ڈنگہ کی خبریں 2/11/2013

چوہدری پرویز گجر ریلوے آبادی میں منعقدہ بڑے عظیم الشان تاریخ ساز اکٹھ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری پرویز گجر ریلوے آبادی میں منعقدہ بڑے عظیم الشان تاریخ ساز اکٹھ میں شہر کی عوام نے چوہدری پرویز گجر کے حق میں فیصلہ دیدیا چوہدری پرویز گجر کو ماضی کی طرح بھاری اکثریت سے تاریخ ساز فتح دلائیں گے،شرکائے تقریب کا حتمی فیصلہ تفصیلات کے مطابقمیونسپل کمیٹی ڈنگہ کی وارڈ نمبر7کی گوجر،گورسی ،جٹ،ڈار،چیچی،باجوہ،رحمانی،بسوی،مغل برادری کی سرکردہ اور معتبر شخصیات نے امیدوار سابق چیئر مین تھانہ امور کمیٹی چوہدری پرویز گجر کو اپنے مکمل اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی ریلوے روڈ پر واقع حویلی چوہدری پرویز گجر میں میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی وارڈ نمبر7کی تمام سرکردہ برادریوں کی معتبر عوامی سماجی شخصیات نے چوہدری شوکت حسین،چوہدری محمد روشن،چوہدری صابر چیچی،حاجی یونس ڈار،مرزا شاہد علی،ملک محمد اسلم،محمد یوسف گورسی،ریاض احمد گورسی،احسان الٰہی بٹ،حکیم امجد علی،محمدیوس اسماعیل،سائیں حمید،مرزا نور حسین،راناخورشید احمد،پرویز بسوی،محمد اعظم مستری،چوہدری عنصر گجر،عبدالرزاق باجوہ،حاجی محمد روشن باگڑی،چوہدری احمد خاں شیخو چک،عبدالسلام،حاجی نور حسین،حاجی محمد الیاس،حاجی حیدر خاں،چوہدری شہباز گجر،بابا اللہ دتہ،مٹھو رحمانی،اسد اقبال،محمد عارف بٹ چشتی،صوفی ظفر اقبال،محمد اسلم مستری،رشیدبٹ،ناصر محمود سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اور چوہدری پرویز گجر کی کھلم کھلا اور ببانگ دہل حمایت کا اعلان کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سابق کونسلر راجہ خالد پرویز کو ایک بارپھر تاریخ ساز فتح سے ہمکنار کریں ،وارڈ نمبر 4کی عوام کا متفقہ فیصلہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اپنے شہر کی آن ڈنگہ کی شان عوام کی ہر دل عزیز محبوب راہنما اپنے محسن و مربی سابق کونسلر راجہ خالد پرویز کو ایک بارپھر تاریخ ساز فتح سے ہمکنار کریں گے،وارڈ نمبر4کی عوام کا متفقہ فیصلہ شہر اور علاقہ کی معتبر اور سرکردہ شخصیات حاجی خالد پرویز کی حج بیت اللہ کی سعادت کیلئے حجاز مقدس موجودگی کے باوجود انکی وارڈ کی سرکردہ اور معتبر شخصیات نے حاجی راجہ خالد پرویز کے صاحبزادوں راجہ احتشام حیدر،راجہ سجاد حیدر ہالینڈ اور انکے معتمدین خاص سید نوازش علی ،ذوالفقار احمدخان ،راجہ اختر علی،خان لیاقت علی خان،میاں شیراحمدانصاری،راجہ جاویدکی آواز پر لبیک کہتے ہوئے وارڈ نمبر4کی تمام برادریوں کی سرکردہ شخصیات نے راجہ خالد پرویز کی بھر پور مہم کا آغازکر دیاڈنگہ کی شان راجہ اللہ دتہ کے فرزندارجمند،راجہ فاروق حیدر آف ہالینڈ کے بھائی راجہ اختشام حیدر،راجہ سجاد حیدر کے والدمحترم اور میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی وارڈنمبر4سے امیدوار حاجی راجہ خالد پرویز کی حمایت میں محلہ مغل پورہ کے مین گلہ کمہاراں میں منعقدہ بڑے اور عظیم الشان اکٹھ میں وارڈ کی تمام سرکردہ برادریوں راجہ،سادات،مغل،ملک،جنجوعہ،مہر،رحمانی،جٹ،پٹھان،باجوہ کی اہم شخصیات نے نہ صرف اپنے عظیم راہنما و محسن راجہ راجہ خالد پرویز کی مکمل اور بھر پور حمایت کااعلان کیا بلکہ انکی بھر پور موثر انتخابی مہم شروع کرتے ہوئے انکی عظیم الشان فتح کیلئے اپنا عظیم کردار ادا کرنے کا عزم اور عہد کیا،حاجی راجہ خالد پرویز کی انتخابی مہم شروع کرنے والے عظیم الشان انتخابی اکٹھ میں سیدنوازش علی،سید مستنصر علی شاہ سابق کونسلر،محمد شفیق کھوکھر سابق کونسلر،میاں بشیراحمدانصاری،ملک محمد صدیق،ذوالفقار احمد خان،محمددین رحمانی،میاں مسعود احمد،میاں فیصل،میاں توصیف احمد،محم داکرم جٹ،چوہدری بہادر خان کھرل،بشیراحمدرحمانی،ملک وزیر احمد،راجہ افتخار علی،راجہ مشرف علی،راجہ جاویداقبال،راجہ علی تراب،راجہ فخر عباس،راجہ ضیغم عباس،راجہ یاد رلی،راجہ ہمایوں،عبدالغفار مغل،چوہدری