ڈنگہ کی خبریں 11.04.2013
Posted on April 12, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
ڈنگہ : موضع ہیرا پور میں سادات خاندان نے رنیاں برادران کی بھر پو ر حمائت کر دِی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) موضع ہیرا پور میں سادات خاندان نے رنیاں برادران کی بھر پو ر حمائت کر دِی ، تفصیلات کے مطابق ہیرا پور کے سید منیر حسین شاہ ، سید عمران ، سید زاہد حسین شاہ ، سید افضل حسین شاہ ، سید نذر حسین شاہ ، سید بہادر علی شاہ نے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی بھر پور حمائت کر دِی حمائتی اکٹھ کا پروگرام باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے شروع کیا گیا ، اِس حمائتی اکٹھ میں سادات خاندان نے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی کامیابی کے لیے خصوصی دُعائوں کیں ، اِس حمائتی اکٹھ میں نمایاں اہم شخصیات میں سید ثقلین حیدر، سید سرور حسین شاہ ، سید مظہر حسین شاہ ، سید ضمیر حسین شاہ ، سید شبیر حسین شاہ ، سید سجاد علی شاہ ، سید فیاض حسین شاہ ، سید تنویر حسین شاہ ، سید شاہد علی ، سید علی باقر شاہ ، سید معظم علی شاہ ، سید نعیم عباس ، سید وقار علی شاہ ، سید ذوالفقار علی شاہ ، سید زین العابدین شاہ ، چوہدری اظہر اقبال ، سید قمر عباس ، چوہدری ساجد علی دُلانوالہ ، چوہدری طاہر عرف بابا ، سید ساجد علی تکیہ ، سید حسن علی ، طاہر راجپوت ٹھٹھہ پوڑ ، سید رضا علی شاہ، چوہدری طارق چوہان ، چوہدری عارف چوہان اِس موقع پر چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا کہ آج میں سادات خاندان کے پاس دُعائوں کے لیے آیا ہوں اور میرے حق میں دُعا کریں اور اِرادہ بھی یہی ہے کہ سیاست کے میدان سے حلقہ کی عوام کی بھر پور خدمت کروں ، مجھے سادات خاندان نے جو آج عزت بخشی ہے میں ہمیشہ آپ کا قرضدار اور دُعائوں کا طلبگار رہوں گا ، اِس موقع پر سادات خاندان نے یقین دِلایا کہ انشاء اللہ ٹھٹھہ پوڑ ، ہیرا پور ، چک پنڈی سے سادات خاندان آپ کو بھاری ووٹوں سے کامیاب کرائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موضع دھکڑانوالی کے معروف زمیندار چوہدری الیاس کسانہ نے چوہدری اعجاز رنیاں اور چوہدری قمر زمان کائرہ کی حمایت کر دی
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) موضع دھکڑانوالی کے معروف زمیندار چوہدری الیاس کسانہ نے اپنی رہائش گاہ شادمان کالونی گجرات میں مشترکہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PP113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں اور پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 106 کے امیدوار چوہدری قمر زمان کائرہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔ اس حمایتی اکٹھ میں چوہدری طاہر زمان کائرہ ، چوہدری اسحاق کسانہ ، چوہدری غلام غوث کسانہ ، غلام مصطفی ، چوہدری محمد عاشق ، میاں خاں ، چوہدری بہادرخاں ، چوہدری حاکم علی کسانہ ، چوہدری سجاد حیدر ، چوہدری اسجد ، اورنگزیب جانی چک ، چوہدری عبدالرحمن ڈوگہ ، چوہدری احسان چیئرمین ڈوگہ ، چوہدری شیراز حیدر ، چوہدری کرامت حسین ، چوہدری محمد اشرف گجرات ، چوہدری سجاد احمد ، شاہین اختر ڈار ، چوہدری ذاکر ، چوہدری مظہر اقبال ببانیاں ، چوہدری عابد انور ٹوپہ ، بھی حمایتی اکٹھ میں موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عوام چوروں لٹیروں اور ڈیروں کی سیاست کرنے والوں کا احتساب کریں ،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) حلقہ پی پی 113 کے نامزد امیدوار چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے گزشتہ روز دھکڑانوالی کے معروف زمیندار چوہدری محمد الیاس کسانہ کی طرف سے اپنی حمایت میں کیے اکٹھ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام چوروں لٹیروں اور ڈیروں کی سیاست کرنے والوں کا احتساب کریں اگر ہمیں موقع ملا تو انصاف آپ کی دہلیز پر ہو گا ۔ لوگوں کے خون پسینے کی کمائی سے ملزاور کوٹھیاں بنانے والے مفاد پرست سیاستدان ہوتے ہیں ۔ ہم لوگوں کے خون پسینے کی کمائی سے ملز اور کوٹھیاں نہیں بنائیں گے عوام کے ووٹ کا درست استعمال کرکے ملک و قوم کی ترقی کی نئی منزلوں تک پہنچائیں گے اور حلقہ پی پی 113 کو ماڈل حلقہ بنائیں گے ۔ آئندہ الیکشن میں کرپٹ سیاستدانوں سے جان چھڑانے اور عوام کو غربت مہنگائی ، لوڈشیڈنگ کے بحرانوں سے نکالنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون اور قیمتی ووٹ کی ضرورت ہے ۔ آپ کے تعاون اور ووٹ کے درست استعمال سے ہی ملک میں حقیقی تبدیلی واقع ہو سکتی ہے ۔ پی پی 113 کے نام نہاد مقامی ایم پی اے نے اپنے سابقہ دور میں کرپشن کے وہ ریکارڈ قائم کیے جن کی مثا ل نہیں ملتی ۔ آئندہ ا لیکشن میں کائرہ برادران سے مل کر الیکشن لڑیں گے اور پی پی 113 اور حلقہ این اے 106 میں شاندار کامیابی حاصل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پاکستان تحریک انصاف ہی وہ حقیقی جماعت ہے جو پاکستان میں تبدیلی لا سکتی ہے،چوہدری پرویز اختر آف سپین
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) تڑیوانوالہ کے معروف زمیندار چوہدری پرویز اختر آف سپین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی وہ حقیقی جماعت ہے جو پاکستان میں تبدیلی لا سکتی ہے ۔ اور بحرانوں سے گھرے ہوئے وطنِ عزیز کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ عمران خان ہی وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جن کا دامن کرپشن سے پاک ہے ۔ شوکت خانم کینسر ہسپتال ، ورچوئل یونیورسٹی کا قیام اور اس کے علاوہ بے شمار فلاحی منصوبے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی عوام کو تحفہ میں دے کر عمران خان نے یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے ملک کے وفادار ہیں اور اپنی پاکستانی قوم کے ساتھ بے پناہ مخلص ہیں ۔ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 106 کے امیدوار میاں افضل حیات کو بھرپور کامیابی دلائیں گے ۔ اور ان کی کامیابی کے لییء تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن تعاون کریں گے ۔ کولیاں خاندان نے ہمیشہ خدمت کی سیاست ہے اور اپنے حلقہ کی عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے ۔ ملک کے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز ہونے کے باوجود میاں محمد افضل حیات کا دامن آج بھی کرپشن سے پاک ہے ۔ اور ایک روپے کی کرپشن کا الزام تک ان کی ذات پر نہیں ہے ۔ حلقہ کے عوام سے لے کر پورے ملک میں کولیاں خاندان اپنی شرافت اور دیانت کی وجہ سے ایک نمایاں مقام رکھتا ہے اور پاکستان تحریک انصاف ایک مقبول عوامی جماعت ہے آئندہ الیکشن میں کولیاں خاندان کی خدمت اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور کی وجہ سے میاں افضل حیات کو حلقہ این اے 106 میں ریکارڈ ساز ووٹوں سے کامیابی حاصل ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موضع مغلی میں چوہدری غلام علی ، چوہدری شہباز علی گروپ نے درینہ رنجش ختم کرتے ہوئے سید مدد علی شاہ کی موجودگی میں ایک شاندار اکٹھ میں اپنی برادری ، دھڑے سمیت سید نورالحسن آف کلیوال سیداں کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ )موضع باشنہ کی اہم سماجی و سیاسی شخصیات چوہدری اظہر مہر باشنہ اور چوہدری شاہد رضا باشنہ کی کاوشوں اور محنت سے سید نورالحسن شاہ کاموضع مغلی میں چوہدری غلام علی ، چوہدری شہباز علی گروپ نے درینہ رنجش ختم کرتے ہوئے سید مدد علی شاہ کی موجودگی میں ایک شاندار اکٹھ میں اپنی برادری ، دھڑے سمیت سید نورالحسن آف کلیوال سیداں کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق موضع مغلی میں چوہدری غلام علی، چوہدری فارض علی ، اور چوہدری رفاقت علی گروپ عرصہ دراز تک سادات خاندان کا قریبی دھڑا رہا اور اپنے علاقے سے سادات خاندا ن کو شاندار ووٹوں سے کامیاب کرواتا رہا ۔ بعدازاں ذاتی اختلافات کی بنا پر چوہدری غلام علی گروپ نے سادات خاندان سے علیحدگی اختیار کر لی ۔ اور عرصہ دراز تک سادات خاندان کی مخالفت میں ووٹ ڈالتے رہے بعدازاں چوہدری اظہر مہر باشنہ اور چوہدری شاہد رضا باشنہ کی کاوشوں سے گزشتہ روز چوہدری غلام علی چوہدری شہباز علی ، چوہدری فارض علی ، چوہدری رفاقت علی نے ایک شاندار حمایتی اکٹھ میں اپنے برادری ، دھڑے ، ساتھیوں ،دوستوں سمیت سید مدد علی شاہ کی موجودگی میں سید نورلحسن شاہ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 106 کا بھرپور اعلانِ حمایت کرتے ہوئے ان کو اپنے علاقہ سے شاندار ووٹوں سے کامیاب کروانے کا اعلان کیا ۔ اس حمایتی اکٹھ میں سید مدد علی شاہ کے ہمراہ چوہدری لیاقت علی ، چوہدری بنارس علی ، چوہدری سفر عباس بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار امیدوار قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال کی حمایت میں موضع بھدر میں ایک عظیم الشان حمایتی اکٹھ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار امیدوار قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال کی حمایت میں موضع بھدر میں ایک عظیم الشان حمایتی اکٹھ ۔ حمایتی اکٹھ کا اہتمام چوہدری عطاء اللہ اور چوہدری ذکاء اللہ نے کیا تھا ۔ اس عظیم الشان حمایتی اکٹھ میں علاقہ کی اہم سماجی و سیاسی شخصیات نے چوہدری جعفر اقبال کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے علاقہ سے ان کی شاندار کامیابی کے لیے بھرپور محنت کرنے کا عزم ظاہر کیا اس عظیم الشان حمایتی اکٹھ میں چوہدری محمد عمران ، حافظ ارسلان احمد ، مشتاق احمد ، چوہدری امان اللہ ، ظفر حفیظ ، ظفر محمود ، عاقل علی ، حافظ زین العابدین ، حافظ افتخار احمد سمیت گردو نواح کے دیہاتوں کی اہم سماجی و سیاسی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے جبکہ موضع جھکڑ میںمعروف سماجی شخصیت حاجی مختار احمد کی طرف سے ایک شاندار حمایتی اکٹھ ۔ حمایتی اکٹھ میں موضع جھکڑ اور گردونواح کے دیہاتوں سے سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی ۔ اور مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال کا بھرپور اعلان حمایت کیا ۔ حمایتی اکٹھ میں حاجی مختیار احمد ، عامر سہیل ، محمد ناصر گجر ، عرفان احمد گجر ، شمریز احمد سمیت اہل علاقہ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: ہم پوری یکسوئی اور پوری توجہ کے ساتھ اپنی الیکشن کمپین چلا رہے ہیں،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے گزشتہ روز موضع بھدر اور موضع جھکڑ میں اپنی حمایت میں کیے گئے الگ الگ اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری یکسوئی اور پوری توجہ کے ساتھ اپنی الیکشن کمپین چلا رہے ہیں ۔ مسلم لیگ کے قائدین کی طرف سے بھرپور اعتماد اور حمایت کی وجہ سے ہمارے حوصلے بلند ہیں اور میاں برادران کی اپنے ملک و قوم سے محبت کی وجہ سے ن لیگ کا گراف بہت بلند ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے قوی امید ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے کرم اور اس کے حبیب ۖکے صدقے بھائیوں ،دوستوں ،ورکروں ، دعائوں اور محنت سے 11 مئی کو اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے ۔ ہم موضع بھدر اور جھکڑ میں اپنی حمایت میں منعقد کیے گئے ۔ اکٹھ میں آنے والے تمام محترم دوستوں اور بھائیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کی اور ہمیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ۔انشاء اللہ آپ بھائیوں کی محنت اور دعائوں سے 11 مئی کو کامیابی حاصل کرکے قائدین کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔ نوجوانوں سے التماس ہے کہ وہ ایک روشن پاکستان اور مثالی معاشرے کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں اور ان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔ اپنے ورکروں اور ساتھیوں سے التماس کرتا ہوں کہ اپنے آپ میں قوت برداشت پیدا کریں اور مخالفین کی طرف سے منفی پراپیگنڈے کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے مشن کی طرف توجہ دیں ۔ لڑائی جھگڑے سے گریز کریں اور کسی بھی صورت میں غیر مہذب گفتگو کرنے سے پرہیز کریں ۔ کیونکہ ہماری تربیت میں یہ چیز شامل نہیں ہے کہ ہم گالی کا جواب گالی سے دیں بلکہ سخت ترین حالات اور تنقید کے باوجود ہمیں صبر و تحمل کے ساتھ دوسروں سے حُسنِ سلوک کا درس دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی قیادت میں سینکڑوںافراد کی نت ہائوس گجرات میں کائرہ برادران سمیت چوہدری برادران سے اہم ملاقات
