ڈنگہ کی خبریں 12/10/2013

ڈنگہ : مسلم لیگ ن کی حکومت نے تعلیم اور صحت کو اپنی پہلی ترجیحات پر رکھا ہے،میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن ،ایم پی اے حلقہ پی پی113میاں طارق محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تعلیم اور صحت کو اپنی پہلی ترجیحات پر رکھا ہے،انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار26 فیصد بجٹ تعلیمی منصوبوں کیلئے رکھاہے حکومت کے اس اقدام سے ملک میں تعلیمی انقلاب برپا ہو گا، اب اساتذہ اور والدین کا فرض بنتا ہے کہ وہ بچوں کو تعلیم ضرور دلوائیں تعلیم کے شعبہ میں کئے گئے اقدامات سے شرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے انرولمنٹ ایمرجنسی کے تحت ہر بچے کو سکول میں لانے کا عزم کر رکھا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پیپلز پارٹی کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو پارٹی جیالے ناکام بنا دینگے،رائو ساجد جہانگیر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان پیپلز پارٹی ڈنگہ سٹی کے صدر رائو ساجد جہانگیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو پارٹی جیالے ناکام بنادینگے،انہوں نے کہا کہ ہمارے اور پارٹی کے قائد عوام آصف زرداری نے ملک وقوم کے وسیع تر مفا اور جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنے تحفظات کے باوجود انتخابی نتائج کو تسلیم کیا اور حکومت کو دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،حکمرانوںنے عوام پر ظلم ڈھانے کا وطیرہ نہ بدلا تو پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کیلئے سڑکوں پر آجائے گی اور پھر دما دم مست قلندر ہوگا،حکومت اپنی شکست کے خوف سے بلدیاتی انتخابات جماعتی کرانے کی بجائے غیر جماعتی انتخابات کروانا چاہتی ہے، لیکن سیاسی جماعت اور عوام انکے مذموم عزائم کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دینگی،حکومت حلقہ بندیاں اپنے منظور نظر افراد کو نوازنے کیلئے غیر منصفانہ کر رہی ہے جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری شمریز اصغر نے یونین کونسل امرہ کلاں میں چیئر مین کے منصب کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)یونین کونسل امرہ کلاں کی عوام کے پر زور اصرار پرعلاقہ کی معبر شخصیت حاجی چوہدری محمد اصغر کے فرزند ارجمند چوہدری امتیاز احمد ایڈووکیٹ کے بھتیجے چوہدری شمریز اصغر نے یونین کونسل امرہ کلاں میں چیئر مین کے منصب کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ اپنے آبائو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پہلے سے بڑھ کر علاقہ کی عوام کی خدمت کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارے چچا چوہدری امتیاز احمد ایڈووکیٹ اوروالد محترم حاجی چوہدری محمد اصغر نے سال سال عوام کی خدمت کر کے عوام کے دلوں میں گھربنایا ہے ہم انشاء اللہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ کے مختلف چوکوں اور چوراہوں پر منچلے نوجوانوں کا قبضہ ، راہگیروں ، خواتین اور سکول اور کالج جانے والی خواتین کی مشکلات میں اضافہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ڈنگہ کے مختلف چوکوں اور چوراہوں پر منچلے نوجوانوں کا قبضہ ، راہگیروں ، خواتین اور سکول اور کالج جانے والی خواتین کی مشکلات میں اضافہ ، اربابِ اختیار سے نوٹس لینے کی استدعا ، تفصیلات کے مطابق میلاد چوک ، منگووال چوک ، الفیضان ہسپتال ، گرلز ڈگری کالج چوک ، گرلز ہائی سکول چوک ڈنگہ میںسارا دِن منچلے نوجوانوں کا ہجوم رہتا ہے اور وہ موٹر سائیکلوں پر سوار ایک دوسرے کے ساتھ مستیاں کرنے اور آتی جاتی خواتین پر آوازیں کسنے میں سارا دِن مصروفِ عمل رہتے ہیں ، جس کی وجہ سے سکول و کالج جانے والی خواتین کے علاوہ راہگیروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن منچلے نوجوانوں کے اِن ٹولوں کے سامنے عوام الناس بے بس دِکھائی دیتے ہیں جبکہ انتظامیہ نے بھی مکمل طور پر آنکھیں موند رکھی ہیں ، جس کی وجہ سے عوام الناس شدید پریشان حال دکھائی دیتے ہیں عوامی حلقوں نے اربابِ اختیار سے نوٹس لے کر اصلاح و احوال کی پر زور استدعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :موضع سیکریالی میں عوام کے دیرینہ مطالبہ پر واپڈا کمپلینٹ آفس کے قیام پرچوہدری جعفر اقبال کا تہہ دِل سے مشکور ہیں،بائو عبدالرشید
