ڈنگہ کی خبریں 6.06.2013

ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) محمد عامر شاہین گوندل انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ کی زیر نگرانی خالد شہباز SIٹریفک سٹاف ڈنگہ نے گاڑی نمبری6268/LHQ جو کہ آور لوڈ تھی جس کو مسمی عبدالغفار ولد عبدالرئوف قوم پٹھان سکنہ پرانا اڈا گجرات ڈنگہ شہر میں انتہائی تیز رفتار ی سے چلا رہا تھا جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا جس پر تیز رفتاری کا مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : خورشید عرف شیدی ولد اعجاز احمد قوم گجر سکنہ کھوکھرہ سے رائفل 44بور معہ60 ضرب روند پسٹل30 بور معہ4 ضرب روند برآمد کرکے مقدمہ درج
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محمد عامر شاہین گوندل انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ کی زیر نگرانی محمدارشدSIنے دوران گشت مسمی خورشید عرف شیدی ولد اعجاز احمد قوم گجر سکنہ کھوکھرہ سے رائفل 44بور معہ60ضرب روند پسٹل30بور معہ4ضرب روند برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : محمد عامر شاہین گوندل ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ کی خصوصی ہدایت پر ڈیرہ اذان چوہدری ولایت خاں گجر نزد ہیڈ کھوکھرہ پر ریڈ

ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ڈیرہ اذان چوہدری ولایت خاں گجر سکنہ کھرکھرہ کے ڈیرہ پر شراب کی چالو بھٹی ہے اور منشیات فروش ہوتی ہے جو اس اطلاع پرSHO صاحب کی خصوصی ہدایت پر شوکت حیات ASI معہ واجد علی ہیڈ کنسٹیل و دیگر ملازمان نے ڈیرہ اذان چوہدری ولایت خاں گجر نزد ہیڈ کھوکھرہ پر ریڈ کیا تو وہاں پر آصف علی ولد سارنگ خاں قوم بٹ سکنہ موجیانوالہ-2 غلام عمران ولد ولایت -3 حسن رضا ولد غلام سرور اقوام گجر سکنائے موجیانوالہ شراب تیار کرنے میں مصروف تھے جن کو قابو کیا گیا اور چالو بھٹی کا تما م سامان بمعہ تیار شراب4بوتل قبضہ میں لی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : وزارت میرا مطمع نظر ہر گز نہیں ہم نے تو اپنے قائد محترم کے حکم کے مطابق الیکشن لڑ کر اللہ کے فضل و کرم سے فتح حاصل کی ، چوہدری جعفر اقبا ل ایم این اے
ڈنگہ(محمد بلال احم بٹ) نو منتخب ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت میرا مطمع نظر ہر گز نہیں ہم نے تو اپنے قائد محترم کے حکم کے مطابق الیکشن لڑ کر اللہ کے فضل و کرم اور عوامی طاقت سے فتح حاصل کر کے محترم جناب میاں نواز شریف کی طرف سے دیئے گئے ٹارگٹ کو اچیو کیا میرے اور عوام کے ہر دل عزیز محبوب راہنما و قائد میاں محمد نواز شریف وزیراعظم ہیں تو ان کا ورکز بھی وزیراعظم ہے،انہوں نے کہا ہے کہ مجھ ناچیز کیلئے میرے قائد محترم میاں محمد نواز شریف ، میاں محمد شہباز شریف کا اعتماد اور پیار ہی کافی ہے،وزارتیں آنی جانی چیزیں ہیں اصل چیز پارٹی اور قیادت کا اعتماد ہے،جو میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے ، انشاء اللہ محب وطن باصلاحیت لیڈر میاں نواز شریف کی بصیرت کے ماتحت عوام کو تیس دنوں میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ سمیت ہر شعبہ میں بڑی تبدیلی نظر آئے گی ، جو تازہ اور ٹھنڈی ہوا ک اجھونکا ثابت ہو گا ، اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ اور میاں برادران کو دنیا کے ناقدوں کے خلاف واضح اور بھر پور مینڈیٹ سے نواز ، انشاء اللہ برق رفتاری سے مسلم لیگ ن اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے پہلے ترجیح میں بجلی کے بحران کے خاتمہ سمیت وطن عزیزہ میں رشوت کرپشن اقرباء پروری کا خاتمہ کر کے عملی کام کرے گی،میاں نواز شریف نے عوام کو اندھیروں میں رکھنے کی بجائے انہیں سچ اور حقیقت سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ہماری حکومت وطن عزیز میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی عوام