ڈنگہ (محمد بلال احمدبٹ )سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی ، سابق سینئر وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کی کال پر پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیاں ، ہزاروں افراد کی نت ہائوس گجرات میں کائرہ برادران سمیت ، چوہدری برادران سے ہم ملاقات ، این اے 106 ، پی پی 113 ، پی پی 112 میں مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ ، فیصلہ کے مطابق حلقہ این اے 106 میں پیپلز پارٹی کے چوہدری قمر زمان کائرہ ، پی پی 112 پیپلز پارٹی کے چوہدری تنویر اشرف کائرہ جبکہ حلقہ پی پی 113 میں مسلم لیگ ق کے چوہدری اعجاز احمد رنیاں ، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوار ہونگے، اِس اہم ملاقات کے دوران چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ چوہدری وجاہت حسین ، قمر زمان کائرہ کے ہمراہ تنویر اشرف کائرہ ، چوہدری اعجاز احمد آف رنیاں ، چوہدری یوسف سارو چک سمیت ضلع گجرا ت کے مسلم لیگ ق کے اہم رہنما اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما بھی موجود تھے ، ملاقات کے دوران کائرہ برادران اور چوہدری برادران نے حلقہ این اے 106 اور پی پی 112-113 کے حوالے سے سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور الیکشن کے حوالہ سے لائحہ عمل مرتب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میرے مخالفین نے اپنے دور میں کرپشن اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ کروڑو روپے کے فنڈز سے بننے والی سڑکیں چند ماہ بعد پھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ )مسلم لیگ ق کے راہنما امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے گذشتہ روز ڈیرہ رنیاں پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے مخالفین نے اپنے دور میں کرپشن اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ کروڑو روپے کے فنڈز سے بننے والی سڑکیں چند ماہ بعد پھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی RHCڈنگہ کی بلڈنگ مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے ڈنگہ کھاریاں روڈ کی تعمیر نو کروانے کا دعویٰ کرنے والے کروڑوں روپے سے اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کرتے رہے اور ٹھیکیداروں سے کمیشن وصول کر کے سڑکوں اور گلیوں کی ناقص تعمیر کرواتے رہے ، سرکاری مشینری میں عوام کے خون پسینے کی کمائی سے پٹرول جلتا رہا لیکن وہ مقامی ایم کی خدمت کے لیے مخصوص رہیں ، 60 ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل ڈنگہ کو پولیس ڈنگہ کے صرف 11 اکانسٹیبلوں کے حوالے کیا گیا ، جبکہ اکیلے ایم پی اے کی حفاظت کے لیے دو درجن پولیس اہلکار دِن رات سرکار سے تنخواہیں وصول کر کے ڈیوٹیاں دیتے رہے ، ایس ایچ او ، ٹی ایم او ، سی او ، ہیڈ ماسٹروں ، پٹواریوں سمیت تمام سرکاری افسران کو سرکاری خزانے سے تنخواہیں دِلوا کر ذاتی جلسوں کی رونق بنانا اور اُن کے انتظامات مکمل کروانا کون سی عوامی خدمت تھی ، اِن باتوں کا جواب سابق ایم پی اے کو پی پی 113 کی عوام کو دینا پڑیگا ، پی پی 113 کو ذاتی جاگیر سمجھنے والے سابق ایم پی اے کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے اور آئندہ الیکشن میں کرپشن بھری سیاست کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے گا ، چوہدری برادران ضلع گجرات کی سیاست کا سب سے اہم حصہ ہیں اور اُنہوں نے اپنے دور میں گجرات کو یونیورسٹی کا تحفہ دیکر وہ احسان کیا ہے جو ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کو روشن کر دے گا۔گزشتہ دور میں ضلع گجرات سمیت پنجاب کا جو حشر کیا گیا اس کی ذمہ دار ن لیگ ہے اہلیان حلقہ پی پی 113 کی محبت اور تعاون کا مجھ پر قرض ہے میں حلقہ بھر کے ووٹرز کا ودلی احترام کرتا ہوں اور منتخب ہو کر ان لوگوں کی خدمت کرنا فرض اولین ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : 11 مئی کو ملک سے زرداری مافیا کا خاتمہ ہو جائے گا،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ ( محمدبلال احمدبٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 106 قومی اسمبلی کے امیدوار چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ 11 مئی کو ملک سے زرداری مافیا کا خاتمہ ہو جائے گا ، حلقہ این اے 106 میں نواز شریف اور زرداری کا مقابلہ ہے ، باقی سب سے کوئی جوڑ نہیں ، اپنے ایک بیان میں لیگی امیدوار کا کہنا تھا نواز شریف ، شہباز شریف کے سپاہی کے طور پہ میدان میں اُترے اور انتخابی معرکہ کو جہد سمجھ کر لڑ رہے ہیں ، اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی فرد سے نا ذاتی مخالفت ہے اور نہ ہی کوئی مقابلہ ہے ، اُنہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام بالخصوص لالہ موسیٰ کی محبتوں کا جواب عوامی خدمت سے دینگے، اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اِن پانچ سالوں میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دِیا اور کرپشن کر کے پاکستان کو کھوکھلا کر دِیا ، عوام اب صرف اور صرف میاں نواز شریف اور میاں شہباز کی طرف دیکھ رہے ہیں جو حقیقی سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے عوامی خدمت کر کے تبدیلی کا نعرہ دِیا ہے ، آنے والا وقت بتائے گا قوم کو غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری ، لا قانونیت کے اندھیروں سے نکال کر اُجالوں میں لائیں گے ، ملک سے کرپٹ ، سیاسی مافیا ، بد عنوانی ، لوٹ مار اور موروثی سیاست کے دور کا خاتمہ ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرزا طاہر کے معروف زمینداروں نے چوہدری اعجاز حمد رنیاں کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) مرزا طاہر کے معروف زمیندار چوہدری محمد اشرف ، چوہدری نواز ، چوہدری شعیب گل ، چوہدری حسن گل نے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دِیا ، اِس حمائتی اکٹھ میں چوہدری ولائیت چوہدری قدر داد ، چوہدری اظہر ، چوہدری امتیاز گورسی ، لالہ افضل ، چوہدری رحمت خاں پڈانہ ، حاجی خاں موٹا ، کامران موٹا ، افتخار مہرانہ ، چوہدری سرور گورسی ، میاں خاں ممبر ، چوہدری صفدر ، چوہدری قمر ، چوہدری صابر بوبی ، ماسٹر فاضل ، سائیں اختر سمیت کثیر تعداد نے حمائتی اکٹھ میں شرکت کی اِس موقع پر چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے اپنے خطاب میں کہا انشاء اللہ تعالیٰ میرا تعاون ہمیشہ آپ بھائیوں کے ساتھ ہے اور اِس الیکشن میں آپ میری بھر پور مدد کریں انشاء اللہ تعالیٰ آپ بھائیوں کی دُعائوں سے کامیابی حاصل کر کے سب سے پہلے مرزا طاہر کے عوامی مسائل حل کرنے کی مکمل کوشش کرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کے نواحی گائوں لقمان کے چوہدری جعفر علی نے برادریوں دھڑے سمیت دیگر نے چوہدری اعجاز احمد رنیاںکی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ ( محمد لال احمد بٹ ) ڈنگہ کے نواحی گائوں لقمان کے چوہدری جعفر علی ، چوہدری عابد حسین نمبردار ، چوہدری طالب نے اپنی برادری ، دھڑے سمیت اپنی رہائشگاہ پر چوہدری اخلاق احمد کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں امیدوار صوبائی اسمبلی کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا اور یہ عزم کیا کہ ہم انشاء اللہ تعالیٰ چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی کامیابی میں کوئی کسر باقی نہ رہنے دیں گے ، اِس موقع پر نمایاں اہم شخصیات میں عابد حسین ، طالب حسین ، محمد جعفر ، محمد حسین ، محمد انور ، اشتیاق احمد ، آصف اقبال ، آصف اقبال ، ظفر اقبال ، تصور علی ، محمد اکرم ، غلام ناصر ، نذر حسین ، عاصم ، محمد عرفان ، صغیر احمد ، میاں خاں ، گلزار احمد ، میاں خاں ، رحمت خاں ، محمد صادق ، عزیز میاں ، محمد قاسم ، زاہد اقبال ، مہندی خاں ، محمد زمان ، خادم حسین ، غلام عباس ، محمد مالک ، نور محمد ، فضل حسین ، جمشید احمد ، پرویز احمد ، جاوید اقبال ، سخی محمد ، بہادر خاں ، محمد انور ، بوٹے خاں ، ثلابت خاں ، بشیر احمد ، زاہد اقبال ، اسجد اقبال ، قمر حسین سمیت کثیر تعداد حمائتی اکٹھ میں شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کے معروف گائوں مٹوانوالہ کی معروف شخصیت اصغر کھوکھر و دیگر کا سمیت معززین علاقہ کا عظیم الشان اکٹھ
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) ڈنگہ کے معروف گائوں مٹوانوالہ کی معروف شخصیت اصغر کھوکھر ، حاجی صفدر ، چوہدری بائو صدیق ، محمد احسان گادھی سمیت معززین علاقہ کا عظیم اکٹھ، اِس عظیم اکٹھ میں برادریوں ، دوست احباب کے حمائتی اعلانات، تفصیلات کے مطابق معروف گائوں مٹوانوالہ کی ممتاز شخصیت اصغر کھوکھر ، حاجی صفدر ، چوہدری بائو صدیق ، محمد احسان گادھی نے اپنی برادریوں ، دھڑوں ، دوست احباب سمیت پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاںکی مکمل حمائت کر دِی ، مٹوانوالہ کی برادریوں کو کہنا ہے کہ ہم نے یہ جو پانچ سال گزارے ہیں یہ قیامت کے دِن گزارے ، آئندہ انتخابات میں ن لیگ اور اُس کے حواریوں پر کبھی اعتماد نہیں کرینگے ، اِس عظیم حمائتی اکٹھ کی نمایاں اہم شخصیات میں چوہدری اخلاق احمد رنیاں ، اصغر کھوکھر ، چوہدری بائو صدیق ، حاجی صفدر ، چوہدری فخر زمان ٹھیکریا ، خاور عباس ٹھیکریا ، محمد عنایت ، محمد اجمل ، محمد بشیر نائی ، حاجی خاں ، چوہدری مہندی خاں ، محمد عارف ، محمد اصغر ، محمد شرافت ، طالب حسین نائی ، اللہ دِتہ ، غلام حسین رحمانی ، محمد شریف ، محمد سلیم ، محمد طارق ، محمد وارث ، حاجی عاشق ، رضوان علی ، حاجی محمد اعظم ، محمد احسان گادھی ، قیصر نون سمیت کثیر تعداد حمائتی اکٹھ میں موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موضع بیگہ کے معروف زمیندار چوہدری اشرف مونن برادری اور دھڑے سمیت نے اعجاز رنیاں کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) موضع بیگہ کے معروف زمیندار چوہدری اشرف مونن ، چوہدری قدرداد ، محمد افضل ، اللہ دِتہ مہرانہ ، اصغر لدھا ، اعجاز بیگہ ، محمد اعظم نے پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی دھڑے برادریوں سمیت حمائت کا اعلان کر دِیا ، اس موقع پر اللہ دِتہ مہرانہ ، خاور حسین ، محمد بشیر ، علی نشابر گجر ، فرید حسین گجر ، ندیم احمد ، عمر فاروق ، قمر شہزاد ، چوہدری اسجد ، چوہدری اعجاز بیگہ ، محمد عاشق ، اظہر احمد ، محمد اصغر ، اشرف ٹھٹھہ پوڑ ، محمد فرید گجر ٹھٹھہ پوڑ ، فیصل گجر ، خاور مہر ، کفایت ٹھٹھہ پوڑ ، فاضل مونن ، محسن گجر ٹھٹھہ پوڑ ، فلک شیر بھٹی ، ثناء اللہ گجر ، حاجی غلام حیدر ، احسن مالک ، محمد انور ، فیضان ، عمر فاروق لدھا آف بیگہ سمیت کثیر تعداد حمائتی اکٹھ میں شریک تھی ، اِس موقع پر مہمانِ خصوصی چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا کہ چوہدری اشرف سمیت تمام بھائیوں کو تہہ دِل سے ممنون و مشکور ہوں کہ جنہوں نے میری حمائت کر کے میرا مان بڑھایا ، انشاء اللہ میرے دروازے آپ بھائیوں کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں ، آپ میرے ہر دُکھ و سکھ کے ساتھی ہیں ، میرا اور آپ کا رشتہ عزت کا رشتہ ہے ، پاکستان مسلم لیگ ق وہ واحد جماعت ہے جو اِس وقت ملک پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہیں ، اُنہوں نے کہا کہ چوہدری برادران نے پاکستان میں بہت میگا پراجیکٹس مکمل کروائے ہیں جو کسی اور حکومت
