ڈنگہ میں اوورلوڈنگ کی وجہ سے چار ٹرانسفارمر ٹھس، شہری پریشان بجلی صبح نو بجے سے بند ابھی تک مرمت کا کام مکمل نہیں ہو سکا

ڈنگہ: ڈنگہ میں اوورلوڈنگ کی وجہ سے چار ٹرانسفارمر ٹھس، شہری پریشان بجلی صبح نو بجے سے بند ابھی تک مرمت کا کام مکمل نہیں ہو سکا، شہریوں کو پانی کا شدید مسئلہ، تفصیلات کے مطابق راجہ بازار میں قطبی والا ٹرانسفارمر، راجہ بازار میں رفیع پتاسیاں والا ٹرانسفارمر محلہ رام باغ، محلہ بھگی پورہ، اور مین بازار میں ٹرانسفارمر خراب، صح نو بجے سے بجلی بند، شدید حبس اور گرمی کی وجہ سے عوام شدید بیماریاں کا شکارہو گئے۔

جن میں ملیریا، ٹائیفائیڈ، ڈینگی کی وباء پھیلنے کا شدید خطرہ، اہلیان علاقہ کا ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ٹرانسفارمرز کو اپ گریڈ کر کے نیا سسٹم متعارف کروایا جائے تاکہ آئے روز بجلی کی بندش سے ٹرانسفارمر خراب ہو جاتے ہیں جس سے چھٹکارا دلایا جائے یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ حکومتی نمائندے ڈنگہ غائب، اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