کی خوشحالی کیلئے ہماری حکومت کو دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے اس سے استفادہ حاصل کریں گے،عوامی طاقت اور بھاری مینڈیٹ کے ساتھ پہلی بار پارلیمنٹ ہائوس پہنچا تو پارتی قیادت میاں نواز شریف میاں شہباز شریف ، خواجہ احسن ، احسن اقبال،ماروی میمن سمیت دیگر پارٹی راہنمائوں کا جو پیار ملا اسے زندگی بھر بھلا نہیں سکوں گا،میری پارٹی کے سینئر مجھ سے کتنا پیار کرتے ہیں مجھے اب معلوم ہوا ہے ، اپنے شہر کے درو دیوار کو خلوص نیت سے صاف ستھرا سرسبز بنانے کا عزم کرتا ہوں ، اپنے صحافی بھائیوں اور شہریوں سے مل کر ایسے منصوبے بنائیں گے جن کے دور رس اثرات مرتب ہوِ حضلقہ این اے106 کے ہر پرائمری سکول کو ماڈل سکول بنانا،ہر بی ایچ یو کو ایمبولینس فراہم کرنا ، بوائز گرلز سکول بنوان ، ڈنگ شہر کو تحصیل کا درجہ دلانا عوام کے اجتماعی اور انفرادی مسائل حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ، سابق حکومت کے اچھے ادھورے پراجیکٹ کو مکمل کرائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہماری تمام تر کامیابیوں کا کریڈٹ باشعور عوام کو جاتا ہے جنہوں نے ہمیشہ ہمیں اپنے بھاری مینڈیٹ سے نواز ، میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نو منتخب ایم پی اے میاں طارق محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا جینا مرنا اپنے حلقہ کی عوام کی عوام کے ساتھ ہے ہم نے اپنے دور اقتدار میں شہر اور علاقہ کو سنوارنے کیلئے اقدامات کئے انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت ،مواصلات کی جدید سہولیات فراہم کر کے عوام کا معیار زندگی بلند کریں گے ، آنے والے دنوں میں بھی اپنے شہر علاقہ اور حلقہ کو خوبصورت سے خوبصورت بنانے کیلئے اپنی پارٹی کے رفقاء سے اپنے علاقہ کا حصہ لے کر حلقہ بھر میں تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پراجیکٹ لائیں گے ، ہم اپنی توانائیاں منفی کاموں پر ضائع کرنے کی بجائے اسے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال میں لائیں گے اور علاقہ کی ترقی کی رفتار کے پہیہ کو اور بہتر کرنے کا عزم کرتے ہیں ہم نے اپنے شہر اور علاقہ کو شب و روز کی مسلسل جدوجہد اور خون جگر سے سنوارا ہے آج ہمارے شہر علاقہ کا نام ماڈل شہروں میں ہوتا ہے،ہماری تمام تر کامیابیوں کا کریڈٹ باشعور عوام کو جاتا ہے جنہوں نے ہمیشہ ہمیں اپنے بھاری مینڈیٹ سے نواز۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے MPAفرید خان کے بہیمانہ قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں ، چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے MPAفرید خان کے بہیمانہ قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔فرید خان غریب عوام کے نمائندہ تھے۔ اور صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و امان بحال کروانے کیلئے کوشاں تھے۔ ان خیا لات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ نے کیا بیان میں کیا۔انہوں نے فرید خان کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرید خان کے قتل کی انکوئری کروائی جائے اور قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری شہریا راسلم کا نو منتخب ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کے اعزاز میں پرتکلف گرینڈ ظہرانہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بلدیہ ڈنگہ کے چیئر مین کے متوقع امیدوار چوہدری شہریار اسلم نے اپنے رفقاء کار چوہدری فیاض احمد،حاجی محمد اشرف جنجوعہ ، سید عرفان علی ، لیاقت قریشی ، طارق رحیم قریشی ، عارف ڈار ، عمران بھٹی ، الحاج چوہدری محمد حسین ٹوپہ،چوہدری وقاص احمد،الحاج شیخ سہیل نذیر ، حاجی رحمداد ، محمد افضل قصاب،آصف قصاب بلا ، چوہدری مہدی خان ، اپنے بزرگ حاجی عبدالحمید سمیت دیگر کے ہمراہ چوہدری جعفر اقبال اور دیگر ہر مہمان کا خاص مہمان