ڈنگہ کی خبریں 22.03.2013

ڈنگہ : پاکستان تمام تر وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود پسماندہ ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے،چوہدری نصر اقبال
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان کی بد قسمتی میں سب سے بڑا عنصر یہی ہے کہ آج تک قیام پاکستان سے لے کر کسی بھی حکومت نے تعلیم کے شعبہ میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا نہ ہی اِس کے لیے قابل ذکر فنڈز جاری کیے ، جس کی وجہ سے پاکستان تمام تر وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود پسماندہ ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے ، اگر شعبہ تعلیم میں ایمرجنسی نافذ کر کے اِس کے لیے قابل ذکر فنڈز مختص کیے جائیں اور پورے ملک میں یکساں نصابِ تعلیم کا نفاذ کیا جائے تو مختصر ترین عرصہ میں پاکستان دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکتا ہے ، اِن خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 106 چوہدری نصر اقبال آف سکھ چیناں نے گذشتہ روز ڈنگہ کے معروف تعلیمی ادارے ایراث ہائوس آف نالج کی تقریب تقسیم انعامات و یومِ والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تا حال طبقاتی نظامِ تعلیم نافذ ہے جس کی وجہ سے غریب کا بچہ تمام تر ذہانت کے باوجود ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا اور وسائل کی کمی کی وجہ سے اُن کے لیے تعلیم جاری رکھنا ممکن نہیں رہتا ، علاوہ ازیں پاکستان میں مذہبی بنیادوں پر ، مختلف نصابِ تعلیم اور نظام تعلیم و انگلش میڈیم ، اردو میڈیم ، سرکاری سکولوں ، پرائیویٹ سکولوں اور طبقہ امراء کے سکولوں میں مختلف اقسام کے نصاب پڑھائے جانے کی وجہ سے پاکستان تقسیم در تقسیم کا شکار ہے ، مذہبی انتہا پسندی ، اور عدم برداشت کے اس معاشرے کی اہم اور بنیادی وجہ بھی مختلف نصاب اور طریقہ تدریس کی وجہ سے پاکستان کی عوام میں پیدا ہونے والے ذہنی فاصلے ہیں ، اگر پاکستان کو ترقی کے منازل طے کروانا ہیں تو سب سے پہلے ہمیں پاکستان میں ہنگامی بنیادوں پر اپنے طریقہ تدریس اور نصابِ تعلیم میں تبدیلی کر کے پورے ملک میں یکساں نصاب کا نفاذ یقینی بنانا ہو گااور بغیر کسی تفریق کے ہر امیر اور غریب کو تعلیم حاصل کرنے کی یکساں مواقع فراہم کرنے ہونگے تا کہ ذہانت اور قابلیت کی بنا پر ہر پاکستانی شہری ترقی کی منازل طے کر سکے اور اپنے ملک کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لیے اپنا اہم کردار ادا کر سکے ، آج تک تمام نام نہاد عوامی نمائندگان اور سیاسی قیادتوں نے صرف اور صرف اقرباء پروری ، رشوت ستانی اور لوٹ مار کی سیاست کو فروغ دیتے ہوئے پاکستان کی عوام کا استحصال کیا اور میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے 90 فی صد سے زائد سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور پاکستانی عوام پر تعلیم اور ترقی کے دروازے بند کیے رکھے تا کہ کسی جگہ پر بھی وہ اپنی قابلیت کی بنا پر اُن کی برابری کا دعویٰ نہ کر بیٹھے ، اُنہوں نے اپنے خطاب کا اختتام اِس شعر کے ساتھ کیا کہ ۔۔روٹی کے بعد یہ کہی بستہ نہ مانگ لے ۔۔ بچہ غریب کا ہے تو بھوکا ہی ٹھیک ہے ۔۔!!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علاقہ کے معروف تعلیمی اداری ایراث ہائوس آف نالج فل ڈے سکول سسٹم ڈنگہ میں گذشتہ روز تقریب یوم والدین اور سالانہ رزلٹ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) علاقہ کے معروف تعلیمی اداری ایراث ہائوس آف نالج فل ڈے سکول سسٹم ڈنگہ میں گذشتہ روز تقریب یوم والدین اور سالانہ رزلٹ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اِس پر وقار تقریب کے مہمانِ خصوصی چوہدری نصر اقبال سکھ چیناں امیدوار حلقہ این اے 106 تھے ۔ جبکہ دیگر مہمانانِ گرامی میں صدر ڈنگہ پریس کلب رجسٹر ڈاکٹر غلام مصطفےٰ آذر ، محترمہ مس غزالہ ذوالفقار پرنسپل اسلامک ایشین کالج ، میاں الطاف احمد ڈائریکٹر لارل ہائوس سکول اینڈ کالج خوجہ ، ممتاز صحافی خالد محمود مغل ، عابد فاروق گوندل ، ڈاکٹر آفتاب احمد ، محترمہ مس غزالہ زمان ہیڈ مسٹریس گرلز پرائمری سکول ڈنگہ ، ڈاکٹر جاوید اقبال تھے ، تقریب میں سکول کے ہونہار طلباء و طالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے ، کم عمر بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کر کے حاضرین کے دِل موہ لیے ، جنہیں لوگوں نے بہت سراہا ، پرنسپل سکول ہذا شبانہ افتخار نے سکول کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ایراث ھائوس آف نالج ڈنگہ میں ایک منفرد اور بے مثال ادارہ ہے جس میں بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے یہ قدیم اور جدید تعلیم کا حسین امتزاج ہے ۔ ڈائریکٹر ایراث ھائوس آف نالج وسیم اقبال نے کہا کہ ہم نے اس ادارہ کی بنیاد اس وجہ سے رکھی تھی تاکہ ہم ڈنگہ اور گردونواح کے بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول دیں اور بچوں کو تیوشن کی بجائے فل ڈے تعلیمی ماحول ایک چھت تلے دیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ق کے جھنڈے کو سربلند کرنے کیلئے عوام یکجا ہو کر چوہدری برادران کا ساتھ دے اور اپنے ووٹ کی طاقت سے آئندہ الیکشن میں مفاد پرستوں کی سیاست کا خاتمہ کردیں،چوہدری اعجاز،چوہدری اخلاق رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری اعجاز احمد رنیاں اور چوہدری اخلاق احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کے جھنڈے کو سربلند کرنے کیلئے عوام یکجا ہو کر چوہدری برادران کا ساتھ دے اور اپنے ووٹ کی طاقت سے آئندہ الیکشن میں مفاد پرستوں کی سیاست کا خاتمہ کردیں انہوں نے کہا کہ جو نمائندے منتخب ہونے کے بعد ان کے ووٹ کا تقدس اپنے ذاتی مفاد کیلئے مجروح کرنتے ہی ایسے لوگوں کو ووٹ کی طاقت سے راستہ روکنا ہوگا ہم سیاست کو اصول اور خدمت کے ذریعے کریں گے ۔عوامی مفادات پر ذاتی مفادات قربان کردیں گے مگر عوام کے اعتماد کو مجروح نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے مگر ان وسائل کا درست استعمال نہی کیا گیا،میاں طارق محمود
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ )رکن صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر حلقہ پی پی 113 کے مختلف یونین کونسلوں کے عمائدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں بے شمار سرکاری زمین تھی جس پر لوگوں کی نظر تھی مگر مجھے خوشی ہے کہ میرے حلقہ کے لوگوں نے اس زمین پر ہسپتال اور سکول بنانے کا حکم دیا جو میں نے فوراً کیا اور آج حلقہ بھر میں بے شمار ہسپتال اور سکول اموجود ہیں آپ کی خدمت کرنا میرا فرض تھا اور میں اپنے گروپ کے ساتھ میاں شہباز شریف کی حکومت کا ساتھ داعی شہباز شریف ے پنجاب بھر میں میرٹ کو اپنایا ضلع گجرات سمیت پورے پنجاب میں ایک بھی گرین ٹریکٹر اور لیپ ٹاپ سفارش پر نہیں دیا گیا پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے مگر ان وسائل کا درست استعمال نہی کیا گیا ۔ اس موقع پر لوگوں نے میاں طار٢ق محمود کی بھر پور حمایت کا وعدہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں ، چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ہیں،محمد بوٹاچوہان،محمد اعظم چوہان،محمد بابر چوہان،خالد حسین چوہان
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) محمد بوٹا چوہان ، محمد اعظم چوہان ، محمد یعقوب چوہان آف بلجیئم ، محمد بابر چوہان ، خالد حسین چوہان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں ، چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ہیں اور انشاء اللہ انتخابات میں اُنہیں محلہ چوہاناں سمیت حلقہ پی پی 113 سے ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب کرائیں گے ، اُنہوں نے کہا کہ چوہدری برادران ہی ملک پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، چوہدری برادران اور رنیاں برادران کو کامیاب کرانے کا بھر پور عزم کیا ہے ، انشاء اللہ آئندہ حکومت مسلم لیگ ق کی ہی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواحی گائوں بھائو گھسیٹ پور میں 5 مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مخالف کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )نواحی گائوں بھائو گھسیٹ پور میں 5 مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مخالف کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ۔ تھانہ ڈنگہ میں درج مقدمہ کے مطابق خاور گائوں کی دُکان پر چیزیں خرید رہا تھا کہ ملزمان ارشد مسلح 30 بور اشرف مسلح پسٹل سفیان عمر اسلم ،ناصر مسلح نے خاور کو للکارا کہ آج تم کو زندہ ہیں چھوڑیں گے اور سیدھا اس پر فائر کھول دیا اشرف نے فائرنگ کی گولی خاور کی کمر میں لگی دوسری گولی ناصر ے چلائی جو کمرکے نچلے حصے پر لگی وہ شدید زخمی ہو کر گر پڑا ملزمان فرار ہو گئے ۔مدعی عباس کے مطابق زیر بھر عداوت پر ملزمان ے اسلم اور مہدی خان کی ایما اور مشورہ سے حملہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف سے رائیونڈ میں چوہدری جعفر اقبال کی اہم ملاقات
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف سے رائیونڈ میں چوہدری جعفر اقبال کی اہم ملاقات ، شریف برادران نے چوہدری جعفر اقبال کو این اے 106 سے امیدوار نامزد کر دِیا ، تفصیلات کے مطابق تحصیل کھاریاں مسلم لیگ ن کے صدر چوہدری جعفر اقبال نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف ، اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے رائے ونڈ میں ملاقات ، ملاقات میں مسلم لیگ ن ضلع گجرات کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ، اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہا کہ چوہدری جعفر اقبال پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں ، اُنہوں نے گھمبیر حالات میں مسلم لیگ ن کا جھنڈا بلند رکھا اور ضلع گجرات میں مسلم لیگ ن کو زندہ رکھ کر مثالی کردار ادا کیا ، اس لیے ایسے وفادار سپاہی اور پارٹی کے وفادار اور مخلص ساتھیوں کو مسلم لیگ ن کبھی بھی نظر انداز نہیں کر سکتی ، میاں نواز شریف نے کہا ہماری زبان سے نکلا ہر وہ لفظ جس میں شرافت اور صداقت ہے ہم انشاء اللہ تعالیٰ اپنی پارٹی سے تعلق رکھنے والے کو کبھی فراموش نہیں کرتے ، آپ کی پارٹی کے لیے جو قربانیاں ہیں وہ قابل تعریف ہیں ، اُنہوں نے چوہدری جعفر اقبال کو مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے این اے 106 سے امیدوار نامزد کر دِیا اور کہا کہ گجرات کہ حلقہ این اے 106 سے چوہدری جعفر اقبال ہی امیدوار ہونگے اس موقع پر چوہدری جعفر اقبال نے پارٹی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قائدین کا اعتماد ہی میرا قیمتی اثاثہ ہے میں قائدین کی
توقعات پر پورا اُترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں نواز شریف اور دیگر پارٹی قائدین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت دِی ،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری جعفر اقبال نے ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد ، قائدین کے تعاون اور عوام کی دُعائوں سے سر خرو ہوا ہوں ، میاں نواز شریف اور دیگر پارٹی قائدین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت دِی ، انشاء اللہ میری کوشش ہو گی کہ قائدین کو نشست جیت کر تحفہ دوں ، اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کی محبت اور دُعائوں کی وجہ کے لیے کام کرنا میرا فرض تھا اس لیے پارٹی کے ساتھ ہی جینا مرنا ہے ، تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں ، بالخصوص میں اپنے دوستوں ، دھڑے اور معزز سپورٹر کا تہہ دِل سے مشکور ہوں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دِیا اور ٹکٹ کے حوالے سے پیدا شدہ بے یقینی کی صورتحال میں شانہ بشانہ میرے ساتھ کھڑے رہے ، ضلع گجرات مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور انشاء اللہ ضلع گجرات کی تمام سیٹوں پر مسلم لیگ ن تاریخ ساز کامیابی حاصل کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری عابد انور ٹوپہ نے سینکڑوں معززین علاقہ کی موجودگی میں چوہدری اعجاز رنیاں کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) حلقہ پی پی 113 موضع ٹوپہ آدم کے معروف زمیندار ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری عابد انور ٹوپہ نے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی اپنی رہائشگاہ پر سینکڑوں افراد کی موجودگی میں بھر پور حمائت کا اعلان کیا ، اِس حمائتی اکٹھ میں نمایاں اہم شخصیات میں بابا نذر محمد سیٹھ ٹوپہ ، چوہدری رخسار اسلم ٹوپہ ، مشتاق
ٹوپہ ، صوبیدار صغیر احمد ٹوپہ ، چوہدری محمد اسحاق کسانہ دھکڑانوالی ، رحمت خاں نمبردار ٹوپہ ، بشیر احمد مہر ٹوپہ ، حاجی محمد صادق ٹوپہ قیصر اقبال مہر ٹوپہ ، ریاض احمد ٹھیکریا ، قیصر اقبال اعوانہ ٹوپہ ، حاجی ریاست علی مہر ٹوپہ ، حاجی الیاس احمد مہر ، محمد اصغر مہر ، حاجی احمد خاں مہر ، افضال احمد ڈرائیور ، محمد آصف کٹاریہ ، محمد اعظم ٹوپہ ، حاجی محمد اشرف مہر ، نور محمد ڈوگہ ، محمد شریف اعوانہ ، اظہر اقبال ٹوپہ ، محمد زمان ، میاں خالد میانہ ، میاں محمد افضل ، ماسٹر اعجاز احمد ، حاجی ریاض احمد ، محمد اسلم سیٹھ ، محمد نواز مہر ، محمد منور مہر ، بابا مالک ڈھینڈا ، عنصر اقبال کٹاریہ ، دلاور حسین ٹوپہ ، محمد اقبال ٹوپہ ، میاں عدنان میانہ ، میاں زمان میانہ ، تصور اقبال مہر ، حاجی بہادر خاں مہر ، محمد ناظم بھٹی ، عنائت اللہ بھٹی ، سخی محمد مداثی ، محمد صادق ماچھی ، ظفر اقبال دیندار ، محمدا رشد برنالی ، مظہر اقبال برنالی ، امتیاز احمد ٹوپہ ، عمران مہر ٹوپہ سمیت سینکڑوں افراد نے حمائتی اکٹھ میں شرکت کی ، اِس موقع پر چوہدری عابد انور ٹوپہ نے کہا ہمیں آج فخر ہے کہ ہمارے خاندان میں چوہدری اعجاز احمد رنیاں الیکشن لڑ رہے ہیں اُن کے لیے دِن رات محنت کر کے اپنا فرض نبھائیں گے ، ہماری کسی سے مخالفت نہیں ہے تمام بھائیوں ، بزرگوں سے گزارش ہے کہ اِس الیکشن میں چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو کامیاب کرانا ہے ، ٹوپہ آدم ، ساگر یہ ہمارے ذاتی گائوں ہیں ، اِس موقع پر مہمانِ خصوصی چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا میں اپنی برادری کے بغیر کچھ نہیں ہوں ، آج میں آپ کی عدالت میں حاضر ہوں ، عزت اور ذلت خدا کے ہاتھ میں ہے ، یہ الیکشن میرا نہیں آپ بھائیوں کا الیکشن ہے ، جو بھائی ناراض ہیں ہم انشاء اللہ اُن کو راضی کر کے اُن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موضع رندھیر میں چوہدری بلال ،چوہدری اختر نے دھڑے اور برادری سمیت چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) موضع رندھیر میں چوہدری بلال ، چوہدری اختر نے پاکستان
مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی قیادت میں اپنی برادری دھڑے سمیت بھر پور حمائت کا اعلان کر دِیا ، اِس موقع پر چوہدری صوفی محمد اصغر ، چوہدری حامد ، چوہدری نعمان ، چوہدری احتشام ، چوہدری آفتاب ، چوہدری زعفران ، چوہدری احمد ، چوہدری بشیر احمد ، چوہدری قیصر احمد ، تبسم نذیر ، چوہدر ی محمد اکرم بھی حمائتی اکٹھ میں شریک تھے ،ا ِس موقع پر چوہدری بلال نے کہا کہ ہم انشاء اللہ تعالیٰ رندھیر سے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو بھر پور کامیابی دِلائیں گے اور ہر ممکن کوشش کر کے کامیابی کے جھنڈے گھاڑیں گے ، اِس موقع پر چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے کہا کہ آپ بھائیوں نے جو چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی حمائت کی ہے ہمارے لیے باعث فخر ہے آج ہم پر اُمید ہیں کہ حلقہ پی پی 113 سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے، ہمارے دروازے ہر خاص و عام کے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