے۔ کارکنوں اور ذمہ داروں نے اپنے فرض کو نہ پہنچانا تو تحریک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکن ہر قسم کے حالات میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور(پی ایم این) جمعیت علماء اسلام (س) نے کہا کہ ملک میں خلافت راشدہ کا نظام نافذ نہ کیا گیا تو مسائل میں مزید اضافہ ہوتا جائے گا، وطن عزیز جن مشکلات و مصائب کا شکار ہے یہ سب اللہ اور اس کے رسولۖ کے ساتھ کیے گئے وعدوں سے انحراف کا نتیجہ ہے ۔ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء اسلام لاہور کے امیر مولانا عبدالرب امجد، ناظم اعلیٰ مولانا اعظم حسین سمیت دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں قتل وغارت اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے اور ملک میں اس وقت جس کی لاٹھی اس کی بھینس کاقانون نافذ ہے ۔گیس ،بجلی ،پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خورد ونوش ناپید ہوچکی ہیں جن کی وجہ سے قوم فاقوں پر مجبور اورصنعتیں تباہ ہورہی ہیں۔ یہ سب کچھ ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے جب تک قوم مجموعی طور پر اللہ رب العزت کے سامنے اپنے گناہوں سے توبہ نہیں کرتی اور یہاں اس کے رسول ۖ کا نظام نافذ نہیں کرتی ہمارے حالات بدسے بدتر ہوتے جائیں گے۔
لاہور(پی ایم این) ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ مذہبی جماعتیں پاکستان سے سامراج کا خاتمہ کرکے اور نظام مصطفےٰۖ نافذ کرکے ہی دم لیں گی، اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو لا دین ریاست بنانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ہے ایسی ہر سازش کا علماء اور عوام مل کر مقابلہ کریں گے ، امن کی کوششوں کو ناکام بنانے والوں پکے ساتھ انہی کی زبان اور طریقہ استعمال کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار ملی مجلس شرعی کے رہنماؤں صدرمفتی محمد خان قادی، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد امین، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ راغب حسین نعیمی،قاری یعقوب شیخ،حافظ عبدالغفارروپڑی،علامہ احمد علی قصوری سمیت دیگر نیعلامہ اقبال ٹاؤن میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 73ء کے آئین کی اسلامی دفعات کے خاتمے کے لئے ناموس رسالت ۖ کے قانون میں تر میم اور سزائے موت کے خاتمے کے لئے عالمی سازشوں کو بے نقاب کی جائے گا ، ملکی مسائل کے حل کے لئے امن کا قیام کے لئے ہر ممکن جدجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دینی جماعتیں دین حق اور وطن عزیز کے لئے بڑی سے بڑی قر بانی دینے کے لئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ علماء دینی مدارس ملک میں اسلام کے نفاذ اور امن کے قیام کے لیئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور وطن عزیز کے لیئے ہر قر بانی دینے کا وقت آیا تو علماء اور طلباء اور عوام سب سے آگے ہوںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان
لاہور(پی ایم این)مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریہ کے مخالف سرگرم عناصر، ملک بھر میں بڑھتی ہوئی عریانی فحاشی،معاشرے میں بے حیائی ،بے راہ روی ، مادر پدر آزاد ماحول پیدا کرنے کے خلاف ،یکم جون بروز اتوار ”یوم احتجاج” منایا گیا اس موقع پر مقررین نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خالصتاً مذہب کی بنیاد پر اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے اور شرم وحیاء پر مبنی معاشرہ قائم کرنے لئے قائم کیا تھا مگر بدقسمتی سے آج اظہار رائے کی آزادی کے نام پر آزاد میڈیا مغربی اور ہندو تہذیب کو ہمارے معاشرے میں داخل کرنے کی سرتوڑ کوشش کررہا ہے اورماڈرن ازم کے نام پر حیا دار معاشرے میں بے حیائی کا کلچرعام کررہا ہے،ان تمام خرافات اور گستاخانہ حرکات کے ذمہ دار حکمران ہیں،کسی بھی میڈیا ادارے پر سے خلاف اسلام،توہین صحابہ و اہلبیت پر مبنی پروگرام بند کروائیں، اگر حکمرانوں نے ایسا نہ تو عوام کو مجبوراً خود میدان میں آنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان مشہدی، پنجاب کے امیر پیر امانت علی شاہ، ناظم اعلیٰ قاضی عبدالغفار قادری،علامہ فاروق ضیائی، پیر عبداللہ مشہدی اور علامہ محمد اکبر عرفانی سمیت دیگر نے اپنے اپنے خطاب میں کیا ۔