ڈنگہ کی خبریں 15.04.2013

ڈنگہ : سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کو گذشتہ روز الیکشن ٹربیونل نے نا اہل قرار دے دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کو گذشتہ روز الیکشن ٹربیونل نے نا اہل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے این اے51حلقہ گجر خان سے الیکشن لڑنے کے لئے درخواست دی تھی جس پر انہیں نا اہل قرار دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :نواحی گائوں چھماں میں معمولی تنازعہ پر سنگدل چچا نے بھتیجے کو قتل کر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)نواحی گائوں چھماں میں معمولی تنازعہ پر سنگدل چچا نے بھتیجے کو قتل کر دیا ۔ تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج ۔ ملزم نے آلہ قتل سمیت خود گرفتاری بھی دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چھماں کے رہائشی محمد افضل ولد غلام سرور قوم گجر چند روز قبل بچوں کی لڑائی پر اپنے 25 سالہ حقیقی بھتیجے سرفراز احمد ولد محمد اشرف قوم گجر کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی جس کی رنجش پر ملزم محمد افضل نے گزشتہ روز صبح 8 بجے اپنے حقیقی بھتیجے سرفراز احمد کو رستے میں جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ ملزم نے قتل کرنے کے آلہ قتل سمیت خود کو چوکی کالو ساہی پولیس کے سب انسپکٹر طارق محمود کے حوالے کر دیا ۔ پولیس تھانہ ڈنگہ نے مقتو ل کی والدہ مقصود بیگم زوجہ محمد اشرف مرحوم کی مدعیت میں ملزم محمد افضل ولد غلام سرور کے خلاف زیر دفعہ 302 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ مقتول سرفراز احمد 3 بچوں کا باپ تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موضع چک میانہ برگڑاں کے معروف ممتاز زمینداروں نے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )موضع چک میانہ برگڑاں کے معروف ممتاز زمیندار میاں محمد افضل ،میاں محمد وجاہت حسین سابق کونسلر ، میاں سفیر لونگو ، چوہدری محمد اکرم ، چوہدری زمان لونگو ، مہندی خاں مہر ، چوہدری اویس ، چوہدری افضال ہندو ، میاں اصغر ایڈووکیٹ ، چوہدری قیصر بدھو ، میاں ثاقب ہندو ، میاں غلام حسین ، میاں افضل چکوڑی میانی ، مہندی خاں پوڑانوالہ ، مہندی خاں نمبردار لونگو ، میاں محمد عالم پوڑانوالہ ، اسلم ٹھلہ نے اپنی برادریوں ، دھڑوں ، دوست احبابوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ۔ مہمان خصوصی چوہدری اعجازاحمد رنیاں کے اپنے وفد کے ہمراہ چک میانہ بر گڑاں پہنچے پر اُن پر پھولوں کی پتیوں کی بارش ،آتش بازی کے وسیع مظاہرے، گھوڑ اڈانس کیساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر جگہ جگہ استقبال کیا ۔ گائوں سے پنڈال تک تقریباً 25منٹ تک پیدل مسافت کی گئی ۔ اس موقع پر نوجوان طبقہ نے بھرپور جوش و جذبہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے بھنگڑے ڈالے جس سے مہمانِ خصوصی اور دیگر شرکاء نے ان کو بھرپور داد دی ۔ اور ان کے حوصلے بڑھانے کے لیے نعرے بھی لگاتے رہے ۔ اور مہمانِ خصوصی چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو پھولوں کے ہار اور مالا پہنائی گئی ۔ اس موقع پر میاں محمد افضل ، میاں اویس ، فضل پوڑانوالہ ، الطاف نگڑیاں ، توصیف لونگو، میاں نور حسین ٹبی محل ، میاں انور ، میاں افضال میانہ چک ، مولوی عبد القیوم میانہ چک ، چوکیدار بشیر احمد ، غلام قادر میانہ چک ، غلام حیدر ، سیٹھ شاہد ، لیاقت میانہ چک ، ندیم اختر چوہان نگر ، مہندی مہر ، آصف مہر لونگو ، میاں محمد ارشد ، میاں ہیب سراج میانہ چک ، میاں ذیشان افضل ، میاں الیاس ممبر کھوڑی عالم ، ماسٹر افضال ، چوہدری عابد انور ٹوپہ سمیت سینکڑوں افراد استقبالیہ تقریب شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سابق