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) موضع سیکریالی کی اہم سماجی شخصیت اور ممتاز مسلم لیگی راہنما باؤ عبد الرشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم حلقہ این۔ اے 106کے ہر دلعزیز عوامی راہنما ، مسلم لیگی قائد میاں نواز شریف کے جانثار سپاہی چوہدری جعفر اقبال ایم این اے حلقہ این اے 106 کی خصوصی کاوش اور دلچسپی سے موضع سیکریالی میں عوام کے دیرینہ مطالبہ پر واپڈا کمپلینٹ آفس کے قیام پر تہہ دِل سے مشکور ہیں ، جنہوں نے اِس دیرینہ عوامی مسئلہ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے موضع سیکریالی کا یہ اہم مسئلہ حل کرایا جس کی بدولت سیکریالی اور گرد و نواح کے درجنوں دیہاتوں کے واپڈا سے متعلقہ بلوں کی درستگی ، رانگ ریڈنگ ، میٹر خرابی سمیت دیگر چھوٹے چھوٹے مسائل سیکریالی میں ہی حل ہو جائیں گے اور اُنہیں اب ڈنگہ آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ۔ ہم اُمید کرتے ہیں چوہدری جعفر اقبال حلقہ کے عوام کی دُعائوں سے خدمت کا یہ مشن جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حکومت نے موبائل فون کے اجراء پر فنگر پرنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حکومت نے موبائل فون کے اجراء پر فنگر پرنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے،نادرا نے غیر رجسٹرڈ موبائل سمز کے خاتمہ کیلئے سمز کے اجراء کے وقف خریداری انگلیوں کے نشان لینے کا فیصلہ کیاہے،ملک بھر میں بڑی تعدا د میں موبائل فون استعمال کئے جا رہے ہیں جس کے آئی ایم نمبر ہی نہیں ہوتے اور انہیں پکڑا بھی نہیں جاتا اور موبائل فون کمپنیاں اربوں روپے کماتی ہیں مگر ایک پائی ٹیکس نہیں دیتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری جعفر اقبال ایم این اے کی وساطت اور سیکریالی کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت بائو عبد الرشید کی کاوشوں سے بالآخر عوام کے دیرینہ مطالبہ پر سیکریالی میں واپڈا کمپلینٹ آفس قائم کر دِیا گیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )چوہدری جعفر اقبال ایم این اے کی وساطت اور سیکریالی کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت بائو عبد الرشید کی کاوشوں سے بالآخر عوام کے دیرینہ مطالبہ پر سیکریالی میں واپڈا کمپلینٹ آفس قائم کر دِیا گیا ، جس کی وجہ سے گرد و نواح کے درجنوں دیہاتوں کو فائدہ ہو گا ، تفصیلات کے مطابق سیکریالی ، دھکڑانوالی ، مٹوانوالہ ، گمٹی ، ٹوپہ عثمان ، ٹوپہ آدم ، رنیاں سمیت درجنوں دیہاتوں کے باسیوں کو اپنے واپڈا سے متعلقہ چھوٹے چھوٹے مسائل حتیٰ کے بلوں کی درستگی کے لیے بھی ڈنگہ آنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا عرصہ دراز سے اِن دیہاتوں کے افراد کا یہ مطالبہ تھا کہ اِن درجنوں دیہاتوں کے مرکز سیکریالی میں واپڈا کمپلینٹ آفس قائم کیا جائے تا کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ سکے ، لیکن عرصہ دراز سے عوام کو طفل تسلیوں سے بہلایا جاتا رہا بالآخر ممتاز سماجی شخصیت بائو عبد الرشید آف سیکریالی کی خصوصی کاوشوں اور چوہدری جعفر اقبال ایم این اے کی وساطت سے موضع سیکریالی میں واپڈا کمپلینٹ آفس قائم کر دِیا گیا جس پر عوامی اور سماجی حلقوں بائو عبد الرشید اور چوہدری جعفر اقبال کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ایس ایل پروڈکشن کے زیر اہتمام جمعتہ المبارک شام 6 بجے ایک عظیم الشان میوزیکل کنسرٹ لال قلعہ میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ میں منعقد ہو گا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ڈنگہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایس ایل پروڈکشن کے زیر اہتمام اہلیانِ ڈنگہ کو معیاری تفریحی فراہم کرنے کے لیے عید کے تیسرے روز جمعتہ المبارک شام 6 بجے ایک عظیم الشان میوزیکل کنسرٹ لال قلعہ میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ میں کھاریاں روڈ ڈنگہ میں منعقد ہو گا ، اس میوزیکل کنسرٹ ایس ایل پروڈکشن کی طرف سے ڈنگہ کے حوالے سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا خصوصی نغمہ ”ڈنگہ شہر” ویڈیو کی شکل میں ریلیز کیا جائے گا ، جس میں ڈنگہ کی تاریخی عمارات ، تاریخی شخصیات اور ڈنگہ کی ثقافت کے حوالے سے بھر پور عکاسی کی جائے گی ، ڈنگہ کی نمائندگی کرنے والے اس ویڈیو گانے کو علاقہ کے نامور گلوکار حمزہ اکبر کی آواز میں چار چاند لگا دیے ہیں ، اس مکمل فیملی انٹرٹینمنٹ پروگرام میں ڈنگہ ، منڈی بہائوالدین ، لاہور ، سیالکوٹ ، گجرات ، کھاریاں ، لالہ موسیٰ کے ٹی وی ، ریڈیو اور سٹیج کے معروف فنکار و گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ، عوامی اور سماجی حلقوں میں غربت ، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائی ہوئی عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے پر ایس ایل پروڈکشن کو بھر پور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور بالخصوص نوجوان طبقے میں اس میوزیکل کنسرٹ کے حوالے سے بھر پور جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اپنے عزیز و اقارب دوست احباب کے زبردست اصرار پر بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،چوہدری فتح خاں آف ڈھلیان شریف
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری فتح خاں آف ڈھلیان شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل چک جانی کی بہادر غیور عوام اور اپنے عزیز و اقارب دوست احباب کے زبردست اصرار پر بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ عوامی طاقت سے انتخابات بھاری اکثریت سے جیتیں گے انہوں نے کہا کہ اپنے آبائو اجدادکے نقش قدم ر چلتے ہوئے سچے اور پرخلوص جذبوں کے ساتھ علاقہ کی تعمیر و ترقی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نئی سوچ اور ولولے کے ساتھ میدان سیاست میں اترا ہوں،دیار غیر میں تمام آسائشوں کو ٹھکرا کر اپنی دھرتی ماں کا قرض اتارنے اور نئی سوچ کے ساتھ علاقہ کی خدمت کا مشن لے کر وطن واپس آیا ہوں،انشاء اللہ گائوں کی فلاح و بہبود خوشحالی اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی کونسل کے معززین اور عمائدین علاقہ پر مشتمل اجتماعی کمیٹی تشکیل دے کر علاقہ کی عوام کا احساس محرومی دور کریں گے،ہمارے والد محترم چوہدری محمد صادق ممبر اور چھوٹے بھائی چوہدری محمد اشرف سابق کونسلر نے اپنی کونسل اور گائوں کی عوام کی خدمت دل و جان سے کی یہی وجہ ہے کہ حلقہ کی عوام نے انہیں اب بھی اپنے دلوں میں بسا رکھا ہے،عوام کا اعتماد ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اس کی ہم ہر قیمت پر حفاظت کرنا اپنا اولین فرض عین سمجھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ندیم حنیف کی دعوت ولیمہ گذشتہ روز لال قلعہ میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ میں انعقاد پذیر ہوئی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )ڈنگہ کی نوجوان سماجی و صحافتی شخصیت واحد حنیف ، زاہد حنیف آف ہالینڈ ، ایڈمن آفیسر ایراث ہائوس آف نالج عالم حسن کے بھائی اور ڈنگہ کی معروف سماجی شخصیت محمد