مرکزی جماعت اہلسنت کے ناظم اعلیٰ سید عرفان مشہدی نے مزید کہا کہبے دین اور ملحد طبقات مسلمانوں کو بے حیائی کی طرف راغب کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل جھونک رہے ہیں مسلمانوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے دینی تقاضے پورے کرنے چاہئیں۔بے حیائی اور فحاشی کے ترجمان کارندوں کو مسلم سماج کو روح اسلام سے دور کرنے میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا ہے ۔خیروشر کی قوتیں ہمیشہ ایک دوسرے سے نبردآزما رہی ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ نیکی اور خیر کا ساتھ دیا جائے۔اس کے علاوہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،ساہیوال،سرگودھا،گجرات ،جہلم ،اوکاڑہ،رحیم یار خان،بہاولنگر، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ میںبھی ” یوم احتجاج” منایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ(فنکشنل) پنجاب کے رہنما ڈاکٹر ملک محمد سعید
لاہور(پی ایم این)پاکستان مسلم لیگ(فنکشنل) پنجاب کے رہنما ڈاکٹر ملک محمد سعید نے کہا ہے کہ حکمران ایسی پالیسیاں ترتیب دیں جن سے ملک وقوم کی عزت اور وقار میں اضافہ اور عوامی مشکلات میں کمی ہو۔کچھ عناصر سوچی سمجھی سازش کے تحت مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیںجوکہ کسی بھی صورت میں قومی مفاد میں نہیں۔فنکشنل لیگ جمہوریت کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنے گی اور جمہوری نظام کوپٹری سے اترنے نہیں دے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کواپنی مدت پوری کرنی چاہئے تاکہ حکمران مظلوم نہ بن سکیں۔اداروں کے درمیان تصادم کی فضاء ملکی سلامتی کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔مسائل جوں کے توں اور وزیر اعظم بیرونی دوروں پرمصروف ہیں۔انہو نے کہاکہ اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے کے لئے غیر سنجیدہ ایشوز کواچھالاجارہاہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران اپنی آئینی وقومی ذمہ داری اداکرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں تاکہ عوام الناس سکھ کاسانس لے سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور(خواتین ونگ) زون ٹو کی جنرل سیکرٹری شازیہ خان
لاہور( پی ایم این) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور(خواتین ونگ) زون ٹو کی جنرل سیکرٹری شازیہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو تمام بحرانوں سے نجات ،مہنگائی کے خاتمہ اور ملکی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے’ عوام کو ریلیف دینا اور وطن عزیز کو ترقی کی راہ پہ گامزن کرنا مسلم لیگ ن کی قیادت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے’ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے حکومتی کاوشیں قابل تحسین ہے ۔گذشتہ روز خواتین کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے غربت اوربے روزگار ی کے خاتمہ کا تہیہ کررکھاہے۔ مسلم لیگ (ن) کی عوامی حکومت سابق حکمرانوں کی بداعمالیوں کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے مسائل اور بحرانوں سے قومی جذبہ کے تحت نبرد آزما ہے، وہ وقت دور نہیں جب مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا اور عوام خود کو خوشحالی کی طرف گامزن پائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں پاکستان کو ایک با وقار ، خودمختار اور نا قابل تسخیر ملک بنانے کیلئے جو انقلابی اقدامات کر رہی ہے اس کی ماضی میں کو ئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران کی انقلابی پالیسیوں کی بدولت مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پنجاب میں شہبازشریف کی نگرانی میں بجلی کے منصوبوں کا آغا ز لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریگا،وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں گفتگو
