ڈنگہ کی خبریں 17/11/2013

ڈنگہ :چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے چوہدری عاطف سرور کی ڈنگہ آمد، ناصر چوہان کی والدہ کی وفات پر اظہار رنج و الم
ڈنگہ( محمد بلال احمد بٹ )محلہ چوہاناں ڈنگہ میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے چوہدری عاطف سرور نے گزشتہ روز سابق کونسلر مرزا محمد اشرف چوہان مرحوم کی اہلیہ اور مسلم لیگ ن یورپ کے رہنما ناصر چوہان ،میجر اجمل ، بابر چوہان بیلجیم کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت خصوصی طور پر گورنر پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر تشریف لائے اور فاتحہ خوانی کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے چوہدری عاطف سرور نے دکھ اور کرب میں مبتلا المناق الفاظ میں کہا کہ والدین کا رتبہ بہت عظیم ہے جس گھر سے والدین دنیا فانی سے چلے جاتے ہیں وہ گھر ویران و سنسان ہو جاتے ہیں ۔جنت والدہ کے پائوں تلے ہوتی ہے اور والدین اپنے بچوں کے لئے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں مانگتے ہیں ۔ اس موقع پر سابق چیئر مین میاں محمد اسلم ،چوہدری اعجاز پیارا ،شرافت چوہان ہالینڈ، خضر چوہان ناروے ، حاجی ناصر ننھا بیلجیم ، عابد حسین چوہان اٹلی، منور چوہان ، مظہر چوہان فرانس ، ظفر چوہان بیلجیم، بنارس چوہان یونان ، راجہ وسیم حسن فرانس، اسحاق چوہان، عمران چوہان اٹلی، رفاقت چوہان ، دلدار چوہان، شہزاد چوہان، خالد چوہان، میاں کامران ادریس ، شیرا چوہان ، ٹھیکیدار ایوب ، میاں مظہر نور ایڈووکیٹ ، عاطف ایوب بٹ ، نثار مغل ، چوہدری راصف آہیر ، سمیت معززین شہر صحافیوں اور اہل محلہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم اپنے دوست احباب کے مشکور ہیں جو ہماری غیر موجودگی میں الیکشن کمپین چلا رہے ہیں،چوہدری عبدالغفور ناروے ،چوہدری فلک شیر پوھلہ،چوہدری عدیل شیر،چوہدری عبدالجبار
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری صوفی محمد فاضل امیدوار وائس چیئر مین یو سی حاجی محمد کے صاحبزادے چوہدری عبدالغفور ناروے،چوہدری فلک شیر پوھلہ،چوہدری عدیل شیر،چوہدری عبدالجبارنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دوست احباب کے مشکور ہیں جو ہماری غیر موجودگی میں الیکشن کمپین چلا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم ایسے دوستوں کی دل سے عزت و احترام کرتے ہیں اور ہماری جیت ہمارے بزرگوں اور دوستوں کی جیت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : انشاء اللہ تعالیٰ ہم یونین کونسل باگڑیانوالہ سے کامیاب ہونگے ،چوہدری افضال محمود
ڈنگہ (محمد بلال احمدبٹ) موضع چھماںکے ممتاز زمیندار سابق نائب ناظم چوہدری افضال محمود امیدوار برائے چیئر مین یونین کونسل باگڑیانوالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ ہم یونین کونسل باگڑیانوالہ سے کامیاب ہونگے اور ہم کامیاب ہو کر عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی اس بلدیاتی الیکشن میں ٹھیکیداروں کی سیاست کو بری طرح شکست کا سامنا ہوگا ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کو فروغ دیا ہے بلدیاتی الیکشن میں جھوٹے دعوے داروں کو بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ہم نے پہلے بھی کامیابی اور لوگوں کی بے لوث خدمت کی اور آئندہ بھی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا عوامی خدمت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے اور ہم کامیاب ہو کر کسی کو مایوس بھی نہیں کریں گے ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز حق بلند کرنا ہمارا مشن ہے ہمارا مقابلہ باگڑیانوالہ کے روایتی سیاستدانوں سے ہوگا ۔ جنہوں نے کبھی بھی شہریوں کے حقوق کی بات نہیں کی صرف اپنے ذاتی مفادات ملحوظ خاطر رکھتے ہیں ۔ حلقہ کے عوام ایسے روایتی سیاستدانوں کو ووٹ کی طاقت سے ہمیشہ کے لئے مسترد کر دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم بلدیاتی الیکشن میں چیئر مین منتخب ہو کر اپنے حلقہ کی پسماندگی دور کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : انشاء اللہ تعالیٰ یو نین کونسل بھدر سے امیدوار برائے چیئر مین چوہدری عدنان غضنفر جھگڑ ہی بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونگے،چوہدری عاصم افتخار جھگڑ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ناروے میں مقیم ممتاز زمیندار سماجی و سیاسی شخصیت ہر دلعزیز چوہدری عاصم افتخار جھگڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ یو نین کونسل بھدر سے امیدوار برائے چئیر مین چوہدری عدنان غضنفر جھگڑ ہی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے آثار حلقہ میں واضح نظر آ رہے ہیں ۔ ان کی انتخابی مہم سے مخالفین کو اپنی شکست آئینہ کی طرح صاف نظر آ رہی ہے ۔ چوہدری عدنان غضنفر جھگڑ چئیرمین منتخب ہو کر حلقہ کی تقدیر بدلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ یونین کونسل بھدر کی غیور عوام نے جس طرح ان کو چاہا ہے ۔ وہ کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی کے لئے یونین کونسل بھدر اور گرد و نواح میں جشن جاری ہیں اور ان کے کارکن ، ورکر اور برادریوں سمیت اہم دھڑے سر گرم ہیں ۔ امید وار برائے چئیرمین چوہدری عدنان غضنفر جھگڑ بلدیاتی الیکش میں تاریخی کامیابی حاصل کر کے یو سی بھدر کو سر خرو کریں گے ۔ انہوں کا جوش و جذبہ کے تحت صبح سے رات گئے تک ہر ووٹر سے فرداً فرداً رابطے ہیں ۔ ان کا جو لوگوں نے حوصلہ افزائی اور عزت دی وہ سنہری حروف میں لکھا جائیں گاچوہدری عدنان غضنفر جھکڑ کے خاندان نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ہر وہ کام کیا جس میں علاقہ کی بہتری ہو ان کا ماضی بے داغ اور نڈر شخصیت کے مالک ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری ماجد محمود ،چوہدری محمد عارف مہر بھلیسرنوالہ منتخب ہوکر یونین کونسل وڑائچانوالہ کو مثالی کونسل بنائیں گے،چوہدری سلیمان الیاس وڑائچانوالہ،چوہدری حسن الیاس آف خونن
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)ناروے میں مقیم کمانڈر چوہدری سلیمان الیاس وڑائچانوالہ ، چوہدری حسن الیاس آف خونن نے اپنے بیان میں کہا انشاء اللہ تعالیٰ عوام کی دعائوں سے یونین کونسل وڑائچانوالہ سے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری ماجد محمود ، وائس چیئرمین چوہدری محمد عارف مہر بھلیسرنوالہ منتخب ہوکر یونین کونسل وڑائچانوالہ کو مثالی کونسل بنائیں گے اور عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے اصل طاقت اور سرمایہ حلقے کی عوام ہیں ان کی حمایت میں جو اکٹھ ہو رہے ہیں جس میں بھلیسرنوالہ ، لشکری چک ، شخوچک ، بھکنانوالی ، سولی ونڈ سمیت ہزاروں افراد نے اپنی اپنی برادریوں دھڑے سمیت کامیابی کے واضح اعلان کیے ہیں ہم ان کے انتہائی مشکور ہیں ۔ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر عوام کی بے لوث خدمت کرتے ہوئے ان کے بنیادی مسائل حل کرائیں گے ۔ ان کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل ترجیحی طور پر حل کروانا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں کامران ادریس کی پیراڈائیز ریسٹورنٹ میں چوہدری اعجاز پیارا کے اعزاز میں پرتکلف دعوت
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ) بیکنانوالہ کے معروف زمیندار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ن لیگ کے رہنما میاں کامران ادریس نے پیراڈائیز ریسٹورنٹ میں چوہدری اعجاز پیارا کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا جب مہمان خصوصی چوہدری اعجاز پیارا ، عاطف ایوب بٹ ، ریسٹورنٹ پہنچے میاں کامران ادریس نے ان کا والہانہ استقبال کیا اس پر تکلف عشائیہ کی تقریب میں نمایاں اہم شخصیات میں حاجی ناصر چوہان بیلجیم ، میجر اجمل چوہان ، ظفر اقبال چوہان ، حاجی ناصر چوہان ننھا ، شیرا چوہان ، نثار مغل ، علی اسلم صراف ، محمد سعید اقبال ، عبدالمجید پپو نے شرکت کی ۔ اس پروقار عشائیہ کی تقریب میں میاں کامران ادریس نے چوہدری اعجاز پیارا سے اہم امور پر بات چیت کی اور پاکستانی کمیونٹی کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظ کے بارے میں خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری خالد محمود اور ان کے ممبران بلدیاتی الیکشن میں واضح کامیابی حاصل کرکے اپناایک اعلیٰ مقام بنائیں گے،چوہدری زبیر اظہر آف چک جانی
