ڈی ایم سیز کی کنٹریکٹ اساتذہ کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہوسکا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی ایم سیز کی کنٹریکٹ اساتذہ کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہوسکا ۔کے ایم سی نے اساتذہ کے بقایاجات کی ادائیگی بھی کی کی ۔بلدیہ کورنگی نے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کیلئے سیکریٹری بلدیات سے رابطہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کی کنٹریکٹ اساتذہ کے کنٹریکٹ 15اپریل 2016ء کو ختم ہوچکے ہیں اور سندھ حکومت تاحال ان کے مستقبل کا فیصلہ نہ کرسکی جس کی وجہ سے ڈی ایم سیز کو احتجاج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تاہم بلدیہ کورنگی کے محکمہ تعلیم کی ایک تنخواہ ادا کردی گئی اور دوسری تنخواہ بھی جاری کی جارہی ہے اور کے ایم سی کی طرف سے محکمہ فنانس سندھ کو غلط اعدادو شمار جاری کرنے سے بھی ڈی ایم سیز کو تنخواہیں جاری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جبکہ سیکریٹری بلدیات نور محمد لغاری نے بھی ڈی ایم سیز کو یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ ماہ آنے والی او زیڈ ٹی میں ڈی ایم سیز کی شکایتوں کو دور کردیا جائیگا۔