لاہور(پی ایم این)وزیرا عظم محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ20سے 25سالوں کی بجلی کی ضروریات کو سامنے رکھ کر منصوبے بنا رہے ہیں’ ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ‘حکومت ملک سے نہ صرف بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے گی ، ہم آئندہ 20سے 25سالوں کی بجلی کی ضروریات کو سامنے رکھ کر منصوبے بنا رہے ہیں’پنجاب میں شہبازشریف کی نگرانی میں بجلی کے منصوبوں کا آغا ز لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریگا۔وہ اتوار کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ‘حکومت ملک سے نہ صرف بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے گی بلکہ ہم آئندہ 20سے 25سالوں کی بجلی کی ضروریات کو سامنے رکھ کر منصوبے بنا رہے ہیں’پنجاب میں شہبازشریف کی نگرانی میں بجلی کے منصوبوں کا آغا ز لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریںگے۔ (ن)لیگی ذرائع کیمطابق اپنی رہائش گاہ پر وزیراعلی شہبازشریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے وزیر اعلی پنجاب نے وزیر اعظم نواز شریف کو مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا جمیل، کے علاوہ کینٹ سے اغواء ہونیوالے ایک خفیہ ایجنسی کے اہلکار اور فرزانہ قتل کیس کے حوالے سے اب تک ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا ‘وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے وزیر اعظم کو آئندہ کے صوبائی بجٹ پر بھی اعتماد میں لیا اور اسکے چیدہ چیدہ نکات پر روشنی ڈالی جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک بالخصوص لاہور میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے،قانون نافذ کرنیوالے ادارے ان وارداتوں میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کریں۔ وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات کے دوران مزید کہا کہ (ن)لیگ نے ہمیشہ عام اور غریب آدمی کے مسائل کے حل پر توجہ دی ہے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی ہی ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک بحرانوں سے نجات حاصل کرے گا اور ہر طرف ہریالی او خوشحالی نظر آئیگی ۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ احتجاج کے ذریعے ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کر رہے ہیں ان کو مایوسی ہو گی اور ملک اسی طرح ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے گا اور ملک کو اندھیروں کو نجات دلائیںگے۔وزیر اعظم نے توانائی کے منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا بھر پور اندازہ ہے اور مسلم لیگ ن حکومت کا گیارہ ماہ کا ٹریک ریکارڈ گواہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی جی خان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، دلہا گرفتار
ڈیرہ غازی خان(پی ایم این) تھانہ گدائی پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں دولہا کو حوالات کی سیر کرادی۔ ڈیرہ غازی خان میں تھانہ گدائی پولیس نے شہزاد کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی اطلاع پر دلہا فرحان علی اوراس کے 2 چچاؤں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کی جانب سے دلہے کی گرفتاری کے بعد باراتی ڈھول بجاتے ہوئے تھانے پہنچ گئے۔دلہا کے رشتہ داروں کا کہناہے کہ ہوائی فائرنگ کرنیوالے بھاگ گئے اور پولیس نے دلہا فرحان کو حوالات میں بند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دولہا کو چھڑوانے کیلئے تھانے آئے ہیں اور جب تک اسے رہا نہیں کیا جاتا اس وقت تک تھانے کے سامنے ڈھول بجاتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کبھی ہاکی پاکستان کے بغیر نامکمل سمجھی جاتی ہے مگر آج ورلڈ کپ ہی پاکستان کے بغیر ہو رہا ہے، جس پر ہم سب کو پریشانی اور ندامت ہے