ڈنگہ (محمد بلال احمدبٹ)امریکہ میں مقیم ممتاز زمیندار چوہدری زبیر اظہر آف چک جانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ یوسی چک جانی سے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری خالد محمود اور ان کے ممبران وائس چیئرمین ہی بلدیاتی الیکشن میں واضح کامیابی حاصل کرکے اپناایک اعلیٰ مقام بنائیں گے اور علاقہ سے مورثی سیاست کے خاتمہ کے لیے چوہدری خالد محمود نے ہمیشہ عملی سیاست میں حصہ لیتے ہیںاورعوام کی خدمت کرنا ان کا شیوا ہے اور بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے انہوں نے چک جانی میں اپنے اثررسوخ پر سوئی گیس کے میٹر لگوائے چوہدری خالد محمود اپنے دور اقتدار میں ناظم کے فرائض انجام دے چکے ہیں انہوں نے ہمیشہ عوام کے مفادات کو ترجیح دی انہوں نے کہا ہمارے ساتھی کارکن مخالفوں کا ہر طرح سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں چوہدری خالد محمود نے ہمیشہ لوگوں کے درد کو اپناسمجھ کر ان کی خدمت کی ان کے خاندان نے اتنی شہرت حاصل کی کہ ضلع گجرات بھر میں ان کا ایک نمایاں مقام ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : 10محرم الحرام کے فوراً بعدمیونسپل کمیٹی ڈنگہ اور گرد و نواح میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر حلقہ پی پی 113 میں سیاسی سرگرمیوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) 10محرم الحرام کے فوراً بعدمیونسپل کمیٹی ڈنگہ اور گرد و نواح میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر حلقہ پی پی 113 میں سیاسی سرگرمیوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ڈنگہ کی 12 وارڈ پر مشتمل امیدوار ، چیئر مین و کونسلران محرم الحرام میں بھی دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور رات گئے تک سوئے ہوئے لوگوں کو بے چین کرنے میں مصروف عمل ہیں ہر کوئی امیدوار کہہ رہا ہے کہ آپ نے مجھے ووٹ دینا ہے ڈنگہ کی بہتر ہزار آبادی میں تقریباً 35 ہزار ووٹر ہیں اور ووٹروں کا جینا محال کر رکھا ہے اور نت نئے حربے لے کر ٹولیوں کی ٹولیاں ووٹروں سے اس طرح ملاقاتیں کر رہے ہیں جیسا کہ وہ عرصہ دراز سے بچھڑے ہوئے ہیں ۔ امیدواران چیئرمین و کونسلران محرم الحرام میں بھی بڑی باقاعدگی سے فاتحہ خوانی اور نماز جنازہ میں شریک ہو کر اپنا قد آور کر رہے ہیں ۔ اکثر ووٹر صحافیوں سے کہہ رہے ہیں کہ ہم پہلے بھی ڈنگہ کے رہائشی ہیں انہوں نے آج تک ہماری تو خبر نہیں لی اچانک ان کو کیا ہوا اس طرح بغل گیر ہو کر ملتے ہیں جیسے عید کے دنوں میں بھائی بھائی ملتے ہیں ۔ حلقہ پی پی 113 میں 18 یونین کونسلز ہیں میونسپل کمیٹی ڈنگہ 12 وارڈوں پر مشتمل ہے ۔جبکہ ڈنگہ میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لئے کسی بھی سیاستدان نے کوشش نہیں کی یہاں کے مسائل ابھی تک وہیں برقرار ہیں۔ضلع گجرات بھر میں ڈنگہ شہر اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے کائرہ خاندان نے بھی سوئی گیس فراہم کر کے ایک بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے جبکہ ایم پی اے میاں طارق محمود نے اپنے دور اقتدار میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ مکمل کئے حال ہی میں حلقہ این اے 106 کے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے حال ہی میں تھانہ روڈ کی تعمیر کا کام شروع کروا دیا ہے اور مزید ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سلسلہ تیز کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ ترقیاتی کاموں کے لئے بھی اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ دنوں باروں واڈوں کے امیدواران نے ایک سو پانچ کے قریب درخواستیں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بڑے جوش و جذبے کے تحت جمع کروائی ہیں ۔ وارڈ نمبر 1ڈنگہ سے میاں امجد محمود کے مدِ مقابل ا چانک چوہدری اخلاق احمد رنیاں بھی سیاست کے میدان میں گود پڑے ۔ ان کی درخواست جمع ہونے کے بعد سیاست کا رخ بدل گیا ۔ ووٹروں نے یہ بھی کہا مفاد پرست سیاست دان الیکشن کے دنوں میں ہی ہمیں ملتے ہیں ۔ اب روایتی سیاستدانوں کے اکتائے ہوئے لوگ ہر شخص اپنی اپنی برادری سے نمایاں شخص کو الیکشن میں لا رہے ہیں ۔ جس میں مغل برادری ،رحمانی برادری ، قصائی برادری ، بھٹی برادری ، مرزا برادری ، ملک برادری ،غفاری برادری،بٹ برادری سمیت چوہدریوں کے مقابلے میں آ گئے اس دفعہ صورتحال الیکشن میں تبدیل ہو چکی ہے اور گجر ازم کا رویہ دور کرنے کے لیے نمایاں برادریاں سیاست کے میدان نمایاں آ چکی ہیںاس دفعہ اس بلدیاتی الیکشن میں ہر نمائندے نے اپنی پاور شو کر کے کامیابی حاصل کرنی ہے اور یہ بھی گوارہ نہیں کرتے کہ ہماری کال ہی سن لیں اگر کسی کا لڑائی جھگڑا ہو جائے تو جنرل کونسلر تو دور کی بات منتخب سیاستدان بھی گوارہ نہیں کرتے کہ ان کی آپس میںصلح کراوائی جائے حالت تو یہ ہے مدعی اگر غریب ہو تو مجرم بااثر ہو تو منتخب نمائندے بھی انتظامیہ سے یہ کہتے ہیں کہ ان کی اچھی طرح خبر لو جس میں مدعی غریب افراد ظلم کی چکی میں پس کر رہ جاتے ہیں ۔ ہم نے بھی یہ فیصلہ کر لیاہے کہ ان دنوں الیکشن میں اچھی قیادت اور مخلص شخص ہی کی سوچ سمجھ کر اپنے ضمیر کا فیصلہ کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : آبائو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہماری سیاست کا مرکز و محور صرف اور صرف خدمت خلق ہے،حاجی شاہدمحمودبٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر5حاجی شاہد محمود بٹ نے کہا کہ آبائو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہماری سیاست کا مرکز و محور صرف اور صرف خدمت خلق ہے،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوںوسائل اور اپنی زندگی کو فلاح انسانیت اور خدمت خلق کیلئے وقف کر رکھا ہے،انشاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ ہمارا اور عوام کا پیار محبت کا رشتہ مضبوط سے مضبوط ہو رہا ہے،ماضی کی طرح مستقبل میں بھی عوامی خدمت دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کو پہلے سے بڑھ کر جوش و جذبہ جاری رکھنے کا عزم و عہد کرتے ہیں،ہمارے اور عوام کے درمیان کوئی چیز حائل نہیں ہو سکتی،ہم نے شہر کی تعمیر و ترقی کی خوشحالی کیلئے ایک مکمل اور جامع پلان تشکی دیدیا ہے،انشاء اللہ عوامی طاقت سے کامیاب ہو کر شہر کو پنجاب کا مثالی شہر بنائیں گے اور عوام کو تمام بنیادی سہولیتں انکے گھر کی دہلیز پر فراہم کر کے ان کا احساس محرومی دور کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :کاغذات نامزدگی داخل کروانے سے قبل حاجی شاہد محمود بٹ اور انکی جانثار ٹیم کا شہر بھر میں شاندار زبردست استقبال
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)شہر کی ہر دل عزیز شخصیت سابق ناظم ڈنگہ Iالحاج محمد صادق بٹ کے بھتیجے اور جانشین امیدوار کونسلر وارڈ نمبر5میونسپل کمیٹی ڈنگہ کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کروانے کیلئے ٹی ایم اے آفس ڈنگہ روانگی کے موقع پر حاجی شاہد محمود بٹ اور انکی جانثار ٹیم کا شہر بھر میں زبردست استقبال،ڈنگہ کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ،ایدھی آف ڈنگہ،تاجروں کے حقیقی و محبوب راہنما،مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کے صدر،سالار ڈنگہ محفل نعت امیدوار کونسلر حاجی شاہد محمود بٹ اپنے معتمدین خاص سیدمشتاق علی شاہ،ڈاکٹر پرویز اختر،حاجی محمد اکرم بٹ،بائو نوید احمد،مرزا ارشد علی سمیت اپنی وارڈ کے سینکڑوں ووٹرز سپورٹرز کے ہمراہ اپنی حویلی سے نکلے تو عید گاہ بازار مین بازار راجہ بازار تھانہ روڈ ہسپتال روڈ کے دکانداروںتاجروں نے اپنے حقیقی نمائندہ کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں محرم کے باعث پھولوں کے ہار ڈالنے سے منع کرنے کے باوجود انہیں پھولوں کے ہاروں سے لاد دیا اور انکے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ملک بھر کی طرح ڈنگہ شہر اور گردونواح کے علاقہ میں یوم عاشور نہایت عقیدت و احترا م سے منایا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ملک بھر کی طرح ڈنگہ شہر اور گردونواح کے علاقہ میں یوم عاشور نہایت عقیدت و احترا م سے منایا گیا ، تعزیہ اور ذوالجناح کے جلوس مرکزی امام بارگاہ قصر ابوطالب شاہ تکیہ سے برآمد ہوئے منتظمین عشرہ محرم الحرام منتظم اعلیٰ سید طاہر عباس شاہ و منتظمین سید ضمیر الحسن شاہ ،سید اسد عباس شاہ و سادات فیملی ڈنگہ کی سرکردگی میں یوم عاشور کے موقع پر صبح دس بجے مرکزی امام بارگاہ قصر ابوطالب شاہ تکیہ ڈنگہ سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں عطاء محمد روڈ،محلہ شاہ فیصل،مین بازار،سبز منڈی،میلاد چوک،تھانہ روڈ،محلہ کشمیریاں ،محلہ یتیم شاہ،پرانی منڈی،محلہ درزیاں،محلہ بلہڑاں سے ہوتا ہوا اپنے مقررہ وقت میں محلہ شاہ تکیہ مرکزی امام بارگاہ قصر ابو طالب میں جا کر اختتام پذیر ہوا،یوم عاشور تعزیہ اور ذوالجناح کے مرکزی جلوس کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ سٹی انچارج کی سرکردگی میں پولیس کی بھاری نفری رضا کاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،جبکہ محلہ صحت کے آر ایچ سی ڈنگہ کے انچارج ڈاکٹر عبدالستار کی سرکردگی میں محکمہ صحت کی ٹیم نے عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی،ٹی ایم اے،واپڈا،پی ٹی سی ایل سمیت دیگر محکموں کے اہلکاروں نے فرائض سر انجام دیئے،ٹی ایم اے کے عملہ نے تعزیہ ذوالجناح کے مرکزی جلوس کے راستوں میں صحت و صفائی کے انتظامات کئے،عشرہ محرم الحرام میں ممتاز عالم دین،ذاکر سید عنصر امام رضوی نے مجالس عزا سے خطاب کیا،جبکہ یوم