لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ تربیت کے زیر اہتمام سالانہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ لاہور میں منعقد ہوگی ۔مرکزی نائب صدر علی کاظمی نے لاہور میں ایک اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے بتایا کہ ڈویژنل مسئولین کی سالانہ تربیتی ورکشاپ بعنوان احیائے اقدار اسلامی امسال بھی شعبہ تربیت کے زیر اہتمام لاہور میں منعقد ہوگی۔ جس میں پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواء کے ڈویژن کے مسئولین شریک ہونگے۔
برادر علی کاظمی نے بتایا کہ ڈویژنل عہدیدران کی تین روزہ تربیتی، علمی، فکری، علمی اور اصلاحی ورکشاپ 21,22 جنوری کولاہور میں منعقد ہو گی ورکشاپ کی صدارت مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سرفراز نقوی کے علاوہ شعبہ تربیت کے مسئولین کریں گے۔
ورکشاپ میں جید علمائے کرام شریک ہو کر طلبا کو لیکچر دیں گے۔ مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد طلبا میں علم ودانش کے جذبے کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