اسلام آباد(پی ایم این) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ پہلی بار پاکستان کے عالمی کپ نہ کھیلنے پر انہیں بہت شرمندگی اور دکھ ہو رہا ہے۔رانا مجاہد نے کہا، وہ وعدہ کرتے ہیں کہ ان کے دور میں پھر یہ دن نہیں آئیگا۔ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب چار بار کی عالمی چمپین پاکستانی ٹیم یہ میگا ایونٹ کھیلنے سے محروم ہے۔ رانا مجاہد انیس سو چورانوے میں آخری بار سڈنی ورلڈ کپ میں سرخرو ہونیوالی پاکستانی ٹیم میں کھلاڑی کی حیثیت سے شامل تھے اورحال ہی میں انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں سیکرٹری کا اہم منصب سنبھالا ہے۔ ایک خصوصی میں رانا مجاہد نے کہا کہ کبھی ہاکی پاکستان کے بغیر نامکمل سمجھی جاتی ہے مگر آج ورلڈ کپ ہی پاکستان کے بغیر ہو رہا ہے، جس پر ہم سب کو پریشانی اور ندامت ہے:”ہم سب اس دکھ کو محسوس کر رہے ہیں اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم ہر صورت شریک ہو گی اور میری سیکرٹری شپ میں ایسا تاریک دور پھر نہیں آئے گا۔رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کے بہتر مستقبل کے لیے ہاکی اولمپیئنز میں ساس بہو کا جھگڑا ختم ہو چکا ہے۔ اس وقت ماضی کے تمام کھلاڑی ایک ہی صفحے پر ہیں اور سب کی خواہش ہے کہ پاکستان ہاکی کو اس کے سنہرے دن لوٹائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کریں گے مگر نتائج کی ذمہ داری سلیکٹرز اور ٹیم مینیجمنٹ پر ہی ہو گی۔تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب چار بار کی عالمی چمپین پاکستانی ٹیم یہ میگا ایونٹ کھیلنے سے محروم ہے۔نوّے کی دہائی میں دو سو سے زائد بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے رانا مجاہد کہتے ہیں کہ انہوں نے ہاکی کی بہتری کے لیے سب کی مشاورت سے ٹونٹی ٹونٹی کے نام سے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت سب سے پہلے ہم اپنا گھر ٹھیک کریں گے۔ ہاکی کے اس پروگرام میں اسکول اور کلب سے ریجن اور جونیئر سطح تک ڈومیسٹک ہاکی کی اصلاح کی جائے گی۔مالی مشکلات کو رانا مجاہد نے پاکستان ہاکی کی سب سے بڑی مشکل قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے آئندہ قومی بجٹ میں ہاکی کے لیے پچاس کروڑ روپے مختص کرنے کی درخواست کی ہے۔ رانا کے بقول اگر ایسا ہو گیا تو کھلاڑیوں اور منتظیمن میں ایک نئی تحریک پیدا ہو جائے گی اور ہر کوئی ہاکی کو فل ٹائم جاب سمجھ کر کام کرے گا اور یہی وقت کی ضرورت بھی ہے۔رانا کے مطابق حکومت کو ہاکی فیڈریشن کی مشکلات کا ادراک اب ہو چکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رانا مجاہد کا کہنا تھا بھارت کے ساتھ سیریز کے لیے کافی پیش رفت ہو چکی ہے اور اس سلسلے میں بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے میں پہل کرنا ہو گی، اس کے بعد ہی ہم جوابی دورہ کریں گے۔رانا مجاہد کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں برس چھ ملکی پرائم منسٹر انوی ٹیشنل ہاکی کپ کی میزبانی کے لیے بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن کو درخواست دی ہے اور صدر ایف آئی ایچ نیگرو پونٹے کی جانب سے اس کا حوصلہ افزا ردعمل سامنے آیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکی ریاست میساچیوسٹیس میں طیارے میں دھماکا، عملے سمیت 7 افراد ہلاک
میساچیوسیٹس(پی ایم این) بیڈ فورڈ میں ایک پرائیوٹ طیارہ رن وے پر آگ لگنے کے باعث دھماکے سے تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میسا چیوسٹیس کے علاقے بیڈ فورڈ میں گلف اسٹریم فور نامی پرائیویٹ طیارے نے ہانس کوم ایئرپورٹ سے نیو جرسی انٹر نیشنل ایئرپورٹ کیلئے رن وے سے اڑان بھرنا چاہی لیکن آگ لگنے کے بعد زوردار دھماکے سے تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود عملے کے افراد سمیت تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے۔میسا چیسٹس حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں پہلے آگ لگی اور پھر ایک زوردار دھماکا ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
میڈ یا گروپ اور دفاعی اداروں کے درمیان چپقلش پر وزیراعظم کی خاموشی سوالیہ نشان ہے:فیصل کریم کنڈی
(ن) لیگ اقتدار سنبھالتے ہی انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ، بڑے میاںاور چھوٹے میاں کے لوڈشیڈنگ خاتمے کے جھوٹے دعووں کا پول عوام کے سامنے کھل چکا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے دورہ بھارت کے دوران پر نواز شریف کو دی جانیوالی چارج شیٹ پر وزیر اعظم کی خاموشی حیران کن اور افسوناک ہے