عاشورہ کے موقع پر ذاکر اہل بیت علامہ ناصر حسین ملتانی والے اور شوکت علی سمیت دیگر نے مجالس سے خطاب کیا اور مصائب بیان کئے،یوم عاشورہ کے موقع پر چوہدری شہریار اسلم نے اپنی سابقہ روایات کے عین مطابق اپنی رہائش گاہ پر عزاداروں ،علماء کرام ،انتظامیہ اور شہریوں کولنگر حسینی دیا جبکہ شہر بھر میں جگہ جگہ لنگر حسینی،دودھ کی سبیلیں،حلیم ،نان اورحلوہ نان عزاداروں میں تقسیم کئے جاتے رہے الحمد اللہ شہر بھر میں انتظامیہ کے شاندار انتظامات کے باعث عشرہ محرم الحرام اور یوم عاشورہ ،خیریت سے منعقد ہوااور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :صاحبان اقتدار کو آخر عوام پر ترس آہی گیا رسول قینچی چوک سے نواز شریف چوک تک عوام کیلئے 5یو ٹرن کھول دیئے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)صاحبان اقتدار کو آخر عوام پر ترس آہی گیا رسول قینچی چوک سے نواز شریف چوک تک عوام کیلئے 5یو ٹرن کھول دیئے ایم پی اے میاں طارق محمود،سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ میاں امجد کی کاوشوں کی بدولت شہر کی دو رویہ سڑک پر یو ٹرن کھول دیئے گئے شہر اور علاقہ کی عوام کے بے حد اصرار اور دیرینہ مطالبہ اور بلدیاتی الیکشن کے پیش نظر صاحبان اقتدار نے اندرون شہر دو رویہ سڑک پر رسول قینچی چوک سے نواز شریف فوارہ چوک تک پانچ مقامات پر عوام کی سہولت کیلئے مغل ماربل فوارہ چوک،چوہدری ارشد محمود یاماہا نزد شیل پمپ،میاں امجد محمود پمپ نئے جبکہ ایم پی اے میاں طارق محمود جانی چک چوک
اور عبدالحفیظ بھٹی کے شو روم کے قریب سمیت کھول دیئے گئے،عوامی سماجی تجارتی حلقوں نے حکمرانوں کی طرف سے دیر ہی سے سہی،لیکن پھر بھی عوام کیلئے یو ٹرن کھولنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا،اور کہا کہ پانچ مقامات پر یوٹرن کے قیام سے شہرمیں حادثات میں کئی افرادموت کے منہ میں چلے گئے جبکہ درجنوں افراد معذور ہو کر گھروںکے ہو کر رہ گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عشرہ محرم الحرام اور یوم عاشور کے موقع پر شاندار انتظامات کرنے پر انتظامیہ کو مبارکبا دپیش کرتے ہیں،سکندر خاں صراف
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف تاجر و سیاسی سماجی شخصیت سکندر خاں صراف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام اور یوم عاشور کے موقع پر شاندار انتظامات کرنے پر انتظامیہ کو مبارکبا دپیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ راجہ زاہد نعیم سٹی انچارج حافظ مشتاق احمد،چیف آفیسر بلدیہ چوہدری نوید اشرف ایس ڈی او واپڈا،آر ایچ سی ڈنگہ کے انچارج ڈاکٹر عبدالستار اور عملہ نے شاندار انتظامات کر کے لائق تحسین اقدامات اٹھائے،جس سے شہر بھر کو امن کاگہوارہ بنا دیا گیا گیا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :الیکشن کمیشن نے پنجاب سندھ میں تقرریوں تبادلوں پر پابندی ختم کر دی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)الیکشن کمیشن نے پنجاب سندھ میں تقرریوں تبادلوں پر پابندی ختم کر دی،سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد کی صورتحال پر پابندی ختم کی گئی ہے،بلدیاتی انتخابات کے نئے شیڈول کے بعد دوبارہ پابندی لگے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : امیدواروں سے نئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے،ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ امیدواروں سے نئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں وہ بھی دوبارہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے تاہم انہیں دوبارہ فیس جمع کروانے کی ضرورت نہیں،ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں سے نئے شیڈول کے مطابق کاغذات وصول کئے جائیں گے۔
ڈنگہ :حکومت نے محرم الحرام کی نویں دسویں محرم کو کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نبٹنے کیلئے موبائل فون سروس بند رکھی
