اضلاع کی خبریں 23-6-2013

مسلم لیگ ن کی حکومت نے گردشی قرضہ اتارنے کے انتظامات کر لئے:خرم دستگیر خان

گوجرانوالہ(جی پی آئی)وزیر مملکت برائے نجکاری انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گردشی قرضہ اتارنے کے انتظامات کر لئے،روزے داروں کو لوڈ شیڈنگ کی تکلیف سے بچانے کے لئے رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر مملکت برائے نجکاری کا منصب سنبھالنے کے بعد گوجرانوالہ واپسی کے موقع پر اپنے استقبال کیلئے آئے ہوئے یوتھ ونگ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئے گئے اپنے ایک ایک وعدے پر پوری طرح قائم ہے،جان لیوا لو ڈشیڈنگ،دم توڑتی معیشت اور دہشت گردی کا عذاب مسلم لیگ ن کو سابق حکمرانوں سے ورثے میں ملا ہے لیکن عوام کی حمایت تعاون اور دعائوں سے مسلم لیگ ن کی قیادت ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے پوری تیاری کر رہی ہے ،رواں ماہ کے آخر میںگردشی قرضے کی نصف سے زیادہ ادائیگی کے بعد بجلی کے شارٹ فال میں نمایاں کمی ہوگی اور عوام کو ریلیف ملے گا،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا عزم ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک بہتر پاکستان دے کر جائیں گے جہاں نوجوانوں کو روزگار میسر ہوگا ،کارخانے وفیکٹریاں چلیں گی اور ہمارے لوگ امن کی زندگی گزارسکیںگے،اس موقع عامر اکرام بٹ ،خالد پرویز ڈار،حافظکاشف جاوید، عمر جاوید بٹ ،صفت علی بٹ،سفیان بٹ، ماما شہباز،قیصر بٹ، ابرار بشیر بٹ، عبدالستار خان و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کیلئے حکومت ترجیح بنیادوں پہ اقدامات اٹھائیں:رضوان اسلم بٹ

گوجرانوالہ (جی پی آئی)تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کیلئے حکومت ترجیح بنیادوں پہ اقدامات اٹھائیں تعلیم یافتہ اور صحت مندانہ معاشرہ ہی ملکی خوشحالی اور روشن مستقبل کا ضامن ہے ۔ان خیالات کا اظہار ٹکٹ ہولڈر پی پی 91رضوان اسلم بٹ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو تعلیم وصحت کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کام کرے تاکہ پاکستانی قوم پرامن اور خوشحال زندگی بسر کرسکے مسلم لیگ ن قوم سے کئے گئے انتخابی وعدوں کو پورا کرکے عوام کا اعتماد بحال رکھیں ڈاکٹر زین بھٹی نے کہاکہ یکساں نظام تعلیم اور مستقبل بنیادوں پہ صحت کی پالیسیاں مرتب دی جائیں تاکہ معاشرہ میں پائی جانے والی بے ضابطگیاں اور محرومیاں دور ہوسکیں اور پاکستان کا امیج عالمی سطح پہ بلند ہوسکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حالیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے ملکی استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے:رانا ناصر محمود
گوجرانوالہ (جی پی آئی)فاونڈر و یونٹی گروپ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر رانا ناصر محمود نے کہا ہے کہ حالیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے ملکی استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ 18 سے 20 گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے مزدور طبقہ فاقوں پر مجبور ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گروپ کے سیکرٹریٹ میں ایک خصوصی میٹنگ کے دوران خطاب میں کیا ۔اس موقع پر سینئر نائب صدر حاجی عاصم انیس نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ میٹنگ میں گروپ کے سینئر قائدین شیخ محمد اسلم ضیا اللہ عرفانی، شیخ شوکت جاوید، محمد اقبال بٹ اور دیگر راہنما بھی موجود تھے ۔ رانا ناصر محمود نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنیوالی ن لیگی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف مسلسل یہی کہہ رہے ہیں کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کی ابھی کوئی تاریخ نہیں بتا سکتے جوکہ کوئی نیا بیان نہیں ہے۔ سابقہ حکومت بھی اپنا 5سالہ دور یہی بیان پیش کرتے مکمل کرگئی ہے اور موجودہ حکومت بھی اس کے راستے پر ہی گامزن ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ میں قائم اجارہ داری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں صنعتی بحران کی مین وجہ چیمبر میں ناتجربہ کار افراد کا براجمان ہونا ہے۔ یہ ممبران صرف اپنے عہدوں کا استعمال کرنے میں ہی خوشی محسوس کررہے ہیں۔ انہیں تاجروں کی فلاح و بہبود کا کوئی خیال نہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کا مطالبہ ایک رکن اسمبلی کا ہی نہیں پوری انسانیت کی آواز ہے:محمد اشرف آصف جلالی

گوجرانوالہ ( جی پی آئی)سربراہ ادارہ صراط مستقیم انٹر نیشنل ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کا مطالبہ ایک رکن اسمبلی کا ہی نہیں پوری انسانیت کی آواز ہے۔ غازی ممتاز حسین قادری بے گناہ ہیں سابق حکومت کی طرح غازی ممتاز حسین قادری کو جیل میں رکھنا موجودہ حکومت کیلئے وبال بن جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں مجاہد علی خان کی طرف غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا مجاہد علی خان کا بیان ملی غیرت کا عکاس اور عوامی جذبوں کا ترجمان ہے باقی ارکان اسمبلی کو بھی اس مطالبہ کی حمایت کرکے عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنا چاہیے ۔غازی ممتاز حسین قادری کے کردار سے بین الاقوامی سطح پر گستاخانہ کلچر کی حوصلہ شکنی کی ہوئی ہے چنانچہ وہ ملت کے ہیرو ہیں اور غازی علم الدین کے کردار کو زندہ کرنے والے ہیں۔ انہوں نے ممتاز حسین قادری کے خلاف نفیسہ شاہ کے ریمارکس پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکا بیان مغربی سوچ کا آئینہ دار ہے ان کے بیان سے کروڑو ں عاشقانِ رسولۖ کے دِلوںکو ٹھیس پہنچی ہے چنانچہ وہ فورا اپنا بیان واپس لیں ۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کی تحریک جو ہم نے جاری کر رکھی ہے اس کومز یدمنظم کیا جارہا ہے انکی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مدرسہ صداقت الاسلام کے مہتمم مولانا احسان شاکر پر بااثر افراد کا بہیمانہ تشدد، علما کرام کا احتجاجی اجلاس