حنیف گوندل آف ہالینڈ کے فرزند ندیم حنیف کی دعوت ولیمہ لال قلعہ میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ میں انعقاد پذیر ہوئی، اس دعوت ولیمہ میں علاقہ بھر کی اہم سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، کاروباری ، صحافتی و تعلیمی شخصیات سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اور واحد حنیف کے بھائی ندیم حنیف کو نئے جیون میں منسلک ہونے پر مبارکباد اور گفٹ دیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھر مار ، سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں نے ڈنگہ کے تمام بازاروں پر قبضہ کر لیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھر مار ، سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں نے ڈنگہ کے تمام بازاروں پر قبضہ کر لیا ، ٹریفک پولیس میلاد چوک پر قبضہ کر کے چائے پینے اور عیدی بنانے میں مصروف ، عوام کو رکشہ ڈرائیوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دِیا گیا ، من مانے کرائے وصول کرنے کے علاوہ رکشہ ڈرائیوروں نے جگہ جگہ رکشہ کھڑے کر کے ٹریفک کے مسائل میں بے پناہ اضافہ کر دِیا لیکن ٹریفک پولیس کے کان پر جوں تک نہ رینگ سکی ، تفصیلات کے مطابق ڈنگہ میں کم عمر رکشہ ڈرائیوں کا قبضہ، رکشہ ڈرائیوروں نے جگہ جگہ رکشے کھڑے کر کے ٹریفک اور بازار میں آئے خرید و فروخت کرنے والوں میں رش ہونے کے باعث بے پناہ مسائل میں اضافہ کر دِیا ، خواتین کو بالخصوص مشکلات کا سامنہ ہے کیونکہ رکشہ ڈرائیوروں میں فل والیم میں بیہودہ گانے لگا کر عوام کو پریشان کر اپنا فرض سمجھ لیا ہے جبکہ متعلقہ محکموں کو سب اچھا نظر آ رہا ہے ، سماجی و عوامی حلقوں نے اربابِ اختیار سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :عالمی شہرت یافتہ کل پاکستان محفل نعت منعقد کروانے والی بزم عاشقانِ مصطفےٰ ڈنگہ کے نئے عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)عالمی شہرت یافتہ کل پاکستان محفل نعت منعقد کروانے والی بزم عاشقانِ مصطفےٰ ۖ ڈنگہ کے نئے عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا ۔ اعلان کے مطابق میاں سعادت حسین صدر ، حاجی شاہد محمود بٹ جنرل سیکرٹری ، قاری محمد رمضان نقشبندی نائب صدر ، میاں محمد عمران ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری ، حاجی ناصر محمود چوراہی فنانس سیکرٹری ، اور حاجی محمد یونس ڈھنڈالہ سیکرٹری اطلاعات ہونگے ۔ نئے عہدیداران کا فیصلہ طویل بحث و مباحثہ ، مشاورت اور باہمی رضا مندی سے کیا گیا ۔ اراکین میں حاجی محمد سرور صراف ، ڈاکٹر محمد الیاس احمد ، محمد صدیق مغل اور حاجی خالد محمود شامل ہیں ۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پہلے سے بھی زیادہ جوش و ولولہ سے کل پاکستان محفل نعت کا انعقاد کروائیں گے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیبۖ کی محفل تاربد کروانے کی ہمت و توفیق اور اپنی غیبی امداد عطاء کرے ۔ تمام اراکین نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ۔ یہ تنظیم آئندہ چا ر محافل کا انعقاد کروائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : شہر کی قریبی آبادیوں کو شہر کے ساتھ منسلک کرنے کا مشن لے کر چلے ہیں،چوہدری شبیر بلہڑ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )ممتاز سماجی شخصیت چوہدری شبیر بلہڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہر کی قریبی آبادیوں کو شہر کے ساتھ منسلک کرنے کا مشن لے کر چلے ہیں اور ڈنگہ کو میونسپل کا درجہ دلوانے پر میاں محمد اسلم کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں اور شہر کے مفاد کے لیے کیے جانے والے انکے فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ذوالفقار کالونی کو امرہ یونین کونسل کے ساتھ ملانے کے خلاف درخواست دے دی ہے،میاںمحمد اسلم
