کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے ملک میں خود کشی واقعات میں روز زافزوں اضافے ‘ لاقانونیت ‘ بد امنی ‘ دہشت گردی اور جرائم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کی بنیادی وجہ اختیارات کی وہ مرکزیت ہے۔
جس کے تحت غنڈوں کی فوج کے جعلی مینڈیٹ حاصل کرنے والے عوام کے سیاہ و سفید کے مالک بن بیٹھتے ہیں او ر اپنی نسلوں کی خوشحالی کیلئے عوام کے بچوں سے روٹی ‘ روزگار ‘ تعلیم اور صحت کی سہولیات سمیت سکون کا ہر لمحہ تک چھین رہے ہیں اسلئے ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں اختیارات کی مرکزیت کا خاتمہ اور عوام کو شراکت اقتدار و اختیار کی فراہمی ناگزیر ہے۔
امیر پٹی نے مزید کہا کہ ایم آر پی کے پیش کردہ فارمولے کے مطابق پاکستان کے تمام ڈویژنوں میں بذریعہ انتخابات کونسلیں تشکیل دیکر ان کونسلوں کو صوبوں کی طرح کے اختیارات اور ذمہ داریاں تفویض کردی جائیں تو یقینا اصلاح احوال اور ترقی و استحکا م کے ساتھ خوشحالی و مستقبل کا تحفظ بھی ممکن ہے جس کے بعد پاکستان ترکی سے زیادہ پر امن ‘ آئیڈیل اور ترقی یافتہ ریاست بن جائے گی کیونکہ 8کروڑ آبادی والے ترکی میں بھی 81صوبوں کے ذریعے مقامی خود مختاری نافذ ہے جو اس کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