بچوں اور بڑوں کا ہر دل عزیز فن کار مطلوب الرحمان المعروف زکوٹا جن آج فالج کی بیماری سے جنگ لڑ رہا ہے۔ کسمپرسی کی زندگی گزارنے والا یہ فنکار جلد صحت یاب ہو کر پھر سے اپنے چاہنے والوں کو ہنسانے کا خواہشمند ہے۔ زکوٹا جن کے کردار سے شہرت پانے والے منا لاہوری نے اپنی زندگی کے چالیس سال ٹی وی اور سٹیج کی خدمت کی نذر کر دئیے۔
فالج کی بیماری نے منا لاہوری کے جسم کے دائیں حصے کو تو لاغر کر دیا ہے۔ مگر ان کی دبنگ آواز سبھی کو ہنسانے والا لب و لہجہ آج بھی زندہ ہے۔ غربت کی زندگی سے تو تنگ منا لاہوری کے گھر والے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خادم اعلی بے گھر اور بیمار فنکار کو ملک کا اثاثہ سمجھتے ہوئے ان کی مدد کریں۔
آرٹسٹ کسی بھی ملک کی پہچان اور سرمایہ ہوتے ہیں۔ اگر ان کے دکھ اور بیماری میں حکومت انھیں ریلیف دے تو یقینا بہتر سہولتوں سے انھیں غموں کی دھوپ اور فاقوں کی زندگی سے بچایا جا سکتا ہے۔