کے طورپر والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا شہر کی ہر دل عزیز اور معتبر شخصیت چوہدری محمد اسلم مرحوم سابق چیئر مین کے فرزند ارجمند سابق ناظم چوہدری نوشیروان اسلم کے بھائی چوہدری شہریار اسلم کا چوہدری جعفر اقبال MNAکے اعزاز میں پرتکلف تاریخ ساز گرینڈ ظہرانہ کا اہتمام ہزاروں افراد کی شرکت سے تقریب بڑا سیاسی اکٹھ بن گئی چوہدری شہریار اسلم کی طرف سے انکے ڈیرے پر دیئے گئے چوہدری جعفر اقبال ایم این اے کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانہ میں عوامی سماجی سیاسی تجارتی شخصیات سمیت چوہدری شہریار اسلم چوہدری فیاض احمد،سید عرفان علی ، عارف ڈار ، لیاقت قریشی ، طارق رحیم قریشی ، چوہدری مہدی خان ، ٹھیکیدار چوہدری شبیر احمد دھکڑ ، چوہدری محمد اکرم بائو ، چوہدری وقاص احمد ، حاجی رحمدداد ، مرزا ریاض حسین ، صوفی خالد اقبال عطاری ، مرزا محمد یونس ، چوہدری ارشد گجر ، حاجی رحمداد ، عمران بھٹی ، الحاج چوہدری محمد حسین ٹوپہ ، محمد افضل قصاب ، محمد آصف قصاب ، بائو نوید احمد ، طاہر عباس ، خالد اقبال انصاری ، میاں محمد اکرم ، آغاز فیاض احمد ، غلام حیدر باہوانہ ، رانا صابر وسیم ، حاجی عبدالحمید سابق کونسلر ، محمد اکرم پپو ، مرزا فاروق زمان ، الحاج شیخ سہیل نذیر ، حاجی اشرف جنجوعہ ، طارق جنجوجہ ، محسن اشرف جنجوعہ سمیت سینکروں افراد نے شرکت کی ، چوہدری شہریار اسلم کی طرف سے دیے گئے ظہرانے نے اس وقت پر پریس کانفرنس کی شکل اختیار کر لی جب تقریب میں کثیر صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری جعفر اقبال سے مستقبل کی ترجیحات ، ترقیاتی کام و دیگر شہری و علاقائی مسائل کے حل اور دیگر میگا پراجیکٹ کے حوالہ سے خصوصی سوال و جواب کی نشست ہوئی، جس میں ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے انتہائی تحمل بردباری سے اخبار نویسوں کے تلخ سوالات کے جوابات خوبصورت انداز سے دیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری جعفر اقبال اپنی تمام تر صلاحیتوں کو عوامی مسائل کے حل کیلئے استعمال میں لائیں گے ، چوہدری شہریار اسلم
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری شہریار اسلم نے اپنے بیان یں کہا کہ ہمیں امیدواثق ہے کہ اللہ کریم کے فضل و کرم اورعوام کی دعائوں سے ہمارے اور عوام کے پیارے ہر دل عزیز محبوب راہنما چوہدری جعفر اقبال اپنی تمام تر صلاحیتوں کو عوامی مسائل کے حل کیلئے استعمال میں لائیں گے ہم اپنے اور عوام کے قائد محترم ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کو اندار کارہائے نمایاں سر انجام دینے اور تاریخ ساز کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ، ہم چوہدری جعفر اقبال ایم این اے اور اپنے تمام دوست احباب عزیز ساتھیوں عزیز و اقارب اور بالخصوص صحافی بھائیوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری تقریب میں شرکت کرکے نہ صرف ہمارا مان بڑھایا بلکہ ہماری تقریب کی رونق کو اپنی شرکت سے دوبالا کر دیا ، اور تمام تقریب کو سوالات کی نشست سے یادگار اور تاریخ ساز بنا دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری امجد جاوید ایلس نے معیاری تعلیمی ادارہ دی ویگا سکول سسٹم قائم کر کے بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے ، چوہدری بشارت علی