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)حکومت نے محرم الحرام کی نویں دسویں محرم کو کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نبٹنے کیلئے موبائل فون سروس بند رکھی جس سے جہاں کمپنیوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا،وہاں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا ڑا جبکہ ملازمین نے فون کی بندش پر اظہار مسرت لیا انہوں نے موبائل فون کو سردردی قرار دیا اہل تشیع حضرات موبائل کی گھٹنی اور مختلف حکامات سے رابطوں سے منقطع ہو کر مجالس میں مصروف ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :نیپرا کو بجلی کی74پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نیپرا کو بجلی کی74پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی،درخواست پر سماعت اکیس نومبر کو ہو گی،درخواست ماہ اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محرم الحرام میں گلاب کے پھولوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ سے پھولوں کے ریٹ بڑھ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)محرم الحرام میں گلاب کے پھولوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ سے پھولوں کے ریٹ بڑھ گئے،دکاندار منہ مانگے دام وصول کر تے رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سابق ناظم ڈنگہIالحاج محمد صادق بٹ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے وطن پہنچ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)سابق ناظم ڈنگہIالحاج محمد صادق بٹ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے وطن پہنچ گئے الحاج صادق بٹ کی رہائش گاہ پر انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیاالحاج محمد صادق بٹ نے مبارکباد دینے والوں کی آب زم زم اور عجوہ کھجوروں اور سویٹس سے خاطر مدارت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محمد اشرف وانہ کے چچا چوہدری خضر حیات پسوال کے ماموں چوہدری بشیر احمد آوانہ انتقال کر گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محمد اشرف وانہ کے چچا چوہدری خضر حیات پسوال کے ماموں چوہدری بشیر احمد آوانہ انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ اور ختم قل میں سینکڑوں افرادکی شرکت انکی نما زجنازہ اور ختم قل میں چوہدری جعفر اقبال ایم این اے ،میاں امجد محمود،چوہدری محمد اکرم،چوہدری محمد عنایت،میاں عطاء محمد،میاں سخاء محمد،میں محمد اکرم دربار والے،میاں عطاء محمد،حاجی محمد
شریف،چوہدری محمد دین پسوال،چوہدری محمد منیر بھولا،میاں جاوید اقبال،ضمیر احمدبٹ،چوہدری محمد افضل،چوہدری محمد ولایت پسوال،چوہدری محمد اسلم پسوال،چوہدری محمد صدیق پسوال،شاہد عباسی،چوہدری مومن پسوال،چوہدری سرور باہروال،چوہدری خالد حسین کولی،چوہدری غضنفر علی باہر وال،چوہدری مشتاق احمد سب انسپکٹر پنجاب پولیس،مرزا عبداللطیف،افتخار وانہ،محمد عباس وانہ،حاجی منور بٹ،حاجی انور بٹ،محمد انور بٹ،ٹھیکیدار عبدالرشید،فضل الرحمن آوانہ،چوہدری محمد عنایت،حاجی محمد شریف،حاجی نذیر احمد مغل،محمد ارشد فوجی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ختم قل مولانا طاہر رضا نے ایمان افروز خطاب ذیشان فرمایا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہم ڈنگہ کھاریاں روڈ پر یوٹرن قائم کرنے پر میاں برادران کے شکر گزار ہیں،عبدالروف صراف،ناصر خان صراف
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سونے کے معروف تاجر عبدالروف صراف،ناصر خان صراف نے کہا ہے کہ ہم ڈنگہ کھاریاں روڈ پر یوٹرن قائم کرنے پر میاں برادران کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ ڈنگہ کھاریاں روڈ پر اندرون شہر یو ٹرن کھولنے پر میاں برادران کے شکر گزار ہیں،میاں برادران نے شہری حدود میں یو ٹرن قائم کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ریسکیو1122کھاریاںنے تحصیل بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر 549عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ریسکیو1122کھاریاںنے تحصیل بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر 549عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی،ریسکیو1122کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں جا کر عشرہ محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے موقع پر خدمات سر انجام دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سب نسپکٹر پنجاب پولیس چوہدری مشتاق احمد کی بھاوج چوہدری گلزار احمد شہید پنجاب پولیس کی بیوہ کی وفات پر نماز جنازہ و ختم قل میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سب نسپکٹر پنجاب پولیس چوہدری مشتاق احمد کی بھاوج چوہدری گلزار احمد شہید پنجاب پولیس کی بیوہ کی وفات پر نماز جنازہ و ختم قل میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحومہ کی نما زجنازہ اور ختم قل میں چوہدری جعفر اقبال ایم این اے،میاں طارق محمود،میاں محمد اسلم،میاں امجد محمود،چوہدری نصیر احمد باہروال،چوہدری مشتاق احمد،چوہدری محمد اسلم پسوال،چوہدری خضر حیات،میاں جاوید اقبال،چوہدری اقبال باہروال،چوہدری خضر حیات،چوہدری محمد دین پسوال،میاں محمد اعظم،چوہدری حاجی رفیع اطہر،میں محمد عارف،چوہدری نذیر تاس ،چوہدری غلام محی الدین،چوہدری منور پسوال،چوہدری کرم الٰہی،حاجی مرزا ضیاول،ضمیر احمد بٹ،اکرم گادھی،شیخ ذوالفقار علی،شیخ محمد شمع،طارق قریشی،لیاقت