میں ممکن نہیں ہوئے ، انشاء اللہ آپ چوہدری برادران اور مسلم لیگ ق کو مضبوط بنا کر سائیکل پر مہر یں لگا کر ہمیں کامیاب بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ڈاکٹر میاں واجد حسین ڈیوٹی سے واپس ڈنگہ آتے ہوئے گجرات ڈنگہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں ڈرائیور سمیت شدید زخمی،سی ایم ایچ کھاریاں منتقل
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، ممتاز معالج ،ایم ڈی الفیضان ہسپتال ڈاکٹر میاں واجد حسین ڈیوٹی سے واپس ڈنگہ آتے ہوئے گجرات ڈنگہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں ڈرائیور سمیت شدید زخمی ۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ کھاریاں ریفر کر دیا گیا ۔ جہاں پر اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گجرات ڈاکٹر میاں واجد حسین گزشتہ روز گجرات سے ڈیوٹی کے بعد ڈنگہ واپس آرہے تھے کہ ڈنگہ گجرات روڈ پر مٹوانوالہ کے قریب ان کی گاڑی پلی سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے ڈاکٹر میاں واجد حسین اور ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے ۔ تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : مسلم لیگ ق اقتدار میں آکر ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کرے گی،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )امیدور حلقہ پی پی 113 راہنما مسلم لیگ ق چوہدری اعجاز احمد رنیاں نیحمائتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ق اقتدار میں آکر ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کرے گی ، انہوں نے کہا سابق ایم پی اے نے اگر ہمارے ساتھیوں کے ساتھ کوئی زیادتی کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے ، ہمارا مقابلہ صرف سابق ایم پی اے سے ہے ، باقی تمام سیاستدان میرے بھائی ہیں ، اُنہوں نے کہا سابق ایم پی اے جو عوام کے ساتھ ظلم و ستم کیا ہے آج نورجمال میں ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر یہ واضح کہہ رہا ہے کہ سابق ایم پی اے سے غیور عوام کو کتنی نفرت ہے ، میں قاضی عبد الحفیظ محمدی سیفی کا بے حد مشکور ہوں کہ اُنہوں نے اِس کڑے وقت میں میری بھر پور حمائت کی ، اُنہوں نے کہا ہمیں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ ہے ، سابق ایم پی اے میاں طارق محمود کی جعلی ڈگری تھی جب سیاست کا میدان لگے گا تو اُس کی سیاسی موت خود بخود ہو جائیگی ، حلقہ کی عوام سابق ایم پی اے کی نیچر کو عوام بخوبی جانتے ہیں کہ اُس نے ہر موقع پر ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیا ، سابق ایم پی اے آج کان کھول کر سُن لے کہ اُس نے بہت پروگراموں میں کہاکہ میں کلاشنکوف کلچر ختم کرونگا ، جبکہ کل ہی اِنہوں نے نورجمال میں اکٹھ کیا اُن کے ہمراہ کثیر تعداد میں افراد اسلحہ سمیت اُس کی حفاظت کے لیے ساتھ تھے ، وفا اُن کے خون میں نہیں ہے ، میرے خلاف اُس نے 16 مقدمے درج کروائے مگر میں نے اُن کا مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، اگر اُس نے لڑائی جھگڑا کرنا ہے تو میدان کھلا ہے ، میری زندگی کھلی کتاب ہے میں نے آج تک سابق ایم پی اے کے علاوہ تمام سیاستدانوں کے بارے کچھ نہیں کہا ، اگر کسی میں کسی جگہ غلط ہوں تو مجھے آگاہ کریں ، فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے انشاء اللہ حلقہ پی پی 113 سے بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کر کے حلقہ کے عوام کے مسائل بخوبی حل کرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : نواحی گائوں نور جمال میںچوہدری اعجاز احمد رنیاں اور چوہدری نصر اقبال آف سکھ چیناں کی حمایت میں عظیم الشان اکٹھ کا اہتمام،اکٹھ کا اہتمام نور جمال کی قاضی برادری نے کیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)نواحی گائوں نور جمال میں ممتاز سماجی شخصیت قاضی عبد الحفیظ محمدی سیفی ، قاضی عبد القدیر ، ڈاکٹر منور حسین ، قاضی شیر عالم کی طرف سے حلقہ پی پی 113 میں مسلم لیگ ق کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں اور حلقہ این اے 106 آزاد امیدوار چوہدری نصر اقبال سکھ چیناں کی حمائت میں ایک عظیم الشان اکٹھ کا اہتمام کیا گیا ، حمائتی اکٹھ میں دونوں لیڈران کی آمد کے موقع پر قاضی برادران اور علاقہ کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے اُن کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ، حمائتی اکٹھ میں گرد و نواح کے دیہاتوں سے نمایاں اہم شخصیات میں چوہدری الیاس کھوڑی عالم ، چوہدری امتیاز گجر نو ر جمال ، ماسٹر رفاقت امرہ کلاں ، چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ ، عدنان منور گجر ، قاضی محمد ابراہیم ، میاں مختار احمد ، چوہدری منور گجر ، چوہدری احمد خاں مہنہ ، میاں محمد قمر ، میاں ناصر رفیق ، میاں اشتیاق احمد ، میاں نذر حسین ، میاں مہدی خاں ، میاں افضل حیات ، میاں ذوالفقار ، میاں علی ، قاضی احسن ، چوہدری قاسم مہر ، چوہدری اسلم مہر ، میاں رفاقت ، قاضی فیصل ، میاں اسد خلیل ، قاضی وقاص ، میاں ابرار احمد ، میاں وقار احمد ، میاں نوید احمد ، میاں علی حسن ، میاں شمریز اقبال ، میاں جاوید اقبال ، قاضی منور حسین ، ڈاکٹر دلاور حسین ، ڈاکٹر ناظم حسین ، ریاض انجم سوگا سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سابق حکمرانوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ والوں نے پانچ سالوں میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا،قاضی عبدالحفیظ محمدی سیفی