ایم پی اے کے ظلم کے ستائے ہوئے لوگ آج ہماری بھر پور حمائت کا اعلان کر رہے ہیں،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )موضع چک میانہ برگڑاں کے معروف ممتاز زمیندار میاں محمد افضل ،میاں محمد وجاہت حسین سابق کونسلر اور اُن کی برادریوں کی طرف سے کیے گئے حمائتی اکٹھ سے مہمانِ خصوصی پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں میاں محمد افضل ، میاں محمد وجاہت حسین سابق کونسلر اور اُن کے ساتھیوں کا بے حد ممنون و مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے چک میانہ بر گڑاں آمد پر عزت بخشی مجھے فخر ہے کہ اس انتخابی اکٹھ کی وجہ سے سیاسی صورتحال مزید بہتر ہو گئی ہے ، اُنہوں نے کہا سابق ایم پی کی اے گردن میں جو سریہ ہے وہ ہم نکالیں گے ، آج کے بعد وہ سابق ایم پی اے ہی رہ جائے گا ، اُنہوں نے کہا سابق ایم پی اے کے ظلم کے ستائے ہوئے لوگ آج ہماری بھر پور حمائت کا اعلان کر رہے ہیں وہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں ، ہم نے آج تک نہ کبھی غلط وعدہ کیا ہے اور نہ کرینگے ، اُنہوں نے کہا حلقہ پی پی 113 کی غیور عوام نے جس طرح جوق در جوق ہماری حمائت کررہے ہیں ، انشاء اللہ تعالیٰ غیوم عوام 11 مئی کو اپنے ووٹو ں کی طاقت سے ہمیں کامیابی دِلائیں گے ، اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائدین چوہدری برادران نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستان کی عوام کی فلاح بہبود کے لیے اہم کردار ادا کیے ، پارٹی پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر چوہدری برادران کے مشن کی تکمیل کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں ، آج جس مقام پر ہوں چوہدری برادران کی وجہ سے ہوں منافقت کی سیاست نہ کبھی کی ہے اور نہ کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:رنیاں برادران سے ہمیں دِلی محبت ہے اور ہمارا اور اُن کا ایک اٹوٹ اور عزت کا رشتہ ہے،میاں محمد افضل
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) موضع چک میانہ برگڑاں میاں محمد افضل کے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے ہو کہا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو چک میانہ بر گڑاں اور گرد و نواح سے برادریوں ، دھڑوں دوست احباب سمیت 11 مئی کو سائیکل پر مہریں لگا کر بھر پو ر کامیابی دِلائیں گے ،اُن میں وہ حقیقی معنوں میں اچھے سیاسی لیڈر ثابت ہونگے ، اُن میں جو خوبیاں ہیں بے شک ایک اچھے سیاستدان میں پائی جاتی ہیں ، رنیاں برادران سے ہمیں دِلی محبت ہے اور ہمارا اور اُن کا ایک اٹوٹ اور عزت کا رشتہ ہے ، وہ ہمیشہ مشکل وقت میں مظلوموں کا ساتھ دِیا اور بے پناہ بگڑے ویر وں میں اہم رول ادا کیے ، اُنہوں نے کہا جس طرح حلقہ پی پی 113 کی غیور عوام نے اُن کی حمائت میں اکٹھ کیے ہیں وہ قابل تعریب ہیں ، انشاء اللہ تعالیٰ رنیاں برادران کے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او عامر شاہین گوندل کہ ڈنگہ میںمختلف اسلحہ ڈیلرز شاپس پر چھاپے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او عامر شاہین گوندل کہ ڈنگہ میںمختلف اسلحہ ڈیلرز شاپس پر چھاپے ۔ ڈی پی او گجرات ک خصوصی ہدایات پر اسلحہ ڈیلروں کی دکانوں پر چھاپے ۔ بھاری اسلحہ اور گولیاں برآمد ۔ دو اسلحہ ڈیلر گرفتار ۔ مقدمات کا اندراج اہل علاقہ کا خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات کی خصوصی ہدایات پر ڈنگہ می نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او عامر شاہین گوندل نے پولیس نفری کے ہمراہ نواز اسلحہ ڈیلر اور اباسین اسلحہ ڈیلر کی دکانوں پر چھاپہ مار کر رائف 244 بور ، 6 عدد، 3815 گولیاں ، بندوق 12 بور 11 عدد ، 1450 کارتوس ، پسٹل 30 بور 18 عدد ، 225 رائونڈ، رائفل 222 بور 1 عدد ، 225 رائونڈ ، 2 عدد 17 رائونڈ برآمد کر لئے ۔ پولیس تھانہ ڈنگہ دو اسلحہ ڈیلروں ضیاء الرحمن اور شاہد نواز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ اہل علاقہ نے شاندار کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: عوام کی طاقت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور انشاء اللہ عوام کی طاقت ہی ہمیں کامیاب کروائے گی ،چوہدری نصر اقبال آف سکھ چیناں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) آزاد امیدوار حلقہ این اے 106 چوہدری نصر اقبال آف سکھ چین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کی طاقت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور انشاء اللہ عوام کی طاقت ہی ہمیں کامیاب کروائے گی ۔حلقہ این اے 106 کے باشعور عوام کھوٹے اور کھرے کی بخوبی پہچان رکھتے ہیں ۔ اور ان لوگوں کو اچھی طرح جان چکے ہیں جنہوں نے سیاست کو ”مال بنائو” سکیم سمجھے ہوئے کرپشن کا ذریعہ بنائے رکھا ۔ عوام کو جھوٹے وعدوں سے بہلا کر 5 سال تک حلقہ کی عوام کو محرومیاں دینے والوں کو آئندہ الیکشن میں پوری قوت سے مسترد کر دیں گے ۔ الیکشن میں کسی ذاتی مفاد کے لیے حصہ نہیں لے رہے ہیں اور نہ ہی سیاست کو کمائی کا ذریعہ سمجھ کر اس میں حصہ لیا ہے ۔ بلکہ اپنے حلقہ کی مئوثر نمائندگی ، غریب عوام کے حقوق کی آواز بلند کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ۔ 3 سال قبل حلقہ این اے 106 کے با شعور ووٹرز کے مطالبے دوست احباب کی مشاورت ،اور حلقہ کے عوام میں پیدا ہونے والی احساسِ محرومی کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اور انشاء اللہ حلقہ کے عوام کی دعائوں اور مدد سے 11 مئی کا دن ہماری کامیابی کی نوید لے کر آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ حق اور سچ کی ہی فتح ہوتی ہے ۔ ہمارے خلاف جو مزموم پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ۔ اس کی بھرپور خدمت کرتے ہیں ۔ انشاء اللہ ڈنکے کی چوٹ پر الیکشن لڑیں گے ۔ کسی کے لئے بھی میدان خالی چھوڑیں گے ۔ نہ پہلے کسی کے حق میں کھڑے ہوئے تھے ۔ اور نہ ہی اب کسی کے حق میں بیٹھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کررہے ہیں ۔ انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: سابقہ حکومت نے ملک کے غریب عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈ شیڈنگ اور بم دھماکوں ، بدامنی اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا ہے،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) مسلم لیگ ن کے امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 106 چوہدری جعفر اقبا ل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے ملک کے غریب عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈ شیڈنگ اور بم دھماکوں ، بدامنی اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ۔ سابقہ حکومت کے دور میں کرپشن کے وہ ریکارڈ قائم ہوئے جن کی مثال نہیں ملتی ۔ غریب غریب تر ہوتا گیا جبکہ طبقہ امراء امیر تر ہوتے گئے ۔ پاکستان کے غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے کوئی بھی ٹھوس پالیسی اپنانے کی بجائے اپنے حکومت کے آخری روز تک صرف اور صرف لوٹ مار کو اپنا نصب العین بنائے رکھا ۔ پاکستان کے غریب عوام کی آخری امید صرف اور صرف میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہیں ۔ جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر پاکستان کے غریب عوام کو روشن مستقبل کی ضمانت دے سکتے ہیں اور ملک میں غربت ،مہنگائی ، لوڈ شیدنگ سمیت تمام بحرانوں پر فوری طور پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ میاں برادران نے اپنے سابقہ ادوار میں ہمیشہ عوامی مفادات کو اپنی اولین ترجیح رکھا اور سیلاب ،زلزلہ اور دیگر قدرتی آفات سمیت ہر اہم موقع پر پیپلز پارٹی کے حکمرانوں کے برعکس اپنے عوام کے دکھ درد میں شریک رہے ۔ اور دن رات اپنے عوام کو ریلیف دینے کے لیے کام کرتے رہے میاں محمد شہباز شریف اور میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان کے ترقی کے ضامن ہیں اور پاکستان کے با شعور عوام کا رجحان اس چیز کا واضع اظہار کرتا ہے کہ ان کو میاں نواز شریف کی قیادت میں اپنا مسیحا نظر آچکا ہے آئندہ الیکشن میں پاکستان کے با شعور اور غیور عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر میاں شہباز شریف اور میا ں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں گے تاکہ پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا سکے ۔ حلقہ این اے 106 سمیت پورے ضلع گجرات میں ہر جگہ عوام نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے اور 11 مئی کا سورج پاکستان مسلم لیگ ن کی تاریخ ساز کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : مسلم لیگ ن کے اہم راہنما طارق محمود قریشی اور لیاقت محمود قریشی کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن حلقہ این اے 106 کے امیدوار چوہدری جعفر اقبال کی حمایت میں ایک عظیم الشان اکٹھ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) مسلم لیگ ن کے اہم راہنما طارق محمود قریشی اور لیاقت محمود قریشی کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن حلقہ این اے 106 کے امیدوار چوہدری جعفر اقبال کی حمایت میں ایک عظیم الشان اکٹھ ، اکٹھ کے موقع پر قریشی برادران نے نوجوانوں کے جمِ غفیر کے ساتھ جعفر لوورز کونسل کے قیام کا اعلان کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم راہنما طارق محمود قریشی اور لیاقت محمود قریشی کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن حلقہ این اے 106 کے امیدوار چوہدری جعفر اقبال کی حمایت میں ایک عظیم الشان اکٹھ منعقد ہوا حمایتی اکٹھ کے موقع پر طارق محمود قریشی نے درجنوں نوجوانوں کے ہمراہ حلقہ این اے 106 کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال کی بھرپور الیکشن مہم چلانے کے ساتھ ساتھ ڈنگہ میں جعفر لوورز کونسل کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا ۔ اس حمایتی اکٹھ میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ ڈنگہ محمد عارف ڈار ، چوہدری ارشد محمود سابق ناظم ،چوہدری بابر محمود سابق نائب ناظم ، چوہدری شہریار اسلم ، بائو محمد عمران بھٹی صدر مسلم لیگ ن سٹی ڈنگہ ، ملک نوید احمد اعوان سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن سٹی ڈنگہ ، حفیظ احمد بھٹی سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : طیب بسوی اور اویس قریشی کی سرکردگی میں نوجوانوں کے گروپ نے مسلم لیگ ن حلقہ این اے107چوہدری جعفر اقبال کی کامیابی کیلئے کام شروع کر دیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتا ز سیاسی و سماجی نوجوان شخصیات طیب بسوی اور اویس قریشی کی سرکردگی میں نوجوانوں کے گروپ نے مسلم لیگ ن حلقہ این اے107چوہدری جعفر اقبال کی کامیابی کیلئے کام شروع کر دیا ہے وہ ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کے سلسلہ میں جا رہے ہیں اور لوگوں کو مسلم لیگ ن کی خدمات سے آگاہ کر رہے ہیں ، چوہدری جعفر اقبال اور مسلم لیگ کے امیدوارکی کامیابی کیلئے انہوں نے لائحہ عمل طے کر لیا ہے عنقریب وہ چوہدری جعفر اقبال کی حمایت ایک بڑا اکٹھ کریں گے۔
۔
ڈنگہ: عوام الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ایسی درگت بنائیں گے کہ صدیوں یاد رہے گی،میاں طارق محمود
