ڈنگہ کی خبریں 12.04.2013
Posted on April 13, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
ڈنگہ : محکمہ پولیس میں ایک بار پھر تبادلوں کا بونچال ، چند روز قبل تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ ایک بار پھر تبدیل
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) محکمہ پولیس میں ایک بار پھر تبادلوں کا بونچال ، چند روز قبل تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ ایک بار پھر تبدیل راجہ زاہد حسین کو ایس ایچ او تھانہ پھالیہ جبکہ عامر شاہین گوندل کو ایس ایچ تھانہ ڈنگہ تعینات کر دِیا گیا جبکہ محرر تھانہ صدر ڈنگہ انتصار حسین کو لالہ موسیٰ صدر جبکہ گجرات صدر سے شیر حمید کو تھانہ صدر ڈنگہ محرر تعینات کر دِیا گیا ، سٹی چوکی ڈنگہ کے محرر ریاض احمد کو تبدیل کر کے جلالپور جٹاں جبکہ تھانہ صدر ککرالی سے بابر محمود کو محرر چوکی ڈنگہ تعینات کر دِیا گیا ، ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ عامر شاہین گوندل ، محرر تھانہ ڈنگہ شیر حمید سمیت تبدیل ہونے والے تمام پولیس اہلکاروں نے اپنے چارج سنبھال کر فوری طور پر کام شروع کر دِیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حلقہ پی پی 113 موضع سادھوکی چوہدری امجد حسین نے چوہدری عامر وڑائچ کی وساطت سے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمدرنیاں کی بھرپور حمائت کردی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ پی پی 113 موضع سادھوکی چوہدری امجد حسین نے چوہدری عامر وڑائچ کی وساطت سے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمدرنیاں کی بھرپور حمائت کردی۔اس حمائتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اعجا زاحمد رنیاں نے کہا کہ انشاء اللہ حلقہ بھر میں ہماری پوزیشن بہت واضح اور مضبوط ہے ہمارا مقابلہ سابق ایم پی اے سے ہے وہ اب کی بار بھول جائے کہ عوام اسکا ساتھ دے گی۔حلقہ کی عوام نے سابق ایم پی اے کے رویے کے خلاف جو نفرت کا اظہارکیا ہے وہ اس کی سیاسی موت ہوگی،انہوں نے کہا کہ میں تمام بزرگو ں بھائیوں اور دوستو ں کا بے حد مشکور ہوں کہ جنہوں نے جوق در جوق میری کامیابی کیلئے حلقہ بھر میں انتخابی اکٹھ کررہے ہیں،اور اپنے بے شمار پیار ،دعائیں اور کوششوں سے ق لیگ کا ووٹ بینک مضبوط کررہے ہیں۔اس موقع پر سابق نائب ناظم میاں عابد حسین ،چوہدری جاوید بہادر،چوہدری عابد انور ٹوپہ نے بھی خطاب کیا۔اس حمائتی اکٹھ میں امتیا زا حمد ،محمد اکرام رانجھا،ناصر چڈھڑ،ظفر اقبال رانجھا،محمد اعظم رانجھا،ملک اورنگذیب،سید صادق حسین شاہ،علی شاہ رانجھا،سفیان رانجھا ،راشد رانجھا،ارشاد رانجھا،اعجاز رانجھا،حاجی محمد افضال ،چوہدری ذکاء اللہ،مختار چڈھڑ،چوہدری خالد نمبردارسمیت سینکڑوں افراد شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موضع کالو ساہی کے دوگروپوں میں چوہدری مدثر،حاجی محمد صالح،چوہدری شفیع ساہی،چوہدری خالد تارڑ نے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمدرنیاں کی دوکارنر میٹنگ میں بھر پور حمائت کردی
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)موضع کالو ساہی کے دوگروپوں میں چوہدری مدثر،حاجی محمد صالح،چوہدری شفیع ساہی،چوہدری خالد تارڑ نے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمدرنیاں کی دوکارنر میٹنگ میں بھر پور حمائت کردی۔اس موقع پر چوہدری خالد محمود،چوہدری انور،چوہدری شریف ،حاجی غلام عباس،ظفر لمبڑ،چوہدری شمریز احمد ،قیصر محمود،نصر لمبڑ ،صدام حسین ،نوخیز احمد،محمد شریف،محمداشرف،بشیر ،ساجد ،غلام علی ،چوہدری مدثر الٰہی،قیصر محمود ،ساجد محمود ،ارشد،حاجی صالح محمد ،سعی محمد ،شریف کھوکھر ،بشیر احمد،بشارت علی،نصیر احمد،شیعب احمد،طارق محمود ،زبیع اللہ،سمیع اللہ،انصر محمود ،الماس گوشی،محمدارشد،چوہدری زاہد ،چوہدری مظہر اقبال ساہی ،چوہدری جاوید ،چوہدری مشتاق احمد،چوہدری ظفر ،چوہدری شان علی،چوہدری محمد خاں سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا کہ کالو ساہی میں دو متحرک گروپوں نے میر ی جو حمائت کی ہے وہ قابل تعریف ہے ۔