ڈنگہ ( )سابق چیئرمین بلدیہ ڈنگہ میاں محمد اسلم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار کالونی کو امرہ یونین کونسل کے ساتھ ملانے کے خلاف درخواست دے دی ہے۔ ذوالفقار کالونی کے رہائشی میرے پاس آئے تھے ۔ یہ سراسر زیادتی ہے ۔ کچھ سیاسی لوگ اپنے مفادت کی خاطر ڈنگہ کو صرف 12وارڈوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔ 1998میں 20وارڈیں تھیں۔ 2013میں وارڈیں 20سے زیادہ کرنے کی بجائے تھوڑی کی جا رہی ہیں جو کہ عوام اور عوامی نمائندہ کے ساتھ زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہہ جتنی وارڈیں زیادہ ہونگی غریب اور عام آدمی کو آگے جانے کا اتنا ہی موقع ملے گا ۔ اگر ایم پی اے اور ایم این اے چاہیں تو وارڈیں بھی زیادہ ہو سکتی ہیں ۔ اور شہر کے ساتھ ملحقہ آبادیوں کو بھی ملایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں DCO اور اے سی سے ملاقات کرچکے ہیں اور اسی نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ اگر ان کاموں میں سیاسی مداخلت نہ ہو تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے ۔ مگر ایم پی اے اور مقامی ایم این اے دونوں اپنے مفادات کی خاطر ایسا نہیں ہونے دے رہے ۔ ڈنگہ کو میونسپل کمیٹی بنانے کے لیے ہم نے آواز اُٹھائی ہے ۔ اللہ کے کرم سے اور عوام کی دعائوں اور صحافیوں کے تعاون سے ڈنگہ کو میونسپل کمیٹی کا درجہ مل گیا ۔ شہر سے ملحقہ علاقوں کو شہر کے ساتھ ملانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ ایم پی اے اور ایم این اے کی طرف سے ڈنگہ کی حلقہ بندیوں کے لیے پیش کیے جانے والے نقشے مسترد کر دیے گئے ہیں ۔ دونوں اپنے اپنے مفادات کی خاطر اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں منظور کروانا چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :موضع ہیلاں میں راستہ کے تنازعہ پر ملزم احمد خان وغیرہ نے دو بھائیوں کو ڈنڈے مار مار کر شدید زخمی کر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )موضع ہیلاں میں راستہ کے تنازعہ پر ملزم احمد خان وغیرہ نے دو بھائیوں کو ڈنڈے مار مار کر شدید زخمی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق موضع ہیلاں کے شمریز ولد محمد اشرف اور نعیم ولد محمد اشرف نے پولیس پھالیہ کو بیان دیا کہ ملزمان احمد خان ولد محمد علی اور محسن وغیرہ نے انہیں راستہ کے تنازعہ پر ڈنڈے مار مار کر شدید زخمی کر دیا ہے۔پولیس تھانہ پھالیہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنی فرنچائز پر سکیورٹی گارڈ کا فوری انتظام کریں،ایس ایچ او تھانہ پھالیہ خالد گجر
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )تھانہ پھالیہ کے ایس ایچ او خالد گجر نے تحصیل پھالیہ کے موبائل فرنچائز مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی فرنچائز پر سکیورٹی گارڈ کا فوری انتظام کریں ۔گذشتہ روز تھانہ پھالیہ میں فرنچائز مالکان سے خطاب کرتے ہوئے خالد گجر ایس ایچ او نے کہا کہ ان کے ملازم جب بھی کیش لے کر آئیں یا فرنچائز سے کیش لے کر باہر جائیں تو وہ اپنے سکیورٹی گارڈ کو ساتھ لے کر جائیں جو کہ ان کی ڈیوٹی ہے اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ ڈاکو اور جرائم پیشہ افراد موبائل فرنچائز ز پر ڈکیتیوں اور حملوں کا پروگرام بنا رہے ہیں ۔جرائم پیشہ افراد کے منصوبے خاک میں ملانے کیلئے فوری طور پر سکیورٹی گارڈز کا انتظام کیا جائے اور اس کی رپورٹ تھانہ پھالیہ میں جمع کرائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :تحصیل پھالیہ میں زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز ڈ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے،واحد ارجمند ضیائ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )تحصیل پھالیہ میں زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز ڈ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور بہت جلد تمام زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ واحد ارجمند ضیاء نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے بتایا کہ زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے کے بعد لوگوں کو پٹواریوں کے خلاف شکایات سے نجات مل جائے گی ۔زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے میں وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں محمد شہباز شریف خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں تا کہ لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں اور کرپشن کے ساتھ ساتھ رشوت کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف کامرس کالج پھالیہ 27 سال سے کرائے کی بلڈنگ میں قائم ہے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف کامرس کالج پھالیہ 27 سال سے کرائے کی بلڈنگ میں قائم ۔سہولیات اور ذاتی بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن تحصیل پھالیہ کے نائب صدر حافظ مجتبیٰ کاظم نے بتایا کہ گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف کامرس کالج پھالیہ 1986 سے کرائے کی بلڈنگ میں قائم ہے ۔27 سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی کسی حکومت نے بلڈنگ خریدنے کا سوچا تک نہیں جس کی وجہ سے طالب علم شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ان کا تعلیمی مستقبل دائو پر لگا ہوا ہے ۔محدود وسائل کے باوجود یہ کالج طلبا ء کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے کالج میں اس وقت صرف ایک ہی کلاس ڈی کام کرائی جا رہی ہے جبکہ اسکے علاوہ ہائر کلاسز کی سہولیات میسر نہیں ہیں ۔بلڈنگ کا رقبہ کم ہونے اور کرایہ پر ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔کافی عرصہ قبل کالج کیلئے ڈنگہ روڈ سیم نالہ کے قریب 2007 میں نو کنال زمین خریدی گئی جس پر کالج کی تعمیر ابھی تک شروع نہ ہو سکی ہے اگر اس کالج کی بلڈنگ تعمیر کر دی جائے تو یہاں پر بی کام ،ایم کام کے ساتھ ساتھ شارٹ کورسز بھی کرائے جا سکتے ہیں ۔یہاں یہ امرانتہائی قابل ذکر ہے کہ پورے ضلع منڈی بہاوالدین میں بی کام اور ایم کام کیلئے سرکاری طور پر کوئی کالج نہ ہے جو کہ حکومت پنجاب کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔جبکہ پرائیویٹ کالجز میں بی کام اور ایم کام کیلئے 70 سے لیکر80 ہزار روپے تک فیس وصول کی جاتی ہے جسکی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے والدین اپنے بچوںکی پڑھائی جاری رکھنے کیلئے پریشان حال ہیں اور دوسر ے اضلاع میں بچوں کو تعلیم کے حصول کیلئے بھیجا جاتا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،صوبائی وزیر تعلیم پنجاب اور سیکرٹری تعلیم پنجاب فوری ایکشن لے کر پھالیہ میں گورنمنٹ انسٹیٹوٹ آف کامر س کالج پھالیہ کی ذاتی بلڈنگ کی تعمیر کے احکامات جاری کریں تا کہ طلباء کی پریشانی ختم ہو سکے اور تحصیل پھالیہ میں تعلیم کا معیار بلند ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :چیئر مین نیب چوہدری قمر زمان کی تقرری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چیئر مین نیب چوہدری قمر زمان کی تقرری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر ملک بھر میں تین تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر ملک بھر میں تین تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پندرہ سے سترہ اکتوبر منگل بدھ جمعرات ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو ریٹائرمنٹ کے بعد قومی سلامتی کا مشیر مقرر کئے جانے کا امکان
