ڈنگہ کی خبریں 18/11/2013

ڈنگہ :الیکشن کمیشن کی ڈبل پالیسی سے عوام کااعتماد مجروح ہوا،بلدیاتی انتخابات کے اعلان پر عوام تذبذب کا شکار رہی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بلدیاتی انتخابات کے اعلان پر عوام تذبذب کا شکار رہی،قوی امکان تھا کہ انتخابات نہیں ہوں گے لیکن سپریم کورٹ کے احکامات الیکشن کمیشن کیلئے حرف آخر لگ رہے تھے اس لیے عوام ذہنی طور پر تیار نہ ہونے کے باوجود تیاری میں تھی،الیکشن چونکہ پہلے حکومت پنجاب کی خواہش پر غیر جماعتی بنیادوں پر ہونا تھے اس لیے کچھ باشعور عوام دوستوں کا میونسپل کمیٹی کے انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے خیال تھا کہ وہ شہر اور شہریوں کے اجتماعی مفاد کیلئے شہری اتحاد کا ایک ایسا گروپ تشکیل دیں کہ وہ مل کر شہر اور شہریوں کی خدمت کریں اور شہر کے بنیادی مسائل پر نظر رکھنے والے مقامی نمائندے کسی حد تک شہری اتحاد کی تنظیم تشکیل دینے میں کامیاب تھے لیکن ہائی کورٹ کے احکامات اور سیاسی جماعتوں کے سپوٹرز اور مقامی رہنما نہ چاہتے ہوئے بھی اپنی جماعت کے پلیٹ فارم پر انتخابی عمل میں سرگرداں ہو گئے، کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ12نومبر کو دن کے 12بجے تک کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر کو جمع نہیں کروائے اس لیے کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈو ل کے مطابق الیکشن سے معذرت کر لی تھی اور عدالت کا فیصلہ آنا تھا جو کہ نہ آیا،تو کاغذات نامزدگی 13تاریخ کو بھی جمع کرنے کا اعلان ہوا،الیکشن کمیشن کی ڈبل پالیسی سے عوام کا اعتماد مجروح ہوا اس لیے کہ اگر الیکشن کمیشن کی تیاری نہیں تھی تو الیکشن شیڈول کا اعلان کیوں کیا اس سوال پر عام لوگوں کا بھی کہنا ہے کہ دراصل الیکشن کمیشن کے پاس الیکشن کے انعقاد کیلئے فنڈز نہیں تھے اور شیر تو پہلے ہی بھوکا ہے کشکول اٹھائے پھر رہا ہے اس لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول کا اعلان کیا اور سپریم کورٹ نے بھر پور ساتھ دیا اس لیے کہ قومی الیکشن میں دونوں کی دوستی ہی تو رنگ لائی تھی الیکشن کے نام پر سلیکشن کی جو ہوا تھا امیدواروں نے آخری دم تک کاغذات جمع کئے اربوں روپے فیس کی مد میں جمع ہوئے تو عدالت نے کہا کہ الیکشن کا نعقاد الیکشن کمیشن اور صوبوں کا مسئلہ ہے وہ جانیں اور ان کا کام ہماری کوئی مداخلت نہیں ہو گی اور الیکشن کیلئے عوام کے بھڑکتے جذبات پر پانی ڈال کر ٹھنڈا کر دیا گیا،یہ تو الیکشن کمیشن عدلیہ اور حکومت کی گیم تھی لیکن اب وقت ملا ہے شہریوں کو سوچنے اور سمجھنے کا،الیکشن جنوری میں نہ ہوئے تو مارچ میں ہوں گے پارٹی بنیادوں پر ہوں گے اس لئے جمع شدہ فارم واپس ہوں گے نئے فارم جمع ہوں گے تو بہتر ہے کہ شہر کے مقامی قائدین سر جوڑ کر بیٹھ جائیں اور پر امن اور مثالی شہر کے شہریوں کو ایک خاندان کی پہچان بنا دیں اس لیے کہ ہم شہری شہر کے اجتماعی مفاد اور امن کیلئے ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے،سیاسی اور مذہبی نظریات کو بالائے طاق رکھ کر شہری اتحاد تشکیل دیں اگر سیاسی نظریات کی مجبوری ہے نظر اندازی مشکل ہے تو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لیں اور ہر وارڈ میں ایسے ایک امیدوار کی حمایت پر اتفاق کریں جو صرف ممبر ہی نہ ہو اس کے منہ میں زبان ہو،ضمیر زندہ ہو،کسی بڑے کاذہنی طور پر غلام نہ ہو،جی حضوری میں خاموش تماشائی نہ ہو،اپنی وارڈ اور میونسپل کمیٹی کے اجتماعی مفاد کیلئے صدائے حق بلند کر سکتا ہو اور جس دن بھی