میں چوہدری شفیع ساہی ،چوہدری مدثر ،حاجی محمد صالح،چوہدری خالد تارڑ،کا بے حد مشکور ہوں کہ جنہوں نے باہمی اتفاق سے علیحدہ علیحدہ اکٹھ کیے ۔مجھے آج خوشی ہورہی ہے کہ کالو ساہی سمیت یونین کونسل باگڑیانوالہ سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور سابق ایم پی اے کو پولنگ ایجنٹ بھی نہیں ملے گے۔11 مئی انشاء اللہ ہماری کامیابی کا دن ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موضع فتہ لماں کی دو الگ الگ اہم کارنر میٹنگ میں حاجی چوہدری محمد رزاق اجمیر
ڈنگہ : موضع فتہ لماں کی دو الگ الگ اہم کارنر میٹنگ میں حاجی چوہدری محمد رزاق اجمیر ،حاجی محمد اکرم وڑائچ ،چوہدری ظفر اقبال،میاں ریاض ،محمد مشتاق کمہارنے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی سینکڑوں افراد کی موجودگی میں بھر پور حمائت کے اعلانات کردیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موضع فتہ لماں کی دو الگ الگ اہم کارنر میٹنگ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)موضع فتہ لماں کی دو الگ الگ اہم کارنر میٹنگ میں حاجی چوہدری محمد رزاق اجمیر ،حاجی محمد اکرم وڑائچ ،چوہدری ظفر اقبال،میاں ریاض ،محمد مشتاق کمہارنے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی سینکڑوں افراد کی موجودگی میں بھر پور حمائت کے اعلانات کردیئے۔ ان کارنر میٹنگوں میں حاجی محمد صادق ،حاجی محمد افضل ،چوہدری اعجاز احمد ،چوہدری اعجاز احمد،چوہدری زمان،چوہدری ارشد ،ظفر اقبال،چوہدری عبدالروف،عثمان خرم،مبشر،بشارت ،ملک افضال احمد،ملک عمران خاور ،ملک طالب حسین،ملک نذیر احمد،ملک رضا خان ،ملک اکبر احمد،ملک خالد حسین،ملک رفاقت ،ملک رحمت ،ملک اسلم،میاں منظور احمد ،میاں محمد عارف ،ماسٹر نذیر احمد،ماسٹر خالد حسین،محمد شریف ،محمد نوید ،منظور حسین،لطیف،محمدشفیع،محمد رفیق ،محمد صدیق ،محمد اصغر ،محمد اشرف،منیر احمد ،تاج دین،سعی محمد ،مرزا محمد عارف ،محمد الیاس،سیف اللہ حجام،محمد اشرف ،محمد رشید،شان علی وڑائچ ،سعی محمد وڑائچ ،محمد بہادر وڑائچ،خالد حسین گھمن ،محمد رزاق گھمن سمیت کثیر افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موضع حلقہ پی پی 113 تکیہ مردان شاہ کے سادات خاندان نے رنیاں بردارن کی بھرپور حمائت کی
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)موضع حلقہ پی پی 113 تکیہ مردان شاہ کے سادات خاندان نے رنیاں بردارن کی بھرپور حمائت کی۔تفصیلات کے مطابق سید پھل شاہ ،سید صفدر حسین شاہ،سید منور شاہ،سید خاور حسین شاہ نے اپنی سادات فیملی سمیت چوہدری عامر وڑائچ کی وساطت سے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PP113 چوہدری اعجازا حمدرنیا ں کی بھرپور حمائت کی اس حمائتی اکٹھ میں سید عمران عرف مانی شاہ،سید شہباز شاہ،سید مہدی شاہ،سید واصف علی شاہ،سید خرم شاہ،سید صنم شاہ،سید اصغر علی شاہ،سید دلدار شاہ ،سید طاہر شاہ،محمدبشارت مونن چک پنڈی ،خرم مہر ،محمد رفیق چوہان ،محمد ابرار،محمد نویذ ساروچک،سید قذافی شاہ،میاںعابد حسین ،چوہدری عابد انور ٹوپہ ،چوہدری جاوید بہادر،چوہدری مظہر اقبال سمیت معززین علاقہ حمائتی اکٹھ میںشریک تھے۔اس موقع پر چوہدری اعجاز احمدرنیاں نے کہا کہ سادات خاندان ہمیشہ سے مظلوم رہی ہے اور ظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے حق وسچ کی لڑائی میں کسی بھی قسم کے نقصان کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ہمیشہ سچ کا ساتھ اور جھوٹ پر لعنت کی ہے۔