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ )نواحی گائوں نور جمال کے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ستائے ہوئے قاضی عبد الحفیظ محمدی سیفی نے آزاد امیدوار حلقہ این اے 106 چوہدری نصر اقبال اور پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی حمائت میں اکٹھ کے موقع پر قاضی عبد الحفیظ محمدی سیفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ والوں نے پانچ سالوں میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا ، سیاست دان خدمت کی بجائے لوٹ کھسوٹ میں مصروفِ عمل رہے ، اپنے اقتدار کے آخری دِن بھی پیپلز پارٹی کے کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کے غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی سے جمع کیے گئے قومی خزانے 466 ارب روپے اپنی کرپشن کے لیے نکلوائے اور اپنے اقتدار ختم ہونے کے بعد عوام کے کمائی کے فرنیچرز اور دیگر ساز و سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے ، ہمارے منتخب کردہ حلقہ این اے 106 کے پیپلز پارٹی کے نمائندے اور پی پی 113 کے نمائندہ نے اقتدار کے ایوانوں میں جاتے ہی فرعونیت پر اُتر آئے اور حلقہ کے عوام کو اپنی رعایا جب کہ حلقہ کے فنڈز اور سرکاری مشینری سمیت تمام وسائل کو اپنی ذاتی جاگیر بنا لیا ، پی پی 113 اور 106 کے منتخب نمائندگان نے ہمارے علاقہ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا اور صرف وعدوں سے بہلاتے رہے ، نکاسی آب سمیت تمام مسائل جوں کے توں رہے جبکہ اُن کی جائیداوں اور اثاثوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ، ترقیاتی منصوبوں کے نام پر بے پناہ کرپشن کی گئی ، اپنے حواریوں کو عوام پر ظلم و ستم کی کھلی چھوٹ دیدی گئی جبکہ سرکاری افسران کو اپنے در پر حاضری دینے کی صورت میں کرپشن اور عوام پر ظلم و ستم کی اجازت فراہم کر دِی گئی ، عوامی وسائل سے تنخواہیں وصول کرنے والے سرکاری ملازمین اِن کے ذاتی ملازمین کا کردار ادا کرتے رہے ، آئندہ انتخابات اِن فرعون صفت سیاستدانوں کی کرپٹ سیاست کو خاک میں ملا دیں گے اور حقیقی نمائندگان چوہدری نصر اقبال اور چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو اپنے علاقہ کھوڑی عالم اور نور جمال سمیت گرد و نواح کے دیہاتوں سے تاریخ ساز کامیابی دِلائیں گے 11 مئی کو حق و باطل کے اِس معرکہ میں اِن نام نہاد عوامی نمائندگان کو چھٹی کا دودھ یاد دِلا کر اِن کی کرپٹ سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عوام کے چولہے بجھا کر اپنی جیبیں بھرنے والوں کے عبرتناک انجام کا وقت آن پہنچا ،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )مسلم لیگ ن کے رہنما ، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 106 چوہدری جعفر اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کے چولہے بجھا کر اپنی جیبیں بھرنے والوں کے عبرتناک انجام کا وقت آن پہنچا ، مسلم لیگ ن کا شیر قوم کے لئے ترقی و روشنی لے کر آئے گا ،انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری پاکستانی عوام کو بکائو مال سمجھتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ وہ لوٹ مار کے پیسے سے عوام کو خرید لیں گے لیکن مسلم لیگ ن کا یقین ہے کہ عوام سیاسی مداریوں کی چالوں سے بخوبی واقف ہیں اور روزگار ، ترقی و خوشحالی چھین کر قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے والو ںسے الیکشن کے دن پورا پورا حساب لیں گے ، 11 مئی کو قوم کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں بھی ملک کا مستقبل بچانے کی خاطر پولنگ سٹیشنوں پر جائی اور نواز شریف کو اپنے ووٹ کی طاقت سے بھاری اکثریت دلا کر پاکستان کی تقدیر بدل ڈالیں ۔ اگر قوم نے آج بھی درست فیصلہ نہ کیا تو پچھتاوے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک اناڑی جس نے کبھی کوئی یونین کونسل بھی نہیں چلائی ملک چلانے کے بلند و بانگ اور کھوکھلے دعوے کر رہا ہے ۔ پاکستانی قوم ملک کا مستقبل اسکے ناتجربہ کار اور غیر محفوظ ہاتھو ں میں کسی صورت بھی نہیں دے سکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : آزاد امیدوار حلقہ این اے106چوہدری نصر اقبال نے انتخابی مہم تیز کرتے ہوئے اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیزکر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) آزاد امیدوار حلقہ این اے 106 چوہدری نصر اقبال نے گذشتہ روز نورجمال میں ممتاز سماجی شخصیت قاضی عبد الحفیظ محمدی سیفی ، قاضی عبد القدیر ، ڈاکٹر منور حسین ، قاضی شیر عالم کی طرف سے منعقدہ اپنے حمائتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈنگہ اور گردونواح میں رابطہ عوام کے سلسلے میں حلقہ سے اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے ، گزشتہ روز تاجر برادری کی طرف سے پرجوش استقبال کیا گیا اوربھرپور انداز میں مہم چلانے کی یقین دہائی کروائی گئی ، اس موقع پر چوہدری نصر اقبال نے کہا کہ عوام کا خون پینے والے چہرے بدل کر دھوکا نہیں دے سکتے ۔ کئی دہائیوں سے برسراقتدار رہنے والی جماعتوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ ہیں دیا ۔ الحمدللہ اللہ تعالیٰ نے الیکشن کاغذات کی منظوری آسانی فرمائی اب انتخابی مہم کے سلسلہ میں امن و خوشحالی کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کا درست استعمال مذہبی اور قومی فریضہ ہے عوام تبدیلی کا تہیہ کر لیں اگر عوام نے موقع دیا تو بحرانوں سے نکال کر دم لیں گے اور ان کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موضع چھماں حلقہ پی پی 113 چوہدری انار خاںنے اعجاز رنیاں کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) موضع چھماں حلقہ پی پی 113 چوہدری انار خاں نے چوہدری وقاص کریم ڈھل بنگش کی وساطت سے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دِیا ، اس موقع پر نمایاں اہم شخصیات میں چوہدری اخلاق احمد رنیاں ، چوہدری انار خاں ، چوہدری وقاص کریم ، چوہدری عادل حسین مہر ، چوہدری محمد عارف ، عبد العزیز ، چوہدری حاکم علی ، محمد اسلم ، غلام غوث ، ظہیر عباس ، طارق سلیم ، غلام غوث ، محمد فاضل ، ریاست علی ٹوپہ ، بشیر احمد ، چوہدری محمد افضل ، چوہدری محمد اشرف ، بشیر احمد ، منشی رحمت خاں ، چوہدری فیصل اقبال ، چوہدری مظہر اقبال ، چوہدری سرفراز احمد ، چوہدری ولایت خاں ، چوہدری فیاض احمد ، چوہدری وارث علی ، محمد نواز ، چوہدری محمد اجمل سمیت کثیر تعداد نے بھر پور حمائت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :مرکز ڈنگہ میں جماعت پنجم کے طلباء اور طالبات کو کتب نہ ملنے سے والدین میں شدید پریشانی کی لہر دوڑ گئی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) مرکز ڈنگہ میں جماعت پنجم کے طلباء اور طالبات کو کتب نہ ملنے سے والدین میں شدید پریشانی کی لہر دوڑ گئی ۔ ان کے مطابق اتنے زیادہ دن گزر چکے ہیں اس کے باوجود تعلیمی ضیاع ہو رہا ہے ۔ اور یہ کتب مارکیٹ سے بھی نایاب ہیں ۔ اس لئے افسران فی الفور نوٹس لے کر کتب مہیا کروائیں تا کہ بچے تعلیم بہتری سے حاصل کر سکیں اور والدین بھی ذہنی سکون لے سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 113کے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود کی حمایت میں موضع نونانوالی میں بہت بڑا اکٹھ کیا گیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 113کے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود کی حمایت میں موضع نونانوالی میں بہت بڑا اکٹھ کیا گیا ۔ جس میں مشترکہ طور پر محمد اقبال سابق چیئرمین ‘ حاجی محمد زمان ‘ چوہدری رزاق احمد ‘ مرزا محمد صدیق ‘ حاجی ولایت طاہر ‘ حاجی نادر پٹواری ‘ ڈاکٹر عارف ‘ ڈاکٹر غلام شبیر ‘ میاں غلام محمد ‘ چوہدری مہندی نمبردار ‘ چوہدری فیروز ‘ ڈاکٹر منور شاہ ‘ چوہدری محمد اشرف طاہر ‘ چوہدری بشیر کولی ‘ منظور شاہ اور قاری محمد افضل نے حمایت کا اعلان کیا اور میاں طارق محمود کی مہم چلانے اور انہیں کامیاب کرنے کا عزم کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : مسلم لیگ ن عوام کی خدمت ان کی دہلیز پر کرنا چاہتی ہے،میاں طارق محمود
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 113کے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود نے موضع نونانوالی میں حمایتی اکٹھ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت ان کی دہلیز پر کرنا چاہتی ہے اور کر رہی ہے ۔ مرکز میں صوبہ میں حکومت بنتے ہی گیس اور بجلی کے کاموں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر کے پہلے سال میں یہ بڑا مسئلہ حل کریں گے ۔ نونانوالی کی عوام غیور اور بہادر ہے ۔ ہمیشہ میری مدد کی میرا مان بڑھایا اور مجھے سپورٹ کیا اور آج پھر میری سپورٹ کا اعلان کر دیا ۔ مجھے ہمیشہ کے لئے خرید لیا ہے ۔ اگر کوئی بدمعاش ‘ غنڈہ ‘ بندوق کے زور پر کسی آقا کو خوش کرنے کی کوشش کرے گا عوام پرظلم کرے گا قبضہ کرے گا تو میاں طارق محمود کمزور نہیں پورے زور اور طاقت سے اس کا راستہ روکے گا اور اسے کیفر کردار تک پہنچائے گا ۔ عوام کی خدمت آخری سانس تک کروں گا ۔ خدا کے فضل سے میری حمایتوں پر حمایتیں کر کے حلقہ پی پی 113کی عوام مخالفین کی شکست کا بگل بجا کی ہے ۔ 11مئی کو تو ضمنی اعلان ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں آئے ہیں،رائو ساجد جہانگیر امیدوار حلقہ پی پی113
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی امیدوار حلقہ پی پی 113راؤ ساجد جہانگیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں آئے ہیں ۔ جس طرح قمر زمان کائرہ نے حلقہ کی خدمت کی ان کے شانہ بشانہ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جن کے آپس میں اختلافات ختم نہیں ہوتے وہ قمر زمان کائرہ کا کیا مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنا ورک بھرپور طریقہ سے جاری رکھے ہوئے ہیں عوام کی طرف سے امید سے بڑھ کر حوصلہ افزائی مل رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اپنی یونین کونسل سے 150ووٹ حاصل کرنے والے کس منہ سے سید نورالحسن شاہ کو کامیاب کروانے کی باتیں کرتے ہیں ،ثاقب بھٹی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) نوجوان مسلم لیگی راہنما ثاقب بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنی یونین کونسل سے 150ووٹ حاصل کرنے والے کس منہ سے سید نورالحسن شاہ کو کامیاب کروانے کی باتیں کرتے ہیں ۔ خود ساختہ لیگی اگر تہذیب کے دائرہ میں رہیں تو بہتر ہے ورنہ ہر ایک کی زبان پھر اس کی مرضی کے مطابق ہی چلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو کونلسر کے الیکشن کبھی جیت نہیں سکے وہ سیدنورالحسن شاہ کو NA106سے جتوانے کی باتیں کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اپنے محبوب لیڈر چوہدری جعفر اقبال کی کامیابی کے لئے بھرپور ورک کر رہے ہیں،چوہدری وقاص
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ ) نوجوان سیاسی راہنما چوہدری وقاص نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے محبوب لیڈر چوہدری جعفر اقبال کی کامیابی کے لئے بھرپور ورک کر رہے ہیں ۔ انشاء اللہ جیت ہماری ہی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری جعفر اقبال پر قائدین کا اعتماد ہونا اور این اے 106سے ٹکٹ دینا ہی چوہدری جعفر اقبال کے لئے بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کرپٹ اور لٹیرے سیاستدانوں سے تنگ آ چکی ہے اور اس وقت امید کی صرف ایک کرن مسلم لیگ ن ہے ۔ جسے عوام ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں لیکن کسی کے خلاف گندی زبان استعمال کرنا ہمارا شیوہ نہیں،چوہدری آفتاب احمد