ڈنگہ شہر کے قائدین کی یہ سوچ رنگ لے آئی تو ڈنگہ شہر کے مسائل حل ہوں گے اور شہریوں کے چہروں پر رونق آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :یونین کونسل امرہ کلاں کی چیئر مین شپ کیلئے ڈنگہ کلاں کے چار ہزار ووٹر فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)یونین کونسل امرہ کلاں کی چیئر مین شپ کیلئے ڈنگہ کلاں کے چار ہزار ووٹر فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں ماضی میں ڈنگہ کلاں کے محلہ ذوالفقار کالونی،محلہ ملک پورہ،محلہ نواز آباد،لوکڑی شیر محمد کے ووٹر متحد نظر آرہے ہیں چیئر مین شپ کے امیدواروں نے ڈنگہ کے نامزد امیدوار جنرل کونسلر بشارت علی طاہر اور کسان امیدوارچوہدری شہزاد گل سے رابطے تیز کر دیئے ہیں،ڈنگہ کلاں کے عوام نے متفقہ طور پر بشارت علی طاہر کو جنرل کونسلر کی سیٹ پر نامزد کردیا ہے جبکہ چوہدری شہزاد گل کو کسان کی سیٹ پر نامزد کر کے ان کی الیکشن مہم چلانا شروع کر دی ہے اور ان دونوں ممبران کو بھاری اکثریت سے ووٹ ملنے کی توقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :بلدیاتی انتخابات جنوری میں ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی امیدواروں کی اکثریت کے جذبات ٹھنڈے ہو گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)بلدیاتی انتخابات جنوری میں ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی امیدواروں کی اکثریت کے جذبات ٹھنڈے ہو گئے،کئی امیدواروں کے ساتھ رابطے کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کیلئے ہوم ورم مکمل کرنے کے ساتھ چالیس فیصد مہم مکمل کر لی تھی،تاریخ میں توسیع ہونے سے اب نئی حکمت عملی سے گزرنا پڑے گا،اگرچہ اس فیصلہ سے حکومت اور انتظامیہ نے سکھ کا سانس لیا ہے لیکن امیدواروں کیلئے انتخابات میں تاخیر کی خبر کسی سانحہ سے کم نہیں ہے دوسری طرف سیاسی جماعتوں نے بھی اپنی حکمت عملی بدل لی ہے اور امیدواروں کی حتمی فہرستیں روک لی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : آقائے دو جہاں محمد ۖ کی ماڈل ریاست میں کوئی ایوان صدر ، ایوان وزیر اعظم ، یا کوئی سپریم کورٹ نہیں ہے تمام فیصلے مسجد نبوی ۖ میں ہوتے تھے،ڈاکٹر طارق سلیم
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) آقائے دو جہاں محمد ۖ کی ماڈل ریاست میں کوئی ایوان صدر ، ایوان وزیر اعظم ، یا کوئی سپریم کورٹ نہیں ہے تمام فیصلے مسجد نبوی ۖ میں ہوتے تھے۔ آقائے دو جہاں اور خلفائے راشدین کے حکمران امت مسلمہ کے ماتھے کے جھومر ہیں اسلام دنیا بھر میں اپنا مقدمہ جیت رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طارق سلیم نے ناصر چوہان بیلجیم ،میجر اجمل چوہان، بابر چوہان بیلجیم کی والدہ کے ختم چہلم میں اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا امت مسلمہ اپنی نا اہلی اور بے عملی کی بدولت دنیا بھر میں مسلمان اپنا مقدمہ ہار رہے ہیں ۔ امت مسلمہ کے زوال کا بڑا سبب دین اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے اگر اب بھی ہم اسلام کی حدود و قیود کے پابند ہو جائیں تو کامیابی ہمارا مقدر بن سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام نہ ترک دنیا نہ غرق دنیا کا نام ہے اسلام قطعاً یہ نہیں کہتا کہ گھر بار سب کچھ چھوڑ کر جنگل کو مسکن بنا لیا جائے یا گھر بار دنیا داری کے لئے دین کو چھوڑ دیا جائے ہمیں دین و دنیا کی بہتری کے لئے فیصلے کرنا ہونگے ۔ ہمیں اپنی زندگیوں میں اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق گزارنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :مسلم لیگ ن یورپ کے رہنما ناصر چوہان ،میجر اجمل چوہان ، بابر چوہان بیلجیم کی والدہ مرحومہ کا ختم چہلم لال قلعہ ریسٹورنٹ میں پڑھا گیا
