زیارت: پی ٹی آئی زیارت کے بانی صدر تیمور خان کاکڑ ، سابق ضلعی آرگنائزر بسم اللہ خان کاکڑ ،سابق صدر دلبر خان کاکڑ ، طارق عزیز سارنگزئی و دیگر رہنماؤں عبدالقادر کاکڑ ، عیسیٰ جان سارنگزئی ، احمد جان ہمدم ، سابق ضلعی صدر آئی بی ایف مذمل احمد ، محمد الدین پانیزئی ، بخت اللہ کاکڑ ،نور محمد پانیزئی ، دوران کاکڑ ، نجم الدین پانیزئی ،صداقت کاکڑ ،ذین اللہ کاکڑ ، ابراہیم کاکڑ ، شاہ رخ خان و دیگر نے نور محمد خان دمڑ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شمولیت نے پی ٹی آئی زیارت میں ایک نیا روح پھونک دی ہے۔
زیارت کو اپنا سیاسی قلعہ سمجھنے والوں کے قلعہ میں نور محمد دمڑ کی شمولیت سے دراڑ پڑنے لگ گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نور محمد دمڑ کی ایمانداری اور وطن دوستی کو مد نظر رکھتے ہو ئے پچھلے عام انتخابات میں بھی ان کی جماعت کا واضح اعلان کیا تھا کیونکہ ان کی وطن پرستی شک و شبہ سے بالاتر ہے ۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی از سر نو تنظیم سازی پر بھی بھر پور توجہ دینگے کیونکہ چند نا عاقبت اندیشوں اور مفاد پرستوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کئی گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے ۔نور محمد دمڑ یقیناً اس حوالے سے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا بہتر استعمال کرکے پارٹی کو ضلع میں منظم اور فعال کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