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ عوام الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ایسی درگت بنائیں گے کہ صدیوں یاد رہے گی، وفاق کی علامت سمجھنے والی پیپلز پارٹی نے وفاق کی سلامتی کو ہی دائو پر لگا دیا، ملک بچانے کے لئے امید کی واحد کرن میاں نواز شریف ہے، مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوا اور عوام کو ریلیف ملا۔ ان خیالات کا اظہارمیاں طارق محمود نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی مایوسیوں کو مسلم لیگ ن ہی خوشیوں میں بدلے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی حمایت سے مخالفین کو ضمنی الیکشن سے بڑی شکست دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: عظیم لیڈر مرتے نہیں بلکہ ہمیشہ عوام کے دلوںمیںزندہ رہتے ہیں ذوالفقار علی بھٹو پوری دنیا کے عظیم لیڈر تھے،گلزار احمد بھٹو
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن گلزار احمد بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ عظیم لیڈر مرتے نہیں بلکہ ہمیشہ عوام کے دلوںمیںزندہ رہتے ہیں ذوالفقار علی بھٹو پوری دنیا کے عظیم لیڈر تھے اور آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں قائد عوام نے پوری دنیا کے غریب اور مظلوموں کو عزت ووقار کیساتھ زندہ رہنا سکھایا، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نظریات اور افکار آج بھی زندہ ہیں جبکہ ان کو قتل کرنے والے فوجی آمر کا آج کوئی نام نہ ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور بھٹو شہید کے جیالے قائد عوام کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کے اوپر بھٹو شہید کی روح ہمیشہ حکمرانی کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کائرہ برادران ہمیشہ شہید قائد کے نقش قدم عمل پیرا ہو کر عوامی خدمت کو ترجیح دی۔قمر زمان کائرہ نے حلقہ این اے106میں ریکارڈ ترقیاتی کام کر کے عوامی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔حلقہ این اے106کے ہر گائوں میں سوئی گیس فراہم کرنا ایک عظیم کارنامہ ہے جس کی 65سالوں میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ قمر زمان کائرہ کامیابی کی ہیٹرک مکمل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:ہمارے نزدیک سیاست کا مفہوم حکومت نہیں بلکہ عوامی مسائل کو حل کرنا ہے،سید نور الحسن شاہ
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ممتاز مسلم لیگی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے106سید نور الحسن شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے نزدیک سیاست کا مفہوم حکومت نہیں بلکہ عوامی مسائل کو حل کرنا ہے ہم نے ہمیشہ اسی مفہوم کو عملی جامع پہنانے کی کوشش کی ہے آج تک ہماری سیاست کا محور بھی اسی بنیاد پر رہا ہے اور آئندہ اسی راستہ پر گامزن رہیں گے انہوں نے کہا کہ عوام گواہ ہیں کہ ہم نے ہمیشہ مظلوم کی داد رسی کی ہے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہے اور عوامی خدمت کے جذبہ سے میدان سیاست میں آئے ہیں ہمارا عوام سے وعدہ ہے کہ ہمیشہ ظالم سے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور غریب مظلوم عوام کی داد رسی کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ہمارا تعلق صرف مسلم لیگ ق اور چوہدری برادران سے ہے،چوہدری شفقت محمود عرف شاقی محلہ چوہدریاں ڈنگہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ق کے سینئر راہنما چوہدری شفقت محمود عرف شاقی محلہ چوہدریاں ڈنگہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا تعلق صرف مسلم لیگ ق اور چوہدری برادران سے ہے چوہدری برادران نے اپنے دور اقتدار میں جتنے ترقیاتی کام کام حلقہ پی پی113میں کروائے تھے انکی آج تک مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انکی مشکلات میں اضافہ کردیا ڈنگہ شہر میں امن و امان کی