سبی (محمد طاہر عباس ) ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں میڈیکل آفیسرز کی اٹھارہ پوسٹیں خالی جبکہ سرجن ،ماہر امراض قلب ، ماہر امراض چشم بھی تعینات نہیں (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ) ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی جلد پوری کیجائے (عوامی سماجی حلقے) ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گزشتہ کئی عرصہ سے باالخصوص سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کا شکار ہے۔
جسکی وجہ سے مریضان کو علاج معالجہ کیلئے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس ضمن میں ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سرور ہاشمی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں نہ تو کوئی سرجن ہے اور نہ ہی دل اور آنکھوں کا ڈاکٹر جبکہ میڈیکل آفیسر کی اٹھارہ پوسٹیں خالی پڑی ہوئی ہیں صرف ایک ڈاکٹر جو بطور میڈیکل آفیسر کے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔
مزید براں عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جنرل سرجن ، ماہر امراض قلب، ماہر امراض چشم ، اور میڈیکل آفیسرز کی خالی آسامیاں جلد پر جائیں ڈاکٹر ز کی کمی کے باعث مریضان کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور علاج معالجہ کیلئے دوسرے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ، صوبائی وزیر صحت سے باالخصوص مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹر ز کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے جلد از جلد مفاد عامہ میں خالی پوسٹوں پر ڈاکٹرز تعینات کریں۔