قریشی،چوہدری فیاض الحمد،مرزا شہباز بیگ،ناصر بھٹی،عبداللطیف جوڑا،عارف ڈار،چوہدری اشرف آوانہ،محمد انور بٹ،مرزا عبدالروف،چوہدری ریاض احمد،چوہدری محمد ولایت،چوہدری محمد دین پسوال،چوہدری بشیر احمد،عبدالمجید چوہدری،محمد سلیم بٹ،غلام مرتضی بٹ،چوہدری خالد حسین،چوہدری غلام سرور باہروال،چوہدری شاہد افضل سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :نامور تاجر نوجوان صحافی اور حاجی محمد ندیم اختر قادری فیملی کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے وطن پہنچ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نامور تاجر نوجوان صحافی اور حاجی محمد ندیم اختر قادری فیملی کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے وطن پہنچ گئے،پریس کلب ڈنگہ کے عہدیداران اراکین نے ڈاکٹر اعجاز احمد صدر الحاج شیخ محمد جاوید نزیر جنرل سیکرٹری حکیم عبدالجبار کی سرکردگی میں انکی رہائش گاہ پر جا کر مبارکباد دی،حاجی محمد ندیم اختر قادری کو پھولوں کے ہار پہنائے،حاجی محمد ندیم اختر قادری نے پریس کلب کے عہدیداران اراکین کی آب زم زم اور عجوہ کھجوروں سے خاطر تواضح کی اور انہیں تحائف پیش کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :یوم عاشورہ کے موقع پر پاک فوج اور پنجاب پولیس نے گشت کیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)یوم عاشورہ کے موقع پر پاک فوج اور پنجاب پولیس نے گشت کیا،ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی کی سرکردگی میں پولیسنے جبکہ پاک آرمی کے جوانوں کی دو کمپنیوں نے یوم عاشورہ کے موقع پر گشت کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمت میں گرمی آگئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمت میں گرمی آگئی،فارمی انڈا10روپے ،دیسی انڈا22روپے کاہو گیا،مارکیٹ میں فارمی انڈوں کے ساتھ دیسی اور دو زردیوں والا گولڈن انڈہ بھی دستیاب ہے،دیسی انڈوں کے نام پر مصری مرغیوں کے انڈے بھی بکنے لگے،عوامی حلقوں نے قیمت میں آصف پر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا۔
ڈنگہ :یوم عاشور کے موقع پر جگہ جگہ نذر و نیاز تقسیم ہوتی رہی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)یوم عاشور کے موقع پر جگہ جگہ نذر و نیاز تقسیم ہوتی رہی،شہریوں کی بڑی تعداد نے مختلف جگہوں پر دودھ چائے شربت کی سبیلیں لگا رکھی تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہم ریاض بٹ کا الیکشن پوری آب و تاب سے لڑیں گے اور مخالفین کا کوئی حربہ استعمال نہیں ہونے دیں گے،امتیاز احمدبٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)بٹ برادری کی سرکردہ اور نوجوان شخصیت امتیاز احمد بٹ کی پریس ریلیز کے مطابق کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ،موت کی دیوی ناراض، بلدیاتی الیکشن کی آمد سیاسی دکانداریاں چمک گئیں، کئی اموات کا باعث بننے والے یو ٹرن کھول دیئے گئے قبل ازیں امسال کا عرصہ بیت گیا،کئی سیاستدانوں نے یو ٹرن پر سیاست کر کے عوامی ہمدردیاں بھی حاصل کیں،لیکن مخالف سیاستدان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور انا کا مسئلہ بنا کر باضد رہے لیکن یو ٹرن پر سیاست کرنے والے بھی جب برسراقتدار آئے تو انہوں نے بھی یو ٹرن مسئلہ پر چپ سادھ لی اور یوٹرن حادثات کی آماجگاہ بنا رہا،کئی اموات بھی ہو چکی ہیں لیکن یو ٹرن کا مسئلہ حل نہ ہو سکا جب بلدیاتی الیکشن کی آمد کا بگل بجا تو انا اور ضد کی جنگ ختم کر کے عوام کو بے وقف بنانے کے لیے یو ٹرن کھول کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے والے ناکام ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم ریاض بٹ کا الیکشن پوری آب و تاب سے لڑیں گے اور مخالفین کا کوئی حربہ استعمال نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ اگر یو ٹرن کھولنے کا اتنا ہی شوق تھا تو ایک سال پہلے کھول دیتے تا کہ قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عشرہ محرم الحرام اور یوم عاشور کے موقع پر شاندار انتظامات کرنے پر انتظامیہ کو مبارکبا دپیش