گوجرانوالہ (جی پی آئی) مدرسہ صداقت الاسلام گوندلانوالہ کے مہتمم مولانا احسان شاکر پر بااثر افراد کا بہیمانہ تشدد، علما کرام کا احتجاجی اجلاس، مولانا اسماعیل قصوری کی زیر صدارت گوندلانوالہ میں علما کرام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مولانا محبوب الہی، مولانا سجاد، مولانا مفتی محمد احسان، مولانا محمد اعظم، مولانا احسان شاکر و دیگر نے خطاب کیا، اس موقع پر علما کرام نے غنڈہ عناصر کی طرف سے مولانا احسان شاکر پر بہیمانہ تشدد اور قاتلانہ حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اگر غنڈہ عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو پورے پاکستان کے علما کرام اس واقعہ کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) نے پاکستانی عوام کو گمراہ کرتے ہوئے بجلی بحران پر سیاست کی ہے :میاں سعود الحسن
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سٹی نائب صدر پیپلزپارٹی و سابق ایم پی اے میاں سعود الحسن ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستانی عوام کو گمراہ کرتے ہوئے بجلی بحران پر سیاست کی ہے مگر آج بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے (ن) لیگ عوام دوستی اور جھوٹے وعدے سامنے آ گئے ہیں، بجلی بحران کی اصل ذمہ دار مسلم لیگ ( ن) کی قیادت ہے جو آج بڑ ی بڑی باتیں کر رہی ہے، وہ اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کو ہمیشہ سہولیات دی ہیں اور براراست عوام کو فائدہ دیا ہے مگر موجودہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں عوام پر ظلم کئے گئے ہیں جس کے اثرات بہت جلد عوام کے سامنے ہو نگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحمل مزاجی کامظاہر ہ کر تے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کیا ہے کیو نکہ عوام کے منتخب کردہ نمائندے قابل احترام ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد عوام کو ریلیف دینا شروع کر دیا ہے:عامر یعقوب وڑائچ

گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے راہنما عامر یعقوب وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد عوام کو ریلیف دینا شروع کر دیا ہے، میاں نواز شریف کی حکومت نے توانانی بحران پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔ وہ اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے ملک کو لوٹنے کے سوا کوئی بھی کام نہیں کیا، سابق دور میں جو گند پھیلایا گیا ہے اس کو صاف کرنے میں کافی وقت لگے گا تاہم میاں نواز شریف ملک کو بحرانوں سے ضرور نکال لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں میاں نواز شریف کی حکومت کو ناکام بنانے کیلئے دہشت گردی کا سہارا لے رہی ہیں جو کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنا غریب عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے،:چوہدری شاہد منیر گوندل

گوجرانوالہ (جی پی آئی) جماعت اسلامی کے راہنما چودھری شاہد منیر گوندل نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ12پیسے فی یونٹ اضافہ کرنا غریب عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے، عوام کو بجلی میسر نہیں مگر فیول ایڈجسٹمنٹ شدہ بل باقاعدگی سے ملتے ہیں، بجلی کے نرخوں میں اضافہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے اسے فی الفور واپس لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زون پی پی 93 کے مرکزی دفتر میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ ایک طرف پاکستان کے70فیصد متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں جبکہ دوسری جانب پراپرٹی ٹیکس کو بھی ہر ماہ بجلی کے بلوں میں وصول کرنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ایسی پالیسیاں بنانے سے اجتناب کریں جن سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اے اروپ ٹائون کے بلڈنگ انسپکٹروں کا سرکاری مال پر ڈاکہ

گوجرانوالہ(جی پی آئی) ٹی ایم اے اروپ ٹائون کے بلڈنگ انسپکٹروں کا سرکاری مال پر ڈاکہ، پرائیویٹ غنڈوں کی مدد سے علاقہ بھر میںغیر قانونی تعمیرات کی آڑ میں رشوت و جگہ وصولی، اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ٹھوس شواہد کی روشنی میں متعلقہ افسران کو آج سرکل آفس گوجرانوالہ بمعہ ریکارڈ طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹائون بھر میں بعداز رشوت و جگا وصولی اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے بائی لا زکے برعکس غیر قانونی دکانات، پلازے، مارکیٹیں، ہسپتال، وائرلس ٹاور، گودام، سی این جی، پٹرول پمپ، شوروم وغیرہ کی تعمیرات سیٹ بیک چھوڑے بغیر حفظانِ صحت کے اصولوں و ہنگامی حالات سے نمٹنے کے برعکس تعمیرات کروا کر نہ صرف کروڑوں روپے سرکاری خزانہ کے املاک کا نقصان کیا بلکہ رشوت و جگہ وصولی کے علاوہ تنخواہیں بھی سرکاری خزانہ سے وصول کرتے ہوئے ہڑپ کرتے رہے، یہ بات درست ہے کہ 100 دن چور کے ایک دن سعد کا۔ علاقہ بھر سے پرائیویٹ غنڈوں کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات پر جگا وصولی سرکاری مال’ مالِ مفت دل بے رحم لٹتا رہا۔ ڈائریکٹراینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈاکٹر ناصر اقبال ملک کی ہدایت پر سرکل آفیسر انسپکٹر رانا نواز اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے تحقیقات شروع کردیں، محرر اینٹی کرپشن محمد سجاد گھمن نے بتایا کہ علاقہ بھر سے بذریعہ سورس تحقیقات کا عمل جاری، انکوائری میں 100 فیصد میرٹ کو مدنظر رکھا جائے گا، جرم ثابت ہونے پر سرکاری خزانہ کی کوڑی کوڑی واپس ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ شہر میں جگہ جگہ مضر صحت سلانٹی کی فروخت

گوجرانوالہ( جی پی آئی)گوجرانوالہ شہر میں جگہ جگہ مضر صحت سلانٹی کی فروخت، متعلقہ محکمے خاموش تماشائی، تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں مضر صحت سلانٹی اور پاپڑوں کی فروخت جاری ہے، دال بازار میں مضر صحت پاپڑوں ، سلانٹی اور ٹافیوں کی بھرمار، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے۔ کچا ایمن آباد روڈ، سیالکوٹ روڈ، نواب چوک، مدوخلیل، برکت کالونی، زاہد کالونی اس کے مشہور گڑھ ہیں۔ مضر صحت سلانٹی کی وجہ سے بچوں کے بیمار پڑنے کا خدشہ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر گوجرانوالہ، ڈی سی او گوجرانوالہ اور محکمہ فوڈکے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ان غیر رجسٹرڈ اڈوں کا قلع قمع کرکے عوام کو نجات دلائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سپریم کورٹ کاجی ایس ٹی کے نفاذ کو کالعدم قرارددینا خوش آئند ہے ‘شاداب رضانقشبندی
اسلام آباد( جی پی آئی)پاکستان سنی تحریک پنجاب کے صدرمحمدشاداب رضانقشبندی نے سپریم کورٹ کی طرف سے جی ایس ٹی کے نفاذ کے فیصلے کو کالعدم قراردینے کے حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ جی ایس ٹی کے نفاذ کو کالعدم قرارددینا سپریم کورٹ کا خوش آئند فیصلہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری کے بغیر جی ایس ٹی کے غیر قانونی نفاذ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس دوران جو رقم وصول کی گئی ہے اس کا حساب لیا جائے ۔حکومت ایک فیصدجی ایس ٹی کو مکمل طور پر واپس لینے کا اعلان کرے اور جی ایس ٹی کی مد میں وصول کی گئی غیر قانونی رقم کی فی الفور واپسی کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیک(ن)کی حکومت سے عوام کو امید تھی کہ وہ ملکی معیشت کی بہتری اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی مگر افسوس کہ اقتدار ملتے ہی حکومت نے اپنے تمام انتخابی وعدوںاوردعوئوں کوبھلادیا اور اپنے پہلے بجٹ میں ہی عوام پر بھاری بھرکم بوجھ ڈال دیا ،موجودہ حکومت بھی عالمی مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن کے مطابق پالیسیاں بنانے لگی ہے اور ملک اور قوم کو مزید قرضوں کے شکنجے میں جکڑنے کی تیاریاں کر رہی ہے،آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے انہی اداروں سے نئے قرضے لیے جا رہے ہیں جو کسی بھی طرح ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان سنی تحریک شب برات کو شب توبہ کے طورپرمنائے گی

