ڈنگہ کی خبریں 12 /11.2013
Posted on November 13, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
ڈنگہ :حاجی محمد یونس جٹ آف دیوان کوٹ (بیکنانوالہ) نے یونین کونسل چک جانی سے جنرل کونسلر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف سیاسی سماجی فلاحی شخصیت حاجی محمد یونس جٹ آف دیوان کوٹ (بیکنانوالہ)نے یونین کونسل چک جانی سے جنرل کونسلر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، انہوںنے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ دوست احباب ،دھڑے اور برادری کی مشاورت کے بعد کیا ہے،انشاء اللہ کامیاب ہو کر علاقہ کی بہتری کے لئے اپنا تن من دھڑ قربان کردوں گا۔انہوں نے کہا ہے کہ اہلیان دیوان کوٹ میرے ساتھ ہیں انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر
بنے گی اس موقع پر ان کے ہمراہ معروف بزنس مین جاوید جٹ بھی تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : بلدیاتی الیکشن 2013ء ڈنگہ میونسپل کمیٹی کی 12وارڈوں میں تقریباً100افراد نے بلدیہ ڈنگہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) بلدیاتی الیکشن 2013ء ڈنگہ میونسپل کمیٹی کی 12وارڈوں میں تقریباً100افراد نے بلدیہ ڈنگہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے کاغذات نامزدگی داخل کرانے والوں میں ایم پی اے کے بھائی میاں امجد محمود ، میاں محمد اسلم ، چوہدری اخلاق رنیاں ، محمد حبیب بسوی ، شاہد محمود بٹ ، چوہدری شہریار ، محمد عارف ڈار ، میاں مظہر ، بائو محمد اکرم ، بائو مظہر نور، قیصر اسحاق مغل ، چوہدری ساجد ، اجمل ٹوپہ ، مہر خالد ، پرویز گجر، شیخ رستم علی ، بائو شاہد افضل ، راجہ خالد ، ایوب ٹھیکیدار ، مرزا مقصود احمد ، ماجد عدالت بٹ، چوہدری آفتاب ، چوہدری فیاض ، چوہدری شہزاد ولی، سعیدمغل ، ملک نوید اعوان ، مرزا فاروق زمان ، خالد آہیر ، میاں محمد اشرف ، آصف بسوی ، محمد اسلم بسوی ، محمد ارشدگجر ، پیر ارشد ، حفیظ بھٹی ، فیصل گجر ، زمان بھلو بٹ، عجب گل بٹ، محمد سلیم بٹ ، غلام مرتضیٰ بٹ ، بائو بٹ، وکی گجر ، چوہدری راشد محمود ، مرزا شہزاد ، رانا صاحب نواز ، شہباز بیگ ، ملک اعجاز احمد ، احمد خاں ڈار شیوا رائو و دیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سابق کونسلر اور وارڈ نمبر8 کے امیدوار جنرل کونسلر ٹھیکیدار محمد ایوب مغل نے الیکشن لڑنے کے لئے اپنی الیکشن مہم تیز کر دی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق کونسلر اور وارڈ نمبر8 کے امیدوار جنرل کونسلر ٹھیکیدار محمد ایوب مغل نے الیکشن لڑنے کے لئے اپنی الیکشن مہم تیز کر دی،کافی دنوں سے یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ ٹھیکیدار ایوب مغل اپنے مخالف امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں، صحافیوں نے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میری کامیابی کے آثار نظر آنے پر مخالفین افواہیں پھیلا رہے ہیں،ان میں کوئی صداقت نہیں ہے میں اپنی برداری دوست احباب اور وارڈ کا متفقہ امیدوار ہوں اور انشاء اللہ کامیاب ہوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ایم پی اے میاں طارق محمود نے اپنے بیٹے شیر افگن کو چیئر مین یو سی چک جانی بنانے کیلئے صلاح مشورے شروع کر دیئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود نے اپنے بیٹے شیر افگن کو چیئر مین کی سیٹ پر کھڑا کرنے پر یونین کونسل چک جانی میں چیئر مین شپ کے امیدواران اور حلقہ کے عوام سے صلاح و مشورہ کرنے کیلئے اپنی رہائش گاہ پر یونین کونسل چک جانی کا اکٹھ کیا،جس میں میاں طارق محمود ایم پی اے نے اپنے بیٹے کو الیکشن میں اتارنے کیلئے مشاورت کی اور مکمل یقین دہانی کرائی کہ ہم اس یونین کونسل میں بھر پور طریقہ سے الیکشن کمپین چلائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری اخلاق رنیاں نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کے لئے میاں امجد محمود کا مقابلہ کریں گے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری اخلاق رنیاں نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کے لئے میاں امجد محمود کا مقابلہ کریں گے،ڈنگہ میںافواہ گردش کرتی رہی کہ چوہدری اخلاق احمدرنیاں نے اپنا ووٹ وارڈ نمبر1میں بنوا لیا ہے اور