کرتے ہیں،حاجی شاہدمحمودبٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)صدر انجمن تاجران ڈنگہ ،جنرل سیکرٹری بزم عاشقان مصطفی ڈنگہ، ایم ڈی حاجی ٹریولز ڈنگہ و امیدوار برائے جنرل کونسلر وار ڈ نمبر5حاجی شاہد محمود بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام اور یوم عاشور کے موقع پر شاندار انتظامات کرنے پر انتظامیہ کو مبارکبا دپیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ راجہ زاہد نعیم سٹی انچارج حافظ مشتاق احمد،چیف آفیسر بلدیہ چوہدری نوید اشرف ایس ڈی او واپڈا،آر ایچ سی ڈنگہ کے انچارج ڈاکٹر عبدالستار اور عملہ نے شاندار انتظامات کر کے لائق تحسین اقدامات اٹھائے،جس سے شہر بھر کو امن کاگہوارہ بنا دیا گیا گیا اور کوئی ناخوشگوار
واقعہ پیش نہیں آیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : بلدیاتی الیکشن ووٹروں سپورٹروں کے بل بوتے پرلڑیں گے،چوہدری ساجدمحمود امیدوار جنرل کونسلر وارڈ نمبر 7
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)معروف سیاسی سماجی و فلاحی شخصیت ،امیدوار جنرل کونسلر وارڈ نمبر7چوہدری ساجد محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن ووٹروں سپورٹروں کے بل بوتے پرلڑیں گے،انہوںنے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہی مارا مشن ہے،چونکہ یہی ہمارا اصلی طاقت اور سرمایہ ہیں،اانشاء اللہ کامیابی کے بعد بھی دوستوں ساتھیوںکو ساتھ لے کر چلتے ہوئے خدمت کا سلسلہ جاری رہیں گے۔
ڈنگہ : محرم الحرام اخوت ، بھائی چارے ، رواداری اور ایثار کار درس دیتا ہے،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی اسمبلی کے امیدوار حلقہ پی پی 113 کے چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محرم الحرام اخوت ، بھائی چارے ، رواداری اور ایثار کار درس دیتا ہے ‘ حضرت امام حسین کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے ان کے صبر و تحمل کی بنیا بھر میں مثال نہٰں ملتی ، امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اسلام دشمن عناصر کی ہر سازش خصوصاً مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور فرقہ واریت کے ذریعے ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنے کی گھنائونی سازش کو ناکام بنادیں۔ شہادت امام حسین ہمیں باطل نظام کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہے شہدائے کربلا نے نظام مصطفیۖ کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ‘ ہمیں بھی ان کے راستے پر چلتے ہوئے نظام مصطفےٰ ۖ کے نفاذ کے لئے جدوجہد جاری رکھنا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین نے فاسق فاجر حکومت کے خلاف عملی طور پر قربانی پیش کی موجودہ حکمران بھی ملک میں فحاشی اور عریانی پھیلا کر نئی نسل کو اسلام سے دور رکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے تمام مسالک کے علماء سے اپیل کی کہ وہ بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور امین و امان کے مستقل اور یقینی قیام کے لئے متحد ہو جائیں اور اپنے ارد گرد ہر مشکوک آدمی پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے امت مسلمہ میں باہمی اتحاد اور بھائی چارے کو مؤثر اور مستحکم بنانے کے لئے حسب روایت اپنی قومی و مذہبی ذمہ داری پوری کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ واقعہ کربلا اور فلسفہ شہادت نے ہمیں صبر ، استقلال، رواداری، امن ، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،چوہدری ماجد محمود
ڈنگہ (محمد بلال احمدبٹ) یوسی وڑائچانوالہ امیدوار برائے چیئرمین چوہدری ماجد محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واقعہ کربلا اور فلسفہ شہادت نے ہمیں صبر ، استقلال، رواداری، امن ، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتاہے ۔ واقع کربلا کی اسلام میں بہت بڑی فضیلت اور اہمیت ہے ۔ حضرت امام حسین نے ظلم اور جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیا ہے ۔ دین اسلام قربانی لینے نہیں بلکہ دینے کا سبق دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا حضرت امام حسین نے یزیدی کردار کو قیامت تک کے لئے نشان عبرت بنا دیا ۔ علماء اکرام اسلام باطل قوتوں کے خلاف متحد ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلسفہ حضرت امام حسین سے مسلمانوں کو مستفید ہو کر باطل قوتوں کے خلاف متحد ہو جانا چاہیے ورنہ مسلمانوں کو حسینی افکار پر چلتے ہوئے یزیدی کردار کو شکست دینا ہو گی۔