اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دھرنے میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے آصف بٹ عرف ڈی جے بٹ سمیت پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنوں کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔
ڈی جے بٹ کا کہنا تھا کہ وہ دوران حراست حوالات میں آرام کرتے رہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘میں ایک مہینے کا تھکا ہوا تھا اور ٹھیک طرح سے سو نہیں پایا تھا، اس لیے حوالات میں نیند پوری کرتا رہا، یہی وجہ ہے کہ میں فریش نظر آرہا ہوں’۔ ڈی جے بٹ کا کہنا تھا کہ ‘مجھے مختلف مقامات پر منتقل کیا جا تا رہا، تاہم میں ضمانت کے بعد دوبارہ سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دوں گا’۔