اب وہ میاں امجد محمود کامقابلہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ہم وارڈ نمبر7سے ڈنگہ سے امیدوار جنرل کونسلر محمد اکرم بھٹی کی حمایت کرتے ہیں،ینگ سوسائٹی لوکڑی ٹالاں ڈنگہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) لوکڑی ٹالاں والی ڈنگہ ینگ سوسائٹی کے صابر حسین کھوکھر ،ماسٹر ساجد، عبدالمناف ، ادریس جٹ ، ہمایوںخان ، چودہدری شہزاد جٹ ، عزیز جٹ ، ارشد بھٹی ، ریاض بھٹی ، ماجد بھٹی ، لطیف بھٹی ، جنید بھٹی ، صدف کھوکھر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا بلدیاتی الیکشن میں وارڈ نمبر 7ڈنگہ سے امیدوار جنرل کونسلر محمد اکرم بھٹی کی بھر پور حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ غریبوں کے مسیحا اور ملنسار شخص ہیں محمد اکرم بھٹی کا بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان الیکشن ہے وہ منتخب ہو کر اپنے حلقہ اور شہر کی پسماندگی دور کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ان کی کامیابی آسمانوں پر لکھی جا چکی ہے ہم نے اپنا پینل اپنی برادری اور دھڑے سمیت باہمی مشاورت سے تشکیل دے دیا ہے وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے محمد اکرم بھٹی 7 دسمبر کو باشعور عوام ان کو کامیاب کروا کر مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ہم ان کے لئے گھر گھر میں ان کا پیغام پہنچا رہے ہیں لوگوں نے ہماری جو حوصلہ افزائی کی ہے ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ان کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : یو سی بھدر سے چوہدری عدنان غضنفر جھکڑ امیدوار برائے چیئرمین ہی کامیاب ہوں گے،چوہدری سلیمان الیاس آف وڑائچانوالہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ناروے میں مقیم ممتاز زمیندار کمانڈر چوہدری سلیمان الیاس آف وڑائچانوالہ نے صحافیوں سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو سی بھدر سے چوہدری عدنان غضنفر جھکڑ امیدوار برائے چیئرمین ہی کامیاب ہوں گے وہ کامیاب ہو کر عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی اس بلدیاتی الیکشن میں ٹھیکیداروں کی سیاست کو بری طرح شکست کا سامنا ہوگا اور نئے چہرے کامیاب ہونگے انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کو فروغ دیا ہے بلدیاتی الیکشن میں جھوٹے دعوے داروں کو بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے پہلے بھی کامیابی اور لوگوں کی بے لوث خدمت کی اور آئندہ بھی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا وہ عوامی خدمت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے اور وہ کامیاب ہو کر کسی کو مایوس بھی نہیں کریں گے ان کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز حق بلند کرنا ان کا مشن ہے ۔ ان کا مقابلہ بھدر کے روایتی سیاستدانوں سے ہوگا ۔ جنہوں نے کبھی بھی شہریوں کے حقوق کی بات نہیں کی صرف اپنے ذاتی مفادات ملحوظ خاطر رکھتے ہیں ۔ حلقہ کے عوام ایسے روایتی سیاستدانوں کو ووٹ کی طاقت سے ہمیشہ کے لئے مسترد کر دیں گے انہوں نے مزید کہا چوہدری عدنان غضنفر جھکڑ چیئر مین بلدیاتی الیکشن میں منتخب ہو کر اپنے حلقہ کی پسماندگی دور کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ بلدیاتی الیکشن میں چیئر مین منتخب ہو کر چیئرمین ان کا مقدر بنے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ق لیگ کے پلیٹ فارم سے مخالفین سے بھرپور مقابلہ کریں گے،چوہدری اجمل ٹوپہ سابق وائس چیئرمین بلدیہ ڈنگہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) سابق وائس چیئرمین بلدیہ ڈنگہ ریلوے آبادی کے معروف زمیندار چوہدری اجمل ٹوپہ میونسپل کمیٹی ڈنگہ وارڈ نمبر 5 سے امیدوار برائے کونسلر و چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ ق لیگ کے پلیٹ فارم سے مخالفین سے بھرپور مقابلہ کریں گے عرصہ دراز سے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور یہ مشن جاری رکھتے ہوئے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کر کے مخالفین کے خواب چکنا چور کردیں گے میرے حلقہ کی عوام نے میری الیکشن مہم تیز کر دی ہے عوامی مقبولیت کی منازل ہم نے طے کی ہیں ہم عوام کے دلوں میں اپنے کردار کی وجہ سے بستے ہیں اس بلدیاتی الیکشن میں ق لیگ کے امیدوار بھرپور کامیابی حاصل کریں گے عوام نے وارڈ نمبر 5 سے فتح کا تاج میرے سر سجایا تو محرومیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے تمام توانائیاں صرف کروں گا ۔ وارڈ نمبر 5 کے عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور باقاعدہ گھر گھر اپنی عوامی انتخابی مہم اور کارنر میٹنگز کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : محرم الحرام اخوت ، بھائی چارے ، رواداری اور ایثار کار درس دیتا ہے،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی اسمبلی کے امیدوار حلقہ پی پی 113 کے چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محرم الحرام اخوت ، بھائی چارے ، رواداری اور ایثار کار درس دیتا ہے ‘ حضرت امام حسین کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے ان کے صبر و تحمل کی بنیا بھر میں مثال نہٰں ملتی ، امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اسلام دشمن عناصر کی ہر سازش خصوصاً مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور فرقہ واریت کے ذریعے ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنے کی گھنائونی سازش کو ناکام بنادیں۔ شہادت امام حسین ہمیں باطل نظام کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہے شہدائے کربلا نے نظام مصطفیۖ کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ‘ ہمیں بھی ان کے راستے پر چلتے ہوئے نظام مصطفےٰ ۖ کے نفاذ کے لئے جدوجہد جاری رکھنا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین نے فاسق فاجر حکومت کے خلاف عملی طور پر قربانی پیش کی موجودہ حکمران بھی ملک میں فحاشی اور عریانی پھیلا کر نئی نسل کو اسلام سے دور رکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے تمام مسالک کے علماء سے اپیل کی کہ وہ بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور امین و امان کے مستقل اور یقینی قیام کے لئے متحد ہو جائیں اور اپنے ارد گرد ہر مشکوک آدمی پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے امت مسلمہ میں باہمی اتحاد اور بھائی چارے کو مؤثر اور مستحکم بنانے کے لئے حسب روایت اپنی قومی و مذہبی ذمہ داری پوری کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میونسپل کمیٹی ڈنگہ اور گرد و نواح میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر حلقہ پی پی 113 میں سیاسی سرگرمیوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) عید کے فوراً بعد محرم الحرام میونسپل کمیٹی ڈنگہ اور گرد و نواح میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر حلقہ پی پی 113 میں سیاسی سرگرمیوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ڈنگہ کی 12 وارڈ پر مشتمل امیدوار ، چیئر مین و کونسلران محرم الحرام میں بھی دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور رات گئے تک سوئے ہوئے لوگوں کو بے چین کرنے میں مصروف عمل ہیں ہر کوئی امیدوار کہہ رہا ہے کہ آپ نے مجھے ووٹ دینا ہے ڈنگہ کی بہتر ہزار آبادی میں تقریباً 35 ہزار ووٹر ہیں اور ووٹروں کا جینا محال کر رکھا ہے اور نت نئے حربے لے کر ٹولیوں کی ٹولیاں ووٹروں سے اس طرح ملاقاتیں کر رہے ہیں جیسا کہ وہ عرصہ دراز سے بچھڑے ہوئے ہیں ۔ امیدواران چیئرمین و کونسلران محرم الحرام میں بھی بڑی باقاعدگی سے فاتحہ خوانی اور نماز جنازہ میں شریک ہو کر اپنا قد آور کر رہے ہیں ۔ اکثر ووٹر صحافیوں سے کہہ رہے ہیں کہ ہم پہلے بھی ڈنگہ کے رہائشی ہیں انہوں نے آج تک ہماری تو خبر نہیں لی اچانک ان کو کیا ہوا اس طرح بغل گیر ہو کر ملتے ہیں جیسے عید کے دنوں میں بھائی بھائی ملتے ہیں ۔ حلقہ پی پی 113 میں 18 یونین کونسلز ہیں میونسپل کمیٹی ڈنگہ 12 وارڈوں پر مشتمل ہے ۔جبکہ ڈنگہ میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لئے کسی بھی سیاستدان نے کوشش نہیں کی یہاں کے مسائل ابھی تک وہیں برقرار ہیں۔