راولپنڈی(جی پی آئی)پاکستان سنی تحریک شب برات کوملک گیر شب توبہ کے طورپرمنائے گی۔ملک بھرکی مساجد میں محافل ذکرونعت اور قیام اللیل کا اہتمام کیاجائے گا اورملکی سلامتی واستحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی جبکہ علما کرام شب برات کی اہمیت اور فضائل بیان کریں گے ۔اہلسنت خدمت کمیٹی (ٹرسٹ) کے تحت راولپنڈی میں برماٹائون علی پورفراش، درباربیابانی کھنہ ڈاک،دربارباباگوہرعلی شاہ کلمہ چوک،ڈھوک حسو ،پیرودھائی، رحیم ٹائون،برف خانہ اور ڈھوک چراغدین،ا لف شاہ ڈھیری حسن آباد کے قبرستانوں کے باہر مرکزی استقبالیہ کیمپ اورزائرین قبورکیلئے شربت کی سبیلیں لگائی جائیں گی۔پاکستان سنی تحریک ضلع راولپنڈی کے رہنماانجینئر محمدنجم الثاقب کے مطابق محافل ذکرونعت اورقبرستانوں کے استقبالیہ کیمپوں کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیںاوریونٹ اورسیکٹرکی سطح پر انتظامی کمیٹیاں بنادی گئی ہیں۔پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی، ضلعی صدرعلامہ طاہراقبال چشتی، سٹی صدرعلامہ عطا الرحمن دھنیال اورکینٹ صدر صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی مختلف کیمپوں کے دورے جبکہ مختلف محافل اورجلسوںسے خطاب کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت کا ہیلتھ انشورنس اسکیم کارڈ کا اجرا قابل تحسین اقدام ہے ۔ مدیحہ رانا

لاہور( جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کی نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی و چیف آرگنائزر و جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ شعبہ خواتین مدیحہ رانا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ہیلتھ انشورنس اسکیم کارڈ کا اجرا قابل تحسین اقدام ہے جس سے غریب آدمی کو بغیر کسی بوجھ کے صحت کی بہترین سہولیات میسر آئینگی۔ اپوزیشن تھوڑا صبر سے کام لے وفاق اور پنجاب میں پیش کئے جانیوالے بجٹ کے ثمرات آنیوالے دنوں میں سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن ایسی کسی بھی نقطے کی نشاندہی نہیں کر سکی جو عوام کے مفاد کے خلاف ہو۔ مدیحہ رانانے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کی وجہ سے قومی خزانے کو فائدہ ہوگا اور عوام کے ٹیکسوں کا پیشہ عوام پر ہی خرچ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف وعدے نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتے ہیں اور ملک کو ایک بار پھر ترقی کی طرف گامزن کرینگے اور ملک ایک بار پھر ایشین ٹائیگر بنے گا اور پاکستان کو اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام ایک بار پھر ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی وجہ سے ہر شعبہ زندگی میں ترقی ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمہوریت کے استحکام کے لئے سب جماعتوں کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے:قاضی احمد سعید

لاہور(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمدسعید نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے سب جماعتوں کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مفاہمتی پالیسی سے ہی ملک ترقی کی طرف سفر جاری رکھ سکتا ہے اور جمہوریت مستحکم ہو گی، پیپلز پارٹی کی حکومت نے نیک نیتی سے الیکشن کروائے لیکن تمام مثبت اقدامات کے باوجود پیپلز پارٹی کو انتخابات پر تحفظات ہیں جن ہم ملک مفاد کی خاطر قبول کیا ملک میںجمہوری اداروں کا استحکام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانیوں کا نتیجہ ہے پیپلز پارٹی بھٹو خاندان کی لازوال قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دے گی اور جمہوریت کی خاطر حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی اور مثبت تنقید بھی کرتی رہے گی تاکہ حکمران سیاہ و سفید کے مالک نے بن جائیں اور عوام کے مفادات کو پس پشت ن ڈالیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایس این ایس گڈز ٹرانسپورٹرز ویلفیئر ایسو سی ایشن کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر رانا شفیق سبزازار میں ہوا

لاہور (جی پی آئی) ایس این ایس گڈز ٹرانسپورٹرز ویلفیئر ایسو سی ایشن کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر رانا شفیق سبزازار میں ہوا جس میں چیئر مین سیٹھ عبدالستار ،نائب صدر رانا شاہنواز،جنرل سیکرٹری شمشاد سلہری ،چوہدری محمد حسین ،رانا رب نواز سمیت گڈز ٹرانسپورٹرز کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹرز رہنمائوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گڈز ٹرانسپورٹ معشیت کی ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کاروبار سے پاکستان بھر کے لاکھوں خاندانوں کا روزگار وابسطہ ہے مگر اب تک اس شعبے کو صنعت کا درجہ نہیں دیا گیا جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں تر سیل کا کام کر نے والی گڈز ٹرانسپورٹ کو مختلف مسائل کا سامنا ہے جس کو حل کر نے کی ضر ورت ہے انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مختلف مدعوں میں بھاری ریونیوادا کر رہے ہیں مگر حکومت کی جانب سے ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ ملک کی معشیت کو چلانے میں اہم کردار ادا کر نے والی گڈزٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ لاکھوں خاندانوں کے روزگار کو تحفظ مل سکے اور بھاری ریونیوادا کر نے والی گڈز ٹرانسپورٹ باقاعدہ صنعت کے طور پر سامنے آسکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت ملکی سلامتی کے تحفظ بارے قومی کانفرنس طلب کرے :سیدمنورحسن لیاقت بلوچ

لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن اورسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے گلگت میں سیاحوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس واقعہ کے پیچھے پاکستان دشمن غیر ملکی استعماری قوتوں کاہاتھ ملو ث ہونا خارج از امکان نہیں ہے ۔ ملک میں پے در پے دہشتگردی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔ ہمارے ملک کی خفیہ ایجنسیاں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں سو رہے ہیں ؟۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ بھارت کی افغانستان میں موجودگی پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے ۔ ہم مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ڈکٹیٹر جنر ل مشرف نے نام نہاد دہشتگردی کی جنگ کے الائو میں پاکستان کو جھونک دیاتھا ،حکومت اس جنگ سے علیحدگی کا اعلان کرے تب جاکر ہی پاکستان دہشتگردی کے آسیب سے باہر آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی استعماری قوتوں نے پاکستان کی آزادی ، خود مختاری اور سلامتی کو ہی نہیں بلکہ معاشی اور سماجی سطح پر بھی ٹارگٹ کر رکھاہے تاکہ پاکستان ان کا دست نگر رہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت خارجہ و داخلہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے قومی مسلمہ اصولوں پر پالیسیاں ترتیب دے اور ملکی سلامتی کے تحفظ بارے قومی کانفرنس طلب کرے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ادارہ صراط مستقیم کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا

لاہور(جی پی آئی) ادارہ صراط مستقیم کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوامظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ صراط مستقیم لاہور کے امیر مولانامحمد صدیق مصحفی نے کہا ممتاز قادری کو سزادینے کا مطالبہ شریعت اسلامی کے منافی ہے۔گستاخ رسول ۖکا قتل رائیگاں جاتاہے’شریعت اس پر کوئی حد’ قصاص یادیت طلب نہیں کرتی۔ ممتازحسین قادری نے توہین رسالتۖ پرجس ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے وہ ایمانی غیرت کا تقاضا ہے مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر اپنے نبی کریمۖکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔ادارہ صراط مستقیم صدرپاکستان محمدآصف علی زرداری اوروزیراعظم پاکستان میاںمحمد نوازشریف سے مطالبہ کرتاہے کہ غازی ممتازحسین قادری کو اسلامی قوانین کے مطابق باعزت بری کیا جائے۔ اڑھائی سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ممتازحسین قادری کیس کا دوبارہ ٹرائل شروع نہ کرنا عاشقانِ مصطفی کیلئے شدید تشویش کا باعث ہے۔ریمنڈ ڈیوس جیسے قاتلوں کو ڈالر وں کے بدلے میں رہا کروادیا جاتا ہے’رات کی تاریکیوں میںعدالتیں لگائی جا سکتی ہیں تو ممتاز قادری کو کیوں رہانہیں جا سکتا؟ہائی کورٹ ممتازقادری کی سزائے موت کالعدم قراردے کرممتاز قادری کوباعزت بری کرے۔سیکولرازم کے پیروکارملکی اسلامی شناخت اوردینی اقدار ختم کرکے مادرپدرآزادمعاشرہ قائم کرناچاہتے ہیں لیکن انھیں ہرمحاذ پرناکامی کامنہ دیکھناپڑے گا۔جب تک ملک میں ممتازحسین قادری جیسے عشاقان رسول ۖ موجود ہیںگستاخوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔ حکمران بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کی بجائے قرآن وسنت کے مطابق فیصلے کریں تو ملک وقوم کو تمام مصائب سے چھٹکارہ مل سکتا ہے۔اس موقع پرمولانا مرتضی علی ہاشمی،مولانا یونس قادری،مولانامحمد فیاض قادری،مولانا فرمان علی جلالی،مولانا عنایت اللہ جلالی،مولانا طارق طحاوی ودیگر نے بھی بھر پور شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان سنی تحریک پنجاب کے صدرمحمدشاداب رضانقشبندی نے سپریم کورٹ کی طرف سے جی ایس ٹی کے نفاذ کے فیصلے کو کالعدم قراردینے کے حکم کا خیر مقدم

لاہور( جی پی آئی)پاکستان سنی تحریک پنجاب کے صدرمحمدشاداب رضانقشبندی نے سپریم کورٹ کی طرف سے جی ایس ٹی کے نفاذ کے فیصلے کو کالعدم قراردینے کے حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ جی ایس ٹی کے نفاذ کو کالعدم قرارددینا سپریم کورٹ کا خوش آئند فیصلہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری کے بغیر جی ایس ٹی کے غیر قانونی نفاذ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس دوران جو رقم وصول کی گئی ہے اس کا حساب لیا جائے۔ حکومت ایک فیصدجی ایس ٹی کو مکمل طور پر واپس لینے کا اعلان کرے اور جی ایس ٹی کی مد میں وصول کی گئی غیر قانونی رقم کی فی الفور واپسی کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیک(ن)کی حکومت سے عوام کو امید تھی کہ وہ ملکی معیشت کی بہتری اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی مگر افسوس کہ اقتدار ملتے ہی حکومت نے اپنے تمام انتخابی وعدوںاوردعوئوں کوبھلادیا اور اپنے پہلے بجٹ میں ہی عوام پر بھاری بھرکم بوجھ ڈال دیا ،موجودہ حکومت بھی عالمی مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن کے مطابق پالیسیاں بنانے لگی ہے اور ملک اور قوم کو مزید قرضوں کے شکنجے میں جکڑنے کی تیاریاں کر رہی ہے،آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے انہی اداروں سے نئے قرضے لیے جا رہے ہیں جو کسی بھی طرح ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان عوام دہشت گردی سے نجات چاہتے ہیں:ثمینہ خالد گھرکی