میں آج سادات خاندان کے پاس نیک تمنا لیکر آیا ہوں اور انشاء اللہ مجھے فیض بھی اسی گھر سے ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پولیس تھانہ ڈنگہ کا درجنوں پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ کی قیادت میں کولیاں روڈمحلہ بگھی پورہ ڈنگہ میں ریڈ ، غلام رسول بھٹی نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پولیس تھانہ ڈنگہ کا درجنوں پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ کی قیادت میں کولیاں روڈمحلہ بگھی پورہ ڈنگہ میں ریڈ ، غلام رسول بھٹی نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا تا حال پولیس تھانہ ڈنگہ کا غلام رسول بھٹی کی گرفتاری سے انکاری ، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ڈنگہ نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او عامر شاہین کی قیادت میں درجنوں پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کولیاں روڈ محلہ بگھی پورہ میں چھاپہ مارا اور محلہ بگھی پورہ کی گلی سے آتے ہوئے غلام رسول بھٹی نامی شخص کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر گرفتار کر لیا ، پولیس کے اس درجنوں اہلکاروں کے ہمراہ ریڈ کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ، میڈیا کے پولیس تھانہ ڈنگہ میں رابطہ کرنے پر محرر تھانہ ڈنگہ نے ریڈ کے حوالے مکمل لا علمی کا اظہار کیا اور کسی بھی قسم کی گرفتاری سے انکار کرتے ہوئے کوئی بھی مقدمہ درج نہ ہونے کا اظہار کیا ، بعد ازاں مختلف ذرائع سے معلوم کرنے کے باوجود پولیس تھانہ ڈنگہ تا حال اِس معاملے کو خفیہ رکھے ہوئے ہے اور کسی شخص کی گرفتاری سے انکاری ہے جبکہ سینکڑوں افراد اِس واقع کے چشم دید گواہ ہیں کہ دِن دیہاڑے پولیس نے کاروائی کر کے غلام رسول بھٹی نامی شخص کو محلہ بگھی پورہ کولیاں روڈ سے درجنوں پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ریڈ کر کے گرفتار کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پاکستان مسلم لیگ ن ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو میاں برادران کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی پوری طرح صلاحیت رکھتی ہے،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 106 چوہدری جعفر اقبال نے گذشتہ روز موضع عادوال اور ڈھنڈالہ میں اپنے مختلف حمائتی اکٹھوں سے علیحدہ علیحدہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دوستوں اور بھائیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے عادووال اور ڈھنڈالہ میں ہمارے حمائتی اکٹھ کا اہتمام کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور اور ہماری ذات پر اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ الیکشن میں ہماری بھر پور حمائت کا اعلان کیا، پاکستان مسلم لیگ ن ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو میاں برادران کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی پوری طرح صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستان کے باشعور عوام کو اِس بات کا اچھی طرح ادراک ہو چکا ہے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا اقتدار میں رہنے کے باوجود آج بھی دامن کرپشن سے پاک ہے اور ایک آمر کے دور میں بد ترین مخالفت کے باوجود اُن پر ایک روپیہ کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور نہ ہی پاکستان مسلم لیگ ن کا وجود تمام تر کوششوں کے باوجود ختم کیا جا سکا، مسلم لیگ ن نے اپنے ہر دور میں عوامی مفادات پر سمجھوتہ نہ کرنے کی سزا بھی بھگتی لیکن اپنی حب الوطنی اور ملکی سالمیت اور غیرت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لیے میاں محمد نواز شریف دُنیا کی سپر پاور کے سامنے ایک چٹان کی مانند ڈٹ گئے اور اپنا دو تہائی اکثریت سے قائم حکومت کی قربانی دیدی لیکن آج بھی میاں نواز شریف اپنے ملک کی عوام اور پاکستان کے لیے دردِ دِل رکھنے والے محب ِ وطن پاکستانی لیڈر کی شکل میں اپنی قوم کی رہنمائی کرنے کے لیے موجود ہیں ، ہم اپنے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک پاکستان کو قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر کا پاکستان بنائیں گے ، جو دُنیا ئے اسلام میں سر اُٹھا کر رہے اور اُن کی رہنمائی کر سکے ، اُنہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی ماڈرن اسلامی ریاست کا وجود قائم کرینگے جس میں تمام قومیت اور مذہب کے لوگوں سے یکساں سلوک ہو جہاں تمام سہولیات پاکستانی عوام کو میسر ہوں ، شریف برادران نے ہمیشہ ملک پاکستان عوام کے لیے خدمت کی سیاست کی ہے ، میاں شہباز شریف نے پنجاب میں میرٹ کا وہ اعلی معیار قائم کیا جس کے اثرات مثبت نظر آرہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم ڈنگہ شہر سمیت حلقہ این اے 106کے تمام بنیادی مسائل حل کریں گے اور تعلیم، صحت پر خصوصی توجہ دیںگے ، آئندہ انتخابات میں عوام مخلص اور دیانت دار قیادت چنیں جو اُن کے مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی کوشش کرے ، ہم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو اجالوں میں بدلیں گیاور انشاء اللہ آئندہ حکومت ن لیگ کی ہے ، عوام شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کے ہاتھ مزید مضبوط کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : جن لوگوں کو عوام نے ووٹ دے کر ایوانوں میں پہنچایا انہوں نے عوام سے ہر سہولت چھین لی،ملک نوید اعوان
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ) سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن سٹی ڈنگہ ملک نوید اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ جن لوگوں کو عوام نے ووٹ دے کر ایوانوں میں پہنچایا انہوں نے عوام سے ہر سہولت چھین لی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے گذشتہ پانچ سال میں عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دِیا ہے ، گذشتہ پانچ سالوں میں اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں تک رسائی کے باوجود این اے 106 کے عوام کو صرف زبانی دعووں سے بہلایا گیا اور کوئی بھی بڑا عوامی منصوبہ شروع کرنے کی بجائے صرف اور صرف مفادات کی سیاست کی گئی ، بے تہاشہ منصوبوں کو صرف زبانی جمع تفریق کی حد تک رکھا گیا اور کسی ایک منصوبے پر کسی قسم کا کوئی کام شروع تک نہیں کیا گیا ۔ ان لٹیرے سیاستدانوں نے عوام کی فلاح کی بجائے عوام کا حق بھی چھین لیا ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال حقیقی معنوں میں عوامی نمائندگی کے حقدار ہیں جنہوں نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، ہم اپنے اس دردِ دِل رکھنے والے عظیم قائد چوہدری جعفر اقبال کو آئندہ انتخابات میں ریکارڈ ساز ووٹوں سے کامیاب کروائیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ عوام اب ووٹ کی طاقت سے ان لوگوں کو بری طرح مسترد کردے گی جنہوں نے کرپشن ، اقرباء پروری اور لوٹ مار کی سیاست کو فروغ دِیا اور عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے کی بجائے اپنے مفادات کی سیاست کی ، عوام اب ایک بہتر قیادت چنے گی جو فوری طور پر مسائل کو حل کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 106 پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری جعفر اقبال کی حمائت میں موضع ڈھنڈالہ میں حاجی غلام نبی ، محمد ارشد ، محمد اقبال کی طرف سے ایک عظیم الشان حمائتی اکٹھ کا اہتمام
