مکوآنہ (نمانئدہ ایکسپریس) ڈویژنل چیف آرگنائزر مسلم لیگ وکلاء ونگ وضلعی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) چو ہد ری محمد عمران کینتھ ایڈووکیٹ کہا ہے کہ نے آرمی پبلک سکول پشاور میں ہونے والی بدترین دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب مہم کی وجہ سے دہشت گردوں کا ملک سے صفایا ہو رہا ہے اس لئے شرپسندوں نے معصوم طلباء اور طالبات کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوا م فوج کے ساتھ ہے
شرپسندوں کی ایسی مذموم کاروائیوں سے پاک فوج اور پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں ہو نگے انہوں نے شدیدجانی نقصان ہر شہیدوں کے خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی میں شہید ہونے والی طلباء کی مائیں شہیدوں کی مائیں ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے جس جوانمردی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے ۔اب ضرورت اس امر کی ہے پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہو تاکہ دہشت گردوں کا مکمل طور پر قلع قمع کیا جاسکے۔