ڈنگہ ( محمد بلال احمدبٹ ) اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں لیکن کسی کے خلاف گندی زبان استعمال کرنا ہمارا شیوہ نہیں ۔ سادات خاندان کا ہر فرد سچائی کا پیکر ہے اور اپنے ساتھیوں کو بھی سچ بولنے کی تلقین کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی راہنما اور سابق کونسلر چوہدری آفتاب احمد نے گزشتہ روز مقامی اخبارات میں سادات خاندان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے کچھ نام نہاد لیگیوں کے بیان کے رد عمل میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 106اور خصوصاً ڈنگہ کے غیور عوام گزشتہ الیکشن سے بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ جھوٹ کا پلندہ اور منافق کون ہے ۔ ہم ایسی گندی زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف قطعاً غلیظ زبان استعمال نہیں کریں گے ۔ کیونکہ ہمارا یہ شیوہ نہیں ۔ صبر و تحمل کو فروغ دینا چاہتے ہیں ہم الیکشن کا ماحول پر امن اور شہر کا ماحول پر سکون رکھنا چاہتے ہیں ۔ 11مئی کو معلوم ہو جائے گا کہ کون کتنے پانی میں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ راجہ زاہد تبدیل ‘ عامر شاہین گوندل کی تعیناتی کا امکان
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ راجہ زاہد تبدیل ‘ عامر شاہین گوندل کی تعیناتی کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات کے تحت ضلع بھر میں ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے گئے ۔ ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ راجہ زاہد کو تبدیل کر کے منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ عامر شاہین گوندل کی تعیناتی کے امکانات ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حلقہ پی پی 113سے پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ کو نہ ملا تو کاروان فرحان نظام مصطفی ۖ یوتھ فورس تحریک انصاف کی حمایت نہیں کرے گی ،چوہدری عاصم اکر مہر آف سیکریالی
ڈنگہ((محمدب لل احمد بٹ)حلقہ پی پی 113سے پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ کو نہ ملا تو کاروان فرحان نظام مصطفی ۖ یوتھ فورس تحریک انصاف کی حمایت نہیں کرے گی ۔ پی پی 113میں کاروان فرحان کا کافی ووٹ بینک ہے اگر چوہدری شرافت حسین کو ٹکٹ نہ دیا گیا تو پی ٹی آئی کو کاروان فرحان کا ایک بھی ووٹ نہیں ملے گا ۔ ان خیالات کا اظہار کاروان فرحان کے وائس چیئرمین چوہدری عاصم اکرم مہر آف سیکریالی نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شرافت حسین کو ٹکٹ نہ ملا تو یہ بے انصافی ہو گی اور اس کے خلاف کاروان فرحان آواز بلند کرے گا ۔ چوہدری شرافت حسین عوام کے دلوں کی آواز ہیں ۔ ان کی کامیابی کے لئے تن ‘ من ‘ دھن بھی قربان کرنا پڑا تو کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہمارے نزدیک سیاست کا مفہوم حکومت و دانائی سے عوامی مسائل حل کرنا ہے،سید نور الحسن شاہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ہمارے نزدیک سیاست کا مفہوم حکومت و دانائی سے عوامی مسائل حل کرنا ہے ۔ ہم نے ہمیشہ اسی مفہوم کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی ہے ۔ اج تک کا ہمارا سیاسی ورک اسی بنیاد پر رہا ہے اور آئندہ بھی اسی رستہ پر گامزن رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار سید نورالحسن شاہ کلیوال سیداں امیدوار حلقہ این اے 106نے اپنی گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام اس بات کے شاہد ہیں کہ ہم نے ہمیشہ مظلوم کی داد رسی کی ہے ۔ عوامی فلاح کو عبادت کا درجہ دیا ہے ۔ اسی مقصد کی خاطر میدان سیاست میں آئے ہیں ۔ اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اپنے اس منشور سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور حلقہ کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موضع ٹوپہ عثمان کی معروف تعلیمی درسگاہ علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن جماعت پنجم اور ہشتم کا نتیجہ 100فیصد رہا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) موضع ٹوپہ عثمان کی معروف تعلیمی درسگاہ علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن جماعت پنجم اور ہشتم کا نتیجہ 100فیصد رہا ۔ پنجم میں اذکاذ نور نے 393’ سائرہ بی بی 278اور ایمان ساجد نے 341نمبر حاصل کر کے اول ‘ دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ ہشتم میں صباء نور نے 541’ اقراء ارشد نے 486اور قرة العین نے 482نمبر حاصل کر کے بالترتیب اول ‘ دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کی ۔ شاندار رزلٹ پر تعلیمی و سماجی حلقوں نے معززین علاقہ اور والدین نے ڈائریکٹر ادارہ محمد امین کو مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی منشور حقیقی معنوں میں عوامی امنگوں کا ترجمان ہے،بابر حسین اعوان
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی منشور حقیقی معنوں میں عوامی امنگوں کا ترجمان ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سٹی ڈنگہ بابر حسین اعوان نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی منشور قائد اعظم کے ویژن اور علامہ اقبال کے خواب کی عملی تعبیر ہے ۔ انصاف ہماری بنیادی ترجیح ہو گا ۔ عوام کو با اختیار بنایا جائے گا ۔ لوڈشیڈنگ ‘ دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ۔ اقدار میں آ کر قوم کو پیسہ بچائیں گے اور سادگی اپنائیں گے ۔ امیر غریب کا فرق ختم کر دیا جائے گا ۔ بلدیاتی انتخابات 90دن میں کروائیں گے ۔ وزارتوں کی تعداد 65سے کم کر کے 18کر دیں گے ۔ باریاں لینے والوں نے ایک ادارہ بھی ٹھیک نہیں چھوڑا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : نوجوان شخصیت چوہدری ساجد خاں آف ساہدڑیاں نے اپنے ساتھیوں سمیت پی پی 113سے ق لیگ کے امیدوار چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے
ڈنگہ ((محمد بلال احمد بٹ) نوجوان شخصیت چوہدری ساجد خاں آف ساہدڑیاں نے اپنے ساتھیوں سمیت پی پی 113سے ق لیگ کے امیدوار چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد جلسہ کیا جائے گا جس میں چوہدری اعجاز احمد رنیاں کے سامنے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔ انشاء اللہ چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو اپنے علاقے میں بھرپور اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