لاہور( جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان عوام دہشت گردی سے نجات چاہتے ہیں کیونکہ دہشت گردی کی وجہ معیشت کے علاوہ سارا نظام تباہ ہو کر رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کے نتیجے میں پھیلنے والے مائنڈ سیٹ کو ختم کرنے کے لئے پوری قوم کو کردار ادا کرنا ہو گا بالخصوص سیاسی جماعتوں کو بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے یہ ہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ دہشت گردی کا نشانہ بنی ہے محترمہ شہید بھی اسی دہشت گردی کا نشانہ بنیں، شہید بی بی کی زندگی آمریت، انتہا پسندی، دہشت گردی کیخلاف جدوجہد تھی، محترمہ کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دینگے، جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توانائی بحران پر قابو پائیں گے،سپرسونک سپیڈ اور شفاف طریقے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو مکمل کرناہو گا: شہبازشریف
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران سے صنعت، زراعت، تجارت اور برآمدات کو شدید نقصان پہنچاہے۔ ملکی معیشت کی بحالی کے لئے توانائی کے بحران پر جلد سے جلد قابو پاناہوگا اوراس ضمن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کریں گے کیونکہ نجی شعبہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں بڑا اہم کردارادا کرتا ہے ،اس لئے نجی شعبہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے آگے آئے۔ کوئلے، بائیو ماس اور دیگر ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبے لگائے، حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ وفاق، صوبوں اور نجی شعبہ کو توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرناہے۔ سپرسونک سپیڈ اور شفاف طریقے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو مکمل کرناہو گا۔ صنعتکار چھوٹے منصوبوں کے ساتھ ساتھ ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگانے کا بھی جائزہ لیں کیونکہ بڑے منصوبے زیادہ سودمند ہوتے ہیں۔ بائیو ماس اور بائیو گیس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سے کاشتکاروں کو بھی فائدہ ہوگا۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کااظہار نشاط گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشا کی قیادت میں صنعتکاروں، بینکرز اور سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفد نے وزیر اعلی سے ماڈل ٹائون میں ملاقات کی۔ صوبائی وزیربلدیات وقانون رانا ثنا اللہ خان، صوبائی وزیر توانائی شیر علی خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز خزانہ، قانون، توانائی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔وزیراعلی محمدشہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ توانائی کے بحران نے زندگی کے ہر شعبہ کو بری طرح متاثر کیا ہے اورمیں سمجھتا ہوں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو عوام نے اسی لئے تاریخی مینڈیٹ دیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ ہوسکے اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں،یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پہلے ہی روز سے لوڈشیڈنگ میں کمی کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران میں کمی کے لئے کی جانے والی مخلصانہ کاوشوں میں صنعتکاروں، بینکرز اور سرمایہ کاروں کے تعاون کی پیش کش خوش آئند اور قابل ستائش ہے۔ صنعتکاروں کے اس جذبے کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ وفد کے ارکان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو توانائی کے جس بحران کا سامناہے، ہم اس کے خاتمے میں حکومتی کاوشوں میں ہرممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم کوئلے سے 50سے 100میگاواٹ کے پانچ منصوبے لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور کوئلے و دیگر ذرائع سے توانائی کے حصول کے بڑے منصوبے بھی لگانے کے لئے تیار ہیں۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان میں شعبہ توانائی میں سرمایہ کاری کی طرف مائل کریں گے۔ چیئرمین نشاط گروپ میاں منشا نے کہاکہ بائیو گیس اور بائیو ماس سے بجلی پیداکرنے کی بڑی گنجائش موجود ہے اور ان ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے جلد لگائے جاسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غیر ملکی سیاحوںکو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کی گھناونی سازش ہے:وزیر اعلی شہباز شریف

لاہور(جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے آج ماڈل ٹائون میں سابق وزیراعلی سندھ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ارباب غلام رحیم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو عوامی خدمت کا تاریخی مینڈیٹ ملا ہے۔ ملک کو مسائل کے چنگل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ پانچ برس میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت دہشت گردی، انتہاپسندی، توانائی کی کمی اور دیگر سنگین مسائل سے دوچار ہے، ان مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی قوتوں اور قوم کو مل بیٹھ کر اجتماعی بصیرت اور مشترکہ سوچ اپنانے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعلی نے گلگت میں نانگا پربت بیس کے قریب غیر ملکی سیاحوں کے قتل کے واقعہ کو انتہائی افسوسناک اوردلخراش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بری طرح متاثر ہوا ہے اور غیر ملکی سیاحوںکو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے اور پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کی گھناونی سازش ہے۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لئے تمام محب وطن قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہو گا اور وطن عزیز کو انتہا پسندی اوردہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلی محمد شہباز شریف کی گلگت میں غیرملکی سیاحوں کے قتل کی شدید مذمت

لاہور (جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے گلگت میں نانگاپربت بیس،فیری میڈوز کے قریب غیرملکی سیاحوں کے قتل کے گھناونے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان کے وقار پر کیاگیاہے اور یہ دلخراش واقعہ بیرونی دنیا میں پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کی گھناونی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتاہوں کہ یہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے اور غیر ملکی سیاحوں کو نشانہ بناکرقائد اوراقبال کے پاکستان کو وہ زخم لگایا گیاہے جوناقابل برداشت اور انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چودھری پرویز الہی کے دور میں2روپے میں ملنے والی روٹی5کی ہوگئی،میاں کامران سیف
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق لاہورکے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاق کے بجٹ نے بہت مایوس کیا ، 28ارب روپے سبسڈی رکھے جانے کے باوجود آٹا مہنگا کیوں ہوگیا۔ چودھری پرویز الہی کے دور میں روٹی2روپے میں ملتی تھی جو آج 5روپے کی ہوگئی ہے۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ جی ایس ٹی میں اضافہ کو غیر قانونی قرار دیکر سپریم کورٹ نے19کروڑ عوام کے دل جیت لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام آج بھی چودھری پرویز الہی دور کو یاد کر رہی ہے جس میں اشیا خوردونوش سمیت تمام اشیا کنٹرول میں تھیں اور عوام خوشحال زندگی گذار رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام لوڈشیڈنگ،مہنگائی اور بدامنی سے نجات چاہتے ہیں:جماعت اسلامی پنجاب

لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے خسرہ کی وبا سے معصوم جانو ں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی ناکامی اور مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں 174 بچے موت کے منہ میں چلے گئے ہیںجبکہ حکمرانوں کو کسی قسم کی پروا نہیں۔ ابتک پنجاب میں19103 بچے خسرہ سے متاثرہوئے ہیں۔لواحقین کو ہسپتالوں میں خسرے سے بچائوکی ادویات نہیں مل رہی۔ قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے عوام اور حکومت کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہو ں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی خسرہ سے بچائو کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں اور نا اہلی دکھانے والے افسران اور جعلی ادویات بنانے والوںسے سختی سے نمٹیں۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ حکومت کی جانب سے سوئس بینکوں میں پڑئی غیر قانونی رقوم واپس لانے کا اعلان خوش آئند ہے۔حکمران اور اپوزیشن میں بیٹھے لوگ اگر اپنے اثاثے پاکستان لے آئیں تو ہمیں آئی ایم ایف اور دنیا سے امداد کے لئے کشکول نہ پھیلانا پڑئے۔ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن)اور دیگر جماعتوںکوعوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔لوڈشیڈنگ،مہنگائی،بے روزگاری اوربدامنی سے عوام نجات چاہتے ہیں۔ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے ایران اور چین کی پیشکش سے فائدہ اٹھا ناچاہئے۔برادر ہمسایہ ملک ہر مشکل وقت میں پاکستانی قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑارہا ہے۔چین کے ساتھ سٹریجک تعلقات کو مضبوط بناتے ہوئے ان کی معاشی ترقی کے تجربات سے فائدہ اٹھا نا ہوگا۔وطن عزیز اس وقت شدید بحرانوں کا شکار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت ملکی سلامتی کے تحفظ بارے قومی کانفرنس طلب کرے :سیدمنورحسن لیاقت بلوچ

لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن اورسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے گلگت میں سیاحوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس واقعہ کے پیچھے پاکستان دشمن غیر ملکی استعماری قوتوں کاہاتھ ملو ث ہونا خارج از امکان نہیں ہے۔ ملک میں پے در پے دہشتگردی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔ ہمارے ملک کی خفیہ ایجنسیاں، قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں سو رہے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ امریکہ بھارت کی افغانستان میں موجودگی پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ ہم مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ڈکٹیٹر جنر ل مشرف نے نام نہاد دہشتگردی کی جنگ کے الائو میں پاکستان کو جھونک دیاتھا ،حکومت اس جنگ سے علیحدگی کا اعلان کرے تب جاکر ہی پاکستان دہشتگردی کے آسیب سے باہر آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی استعماری قوتوں نے پاکستان کی آزادی ، خود مختاری اور سلامتی کو ہی نہیںبلکہ معاشی اور سماجی سطح پر بھی ٹارگٹ کر رکھاہے تاکہ پاکستان ان کا دست نگر رہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت خارجہ و داخلہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے قومی مسلمہ اصولوں پر پالیسیاں ترتیب دے اور ملکی سلامتی کے تحفظ بارے قومی کانفرنس طلب کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی پی کی نام نہاد قیادت ایوان اقبال میں کارکنوں کے ہزاروں کے اجتماع کے مطالبے پر سنجیدگی سے غور کرے’ سردار حر بخاری

لاہور(جی پی آئی) بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ پنجاب کے کوار ڈی نیٹر سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ نام نہاد قیادت کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے دن ایوان اقبال میں جمع ہونیوالے کارکنوں کے مطالبے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے بھٹو شہید اور بی بی شہید کی پیپلز پارٹی کو بچانے کیلئے حقیقی کارکن سر پر کفن باندھ کر گھروں سے نکل پڑے ہیں اب دنیا کی کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی پیپلز پارٹی کی کارکنوں کے نام رجسٹریشن کیلئے سیاسی اور قانونی ہر طرح کی جنگ لڑیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سردار حر بخاری نے کہا کہ نام نہاد قیادت کی پالیسیوں سے مایوس ہو کر گھروں میں بیٹھ جانے والے بہت سے مرکزی رہنما ئوں اور دیرینہ کارکنوں نے ایک مرتبہ پھر ناہید خان اور صفدر عباسی کی قیادت میں جدوجہد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ،آنے والے دنوں میں بہت سے ایسے نام ہماری صفوں میں شامل ہونے والے ہیں جس سے نام نہاد قیادت کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 21جون کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے حوالے سے ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب میں ہزاروں کے اجتماع نے قراردادوں کے ذریعے آصف علی زرداری سے اپنے خاندان اوررفقا سمیت پارٹی معاملات سے علیحدہ ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے، اس مطالبے کو نظر انداز نہ کیا جائے بلکہ اس پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیر اوربھلائی کے سارے کام پرائیویٹ سیکٹر سرانجام دے رہا ہے’ سیدمنورحسن

لاہور(جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہاکہ معاشرے میں خیر اوربھلائی کے سارے کام پرائیویٹ سیکٹر سر انجام دے رہا ہے معذوروں بے سہارا افراد اور ضرورت مندوں کی کفالت اسلامی فلاحی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے مگر افسوس کہ ہماری حکومتیں یہ کام نہیں کررہیں۔ نصرت ٹرسٹ فار اسپیشل چلڈرن معذروں کیلئے جو خدمات سر انجام دے رہا ہے وہ قابل تقلید نمونہ ہے۔اہل خیر حضرات اس ادارے کی بڑھ چڑھ کر معاونت کریں۔ جماعت اسلامی اس ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی ۔جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا کے پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز مسجد ابوبکر صدیق کلفٹن میں نصرت ٹرسٹ فار اسپیشل چلڈرن پاکستان کے تحت تقریب تقسیم وہیل چیئرز فار اسپیشل اینڈ ڈسیبل چلڈرن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے اختتام پر سیدمنورحسن نے 200 معذور بچوں کو وہیل چیئرز دینے کا افتتاح کیا اور اپنے ہاتھوں سے وہیل چیئرز ان کے حوالے کیں اس موقع پر علمائے کرام اور معذور بچوں کے اہلخانہ اور والدین بھی موجود تھے۔ تقریب میں محمد حسین محنتی نسیم صدیقی راجہ عارف سلطان زاہد عسکری عبدالواحد شیخ اور دیگر رہنمائوں نے بھی شرکت کی ۔سید منورحسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ چراغوں سے چراغ جلتے رہیں گے مفتی محمد محی الدین نے جس کام کا بیڑا اٹھایا ہے اور بے سہارا افراد اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ جو منصوبہ شروع کیا ہے وہ انشا اللہ ضرور پورا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے میں جس خیر وبھلائی اور عوامی خدمت کے سارے کام پرائیویٹ سیکٹر انجام دے رہا ہے اور دینی ذہن اور رجحان رکھنے والے اس جدوجہد میں پیش پیش ہیں۔ تعلیم صحت اور خواتین و بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے دین کی خدمت اورنئی نسل کی تعلیم و تربیت کیلئے اور بے سہارا اور ضرورت مندوں کی مدد و اعانت کیلئے فلاحی ادارے بڑی سرگرمی کے ساتھ خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ معاشرے کے معذوروں اور بے سہارا افراد کا حق بنتا ہے کہ ان کا سہارا بنا جائے اور ان کی مدد کی جائے ۔ مفتی محی الدین نے تقریب میں سید منورحسن کی شرکت اور ادارے کی حوصلہ افزا ئی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور جماعت اسلامی کی فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی عالم اسلام کی ایک منظم تحریک ہے اور دنیا بھر میں اس کی فکر و سوچ موجود ہے۔ مفتی محی الدین نے نصرت ٹرسٹ کے تحت اسپیشل اینڈ ڈسیبل بچوں کیلئے مستقبل کے منصوبے کی تفصیلات بیان کیں اور بتایا کہ ملیر کے علاقے میں ایک بڑا کمپلیکس زیر غور ہے جس میں معذور بچوں کیلئے تعلیم صحت اور مستقل رہائش سمیت تمام بنیادی سہولیات موجود ہوں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تاریخ ساز کامیابی سے دہشت گر دوں کی راتوں کی نیندیں خراب کر دی ہیں:قیصر امین بٹ

لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما انجم محمود بٹ اور سابق رکن پنجاب اسمبلی الحاج قیصر امین بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تاریخ ساز کامیابی سے دہشت گر دوں کی راتوں کی نیندیں خراب کر دی ہیں کیونکہ مسلم لیگ ( ن) کی قیادت نے ہمیشہ ملکی مفاد میں فیصلے کر تے ہوئے ملک کو نقصان پہنچا نے والے عناصر کے خلاف سخت رویہ رکھا ہے اور معصوم زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی اور بیر ونی مسائل کا سامنا ہے جسکی وجہ سے ملک میں حالات خرابی کی طر ف جا رہے ہیں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے قائدین ملک میں اپنے مفاد کی خاطر نقصان پہنچانے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا اور ہر مشکل حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے دعوی دار اپنے وعدے وفا نہ کر سکے، لوڈ شیڈنگ بدستور جاری :یوسف اعوان

لاہور (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن اسلامی نظر یاتی کونسل پیر علامہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کو بیوفوف بنا کر اور دھاندلی کر کے اپنے آپ کو کامیاب قرار دینے والوں نے لوڈ شیڈ نگ پر سیاست کر تے ہوئے لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے دعوی کئے تھے مگر اب جو بدترین لوڈ شیڈ نگ جاری ہے اس کا حال عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں خود لوڈ شیڈ نگ کے خلاف مظاہر ے کر وانے والوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچائے مگر مقدمات درج نہیں کئے جا سکے مگر جب مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں فیصل آباد میں لوڈ شیڈ نگ کے خلاف سچے مظاہر ے ہوئے تو لوڈ شیڈ نگ کے ستائے غر یب عوام کے گھروں میں دھائوے مارتے ہوئے تشدد کیا گیا اور مقدمات درج ہوئے جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ اب مسلم لیگ ( ن) کا اص؛ چہر ہ عوام کے سامنے آئے گا کہ عوام دشمن پالیسیاں اور غریب عوام پر کئے ظلم و ستم میں کس حد تک اضافہ ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک بھر میں جاری دہشت گردی کیخلاف آج پریس کلب لاہور کے سامنے علامتی دھرنا و احتجاجی مظاہ کیا گیا

لاہور (جی پی آئی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیرِ اہتمام پشاور میں مدرسہ شہید عارف حسینی پر درندہ صفت دہشت گردوں کے معصوم پر امن اور محب وطن نمازیوں پر حملے اور ملک بھر میں جاری دہشت گردی کیخلاف آج پریس کلب لاہور کے سامنے علامتی دھرنا و احتجاجی مظاہ کیا گیا۔ مظاہرے میں علمائ، خواتین، بچوں سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے صوبے بھر میں مظاہروں کی کال گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں دی تھی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ ملک میں منظم سازش کے تحت جاری شیعہ نسل کشی میںپھر سے شدت آگئی ہے۔ پرامن رہنے کا یہ مطلب نہیں کہ محب وطن لوگوں کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیاجائے۔ سید اسد عباس نقوی نے گلگت چلاس کے مقام پر غیر ملکی سیاحوں کے قتل عام کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِداخلہ فلور آف دی ہائوس بیان دے رہا کہ یہ وہی قاتل ہیں جنہوں نے یہاں کے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ ہماری اطلاع کیمطابق قاتلوں نے غیر ملکی سیاحوں کے قتل عام کے بعد چاکنگ سے اپنی شناخت بھی ظاہر کردی ہے جس میں بدنام زمانہ دہشت گرد ملک اسحاق اور کالعدم دہشت گرد تنظیم کے موجودہ سربراہ کو اپنا امیر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے امن و امان کو خراب کرنے کیلئے تکفیری گروہ پھر سے سر گرم ہے۔ ہم مسلم لیگ ن کی حکومت کو یہ متنبہ کرتے ہیں کہ اگر گلگت بلتستان کے مسافروں کو کوئی نقصان یا کوئی دہشت گردی کا وا قعہ وہاں پیش آیا تو رئیسانی حکومت کے انجام کو موجودہ حکومت بھی یاد رکھیں۔ مظاہرے سے علامہ ابوذر مہدوی مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی مہنگائی، دہشت گردی کی صور ت میں آ گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کو ابھی مہینہ پورا نہیں ہوا سینکڑوں لاشوں کا تحفہ دے کر عوام پر ثابت کر دیا کہ موجودہ حکومت دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہے۔ کوئٹہ میں خواتین کا قتل عام کرکے دنیا میں پاکستان کی رسوائی کی گئی۔ آج پھر گلگت بلتستان کی پر امن سرزمین پر اپنی تکفیری ٹولوں نے غیر ملکی مہانوںکو قتل کرکے پاکستان میں سیاحت کے باب پر ہمیشہ کیلئے تالا لگا دیا۔ علامہ ابو ذر کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اور سیکورٹی ادارے اِن معاملات میں اپنی ناکامی کا اعتراف کریں تو محب وطن عوام اِن دہشت گردوں کیخلاف میدان میں آنے کو تیار ہیں۔ لیکن افسوس پاکستانی حکمرا ن اس وقت ملکی مفادات سے زیادہ امریکی و صیہونی مفادات کو تحفظ دے رہے ہیںجو اس دہشت گردی اور لاقانونیت کے اصل سرپرست ہیں۔ پاکستان کے حالات بتارہے ہیں یہاں امریکی شیطانوں اور اسرائیلی و انڈین گماشتوں کے ایجنڈوں کی تکمیل کیلئے طالبان اور تکفیری دن رات ایک کئے ہوئے ملکی سلامتی کے درپے ہیں اور ہم فقط مذمت کے سوا کوئی عملی قدم اٹھانے کو تیار نہیں۔ مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کو اب ایک فیصلہ کرنا ہوگا۔اسلامی جمہوری پاکستان یا طالبان تکفیری پاکستان ۔ کیونکہ جن دہشت گردوں سے ہمارے ملک کے سیاسی و مذہبی قائدین مذاکرات کے خواہاں ہیں وہ اس ملک کواور اس کے آئین کو سرے سے نہیں مانتے۔ حکومت کی اسی کمزوری کا نتیجہ جو آج معصوم اور بے قصور محب وطن عوام بھگت رہی ہے۔ کیا قیام پاکستان اور بانی پاکستان کی اولادوں کا جرم یہ ہے کہ وہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ اگر یہ جرم ہے تو ہم یہ جرم بار بار کرتے رہیں گے۔ وطن کی محبت اور وطن کے دشمنوں سے نفرت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ علامہ امتیاز کاطمی کاکہنا تھا کہ وطن کا دفاع ہم سب پر واجب ہے۔ اگر پاک فوج آج پکاریں تو یہ فرزندانِ پاک وطن اپنی جانوں کو اس دھرتی پر قربان کرنے کو عین شرعی فریضہ سمجھتے ہوئے میدان میں آنے کو تیار ہیں۔ مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پریس کلب لاہور کے سامنے علامتی دھرنا بھی دیا گیا جو بعد میں پر امن طور پر منتشر ہوگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب میں خسرہ کی وبا سے معصوم جانوں کے ضیاع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے:جماعت اسلامی پنجاب

لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے خسرہ کی وبا سے معصوم جانو ں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی ناکامی اور مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں174 بچے موت کے منہ میں چلے گئے ہیںجبکہ حکمرانوں کو کسی قسم کی پروا نہیں۔ ابتک پنجاب میں19103 بچے خسرہ سے متاثرہوئے ہیں۔لواحقین کو ہسپتالوں میں خسرے سے بچائوکی ادویات نہیں مل رہی۔ قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے عوام اور حکومت کو مل کر کام کرنا ہو گا۔انہو ں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی خسرہ سے بچائو کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں اور نا اہلی دکھانے والے افسران اور جعلی ادویات بنانے والوںسے سختی سے نمٹیں۔ خسرہ پر قابوپانے کے لئے ہنگامی طور پر اقدامات کرکے مزید جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ پیرامیڈیکل سٹاف بالخصوص لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مہمات کا معاوضہ جلد اداکیا جائے۔پنجاب میں خسرہ وبا بن چکا ہے جبکہ وزیر اعلی کی کارکردگی ٹھنڈے کمروںکے اجلاسوں تک محدودہے۔انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث ہر روز درجنوں معصوم بچے لقمہ اجل بن رہے ہیں۔انہو ں کہا کہ لوگوں کی جانب سے خسرہ اور پولیو ویکسین کے بارے میں بھی خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے حکومت اس کا فوری نوٹس لے۔قیمتی جانوں سے کھیلنے والے کسی قسم کی رعائت کے مستحق نہیں ۔پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 166اور لاہور میں 49خسرہ نئے کیسز سامنے آچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شعبہ زراعت میں انقلاب برپا کریں گے، جعلی ادویات اور جعلی کھاد کے کاروبار کیخلاف کارروائی ہوگی:وزیر اعلی

لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ زراعت ، لائیوسٹاک اور ڈیری فارمنگ کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ ہماری بڑی آبادی کا روزگاران شعبوں سے وابستہ ہے۔ بد قسمتی سے گزشتہ 65برس میں زراعت ،لائیوسٹاک وڈیری فارمنگ کو فروغ دینے کے لئے موثر اقدامات نہیں کئے گئے جس کی بنا پر پاکستان ان شعبوں میں ہمسایہ ممالک سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ پنجاب حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کر ر ہی ہے۔ جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال سے فی ایکٹر زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔ پنجاب حکومت زراعت کے شعبہ میں انقلاب برپا کرے گی۔ نجی شعبہ سے وابستہ زرعی ماہرین کے تعاون سے زراعت کے فروغ کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جائے گا کیونکہ زراعت ، لائیوسٹاک اور ڈیری فارمنگ کو فروغ دے کر غربت اوربے روز گاری میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ جعلی زرعی ادویات اور جعلی کھاد کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس گھنائونے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور بہت جلد جعلی زرعی ادویات اورجعلی کھاد کے مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف مہم کا آغاز کیاجائے گا۔وہ ماڈل ٹائون میں زراعت کی ترقی اور فی ایکٹر پیداوار بڑھانے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارات کر رہے تھے۔ اجلاس میںصوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فروخ جاوید ، معاون خصوصی چودھری ارشد جٹ، اراکین اسمبلی رائو کاشف رحیم، حسین جہانیاںگردیزی ،چیف سیکرٹری، سیکرٹریز بلدیات ، خزانہ ،قانون، توانائی ، ماہرین زراعت اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ فور برادرز گروپ آف پاکستان کے جاوید سلیم قریشی نے پنجاب کی زراعت کے چیلنجز او رمواقع کے موضوع پر تفصیلی بریفنگ دی ۔وزیراعلی محمد شہبازشریف نے بریفنگ کو سراہتے ہوئے کہاکہ بریفنگ میں پیش کی گئی سفارشات کی روشنی میں زراعت اور لائیو سٹاک کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ زراعت، آبپاشی، لائیوسٹاک کے وزرا اورسیکرٹری صاحبان نجی شعبہ کے زرعی ماہرین کے ساتھ مل کر دو ہفتے میں زراعت و لائیوسٹاک کے فروغ کے لئے ٹھوس وجامع سفارشات تیار کریں۔ انہوںنے کہاکہ جدید زرعی تحقیق کے اداروں کی استعدا د کار بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ زرعی اجناس کی فی ایکٹر پیداوار میں اضافے کیلئے جدید زرعی تحقیق کے نتائج کاشتکاروں تک پہنچنے چاہئیں تاکہ وہ ان سے بھر پو رفائدہ ا ٹھا سکیں۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کی فلاح کے لئے اچھی سبزی منڈیوں ، بہترین مارکیٹوں اور اجناس کی سٹوریج کی استعداد کار بڑ ھانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ زرعی ترقی کے اہداف مقرر کر کے ان کے حصول کے لئے پوری توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔ چاول ،گندم ، کپاس اور پھلو ںکی پیداوار بڑھانا بے حد ضروری ہے، زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کر کے ملکی ریونیو کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ زراعت کو ترقی دینے اور بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مثر پالیسیوں کی ضرورت ہے اس لئے زراعت، آبپاشی اور لائیوسٹاک سے وابستہ افراد وقت ضائع کئے بغیر مل بیٹھ کر پالیسیاں تشکیل دیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں زرخیز زمین ، بہترین آبی وسائل اورجفا کش کسان موجود ہیں۔ محنت، عزم اورلگن سے کام کر کے زراعت کے شعبہ میں انقلاب برپا کیا جاسکتاہے۔ انہوںنے کہا کہ ایگرو بیسڈ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے مثر اقدامات کئے جائیں۔ دنیا بھر میں لائیوسٹاک کی تجارت 600ارب ڈالر ہے لیکن پاکستان کا حصہ اس تجارت میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ دور میں صوبائی دارالحکومت میں سٹیٹ آف دی آرٹ جدید سلاٹر ہائوس قائم کیاہے اورایسے مزید سلاٹر ہائوسز بنانے کی ضرورت ہے۔ فوربرادرز گروپ آف پاکستا ن کے جاوید سلیم قریشی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں فصلوں کی کاشت کے مراحل میں ہونے والے نقصانات پر قابو پانے کی ضرورت کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آڑھتی سسٹم نے زراعت کو جکڑرکھا ہے اور چھوٹے کاشتکاروں کا استحصال ہوتا ہے، اس آڑھتی سسٹم کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے زراعت کے فروغ کے لئے ٹمک مراکز(Tamac markaz ) کا تصور پیش کیا ،جسے اجلاس کے شرکا نے بے حد سراہا۔ اجلاس میں موجود ماہرین نے زراعت کے فروغ کے لئے تجاویز اور آرا دیں۔