مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ڈی او سب ڈویژن مصطفی آباد کی من مانیاں عروج پر، دو سے دس ہزار تک زائد یونٹ ڈال دئیے، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا، سلسلہ عرصہ داراز سے چل رہا ہے، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ہال ہی میں تعینات ہونے والے ایس ڈی او سب ڈویژن مصطفی آباد کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی، فیکٹری مالکان کو دس ، دس ہزار یونٹ جبکہ تری فیس میٹروں کو دو، دو ہزار روپے زائد یونٹ ڈال دئیے، جس کی وجہ سے ایس ڈی او کی نا اہلی کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، صارفین دفاتر کے چکر لگا لگا کر اکتا گئے، صارفین نے سب ڈویژن مصطفی آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نا اہلی ایس ڈی او کو فوری تبدیل اور کوئی تجربہ کار و ایماندار ایس ڈی او کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو صارفین کو ان کے اصل یونٹ ڈالے اور صارفین کی شکایات دور کرنے کی اہلیت رکھتا ہو۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) واپڈ کی نجکاری کے خلاف سب ڈویژن مصطفی آباد کے ملازمین کی ہڑتال، دفتر کو تالے، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن مصطفی آباد کے ملازمین نے واپڈا کی نجکاری کے خلاف قلم چھوڑہڑتال کرتے ہوئے دفتر کو تالے لگا دئیے،بل درست کروانے اور ودیگر صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا،
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہواPGOJانقلاب کے مرکزی سینئر نائب صدر ایس ایم شہزاد کا بھتیجے کی وفات پر اظہار افسوس،تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس(انقلاب) کے مرکزی سینئر نائب صدر ایس ایم شہزاد کا بھتیجاجو گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں انتقال کر گیا تھاکی وفات پر افتخار احمد سلطانی ،سعید احمد بھٹی،چوہدری شبیر احمد ایڈووکیٹ،مہر دائود قصوری،عطا محمد قصوری،فیضان چوہدری،رانا ناصر محمود ،مہر بشارت صدیقی،شاہد عمر،محمد جمیل سندھو، سید اسرار احمد زیدی شاہ، بابا طارق مقبول، ڈاکٹر اسلم انصاری، ارشد علی شامی، منیر احمد بھٹی، عبدالقیوم، عمر حیات خاں، چوہدری منظور احمد، حافظ طاہر اقبال، قیصر عباس، محمد سعید،ڈاکٹر رحمت علی، محمد اکمل کھوکھر، ارشد علی جوئیہ، عبدالرحمان، عبدالمنان سلفی، محمد راشد مہناس، رانا توقیر احمد ودیگر صحافیوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعاکی۔