ڈنگہ(نامہ نگار)چوہدری بشارت علی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہے ہمارے اور علاقہ کے محسن و مربی چوہدری امجد جاوید ایلس نے معیاری تعلیمی ادارہ دی ویگا سکول سسٹم قائم کر کے بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے،انہوں نے کہا کہ چوہدری امجد جاوید ایلس کی سرکردگی میں دی ویگا سکول سسٹم قوم کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت جدید اسلامی خطوط پر کر رہا ہے ، الحمد اللہ ہمارے ادارہ کے ہر سال سو فیصد نتائج ہماری اعلیٰ کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،ہم انشاء اللہ اس روشن اور درخشندہ روایت کو قائم و دائم رکھنے کا عزم اور عہد کرتے ہیں ، چوہدری امجد جاوید ایلس نے شاندار تعلیمی نتائج اور اعلیٰ حسن کار کردگی کا مظاہرہ کرنے پر سکول سٹاف اور انتظامیہ کے اعزاز میں بڑے کھانے کا خصوصی اہتمام کر کے اساتذہ اکرام اور انتظامیہ کے دل جیت لیے ہیں چیئر مین ادارہ کی حوصلہ افزائی سے اساتذہ کرام اور سٹاف پہلے سے بڑھ کر محنت اور لگن سے کام کر کے پہلے سے بہتر اور شاندار نتائج دیں گے انشاء اللہ اس کا تمام تر کریڈٹ چوہدری امجد جاوید ایلس ہی کو جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : کونسلر کے مضبوط امیدواور شیخ ذوالفقار احمد بشیر المعروف بھٹو کا نومنتخب ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کے اعزاز میں گرینڈ عشائیہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نومنتخب ایم این اے اور عوام کے ہر دل عزیز اور محبوب راہنما چوہدری جعفر اقبال انکے رفیق خاص چوہدری شہریار اسلم،سابق ناظم ڈنگہ 2محمد حبیب بسوی،چوہدری محمد حسین ٹوپہ ، عمران بھٹی سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ڈنگہ ، ملک نوید احمد اعوان اور دیگر مہمانان گرامی،شیخ بشیر احمد قصاب کی رہائش گاہ واقع کالج رڈ پر پہنچے تو شیخ بشیر احمد،شیخ ذوالفقار احمد بشیر،ظہیر عباس ، شیخ عبدالرشید ، محمد بشیر صدیقی ، ملک محمد اقبال ، عبدالمجید صدیقی ، شیخ شوکت علی ، شیخ افتخار احمد ، شیخ محمد یونس ، شاہد بسوی ، بلال قریشی،مناظر حسین ، یامین شاد نے مہمانوں کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا تفصیلات کے مطابق متوقع امیدوار برائے کونسلر بلدیہ ڈنگہ شیخ ذوالفقار احمد بشیر کا ایم این اے چوہدری جعفر اقبال،محمد حبیب بسوی ، چوہدری شہریار اسلم معززین شہر و عمائدین علاقہ کے اعزاز میں گرینڈ عشائیہ میں معززین شہر کی ریکارڈ شرکت کی شیخ بشیر احمد قصاب کے فرزند ارجمند اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں شہر سے کونسلر کے مضبوط امیدواور شیخ ذوالفقار احمد بشیر المعروف بھٹو نے اپنی رہائش گاہ کالج روڈ پر شیخ بشیر احمد ہائوس پر چوہدری جعفر اقبال ایم این اے ، چوہدری شہریار اسلم،محمد حبیب بسوی ، الحاج چوہدری محمد حسین ٹوپہ، سمیت معززین شہر اور عمائدین علاقہ کے اعزاز میں گرینڈ اور پرتکلف عشائیہ دیا،جس میں عوامی سماجی سیاسی تجارتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی جن میں چوہدری جعفر اقبال ایم این اے،چوہدری شہریار اسلم ، محمد حبیب بسوی ، محمد عمران بھٹی،ملک نوید احمد اعوان ، ڈاکٹر ظہیر صدیقی ، ڈاکٹر وحید احمد نزیر ، شاکر علی ، مناظر حسین ، بلال قریشی ، یامین شاد ، شاہد بسوی ، سعید شاہ ، شیخ عبدالرشید ، محمد بشیر صدیقی ، ملک محمد اقبال،ملک محمد یاسین ، شیخ شوکت علی ، شیخ افتخار احمد ، عبدالمجید صدیقی ، مناظر حسین ، بائو بشیر بٹ،وسیم گادھی ، شاہد میو ، چوہدری ارشد گجر ، رانا پپو ، میاں محمد اکرم ، شیخ صفدر حسین ، محمد اکرم ہپپو،سعید شاہ ، چوہدری محمد حسین ، رحمانی گروپ سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعقل رکھنے والے افراد ی کثیر تعداد نے شرکت کی اور چوہدری جعفراقبال اور دیگر مہمانوں کا پرجوش انداز سے ویلکم کیا اور انکے اعزاز میں گرینڈ اور پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا،ہم اپنے عوام کے محبوب راہنما نومنتخب ایم این اے چوہدری جعفر اقبال،چوہدری شہریار اسلم،محمد حبیب بسوی اور اپنے محسن و مربی چوہدری محمد حسین ٹوپہ انکے فرزند ارجمند سمیت عمران بھٹی،ملک نوید احمد اعوان ، میاں محمد اکرم ،ڈاکٹر عبدالمجید صدیقی ، ڈاکٹر ظہیر عباس ، نذیر صدیقی ، ڈاکٹر ، وحید احمد صدیقی ، ملک محمد اقبال ، بلال قریشی ، شاہد بسوی ، یامین شاد ، محمد اکرم پپو ، رحمانیہ گروپ سمیت تمام شرکاء کے دلی طور ر ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے ہماری تقریب میں شرکت فرما کر نہ صرف ہمارا مان بڑھایا بلکہ ہماری تقریب کو رونق بخشتے ہوئے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ، چوہدری جعفر اقبال اور دیگر مہمانان گرامی کی محبتیں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں شیخ ذوالفقار احمد بشیر المعروف بھٹو کا بیان۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہمارے دروازے عوام کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں ، شیخ ذوالفقار احمد بشیر قصاب
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)شیخ ذوالفقار احمد بشیر قصاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوامی دعائوں سے انکے اعتماد پر پورا اتریں گے ہمارا جینا مرنا اپنے شہر کی عوام کیلئے ہیں ہمارے دروازے عوام کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیںانہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ اپنے آبائو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی دل و جان سے خدمت کرنے کا عزم اور عہد کرتے ہیں ، ہماراسیاست میں آنے کا مقصد صرف اور شہر اور علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت ہے ہم اس مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ہماری خوش بختی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خاص فضل و کرم اور عوامی دعائوں سے ہمیں اپنے شہر کی غیور عوام کی مکمل حمایت اور تائید حاصل ہے ، ہم انشاء اللہ اپنے قائدین کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے شہر اور علاقہ کی تعمیر وترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گیاور اس سلسلہ میں کسی قسم کا کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیںکریں گے ، ہمارا اپنے شہر کی عوام سے وعدہ ہے کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے تن من دھن قربان کردیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : الحاج چوہدری عاشق حسین آف چک محمود کا ایم این اے چوہدری جعفر اقبال اور انکے رفقاء کار کے اعزاز میں پیراڈائز میرج ہال پر گرینڈ پرتکلف عشائیہ کا خاص اہتمام
ڈنگہ(نامہ نگار)سابق نائب ناظم حاجی عاشق علی آف چک محمود ، چوہدری اختر علی ، چوہدری محمد نواز،مظہر اقبال،چوہدری عمران،حاجی چوہدری محمد اصغرم ، حافظ شہباز احمد ، چوہدری محمد اسلم نے چوہدری جعفر اقبال ،چوہدری کریم داد ، چوہدری خالد محمود سابق ناظم چک جانی ، چوہدری شہریار اسلم سمیت دیگر مہمانان گرامی کا خاص مہمان کے طور پر والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا تفصیلات کے مطابق علاقہ کی ممتاز معتبر سیاسی سماجی شخصیت سابق نائب ناظم یونین کونسل سیکریالی الحاج چوہدری عاشق حسین آف چک محمود کا ایم این اے چوہدری جعفر اقبال اور انکے رفقاء کار کے اعزاز میں پیراڈائز میرج ہال پر گرینڈ پرتکلف عشائیہ کا خاص اہتمام معززین شہر اور عمائدین علاقہ کی ریکارڈ شرکت نومنتخب ایم این اے چوہدری جعفر اقبال اپنے رفقاء کار چوہدری شہریار اسلم،محمد عارف ڈار،لیاقت قریشی ، طارق قریشی ، چوہدری مہدی خان بجاڑ والا،چوہدری کریم داد آف بجاڑ والا ، چوہدری بابر حسین آف شیخا طاہر ، چوہدری شبیر احمد ٹھیکیدار دھکڑ کے ہمراہ علاقہ کے معروف میرج ہال پیرا ڈائز میرج ہال پر پہنچے تو سابق ناظم سیکریالی ، الحاج چوہدری عاشق علی اور انکی فیملی کی سرکردہ شخصیات چوہدری اختر علی ، چوہدری محمد نواز ، چوہدری مظہر اقبال ، حاجی چوہدری محمد اصغر ، چوہدری عمران محمود حافظ شہباز احمد،چوہدری محمد اسلم اور دیگر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائں گے اور انہیں خوبصورت انداز سے ویلکم کیا،حاجی چوہدری عاشق علی،سابق نائب ناظم یو سی سیکریالی آف چک محمو د کی طرف سے دیئے گئے گرینڈ عشائیہ میں معرززین شہر عمائدین علاقہ سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی،جن میں چوہدری کریم داد آف بجاڑ والا ، چوہدری بابر حسین ، چوہدری بشیر احمد ٹھیکیدار دھکڑ ، چوہدری شہریار اسلم ، چوہدری خالد محمود چک جانی ، چوہدری خالد ڈھلیان ، میاں عبدالغفور پٹواری ، میاں فیض رسول ، عارف ڈار ، چوہدری مہدی خان بجاڑ والا،لیاقت قریشی ، طارق رحیم قریشی ، اویس قریشی ، چوہدری اختر علی ، چوہدری محمد نواز ، چوہدری مظہر اقبال ، چوہدری محمد اصغر دھکڑ ، چوہدری شہباز احمد دھکڑ ، چوہدری عمران چک محمود ، حاجی چوہدری محمد اصغر ، حافظ شہباز احمد ، چوہدری محمد اسلم ، چوہدری محمد وارث موٹا طاہر،افتخار احمد کالس راجہ پور ، چوہدری محمد زمان ، میاں فیض الرسول ، چوہدری بشیر احمد حاجی چک ، چوہدری اخترمہر دھکڑ ، ٹھیکیدار شوکت علی مغل ، مرزا ریاض حسین ، ماسٹر اقبال مغل ، خالد اقبال انصاری ، میاں افضل حیات منا ، میاں محمد اقبال ، میاں محمد صدیق ، ماسٹر لال خان کونسلر ، عارف ڈار ، عبدالحفیظ بھٹی ، چوہدری ارشد گجر ، چوہدری ظفر بابکا ، چوہدری صفدر حسین ، چوہدری فیاض احمد،سید عرفان علی ، چوہدری مہدی خان ، الحاج شیخ سہیل نذیر احمد ، اویس قریشی ، چوہدری ارشد محمود بجاڑ والا،میاں محدم اکرم،میاں فیض الرسول سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : نو منتخب ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کو فقید المثال کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،حاجی عاشق علی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حاجی عاشق علی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے پیارے نو منتخب ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کو فقید المثال کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چوہدری جعفر اقبال ایم این اے کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری تقریب میں شرکت فرما کر ہمارا مان بڑھایا ، ہم انشاء اللہ انہیں شہر اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنے بھر پور اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں،ہم اس پروقار تقریب کے ہر مہمان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری تقریب کو رونق بخشی اور ہماری عزت افزائی مہمانان گرامی کا پیار محبت ہمیں ہمیشہ یاد رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پنجاب حکومت نے رواں سال میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر کے متوقع بلدیاتی چیئر مین اور کونسلرز کے متوقع امیدواروں میں ہلچل مچا دی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب حکومت نے رواں سال میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر کے متوقع بلدیاتی چیئر مین اور کونسلرز کے متوقع امیدواروں میں ہلچل مچا دی ہے شہر کی سربراہی چیئر مین کے منصب کے امیدواروں نے باقاعدہ طور پر اپنے پینلز کے کونسلرز کے ناموں کو بھی حتمی شکل دینا شروع کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر رابطہ عوام مہم شروع کر دی ہے،صاحبان اقتدار کے ڈیرے آباد ہونا شروع ہو گئے ہیں،جبکہ متوقع امیدواروں نے ان کے ڈیروں کا طواف کرنا شروع کر دیا ہے بعض نے تو انکے اعزاز میں گرینڈ اور بڑی بڑی تقریبا کا اہتمام کرنا شروع کر دیا ہے ماہ نومبر2013ء میں بلدیاتی انتخابات چیئر مین سمیت ٹی ایم اے ڈنگہ کے کونسلرز کے منصب کیلئے متوقع امیدواروں نے رابطہ عوام مہم کے ساتھ لنگوٹ کس لئے،شہر بھر میں بلدیاتی الیکشن ٹاک آف دی ٹائون بن گیا ایک سروے کے مطابق آنے والے بلدیاتی انتخابات میں سابق چیئر مین سابق ناظمین کونسلرز کے ساتھ ساتھ عوامی سماجی تجارتی تنظیموں کے عہدیداروں اراکین بلدیاتی انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں،جن میں الحاج محمد صادق بٹ،میاں محمد اسلم ، میاں