ٹانک(پی ایم این) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ میڈ یا گروپ اور دفاعی اداروں کے درمیان چپقلش پر وزیراعظم کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے دورہ بھارت کے دوران پر نواز شریف کو دی جانیوالی چارج شیٹ پر وزیر اعظم کی خاموشی حیران کن اور افسوناک ہے، (ن) لیگ اقتدار سنبھالتے ہی انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے۔ بڑے میاںاور چھوٹے میاں کے لوڈشیڈنگ خاتمے کے جھوٹے دعووں کا پول عوام کے سامنے کھل چکا ہے۔ اتوار کو یہاں پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ وزراء اعظم کیخلا ف نیب ریفرنسز کے تحت کاروائی کرنا سیا سی انتقام ہے اور یہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) کا وطیرا رہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد سیا سی مخالفین سے انتقام لے ۔ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بھی پانچ نیب ریفرنسز اب بھی موجو د ہیں لیکن ان کے خلاف تو کوئی کاروائی نہیں کی جارہی۔ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی کو سند ھ تک محدود کر دیا گیا۔ نیب ریفرنسز کے نام پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزراء اعظم یوسف رضاگیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر رہنماوں سے سیا سی انتقا م لیا جارہا ہے تاہم یہ سازشیں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیا لوں کو پارٹی منشور سے نہیں ہٹا سکتیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے دعوئے کرنیوالے اقتدار میں آنے کے بعد ایک سال گزر جانے اور اربوں روپے کی خطیر رقم خرچ کر نے کے باوجود لوڈ شیڈ نگ بحران پر قابو نہ پاسکے بلکہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب پر انکا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ بھارت کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دی جانے والی چارج شیٹ پر وزیراعظم نواز شریف کی خاموشی ان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔ بنوں جیل واقعہ پر واویلا مچانے والے آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود ڈیر ہ اسماعیل خان جیل واقعہ کی رپورٹ پیش نہ کر سکے۔ صوبائی حکومت لوڈ شیڈ نگ کے مسئلے پر بے بس ہے تو عوام کے ساتھ وفاق کے خلا ف سٹرکوں پر اپنا احتجا ج ریکارڈ کرائے۔ اس موقع پر انکے ہمرا ہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار ہدایت اللہ گنڈہ پور، ندیم خان محسود، شاکر اللہ کنڈی ، طارق خان کنڈی ،سابق ناظم عبدالغفور ودیگر پارٹی قائدین بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ن)لیگ کسی تانگہ پارٹی سے خوفزدہ ہونیوالی نہیں’ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی ‘رانا ثناء اللہ
لاہور(پی ایم این)صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کسی تانگہ پارٹی سے خوفزدہ ہونیوالی نہیں'(ن)لیگ کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ‘چودھری برادران وہ چلے ہوئے کارتوس ہیں اس میں نئے چھرے بھی ڈال لئے جائیں تو وہ ٹھس ہی ہوںگے’ چودھری برادران اور طاہر القادری شیخ چلی کے خواب دیکھ رہے ہیں ‘آئندہ انتخابات میں بھی فتح شیر کی ہو گی۔اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ خان نے کہاکہ چودھری برادران وہ چلے ہوئے کارتوس ہیں اس میں نئے چھرے بھی ڈال لئے جائیں تو وہ ٹھس ہی ہوںگے۔انہوں نے کہاکہ طاہر القادری عمران خان اور چودھری برادران اپنی ڈوبتی سیاسی کشتی کو سہارا دینے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں مگر جس کشتی میں شیخ رشید بھی سوا رہو اس کا ڈوبنا لازم ملزوم ہوتا ہے اس لئے ان تمام سیاسی یتیموں کی کشتی کو ڈوبنے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ کی جمہوری حکومت کو کسی احتجاجی تحریک سے کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی ہم احتجاجی دھرنوں سے خوفزدہ ہونے والوں میں سے ہیں عوام خود ہی ان جمہوریت دشمن لوگوں کو ناکام بنائیںگے اور ملک میں جمہوری نظام چلتا رہے گا۔

خبر نمبر