کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب عوامی خدمت کا سفر جاری رکھ کر عوامی خدمت کی جدو جہد میں مصروف ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں خوشحالی معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی عوام کا کردار ناقابل فراموش ہے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون کی حدود میں قائم ڈرگ روڈ میں ہندو بستی اور مندور کا تفصیلی دورہ کرکے دیوالی کے موقع پر جاری بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہندو برادری کے رہنمائوں اور علاقہ معززین سے ملاقات کے موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے دیوالی کے موقع پر جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر حق پرست عوامی نمائندے اور کارکنان دیوالی کے موقع پر اپنے ہندو بھائیوں کی خوشی کے موقع پر مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہیں۔
نشاط ضیاء قادری نے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے کہاکہ دیوالی کے موقع پر ضلع کورنگی میں قائم مندروں اورہندو بستیوں میں صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتر سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
اس موقع پر ڈرگ روڈ ہندو بستی کے عوام کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے موقع پر موجود شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ اقلیتی آبادیوں میں بلدیاتی سہولیات کی حوالے سے انتظامات کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے صفائی وستھرائی کے ساتھ جراثم کش ادویات کا اسپرے بھی انجام دیا جائے۔