امجد محمود ، میاں خادم حسین ، حاجی شاہد محمود بٹ،محمد حبیب بسوی ، چوہدری محمد اکرم ، چوہدری محمد افضل ، چوہدری وقاص شمشاد ، چوہدری شہریار اسلم ، چوہدری حسن ریاض ، چوہدری علی ریاض ، علی عمران بھٹی ، مہر خالد حسین ، مہر انور ناز ، مہر خالد حسین، الحاج چوہدری محمد حسین ٹوپہ ، راجہ خالد پرویز ، شیخ ذوالفقار احمد بشیر قصاب ، خالد سہیل بلو،سیٹھ منیر احمد،شیخ شفیع قصاب ، عارف ڈار ، اعظم ڈار ، شیخ رستم علی ، خالد سہیل بلو ، ملک اعجاز احمد ، فاروق گل بٹ ، حکیم محمد افضل ، لیاقت قریشی ، طارق قریشی کھل والے ، طارق رحیم قریشی قصاب ، گلزار احمد بھٹو ، رائو ساجد جہانگیر ، رانا شاہد رائوف ، حاجی اسلم صراف ، حاجی سرور صراف ، زبیر سکندر صراف ، رانا قاسم حسنین علی ، سید عرفان علی ، چوہدری فیاض احمد،خاور حسین قصاب ، گلزار احمد بھٹو ، محمد اسلم بسوی ، انجینئر آصف پرویز ، چوہدری آفتاب احمد،میاں محمد اشرف ، ماجد عدالت بٹ،آصف بلا ، چوہدری اجمل ٹوپہ ، ڈاکٹر ظفر اللہ ،قیصر اسحاق مغل ، پرویز گجر ، احمد خان ڈار ، بشیر انصاری ، وسیم شہزاد کھوکھر ، شفیق کھوکھر،سعید مغل ، داکٹر پرویز،مرزا یونس،مرز محمد نعیم ،صوفی خالد عطاری ، مرزا ریاض حسین ، حاجی نواز ، اعظم چوہان ، ٹھیکیدار ایوب مغل،شیرا چوہان ، محمد آصف ، انور چوہان ، وکی گجر ، میر اشتیاق خالد ، پیر آفتاب شاہ ، پیر ارشد شاہ ، مرزا مقصود احمد ، چوہدری رستم علی ، حسرت پپو ، سید اعجاز شاہ ، سید علمدار شاہ ، رجب علی بٹ ، ڈاکٹر خالد عطاری ، ملک نوید اعوان ، شیخ خلیل احمد ، شبیر مغل ، پرویز مغل ، یوسف مغل ، محبوب عالم بٹ ، حاجی صدیق مغل ، ڈاکٹر خالد محمود خان ، اعظم ڈار ، ڈاکٹر نوخیز ملک ، عارف باجوہ ، ڈاکٹر مشتاق ،خضر حیات پسوال ، پرویز مغل ، یوسف مغل ، محبوب عالم بٹ ، حاجی صدیق مغل ، ڈاکٹر خالد محمود خان ، ناصر بھٹی ، حاجی اشرف جنجوعہ ، ملک نواز ، شیخ سہیل نذیر ، شیخ خالد محمود ، شیخ محمد نواز اسلم ، شیخ جاوید نزیر ، مہر رشید احمد ، چوہدری راصف آہیر ، حاجی محمد سلیم ٹینٹ ، راجہ صبغت اللہ جرال ، بائو نوید احمد ، حاجی منور بٹ ، پرویز احمد گجر ، الحاج چوہدری محمد اقبال منج ، شیخ صفدر حسین ، رائو بشیر احمد ٹھیکیدار حبیب فاروق پان شاپ،محمد سلیم ، مرزا اشفاق ، میاں اشرف انصاری ، مرزا عبدالستار ، شیخ خالد قصاب ، شیخ خالد قصاب ، یوسف رضاون ، بائو افضل ، اصغر بھٹی ، میاں اعجاز احمد ، میاں خاور اعجاز ، میاں عمران ایڈووکیٹ ، حاجی رشید احمد ، چوہدری ارشد محمود جٹ ، سہیل اشتیاق بٹ ، چوہدری احسان قادر ، شبیر مغل ، پرویز مغل ، ضمیر احمد بٹ ، محمد حفیظ طاہر ، ڈاکٹر راشد محمود خان ، فراست علی بٹ ، راحت علی بٹ ، حاجی ناصر علی زیدی ، رانا ذوالفقار احمد ، سید طاہر عباس شاہ ، اسلم بسوی ، حاجی ناصر محمود الٰہی ، مرزا فاروق زمان ، عارف مغل ، شیخ خواجہ خرم شہزاد ، سید مستنصر علی شاہ ، شیخ خالد محمود ، چوہدری سفیان ، رستم علی ، مرزا شاہجان بیگ ، میاں شفقات احمد ، میاں مسعود احمد ، ڈاکٹر محمد الیاس ، مظہر نور ایڈووکیٹ ، چوہدری ناصر بلہڑ ، محمد شبیر بلہڑ ، ڈاکٹر ارشد اقبال ، مرزا حق نواز ، شازف جمیل مغل ، خان نواز ، پرویز مغل ، اشرف ساقی ، خالد کھوکھر ، حاجی مرزا یونس ، صدیق پسوال ، غضنفر باہوال ، حاجی اقبال باہروال ، ڈاکٹر قمر جاوید ، قاری محمد رمضان ، ڈاکٹر محمد الیاس ، ڈاکٹر محمد عباس ، چوہدری خالد حسین ہیر ، حاجی عنایت اللہ سمیت دیگر امیدوار ہو سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : محمد امین آف ٹوپہ عثمان،ڈاکٹر مشتاق احمد اور اعجاز احمد کا سانحہ منگووال پر اظہار افسوس و رنج و الم
