ڈنگہ : مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کے حاجی شاہد محمود بٹ نے انتخابی مہم زور و شور سے شروع کر دی

ڈنگہ (محمد بلال احمدبٹ) مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کے حاجی شاہد محمود بٹ نے انتخابی مہم زور و شور سے شروع کر دی حاجی شاہد محمود بٹ نے وارڈ نمبر 5 کے محلہ ریلوے آبادی محلہ شاہ سوار سمیت دیگر علاقوں میں کارنر میٹنگز کا سلسلہ شروع کر دیا اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کے صدر اور امیدوار کونسلر حاجی شاہد محمود بٹ نے کہا ہے کہ ہم عوامی خدمت کا مشن جاری و ساری رکھیں گے۔