ڈنگہ:( محمد بلال احمد بٹ )محلہ چوہاناں ڈنگہ کے سابق کونسلر مرزا محمد اشرف چوہان مرحوم کی اہلیہ اور مسلم لیگ ن یورپ کے رہنما ناصر چوہان ،میجر اجمل چوہان ، بابر چوہان بیلجیم کی والدہ مرحومہ کا ختم چہلم لال قلعہ ریسٹورنٹ میں پڑھا گیا جس میں علمائے اکرام نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور مرحومہ کی زندگی پر روشنی ڈالی ختم چہلم میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے ختم چہلم میں خصوصی شرکت کی جبکہ نمایاں اہم شخصیات میں چوہدری مظہر فتح پور ، چوہدری ندیم اصغر کائرہ ، چوہدری شبیر ایم پی اے ، چوہدری محمد اشرف دیونہ ایم پی اے ، رانا تحسین چیئرمین پیمرا ، ڈاکٹر طارق سلیم گجرات ، چوہدری سجاد احمد ، چوہدری آصف دھامہ ، سابق ناظم چوہدری نجیب اشرف چیمہ گجرات ، چوہدری نصر اقبال سکھ چیناں ، سید فیض الحسن شاہ ، میاں طارق محمود ڈھلیان ، چوہدری شہزاد چیلیانوالہ ، میاں امجد محمود ، چوہدری آفتاب احمد ، میاں مظہر نور ایڈووکیٹ ، میاں ممتاز احمد کولیاں شاہ حسین ، میاں خادم حسین ، میاں مظہر اقبال ، چوہدری عمران اکرم جانی چک ، سکندر صراف ، چوہدری بشارت علی لالہ موسیٰ ، ماجد بٹ ڈنگہ ، چوہدری راشد محمود سائوتھ افریقہ ، شاہد عباسی ، راجہ وسیم ، شکیل بھٹی بیلجیم ، ندیم بھٹی انگلینڈ ، میاں بشیر احمد ، شریف مغل ، میاں محمد اشرف ، عجب بٹ ڈنگہ ، چوہدری اعجاز پیارا ، سلیم عابد ، عارف باجوہ ، قاضی عبدالحفیظ نورجمال ، رفاقت چوہان ، شیرا چوہان ، بابر چوہان ، سفیان چوہان عرف سنی ، عاشق چوہان ،مظہر چوہان ، اقبال چوہان ، عمران چوہان ، دلدار چوہان ، شہزاد چوہان،چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمد بلال احمد بٹ سمیت سینکڑوں افراد نے ختم چہلم میں شرکت کی اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سانحہ راولپنڈی پر پوری قوم افسردہ ہے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچائینگے،رانا محمد اقبال اسپیکر پنجاب اسمبلی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) سانحہ راولپنڈی پر پوری قوم افسردہ ہے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچائینگے ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے ناصر چوہان بیلجیم،میجر اجمل چوہان ، بابر چوہان بیلجیم کی والدہ مرحومہ کے ختم چہلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حکومت نے سانحہ راولپنڈی کیلئے تحقیقاتی کے لئے عدالتی کمیشن بنا دی جبکہ وزیر داخلہ نے 7 روز میں رپورٹ طلب کر لی ۔ اس واقع پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے میرا پوری قوم کی طرح مطالبہ ہے کہ مجرمان کو عدالت کے کٹہرے میں لا کر عبرتناک سزاد دی جائے تا کہ آئندہ کوئی ایسا مذموم حرکت نہ کر سکے ۔ سانحہ راولپنڈی میں جانبحق ہونے والے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے ہماری دعا ہے کہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب عطا فرمائے ۔ ہمارے بے گناہ شہریوں کا قتل عام کرنے والوں کے لئے بددعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں نیست و نابود کرے۔ انہوں نے مزید کہا بہت سے لوگ اب بھی خوف میںمبتلا ہیں ہم ان سے صبر کی اپیل کرتے ہیں ۔ عوام پر امن رہ کر اور علماء اکرام اپنا کردار ادا کر کے سازش کو ناکام بنا دیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں،چوہدری اعجاز رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ق سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے اپنے بیان میں کہا پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں جنرل الیکشن سے بڑی دھاندلی کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ بنائے گئے ریٹرننگ آفیسران غیر جانبدار نہیں جو آفیسران ڈائریکٹ پنجاب حکومت کے ماتحت ہیں وہ کیسے شفاف اور منصفانہ انتخابات کروا سکتے ہیں ۔ ریٹرننگ افسران کی غیر جانبداری پر تحفظات ہیں الیکشن کمیشن ان کو دور کرے ۔ سانحہ راولپنڈی پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے پوری قوم سوگوار ہے مگر ن لیگ کی حکومت سب اچھا ہے کہ رپورٹ دینے میں مگن ہے۔پنجاب حکومت امن کے قیام میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے ٍحکمران امن کے قیام اور عوامی جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں، دھاندلی کر کے جیتنے والوں کے خواب چکنا چور کر دیں گے 6 ماہ کے عرصہ میں حکمرانوں نے 19 کروڑ عوام کو مایوسی کے اندھیروں کے سوا کچھ نہیں دیا، دعوے کرنے والوں کا وقت گزر چکا انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ق لیگ ہی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا مجھے وراثت میں ملا ہے ۔ انسانوں کی بے لوث خدمت کرنا افضل ترین عبادت ہے ۔ ہمارے خاندان نے ہر سطح پر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی زندگیوں کو وقف کر رکھا ہے اور یہ سلسلہ انشاء اللہ تاحیات جاری رکھیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :معروف صحافی ڈاکٹر غلام مصطفی آزر کے صاحبزادے تراب علی موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف صحافی چیف ایڈیٹر نئے حقائق،صدر ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ ڈاکٹر غلام مصطفی آزر کے صاحبزادے تراب علی موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے،ناک اور بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی معلوم ہوا ہے کہ معروف صحافی ڈاکٹر غلام مصطفی کے صاحبزادے تراب علی اپنی موٹر سائیکل پر کسی کام سے جا رہے تھے کہ گرلزکالج کے قریب اینٹ سے پھسل
کرموٹر سائیکل سے نیچے جا گرے جس کے نتیجہ ان کے ناک اور بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ چہرے اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ بازو کی ہڈی کا کامیاب آپریشن کیا جا چکا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ڈاکٹر غلام مصطفی آذر کے صاحبزادے کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے پر عیادت کرنے والوں کا سلسلہ جاری
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر اور چیف ایڈیٹر نئے حقائق ڈاکٹر غلام مصطفی آذر کے صاحبزادے گورنمنٹ ہائی سکول ڈنگہ کے نہم جماعت کے ہونہار طالب علم تراب علی گذشتہ روز موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے ان کی ناک کی ہڈی اور بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی،حادثہ کی خبر ملتے ہی ڈنگہ کی اہم سیاسی و سماجی اور صحافتی شخصیات نے ڈاکٹر غلام مصطفی آذر سے عیادت کرنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے جن میں چوہدری اخلاق احمد رنیاں،محمد حبیب بسوی،حاجی شاہد محمود بٹ،ملک نوید احمداعوان،چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کا محمد بلال احمد بٹ،حاجی چوہدری