ڈنگہ سمیت ملک بھر میں ہر 10 ویں سے 9 پاکستانی ذہنی تنائو کا شکار ہیں، سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان ہیجانی کیفیت رکھنے والے ممالک کی فہرست میں سب سے نمایاں ہے،پاکستان میں ہر 10 میں سے 9 افراد ذہنی تنائو کا شکار ہیں، اس دبائو کی بڑی وجہ معیار زندگی کا حصول ہے۔
مغربی یورپ ممالک میں لوگوں کی ہیجانی کیفیت زندگی کے معمولات اور موسم کے حساب سے مختلف ہوتی ہے،عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے چنے گئے 27 ممالک میں ذہنی اذیت کا لیول اور اس کو ابھارنے والے محرکات کا جائزہ لیا گیا، اس حوالے سے دہشت گردی کا خطرہ،ممکنہ اور موجودہ فوجی دشمنی اور جرائم کے علاوہ صحت ،اخراجات، معیار زندگی اور ملازمت کے تحفظ کو شامل کیا گیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 71 فیص افراد بے چینی میں مبتلا ہیں۔