ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے عید الاضحی کنٹی جنسی پلان تیار

کراچی : ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے عید الاضحی کنٹی جنسی پلان تیار، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبد الراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے تحت عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ عید الاضحی پر صحت مند ماحول کا قیام بلدیاتی اداروں کی اولین ترجیحی ہونی چاہیئے عید الاضحی کے تینوں دن قربانی کی جانوروں کی آلائشوں کو اُٹھانے کے ساتھ ساتھ صفائی وستھرائی اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی تواتر کے ساتھ انجا م دیا جائے۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون کے تحت عید الاضحی کے حوالے سے ٹائروں اور وہیکلز کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ ہنگامی پلان پر تندہی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے کہاکہ عید الاضحی کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے بلدیہ کورنگی نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور تمام زونز میں ناکارہ مشنری اور گاڑیوں کو تعمیر و مرمت کرکے درست بنایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ انشااللہ عوامی تعاون کے ذریعے عید الاضحی کے موقع پر ضلع کورنگی کو شہر کا مثالی ضلع بنا ئیں گے۔

SHAH FAISAL PLAN

SHAH FAISAL PLAN