جاوید اقبال،میاں عمران ایڈووکیٹ،ٹھیکیدار شوکت مغل،مرزا محمداشفاق،ٹھیکیدارمحمد رفیع،ظہیر عباس،وحیداحمدصدیقی،چوہدری محمدعباس،عامر شہزاد بھٹہ،وقاص اقبال بھٹہ،عامر شہزاد،خالد محمودنورانی،نوید احمدچغتائی،چوہدری مسلمین جٹ پہلوان،بشارت علی طاہر،شیخ محمد جاوید نذیر،حکیم عبدالجبار،نویدشہزاد مغل،خالد مغل،مصنف شیراز،امجد بھٹہ،شہباز حسین دان،سیدشبیر ہاشمی،چوہدری شبیراحمدبلہڑ،بشارت بی ایس،ملک اعجاز احمد،ڈاکٹر محمدعنایت،ریاض احمدبٹ،چوہدری راصف آہیر ،عطاء للہ بٹ و دیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :بھوکا شیر انسانوں کا خون چوسنے لگا،حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)بھوکا شیر انسانوں کا خون چوسنے لگا،حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا،آلو100روپے کلو ہو گیا،حکومت نے عوام کو زندہ درگور کرنے کا تہیہ کرلیا ہے،آلو جو ہر آدمی باآسانی خرید سکتا تھا اب 100روپے فی کلو ہو گیا اورعوام کی پہنچ سے دور ہو گیا جب صحافیوں نے دکانداروں سے آلو مہنگا ہونے کی وجہ پوچھی توانہوںنے خود بتایا ہم خود منڈی سے3500روپے من لے رہے ہیں اس میں ہمارا کیا قصور؟عوام نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آگے مہنگائی کی کوئی حد نہیں تھی اور اب سب سے سستی سبزی آلو کو حکومت نے مہنگا کر دیا عوامی حلقوںنے کہا حکومت غریب عوام کو چن چن کر مارے گی علاوہ ازیں گوبھی100روپے اور ٹماٹر200روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :یوٹرن کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا تھا شہریوں نے کئی بار مطالبے اور گزارش کی لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،چوہدری اخلاق احمد رنیاں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وارڈ نمبر1سے جنرل کونسلر کے امیدوار چوہدری اخلاق احمدرنیاں نے کہا ہے کہ یوٹرن کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا تھا شہریوں نے کئی بار مطالبے اور گزارش کی لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اب جب بلدیاتی الیکشن کے عوام کے پاس گئے تو انہوں نے منہ توڑ جواب دیا کہ ہم نے متعدد بار یو ٹرن کے لیے گذارش کی لیکن کوئی عمل نہیں ہوا اب کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہو اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے اور عوام کاٹھیک گرویہ دیکھتے ہوئے وارڈ نمبر1کی ہمدردی اور ووٹ لینے کے لیے یو ٹرن پر سیاست چمکانے کیلئے محلوں سے نکل کر سڑکوں پر آگئے،لیکن عوام ان کے رویہ کو جان چکے ہیں انہوں نے کہا کہ رنیاں براران کو کامیاب کرائیں تو یہ نمائندے آپ کے گھر بھی دستک دیں گے کہ فلاں کام کروا لو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ(نامہ نگار)اہلیان ذوالفقار کالونی اور ملک پورہ نے متفقہ طور پر جنرل کونسلر کیلئے بشارت علی طاہر اور کسان ممبر کے لیے چوہدری شہزاد گل کو یونین کونسکل امرہ کلاں نامزد کر دیا ہے،اس سلسلہ میں ایک بڑا اکٹھ ذوالفقار کالونی میں ہوا،جس میں دونوں محلوں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی جن میں چاچا محمد عباس،محمد صاحب،خالد فوجی،راشد منظور،محمد عنصر ویلڈنگ والے،مستری محمد افضل،حاجی غلام ربانی ،مستری عبدالمجید،حاجی محمدیونس،امجد پہلوان،طارق محمود بٹ،محمد عارف بٹ،صفدر اقبال،محمد انور،محمد افضل،سائیں فیاض احمد،غلام رسول،عدیل امجد،زاہد انور بٹ،عبدالرحمن نواز سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مکمل حمایت کا اعلان کیا۔