گوجرانوالہ: سیکرٹری یونین کونسل نمبر 126 چک اگو چوہدری تنویر احمد وڑائچ’ چوہدری محمد اقبال بٹ’سیٹھ محمد رمضان’راناعتیق الرحمن نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت کا ایک ساتھ تین طلاقیں قابل جرم سزا قرار دینا خوش آئند ہے۔
اس اقدام سے طلاق کی شرح کم ہو گی’ان خیالات کا اظہار انہوںنے چک اگو میں ایک اجلاس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تین طلاقیں ایک ساتھ اکٹھی دینا غیر اسلامی اور ناجائز ہے ایسا کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کی جائے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے مطابق اسے آئین کا حصہ بنا کر فوری طور پر لاگو کیا جائے۔ کیونکہ ایسے اقدامات کرنے سے معاشرے میں طلاق کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