ضلع گجرات بھر میں ڈنگہ شہر اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے کائرہ خاندان نے بھی سوئی گیس فراہم کر کے ایک بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے جبکہ ایم پی اے میاں طارق محمود نے اپنے دور اقتدار میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ مکمل کئے حال ہی میں حلقہ این اے 106 کے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال بھی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے لئے بھی اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ووٹروں نے یہ بھی کہا مفاد پرست سیاست دان الیکشن کے دنوں میں ہی ہمیں ملتے ہیں اور یہ بھی گوارہ نہیں کرتے کہ ہماری کال ہی سن لیں اگر کسی کا لڑائی جھگڑا ہو جائے تو جنرل کونسلر تو دور کی بات منتخب سیاستدان بھی گوارہ نہیں کرتے کہ ان کی آپس میںصلح کراوائی جائے حالت تو یہ ہے مدعی اگر غریب ہو تو مجرم بااثر ہو تو منتخب نمائندے بھی انتظامیہ سے یہ کہتے ہیں کہ ان کی اچھی طرح خبر لو جس میں مدعی غریب افراد ظلم کی چکی میں پس کر رہ جاتے ہیں ۔ ہم نے بھی یہ فیصلہ کر لیاہے کہ ان دنوں الیکشن میں اچھی قیادت اور مخلص شخص ہی کی سوچ سمجھ کر اپنے ضمیر کا فیصلہ کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :قاضی عابد حسین آف نورجمال نے متفقہ طور پر کسان کونسلر کیلئے میاں محمد اسحاق آف نور جمال کو نامزد کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)قاضی عابد حسین آف نورجمال امیدوار چیئرمین یونین کونسل چک جانی کے گروپ نے متفقہ طور پر کسان کونسلر کیلئے میاں محمد اسحاق آف نور جمال کو نامزد کر دیا ہے انکی نامزدگی میں میاں محمد انور اٹلی،میاں عاص حسین،چوہدری منور حسین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :الیکشن میں تیزی امیدواروںنے درخواستیں جمع کرانا شروع کر د
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)الیکشن میں تیزی امیدواروںنے درخواستیں جمع کرانا شروع کر دیںبلدیہ ڈنگہ میں فارم دستیاب ہیں کونسلرکے امیدواران دو ہزار روپے نیشنل بنک میں جمع کرائیںریٹرنگ آفیسر ٹی ایم او ڈنگہ چوہدری نوید اشرف وڑائچ کے فرائض سر انجام دیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : دن بدن میری کامیابی کے لئے عوام متحرک ہو گئی ہے ،چوہدری فیصل گجر کا بڑے اکٹھ سے خطاب
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وارڈ نمبر4کے امیدوار نوجوان قیادت چوہدری فیصل گجر نے مغل پورہ میں ایک اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دن بدن میری کامیابی کے لئے عوام متحرک ہو گئی ہے،اور اضافہ ہو رہا ہے،جس سے حلقہ کے عوام نے مجھ پر مکمل اظہار کر دیا ہے اور حلقہ کے عوام میری حمایت میں اکٹھ کر رہے ہیں انشاء اللہ وارڈ کے عوام نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائوںگا اور کامیاب ہو کر عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں گا اور کسی سے بھی کوئی زیادتی نہیں ہونے دوں گا، ہمیشہ حق سچ کا علم بلند رکھوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:چوہدری محمد ابرار علی چیئر مین چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ وائس چیئر مین یونین کونسل وڑائچانوالہ نامزد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری محمد ابرار علی چیئر مین چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ وائس چیئر مین یونین کونسل وڑائچانوالہ نامزد ،معلوم ہوا ہے کہ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی113چوہدری شمشیر احمد ڈنگہ کے صاحبزادے چوہدری محمد ابرار علی چیئر مین یونین کونسل وڑائچانوالہ نامزد جبکہ ماہر قانون چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ آف شیخو چک ان کے ساتھ وائس چیئر مین کی سیٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :یونین کونسل وڑائچانوالہ میں چیئر مین اور وائس چیئر مین کا پینل تشکیل دے دیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)یونین کونسل وڑائچانوالہ میں چیئر مین اور وائس چیئر مین کا پینل تشکیل دے دیا گیا،چیئرمین کیلئے معروف سماجی و سیاسی راہنما چوہدری امتیاز احمد مہر آف چکوڑا جبکہ وائس چیئر مین کے لئے معروف سماجی و مذہبی سیاسی راہنما