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو ریٹائرمنٹ کے بعد قومی سلامتی کا مشیر مقرر کئے جانے کا امکان ہے،چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی 29نومبر کو اپنے منصب سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سی این جی سٹیشنز کو تین ماہ تک گیس کی بندش سے شہریوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سی این جی سٹیشنز کو تین ماہ تک گیس کی بندش سے شہریوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی حکمران عوام پر عرصہ حیات تنگ کرنے پر تلے ہوئے ہیں،عوامی حلقے عوامی سماجی حلقوں نے صاحبان اقتدار سے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی کو تین ماہ گیس بندش کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے،گیس کی بندش سے جہاں سی این جی اسٹیشنز کا کاروبار تباہی ہیو جائے گا وہاں ٹرانسپورٹرو اور سفید پوش طبقہ کو بھی شخت مشکلات اور دشواری کا سامنا ہوگا
۔
ڈنگہ :پرانی انار کلی بم دھماکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے بھر کے26اضلاع کو از سر نو انتہائی حساس قرار دے دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پرانی انار کلی بم دھماکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے بھر کے26اضلاع کو از سر نو انتہائی حساس قرار دے دیا سرکاری املاک،اہم سیاسی سماجی دینی شخصیات سرکاری ٹرانسپورٹ بزرگ ہستیوں کے مزاکرات مساجد عبادت گاہوں بازار ار تجارتی مراکز کے سیکورٹی انتظامات روزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کئے جائیں،تھانوں کی سطح پرسرپرائزنگ چیکنگ اور گشت کے معاملات کو بہتر بنانے کے احکامات وزارت داخلہ نے جاری کر دیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری کی باقاعدہ طور پر منظوری دے دی ہے
گجرات(محمد بلال احمد بٹ)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری کی باقاعدہ طور پر منظوری دے دی ہے، اس سلسلہ میں ڈی جی پاسپورٹ ذوالفقار چیمہ نے ا س سال مئی میں وزارت داخلہ کو سمری بھیجی تھی،جس کے زریعے اسلام آباد،راولپنڈی کراچی سمیت دیگر شہروں کے شہریوں کو گھروں پر پاسپورٹ پہنچانے کی سہولت فراہم کی جائے گی،اب لوگوں کو پاسپورٹ کے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے،پاسپورٹ کے ہوم ڈلیوری سکیم سے کرپشن کا بھی خاتمہ ممکن ہو گا۔
۔
ڈنگہ شہر کے چوک چوراہوں میںقربانی کے جانوروں کی منڈیاں سج گئیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ شہر کے چوک چوراہوں میںقربانی کے جانوروں کی منڈیاں سج گئیں مہنگائی کے باعث جانوروں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں قربانی کے بکرے کی قیمت پچیس ہزار روپے سے لاکھوں میں جبکہ گائے بیل کی قیمت اسی ہزار سے دو لاکھ روپے تک پہنچ گئی شدید مہنگائی کے باعث قربانی کے جانوروں کی مزید خریدوفروخت میں زبردست کمی شہری
انفرادی کی بجائے اجتماعی قربانی میں حصہ ڈالنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:دولت نگر میں گھریلو جھگڑے پر بہنوئی کرامت نے اپنے برادر نسبتی عاطف کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا
گجرات(محمد بلال احمد بٹ)دولت نگر میں گھریلو جھگڑے پر بہنوئی کرامت نے اپنے برادر نسبتی عاطف کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے مقتول کے بھائی ناصر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حکومت کی ہدایت پرگجرات جیل میں دس ٹیلی فون بوتھ بنائے جا رہے ہیں، امتیاز احمد بھلی
گجرات(محمد بلال احمد بٹ)ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے سپرنٹنڈنٹ امتیاز احمد بھلی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں اس وقت 45خواتین اور1420مرد قیدی و حوالاتی ہیں ان کو گھر والوں سے بات چیت کرنے کیلئے حکومت کی ہدایت پر دس ٹیلی فون بوتھ بنائے جا رہے ہیں،ہفتہ میں ایک بار دس سے پندرہ منٹ بات کر سکیں گے۔