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 106 پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری جعفر اقبال کی حمائت میں موضع ڈھنڈالہ میں حاجی غلام نبی ، محمد ارشد ، محمد اقبال کی طرف سے ایک عظیم الشان حمائتی اکٹھ کا اہتمام ، حمائتی اکٹھ میں حاجی غلام نبی ، محمد ارشد ، محمد اقبال ، محمد اسلم ، اعجاز احمد ، محمد آصف ، محمد صادق ، حاجی غلام حسین سمیت علاقہ کی اہم سماجی و سیاسی شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 106 کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال کو بھر پور حمائت یقین دِلاتے ہوئے آئندہ الیکشن میں اُن کو اپنے علاقہ سے بھر پور الیکشن کمپین چلاتے ہوئے کامیاب کروانے کا عزم ظاہر کیااور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے منشور پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی بحرانوں سے گری ہوئی پاکستانی عوام کو روشن مستقبل کی ضمانت دے سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 106 پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری جعفر اقبال کی حمائت میں موضع عاووال میںچوہدری وقار نبی ، چوہدری یاسر محمود ، چوہدری پرویز مہدی کی طرف سے ایک عظیم الشان حمائتی اکٹھ کا اہتمام
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 106 پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری جعفر اقبال کی حمائت میں موضع عاووال میںچوہدری وقار نبی ، محمد افضل بٹ ، مہر آصف محمود ، محمد اکبر بٹ ، چوہدری قمر الیاس ، چوہدری یاسر محمود ، چوہدری پرویز مہدی کی طرف سے ایک عظیم الشان حمائتی اکٹھ کا اہتمام ، حمائتی اکٹھ میں چوہدری وقار نبی ، محمد افضل بٹ ، مہرآصف محمود ، محمد اکبر بٹ ، چوہدری قمر الیاس ، چوہدری یاسر محمود ، چوہدری پرویز مہدی سمیت علاقہ کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 106 کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال کو بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں چوہدری جعفر اقبال کو اپنی برادری ، دھڑے ، دوست احباب سمیت حلقہ این اے 106 سے بھر پور کامیاب کروائیں گے ، پاکستان مسلم لیگ ن نے حلقہ این اے 106 کی نمائندگی کیلئے چوہدری جعفر اقبال جیسے ایماندار مخلص ، نڈر ، بے باک ، پڑھے لکھے اور پارٹی کے ساتھ وفادار کارکن کا انتخاب کر کے حلقہ این اے 106 کے عوام کے دِل جیت لئے ہیں اور میاں برادران نے چوہدری جعفر اقبال کی صلاحیتوں اور اُن کی پارٹی کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے حلقہ این اے 106 کا ٹکٹ دیکر کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اِن شاء اللہ آئندہ انتخابات میں چوہدری جعفر اقبال کو تاریخ ساز کامیابی دِلوا کر قائدین کے اعتماد پر پورا اُتریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گجر کلب ڈنگہ اور گجر کلب بھاگو کے درمیان ڈنگہ میں شاندار کبڈی میچ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) گجر کلب ڈنگہ اور گجر کلب بھاگو کے درمیان ڈنگہ میں شاندار کبڈی میچ ، کبڈی میچ کے مہمانِ خصوصی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 106 چوہدری نصر اقبال تھے جبکہ دیگر مہمانانِ اعزاز میں حاجی چوہدری ولایت چیچیاں ، چوہدری محمد افضال ، حاجی محمد اقبال منج ، چوہدری محمد خان تھے ، کبڈی میچ سنسی خیز مقابلے کے بعد گجر کلب ڈنگہ نے ایک پوائنٹ سے جیت لیا کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو دس ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دِی گئی جبکہ رنر اپ ٹیم کو پانچ ہزار روپے نقد انعام بمعہ ٹرافی دِیے گئے ، بہترین جاپھی کے لیے امتیاز احمد عرف بھولا کو نقد انعام بمعہ ٹرافی دِیا گیا ، کبڈی میچ کو دیکھنے کے لیے ڈنگہ اور گرد و نواح کے دیہاتوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