ڈنگہ کے نواحی موضع سانگومیں بھائی نے بدچلنی کے شبہ میں اپنی دو بہنوں کو زہر دیکر قتل کر دیا
Posted on August 8, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
ڈنگہ : ڈنگہ کے نواحی موضع سانگو میں بھائی نے بدچلنی کے شبہ میں اپنی دوبہنوں کو زہر دیکرقتل کر دیا والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج، ملزم گرفتار، بتایا گیا ہے کہ ڈنگہ کے نواحی موضع سانگو میں 25 سالہ محسن نے بدچلنی کے شبہ میں اپنی 2 بہنوں 22 سالہ عظمیٰ اور 17 سالہ ارم کو بدچلنی کے شبہ میں مبینہ طور پر زہر دیکر قتل کر دیا ہے۔
والد محمد شفیع کی رپورٹ پر تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ڈنگہ پولیس نے مبینہ ملزم محسن کو گرفتار کر لیا ہے۔