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)یونین کونسل سیکریالی کے سابق کسان کونسلر محمد امین آف ٹوپہ عثمان کا سانحہ منگووال کے لواحقین سے اْظہار افسوس ، ڈاکٹر مشتاق احمد مغل صدر پاکستان ہومیو پیتھک سوسائٹی،ڈائریکٹر الفارابی ہائی سکول ڈنگہ اعجاز احمد نے منگووال جا کر شہید بچوں کے ورثاء سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کیلئے ایصال ثواب کیلئے دعا کی،یونین کونسل سیکریالی کے سابق کسان کونسلر محمد امین آف ٹوپہ عثمان نے سانحہ منگووال کے لواحقین سے اْظہار افسوس کیا،انہوں نے منگووال جا کر نواحی گائوں جا کر شہید بچوں کے ورثاء سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ، ان کے ہمراہ پاکستان ہومیو پیتھک سوسائٹی ڈنگہ کے صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مغل اور الفارابی ہائی سکول ڈنگہ کے ڈائریکٹر اعجاز احمد تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : رندھیر کے پل پر راہزنی کی واردات پولیس نے موقع پر چھ ملزمان گرفتار کر لئے تین ڈکیت فرار ہو گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)رندھیر کے پل پر راہزنی کی واردات پولیس نے موقع پر چھ ملزمان گرفتار کر لئے تین ڈکیت فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق نہر اپر جہلم کے مقام رندھیر پل کے قریب نو مسلح افراد ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے چار افراد سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ عامر شاہین گوندل اور سب انسپکٹر محمد اسلم پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے،ناکہ بندی کر کے چھ ملزمان گرفتار کر لئے تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : بائیس جون سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بائیس جون سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی،اور سورج خط استواء سے خط التواء کی طر ف پلٹے گا،جس کے بعد دن کا دورانیہ کم ہوتا جائے گا اکیس ستمبر دن رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عوامی تعاون دوست احباب کی مشاورت تمام امور میرٹ پر سر انجام دیں گے،چوہدری جعفر اقبال ایم این اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ عوامی تعاون دوست احباب کی مشاورت تمام امور میرٹ پر سر انجام دیں گے،انشاء اللہ ماہ ستمبر میں سوئی گیس کمپلینٹ آفس پبلک مقام منتقل ہو جائے گا اور اب میرٹ پر ڈیمانڈ نوٹس اورکنکشن دیئے جائیں گے تاکہ کسی کو بھی اعتراض نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری اعجاز رنیاں کوپہلے سے بڑھ کر عوامی خدمت کرنا چاہیے انکی اصل منزل اب زیادہ دور نہیں ، آغا فیاض احمد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) ممتاز مسلم لیگی راہنما آغافیاض احمد نے کہا ہے کہ ہم مسلم لیگ کے حلقہ پی پی113سے سابق امیدوار چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی اخلاقی جیت پر انکی اخلاقی فتح پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ چوہدری اعجاز احمد رنیاں،چوہدری اخلاق احمد رنیاں ہار کر بھی جیت گئے ہیں اور35ہزار ووٹ ان کا بہت بڑا اثاثہ ہیں،انہیں پہلے سے بڑھ کر عوامی خدمت کرنا چاہیے انکی اصل منزل اب زیادہ دور نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : گوجرانوالہ کی 2خوبرو دوشیزائیں اٹلی پلٹ نوجوان کی جیب سے رقم نکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)گوجرانوالہ کی 2خوبرو دوشیزائیں اٹلی پلٹ نوجوان کی جیب سے رقم نکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں تفصیل کے مطابق الحاج چوہدری محمد اقبال باہروال کا بیٹا چوہدری اشفاق باہروال اٹلی سے اپنی ہمشیرہ کی شادی میں شرکت کیلئے آیا ہوا تھا وہ بنک سے رقم نکلوا کر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں دو خوبرو دوشیزائوں نے اس کی جیب سے رقم نکالی تو اشفاق نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور شہریوں کو دیکھ کر خواتین منت سماجت پر اتر آئیں اور معافیاں مانگنے لگیں جس پر معززین نے جیب کتری خواتین کو معافی دی دی۔