صورتحال لوڈشیڈنگ اور صفائی کی ناقص صورتحال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے بلدیہ حکام کے اعلیٰ افسران شہریوں کی بات سننا بھی گہوارہ نہیں سمجھتے حتی کہ خاکروب بھی سرعام پیسے لے کر گلیوں نالیوں کی صفائی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی113کے عوام وسیع تر مفاد میں اپنا ووٹ صرف مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو ہی دیں گے اور آنے والی حکومت بھی مسلم لیگ ق کی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: حلقہ این اے106کی عوام کے ساتھ ہوں اور مختلف دیہاتوں کی عوام نے ہمیشہ مجھ سے پیار کیا ہے،چوہدری قمر زمان کائرہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق گورنر بلتستان،امیدوار حلقہ این اے106چوہدری قمر زمان کائرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حلقہ این اے106کی عوام کے ساتھ ہوں اور مختلف دیہاتوں کی عوام نے ہمیشہ مجھ سے پیار کیا ہے جبکہ میں نے بھی کسی کی جیب نہیں کاٹی اور نہ ہی کسی کے ساتھ زیادتی ہونے دی،گذشتہ روز انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی استحکام پاکستان اور مضبوط جمہوریت کی علامت ہے،صدر زرداری نے پاکستان کا وفار بین الااقوامی سطح پر بلند کیا،ذوالفقار علی بھٹو کے افکار پر عمل پیرا ہو کر بحرانوں سے نمٹیں گے انہو ں نے کہا کہ عوامی مفادات کا تحفظ کریں گے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کارکردگی کی بدولت کامیا ب ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:میرا سیاست میں حصہ لینے کا مقصد موروثی سیاست کا خاتمہ ہے،چوہدری نصر اقبال آف سکھ چیناں
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)معروف سیاسی سماجی فلاحی شخصیت آزاد امیدوار حلقہ این اے106چوہدری نصر اقبال آف سکھ چیناں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے الیکشن میں حصہ لیا ہے حلقہ کی عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کروں گا اللہ تعالیٰ نے مجھے موقع دیا تو عوام کی خدمت کروں گا، میرا سیاست میں حصہ لینے کا مقصد موروثی سیاست کا خاتمہ ہے اور عوام کو انکے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہے،انہوں نے کہا کہ سیاستدان عوام سے کئے وعدے نبھانے میں بری طرح ناکام رہے ہیں عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے میرا آزاد الیکشن لڑنے کا مقصد عوام کی بہتری اور حلقہ کی فلاح بہبود اور تعمیر و ترقی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: وفاقی حکومت پر تنقید کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں،محمد اشرف ساقی،ملک اعجاز احمد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان پیپلز پارٹی پی وائے او صدر سٹی ڈنگہ محمد اشرف ساقی اور پیپلز پارٹی کے نائب صدر ملک اعجاز احمد نے مشترکہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت پر تنقید کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ،پنجاب میں لوڈشیڈنگ ،مہنگائی،بے روزگاری ،امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر پنجاب حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر سکتی تھی تو انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں تھا،انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے نے ڈنگہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا تھا لیکن وہ کنٹرول نہ کر سکے منافقت کے طعنے دینے والوں نے بھی سابق ایم پی سے مفادات کی خاطر ہاتھ ملا لئے ہیں، محض پیپلز پارٹی اور قمر زمان کائرہ پر تنقید اور اوچھے پراپیگنڈہ کر کے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ناکام ہونگے،انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے حلقہ این اے106 کے عوام کے سر فخر سے بلند کئے اور وہ قومی ہیرو ہیں،انہوں نے کہا کہ قمر زمان کائرہ عالمی دنیا میں پاکستان کا موقف ڈٹ کر پیش کر کے نہ صرف جرات مندی کا مظاہرہ کیا بلکہ ملک پاکستان کی ساکھ کو بھی بہتر کیا انشاء اللہ اس دفعہ الیکشن میں کامیاب ہو کر ملک پاکستان کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے پانچ سالہ دور اقتدار میں تھانہ کلچر کی سیاست کو فروغ دیا ہے جس کی واضح دلیل ڈنگہ شہر کا ہے جس میں غنڈہ گردی سے نہ تو صحافی محفوظ ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جس طرح ڈنگہ میں صحافیوں پر تشدد کیا گیا وہ قابل خدمت ہیں حالیہ دنوں میں ایم پی اے کے حواریوں پولیس ملازمین کو بھی کارنامے ہیں پولیس پر تشد د کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے راضی نامہ کروا لیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: 11مئی کو ملک سے زرداری مافیا کا خاتمہ ہوجائے گا،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان مسلم لیگ ن این اے106کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ 11مئی کو ملک سے زرداری مافیا کا خاتمہ ہوجائے گا، حلقہ این اے106میں نواز شریف اور زرداری کا مقابلہ ہو گا، اور کسی سیاسی جماعت سے جوڑ نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ نواز ،شہباز کا سپاہی کے طور پر میدان میں اتر ا اور انتخابی معرکہ کو جہاد سمجھ کر لڑ رہا ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی فرد سے نہ ذاتی مخالفت ہے اور نہ ہی کوئی مقابلہ ہے،انشاء اللہ عوام نے ساتھ دیا تو پورے حلقہ این اے106 سمیت بالخصوص لالہ موسیٰ کی محبتوں کا جواب عوامی خدمت سے دوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : انشاء اللہ عوام کی دعائوں سے11مئی کو سرخرو ہونگے،چوہدری اعجاز احمد آف رنیاں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما حلقہ پی پی113کے راہنما چوہدری اعجاز احمد آف رنیاں نے کہا کہ انشاء اللہ عوام کی دعائوں سے سرخرو ہونگے،انہوں نے کہا کہ میاں طارق محمود کی ڈگری جعلی ہے تمام ثبوت میرے پاس ہونے کے باوجود میں نے عدالت سے رابطہ نہیں کیا،کیونکہ ہم سیاسی مخالفین کو سیاسی میدا ن میں ووٹ کی طاقت سے شکست دیںگے،انہوں نے کہا کہ اگر مخالفین نے ہمارے کسی ساتھی سے بھی انتقامی کاروائی کرنے کی کوشش کی تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری طویل رفاقت میاں طار ق محمود سے وابستہ رہی،لیکن وہ مخلص نہیں دھوکہ دینا اس کی فطرت میں شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ این اے106سے پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری جعفر اقبال اور پی پی112سے چوہدری اشرف دیونہ کی ٹکٹیں
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ این اے106سے پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری جعفر اقبال اور پی پی112سے چوہدری اشرف دیونہ کی ٹکٹیں کنفرم،ماڈل ٹائون لاہور میں ہونے والی میاں نواز شریف اور شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں حلقہ این اے106اور پی پی112کے تمام معاملات طے پا گئے ہیں،پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے حلقہ این اے106 سے چوہدری جعفر اقبال اور پی پی112سے چوہدری اشرف دیونہ قسمت آزمائی کریں گے،چوہدری اشرف دیونہ کی ٹکٹ کی کنفرم کی خبر سنتے ہی پورے حلقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گی مسلم لیگ ن کے کارکن اور ورکر ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم کرتے رہے،ڈیرہ دیونہ اور لالہ موسیٰ میں جشن کا سماں ڈھولوں کی تھاپوں پر نوجوانوں کا رقص،نواز شریف زندہ باد ،چوہدری جعفر اور چوہدری اشرف زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