ڈنگہ کی خبریں 11/10/2013

ڈنگہ: دی گرائمر سکول میں Cleanly day منایا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گذشتہ روز جمعتہ المبارک کو دی گرائمر سکول میں Cleanly day منایا گیا جس میں بچوں نے ٹوتھ برش،تولیہ،ٹوتھ پیسٹ اور صابن کے ساتھ شرکت کی، مختلف خاکوں کی مدد سے بچوں کو صفائی رکھنے پر آمادہ کیا گیا، ٹیچرز نے اپنی تقاریر میں بچوں کو دانت صاف کرنے اوراپنے جسم کو صاف رکھنے کے بارے میں بتایا،ٹوتھ برش کے استعمال کو عملاً کروایا گیاصابن اور تولیے کے استعمال کو بھی لازمی بنایا گیا تاکہ ہاتھوں کو جراثیموں سے پاک رکھا جائے،جمعتہ المبارک نسبت سے غسل اور ناخن کاٹنے کو بھی ضروری قرار دیا گیا بچوں کی شرٹ پر پلے کارڈز لگائے جن کے اوپر برش،کمب،تولیہ،پیسٹ بنائی گئی،تاکہ بچے اپنے گھر،محلے گلی اور دوسرے بچوں کو بھی ان چیزوں کے استعمال کے بارے میں بتا سکیں اور صفائی نصف ایمان ہے اس حدیث نبوی پر عمل کرتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھ سکیں اس پروگرام میں کمپیئرنگ ابتہاج ندیم کلاس سیونتھ نے انتہائی برجستہ مکالموں کے ساتھ کی جس سے شرکاء عش عش کر اٹھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی نے انتصار حسین کو تھانہ ڈنگہ میں محرر تعینات کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی نے انتصار حسین کو تھانہ ڈنگہ میں محرر تعینات کر دیا،انہوں نے اپنے منصب کا چارج سنبھال کر فرائض منصبی سر انجام دینا شروع کر دیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سینکڑوں افراد نے یونین کونس چک جانی سے امیدوار جنرل کونسلر چوہدری فتح خاں کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)علاقہ کی قد آور اور معتبر اور عظیم سیاسی سماجی شخصیت چوہدری محمد صادق ممبر آف ڈھلیان شریف کے بڑے صاحبزادے سابق جنرل کونسلر چوہدری محمد اشرف آف ڈھلیان شریف کے بڑے بھائی اعلیٰ تعلیم یافتہ باصلاحیت بلند حوصلہ جرات مند بہادر نڈر شخصیت یونین کونسل چک جانی سے امیدوار جنرل کونسلرچوہدری فتح خاں آف ڈھلیان شریف کی مکمل اور ببانگ دہل کھلم کھلا مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور انہیں اپنے مکمل تعاون اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں ہم ان کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے انشاء اللہ ان کی بھر پور انتخابی مہم چلا کر انہیں بھاری اکثریت کے ساتھ عظیم الشان فتح دلانے کا عزم اور عہد کرتے ہیںاعلان حمایت کرنے والوں میں چوہدری محمد اشرف سابق کونسلر محمد ارشد ممبر ،میاں منور حسین،چوہدری شکیل احمد،چوہدری مشتاق احمد ٹوپہ،چوہدری افتخار احمد ٹوپہ،چوہدری بشیر احمد ٹوپہ،چوہدری محمد انور ٹوپہ،میاں مقصود احمد،چوہدری امانت علی گجر،چوہدری سجاد احمد گجر،چوہدری ظفر اقبال گجر،ملک ناصر محمودملک مظفر حسین،چوہدری محمد خاں،چوہدری احمد خاں بڈھیانہ،چوہدری بشیراحمہد بڈھیانہ،حیات ملک،چوہدری بوٹے خاں(اٹلی)چوہدری محمد اشرف،محمد امین بٹ،ناصر محمود بٹ،میاں محمد جمیل،محمد اکرم چوہان،مہر محمد اشرف،مہر ناصر محمود و دیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ شہر میں فارمیسی میں جانے پہچانے نام فتح فارمیسی اینڈ کولیکشن کادوبارہ آغاز ،افتتاح پیر سید غلام محی الدین شاہ آستانہ عالیہ چکوڑی شریف نے کیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ شہر میں فارمیسی میں جانے پہچانے نام فتح فارمیسی اینڈ کولیکشن کادوبارہ آغاز پیر سید غلام محی الدین شاہ آستانہ عالیہ چکوڑی شریف نے افتتاح کرتے ہوئے دعا فرمائی فتح فارمیسی اینڈ کولیکشن سنٹر کی پروقار افتتاحی تقریب کے مہمان خاص پیر سید غلام محی الدین تھے،جبکہ ان کے مریدن خاص اختر علی چشتی گولڑوی،الحاج چوہدری محمد اقبال منج،چوہدری شکیل منج،چوہدری خادم حسین منج،علی اسلم صراف،محمد آصف،عبدالستار،عامر محمود ،محمد مذمل،اکرم چشتی سمیت دیگر مریدین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:چوہدری ارشد محمود جٹ برادران کی سرکردگی میں چوتھے سالانہ تین روزہ حاجی محمد حسین میموریل