ڈویژنل ہاکی چیمپیئن شپ خادم کلب نے جیت لیا

بنوں( جی پی آئی )ڈویژنل ہاکی چیمپیئن شپ خادم کلب نے جیت لیا، تفصیلات کے مطابق قاضی محب ہاکی سٹیڈیم میں جاری ڈویژنل ہاکی چیمپیئن شپ کا فائنل میچ خادم کلب اور باچا خان کلب کے مابین کھیلا گیا فائنل میچ کے دوران پشاور سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے سپورٹس آفیسر طارق محمود،ایبٹ آباد کے سپورٹس آفیسر،لکی مروت کے سپورٹس آفیسر شفقت اللہ اور بنوں کے سپورٹس آفیسر انور رشید بھی موجود تھے میچ میں خادم کلب نے پہلے ہاف میں پہلا گول عبد الکریم کے ذریعے کیا۔

جبکہ دوسرا گول دوسرے ہاف کے 15منٹ میں جمیل بوستان نے کیا دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں باچا خان کلب نے پے در پے دو گول کرکے میچ برابر کر دیا اورفیصلہ پنلٹی سٹروک کے ذریعے کیا گیا باچا خان کلب کے کھلاڑیوں احسان اللہ،عدنان اور سلیمان کے سٹروک کو خادم کلب کے گول کیپر یاسر نے روک دیا جبکہ خادم کلب کی جانب سے کریم کا سٹروک باچا خان کلب کے گول کیپر یونس نے روک دیا یوں خادم کلب نے 2کے مقابلے میں4گول سے فائنل جیت کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایم پی اے عرفان خان درانی تھے ۔

جنہوں نے ونر ٹیم خادم کلب کے کپتان بوستان خان کو ونر ٹرافی اور رنر اپ باچا خان کلب کے کپتان رفیع اللہ کو رنر اپ ٹرافی دی ایم پی اے عرفان خان درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپاس نامے میں جومطالبات کئے گئے ہیں ان کے حل اور پورا کرنے کی حتی الواسع کوشش اور جد و جہد کروں گاواضح رہے کہ یہ چیمپیئن شپ سیکرٹری بنوں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سبزار علی خان کے زیر سرپرستی منعقد کیا گیا تھا۔

جس میں 8 رجسٹرڈ اور 2غیر رجسٹرڈ کلبوں نے حصہ لیاان میں سعید خان کلب،خادم کلب،بریگیڈیئر حمیدی کلب اور باچا خان کلب نے سیمی فائنل تک رسائی کا اعزاز حاصل کیا جس میں خادم کلب اور باچا خان کلب نے فائنل تک رسائی حاصل کی یوں یہ چیمپیئن شپ بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوئی۔