چوہدری نعیم یاسر آف شیخو چک پینل الیکشن لڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری جعفر اقبال پاک ناروے پارلیمنٹرینئر فرینڈ شپ گروپ کے کنوینئر مقرر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی حلقہ این اے106سے منتخب ہونے والے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کو پاک ناروے پارلیمنٹرینئر فرینڈ شپ گروپ کا کنوینئر مقرر کر دیا ہے،دوست احباب اور حلقہ کی کثیر تعداد نے انہیں مبارکباد دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :اسسٹنٹ ایجوکیشن ڈنگہ کے عہدے کی بندر بانٹ 12سے زائد سینئر ترین ایس ایس ٹی ہونے کے باوجود جونیئر تعینات
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اسسٹنٹ ایجوکیشن ڈنگہ کے عہدے کی بندر بانٹ 12سے زائد سینئر ترین ایس ایس ٹی ہونے کے باوجود2009ء میں بھرتی شدہ امرہ کلاں کے رہائشی گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک جانی کے ای ایس ٹی محمد سلیمان کو اے ای او کے عہدے سے نواز دیا گیا،تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسسٹنٹ ایجوکیشن ڈنگہ کی سیٹ چوہدری محمد زمان سویہ کے ایلیمنٹری سکول بھلیسرانوالہ میںہیڈماسٹر کے عہدہ سنبھالنے کی وجہ سے عرصہ دراز سے خالی ہے ایک ہفتے کیلئے مسعود عالم خاکسار کو نگرانی کے لئے سیٹ پر بٹھایا گیا مگر اس کے بعد جوں کی توں ہی ہے مگر اب معلوم ہوا ہے کہ اس عہدے کیلئے امرہ کلاں کے رہائشی جو گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک جانی میں ای ایس ٹی محمد سلیمان کو جو کہ2009ء میں محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوئے تھے ان کو اے ای او ڈنگہ کے عہدے پر نوازا جارہا ہے عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں نے اس امرہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈنگہ کے پہلے اخبار نئے حقائق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینئرترین ایس ایس ٹی کی بڑی کھیپ ہونے کے باوجود ایک جونیئر کو اس عہدے پر نوازنا نہ صرف تعلیمی امور میں سیاسی مداخلت ہے بلکہ تعلیمی افراد کا قتل ہے،جو کہ محکمہ تعلیم کے لئے ناسور ہے اور لمحہ فکریہ بھی ہے لوگوں نے نئے حقائق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے سیکرٹری پنجاب اور اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : 34سال سے اے ای او آفس ڈنگہ کے خدمتگار غلام رسول آف سویہ کو گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کولیاں شاہ حسین بھیج دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ڈنگہ کے عہدے پر Look Afterمسعود عالم خاکسار نے آخری ایام میں ایک نیا کارنامہ سر انجام دیا کہ 34سال سے اے ای او آفس ڈنگہ کے خدمتگار غلام رسول آف سویہ کو گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کولیاں شاہ حسین بھیج دیا جبکہ درجہ چہارم کے ملازم غلام رسول سویہ کی اے ای او آفس ڈنگہ کیلئے خدمات کسی ڈھکی چھپی نہیں مرکز ڈنگہ کے تمام اساتذہ برادری نے اس ظالمانہ فیصلہ کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی ہے اور ای ڈی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ غلام رسول کو فی الفور اے ای او آفس ڈنگہ دوبارہ تعینات کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حضرت امام حسین کی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے،حاجی شاہد محمود بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حضرت امام حسین کی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے،ہمیں تفرقہ میں نہیں پڑ نا چاہیے،بلکہ متحد ہو کر دین اسلام کی سربلندی کیلئے کام کرنا چاہیے،ان خیالا ت کا اظہار صدر مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ،ایم ڈی حاجی ٹریولز ڈنگہ حاجی شاہدمحمود بٹ نے نئے حقائق سے بات چیت کے ذریعے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین نے حق پر ڈٹ جانے کا درس دیا،آپ نے میدان کربلا میں ساتھیوں سمیت شہادت دے کر دین اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ کر دیا،دین اسلام کیلئے حضرت امام حسین اور انکے رفقاء کی میدان کربلامیں قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،ماہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں عقیدت و احترام سے منانا چاہیے،اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کی آمد ہے لہذا ہم سب کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا،تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر رہے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو سکے،انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پولیس حکام نے اس حوالے سے فول پروف انتظامات کئے ہیں جو کہ قابل ستائش ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور اگر کوئی مشتبہ شخص نظر آئے تو فوری طور پر پولیس تھانہ ڈنگہ یا سیکورٹی اہلکاروں کو مطلع کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ میں تعلیمی اور شہر کے حوالے سے ہماری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،محمد حبیب بسوی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق ناظم و امیدوار جنرل کونسلر وارڈ نمبر11محمد حبیب بسوی نے کہا ہے کہ ڈنگہ میں تعلیمی اور شہر کے حوالے سے ہماری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ہم نے سیاست نہیں عوامی خدمت کی ہے، اور مظلوم کا ساتھ دیا ہے اور اپنے دور اقتدار میں کوشش کی ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت کریں اور اس میں کافی حد تک کامیاب ہوا ہوں، اور حلقہ
کے عوام نے میری حوصلہ افزائی کی اور راہنمائی کی انشاء اللہ عوامی حلقوں کے لیے بہترین پلاننگ بنائوں گا،وقت سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں بہرحال اپنی وارڈ کو ایک ماڈل وارڈ دیکھنا چاہتا ہوں اور وارڈ کے معززین کی مشاورت میں ترقیاتی کام کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ممتاز مسلم لیگی راہنما عبدالحفیظ بھٹی نے وارڈ نمبر1ڈنگہ سے جنرل کونسلر کے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز مسلم لیگی راہنما عبدالحفیظ بھٹی نے وارڈ نمبر1ڈنگہ سے جنرل کونسلر کے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا اس سلسلہ میں انہوں نے اپنی درخواست جمع کروا دی ہے،ان کی اچانک الیکشن میں حصہ لینے کی بات سمجھ میں نہیں آئی بہرحال وہ پر امید نظر آتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محلہ رحمانیہ مسجد کی مذہبی شخصیت ملک محمد ناصر ،ملک محمد آصف،ملک شاہد کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محلہ رحمانیہ مسجد کی مذہبی شخصیت ملک محمد ناصر ،ملک محمد آصف،ملک شاہد کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئیں،ان کی نما زجنازہ میں میاں امجد محمود،محمد حبیب بسوی،محمد عارف ڈار،بائو محمد اکرم،ملک نوید اعوان،عمران بھٹی،طارق قریشی،محمد اسلم بسوی،آصف پرویز بسوی،محمد فاروق قیصر،ٹھیکیدارمحمد حبیب،صوفی بشیر احمد،ڈاکٹر غلام مصطفی آذر،خالد مغل میاں محمد اشرف انصاری،اورنگزیب انصاری،میاں مظہر اقبال،چوہدری محمد اقبال منج،محمدیامین عرف چاندی ،محمد اسلم جھٹکہ گروپ،رانا شاہد رائوف ،ناصر بھٹی،ٹھیکیدار محمد ایوب مغل،ٹھیکیدار شوکت مغل،صوفی محمداشرف،ملک محمد شفیق،ملک محمد عتیق ودیگر افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : مخالفین اپنی شکست دیکھ کر غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں،مرزا مقصود سابق کونسلر و امیدوار جنرل کونسلر وارڈ نمبر9
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)سابق کونسلر و امیدوار جنرل کونسلر وارڈ نمبر9مرز ا مقصود احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مخالفین اپنی شکست دیکھ کر غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں،غلط پراپیگنڈے سے نہ جیت ہو تی ہے نہ ہار،ہمیشہ غلط پراپیگنڈہ کرنے والوں کا منہ کالا ہوتا ہے۔ہم انشاء اللہ بھر پور طریقہ سے اپنی الیکشن مہم چلا رہے ہیں اور وارڈ نمبر9سے کافی تعداد میں لوگ ہماری حمایت کا اعلان کر رہے ہیں،انشاء اللہ جیت کر پہلے سے بھی زیادہ اپنے حلقہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گیارہ محرم الحرام کوبیکنانوالہ میں سالانہ قدیمی مجلس عزا منعقد ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گیارہ محرم الحرام کوبیکنانوالہ میں سالانہ قدیمی مجلس عزا منعقد ہو گی،جس میں علامہ ناصر ملتانی ،مولانا علی ناصر تہلواڑہ،سید اقبال حسین شاہ بجاڑ والا،مصاحب اہل بیت بیان کریں گے اس مجلس کا اہتمام سید جعفر کاظمی بیکنانوالہ کر رہے ہیں جس میں علاقہ بھر سے ماتمی سنگتیں بھی شرکت کریں گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com