فری آئی کیمپ کی پروقار و افتتاحی تقریب کا انعقاد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری ارشد محمود جٹ برادران کی سرکردگی میں چوتھے سالانہ تین روزہ حاجی محمد حسین میموریل فری آئی کیمپ کی پروقار و افتتاحی تقریب کا انعقاد چوہدری محمد حسین مرحوم کی اہلیہ،چوہدری ارشد محمود و برادران کی والدہ ماجدہ دیوان بیگم نے اپنے دست مبارک سے افتتاح کیاچوتھے سالانہ تین روزہ حاجی محمد حسین فری آئی کیمپ کا باقاعدہ طور پر افتتاح بٹن دباکر دیوان بیگم نے ڈاکٹر فارق احمد اپنے صاحبزادوں چوہدری ارشد محمود اور میاں فتح محمد،میاں عطاء محمد،میاں سخاء محمد،حاجی محمد نواز،چوہدری عامر ظفر،چوہدری کاشف ارشد،چوہدری فیصل بشیر سرجن ،چوہدری شاہد محمود کولیاں شاہ حسین،چوہدری طاہر اقبال،ڈاکٹر عتیق الرحمان اور دیگر معززین و عمائدین علاقہ کے ہمراہ کیا،ممتاز عالم دین مولانا ثاقب عمران رضوی نے خصوصی دعا فرمائی آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر چوہدری فاروق احمد،آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد شفیق لودھی،عامر امینچوہدری نے اپنے اعلیٰ تربیت یافتہ پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ پہلے اور دوسرے روز1500مریضوں کا فری چیک اپ اور 150مریضوں کا فری آپریشن کیا اور لینز ڈالے اور مریضوں کو ادویات ،لینز،عینکیں مفت فراہم کیں،حاجی محمد حسین میموریل فری آئی کیمپ میں آنکھوں کے مر د خواتین مریضوں کا تانتا بندھا رہا،علاقہ کی ممتاز اور قد آور شخصیت چوہدری محمد حسین مرحوم و مغفور کے صاحبزادے چوہدری ارش محمود نے حسب روایت چوتھے سالانہ حاجی محمد حسین میموریل فری آئی کیمپ میں ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف اور مریضوں کے قیام و طعام کا بہترین انتظا م حویلی چوہدری ارشد محمود میں کیا،عوامی سماجی سیاسی تجارتی حلقوں نے چوہدری ارشد محمود برادران کی عظیم الشان فری آئی کیمپ لگانے کی روایت پر نہ صرف انہیں مبارکباد دی بلکہ ان کی اس عظیم کاوش پر انہیں زبردست کامیاب الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ کریم انکی اس قابل تقلید کاوش کو قبول مقبول فرمائے آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحصیل کھاریاں کے عظیم سپوت اور چیئر مین چوہدری قمر زمان کھاریاں ڈنگہ کے نواحی گائوں پنڈی سلطان پور سے گجر فیملی سے تعلق رکھتے ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)تحصیل کھاریاں کے عظیم سپوت اور چیئر مین چوہدری قمر زمان کھاریاں ڈنگہ کے نواحی گائوں پنڈی سلطان پور سے گجر فیملی سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے ملٹری کالج سرائے عالمگیر جہلم سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاک فوج جائن کی،چوہدی قمرزمان نے فوج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے کر سول سروس میں شامل ہوئے آپ جنرل ضیاء الحق کے اے ڈی سی جی رہے،ڈی سی کمشنر راولپنڈی،چیئر مین سی ڈی اے خدمات سر انجام دیں چیئر مین نیب چوہدری قمر زمان کا شمار اچھی شہرت کے حامل آفیسر،بیوروکریٹس میں ہوتا ہے،انکی بے پناہ خوبیوں کا اعتراف کیا جاتا رہا ہے اور ان کو دھیمے لہجے میں گفتگو کرتے ہیں،اور چوہدری قمر زمان فیصلہ سازی میں کمال حیثیت رکھتے ہیں چوہدری قمر زمان نے سیکرٹری داخلہ کی حیثیت سے گذشتہ دور حکومت میں ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی وجہ سے اس وقت کے وزیر دفاع چوہدری احمد مختار کو چین کے سرکاری دورے پر جانے کا حکم دیا تو وزیراعظم گیلانی کے حکم پر انہیں معطل کر دیا گیا،بعد میں انہیں سیکرٹری داخلہ سے ہٹا کر امور کشمیر کا سیکرٹری لگایا گیا،چوہدری قمر زمان کو چیئر مین نیب بنانے پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ میں اتفاق رائے سے چار بنیادی معیار طے کئے گئے تھے جس میں مطلوبہ شخصیت میں سسٹم سے بخوبی آگاہی واقفیت فیصلہ سازی کی صلاحیت رکھتا ہو،ماضی کے کسی سکینڈل سے آلودہ نہ ہو،اچھی شہرت اور اچھی ساکھ رکھتا ہو،چوہدری قمر زمان چاروں معیار پر بخوبی پورا اترتے ہیں۔