محمد اقبال،راجہ ظفر اللہ،راجہ نوید بشیر،راجہ سجاد بشیر ،ملک بلال احمد،منشی صدیق،راجہ نواب خاں ،سید یادعلی،سید مراتب شاہ،مصطفی قصاب،سلیم سبزی والے،راجہ محمود خان،راجہ عبدالرزاق،راجہ ارشد،ملک محمد شریف،محمدشریف لوہار،محمد اعظم لوہار مغل،محمد حسین لوہار،غلام رسول جنجوعہ،راجہ اختر حسین،راجہ علی،راجہ عمیرعلی،دانش بٹ،محمد شفیق ملک ملک علی رضا،لیاقت خان،اعظم خان،محمد اسلم مغل لونگووالے،قاری نور محمد،سیدججی شاہ،بابا لال خان باجوہ،افتخار علی،محمد آصف،محمد شہزادمغل،میاںشافی،محمد وحید بٹ،محمدنوید ،بشیر لوہار،اختر علی ساغر سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی وارڈ نمبر4کی غیور عوام کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے والدمحترم راجہ خالد پرویز کو کامیاب کرانے کا عہد کیا،راجہ اختشام حیدر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)راجہ خالد پرویز ایکس کونسلر کے صاحبزادے راجہ اختشام حیدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہا کہ میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی وارڈ نمبر4کی غیور عوام کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے والدمحترم راجہ خالد پرویز کو کامیاب کرانے کا عہد کیا،مجھے یہ جان کر از حد خوشی ہوئی کہ علاقہ کی عوام ہمارے والدمحترم حاجی راجہ خالد حسین سے والہانہ محبت اور پیار کرتے ہیں جس کا عملی ثبوت یہ ہے کہ انکی وطن عزیز میں عدم موجودگی کے باوجو دانکی مکمل حمایت میںآج کا عظیم الشان اکٹھ کا انعقا د کیا،اس عظیم اور تاریخ ساز اکٹھ میں عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم اپنے علاقہ کی عوام کی محبتوں کا قرض اتارنے کیلئے انکی خلوص نیت اور سچے بے لوث جذبوں کے ساتھ خدمت کرنے کا عزم کرتے ہیں،خدمت خلق کرنا عوام پر کوئی ہمارا احسان نہیںبلکہ یہ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :حاجی شاہدمحمود بٹ نے ریکارڈوقت میں اس منصوبہ کو مکمل کرکے واٹر فلٹریشن پلانٹ کوعوام کیلئے کھول دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)کافی عرصہ سے درسگاہ چوک میں عوام کوصاف شفاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بور اور کمرہ تیار ہو چکا تھا لیکن ٹھیکیدار مبینہ طور پر کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیاجس پر عوامی حلقوں نے واٹر فلٹریشن پلاٹ چالو کرنے کا مطالبہ کیا جس پر علاقہ کی معروف سماجی شخصیت حاجی شاہدمحمود بٹ نے ریکارڈوقت میں اس منصوبہ کو مکمل کرکے واٹر فلٹریشن پلانٹ کوعوام کیلئے کھول دیادرسگاہ چوک ڈنگہ میں عوام کو صاف شفاف پانی کی فراہمی کیلئے عوامی خدمتگار حاجی شاہد محمود بٹ نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کر دیا اہلیان شہر محلہ شاہ شاہسوار محلہ ریلوے آبادی نے حاجی شاہد محمود بٹ کو خراج تحسین پیش کیادرسگاہ چوک ڈنگہ میں عوام کو صاف شفاف پینے کے پانی کیلئے حاجی شاہد محمود بٹ نے اپنی ذاتی گرہ سے کثیر رقم خرچ کر کے واٹر فلٹریشن پلانٹ کو چالو کرانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیاجو ریکارڈ وقت میں پایہ تکمیل کو پہنچ گیا گذشتہ روز انہوں نے اپنے معتمد خاص ڈاکٹر پرویز اختر ینگ ویلفیئر کے بابا اسحاق،محمد اکرم بٹ،محمد نعیم ڈار،محمد بوٹا،شکیل جٹ،ندیم ریاض،عارف محمود،رستم علی،نوید احمد،وکی،توقیر،ناصر مغل،حق نواز گوگا،ہارون احمد،اسلم مغل،اسحاق کھوکھر،شکیل جٹ،رانا وسیم،راناعمران،محمد اسلم،راجہ احسان احمد،ملک مظہر اقبال،نذیر جٹ،الیاس گوندل،احسان بٹ،چوہدری محمد ارشد،رانا قاسم چاند،رانا شکیل احمد،خاور حسین،محمد امتیاز بلہڑ،محمد بشیر حسین،محمد عبا س سمیت دیگر نے شرکت کی ہے،حاجی شاہدمحمودبٹ،ڈاکٹر پرویز اختر،بابا اسحاق،شکیل جٹ،ندیم عباس،نوید احمدکے ہمراہ درسگاہ چوک میں واٹر فٹریشن پلانٹ افتتاح کرنے پہنچے تو اہل محلہ نے حاجی شاہد محمود بٹ کو پھولوں کے ہاروں سے لاد دیا اور ان پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں اپنے کندھوں پر اٹھا لیا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور حاجی شاہد محمود بٹ کو خراج تحسین پیش کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ضلع گجرات میں محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل 23 مقامات کو حساس قرار دے دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ضلع گجرات میں محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل 23 مقامات کو حساس قرار دے دیاڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی کی معاونت سے ضلع بھر میں محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے دفعہ144کا نفاذ کر دیامحرم الحرام میں اسلحہ کی نمائش ہوائی فائرنگ اور لائوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ملک بھر کے26شعلہ بیان علماء کرام کے ضلع گجرات میں داخلے پر پابندی لگادی گئی،23مقامات محلہ نور پور پڈھے،مدینہ سیداں،معین الدین پورہ،کلیوال سیداں،قاضیاںکرم شاہ وغیرہ کو حساس قرا دیا گیا،ضلع بھر کی 94امام بارگاہوں ،جلسوں ماتمی جلوسوں کے مقامات اور روٹس پر خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ میری وارڈ کے معززین نے بڑے اکٹھ میں میرٹ پر مجھے متفقہ طور پر امیدوار نامزد کیا،ملک نوید اعوان
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز مسلم لیگی راہنما ڈنگہ ،امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر3ملک نوید احمد اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ میری وارڈ کے معززین نے بڑے اکٹھ میں میرٹ پر مجھے متفقہ طور پر امیدوار نامزد کیا،انہوں نے کہا کہ ہم اپنی وارڈ کے دوستوں اور انکی فیمیلیوں کا مشکور ہوں ان کی محبت مجھ پر فرض ہے میں انشاء اللہ انکی محبتوں کا قرض خدمت خلق کر کے اتاروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سٹیٹ بنک نے پرانے ڈیزائن کے پچاس روپے اور1000روپے کے کرنسی نوٹ کو بتدریج منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سٹیٹ بنک نے پرانے ڈیزائن کے پچاس روپے اور1000روپے کے کرنسی نوٹ کو بتدریج منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سٹیٹ بنک کے مطابق یکم نومبر سے تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بنک پرانے ڈیزائن کے50اور ایک ہزار روپے کے بڑے نوٹوں کا اجراء بند کر دیئے گئے،تاہم ایسے کرنسی نوٹ جو گردش میں ہیں وہ تاحکم ثانی لیگل ٹینڈر کے طور پر استعمال میں رہیں گے سٹیٹ بنک کی طرف سے تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی گی ہے کہ وہ عوام سے یہ نوٹ وصول کرتے ہوئے ان کے بدلے میں انہیں نئے نوٹ تمام مالیت کے بنک نوٹ اور سکے جاری کریں گے جو کے بعد بنکوں کے پاس پرانے ڈیزائن کے ان نوٹوں کا مناسب ذخیرہ جمع ہو جانے پر انہیں ایس بی ایس بیکنگ سروس کارپوریشن کے دفاتر کو لوٹانا شروع کر دیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ:ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں سات روپے کلو اضافہ کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں سات روپے کلو اضافہ کر دیا جس سے گیس
سلنڈر کی قیمت میں80روپے اضافہ ہو گیا ہے،جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں320روپے اضافہ ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلوچستان میں سات دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلوچستان میں سات دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے جبکہ پنجاب سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کو موخر قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بلدیاتی الیکشن کیلئے تمام مشکلات کو عدالت عظمیٰ کے سامنے رکھیں گے،اور اس کے فیصلہ کی روشنی میں شیڈول جاری کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کو صاف شفاف بنانے کیلئے مقناطیسی سیاہی استعمال ہو گی، انہوںنے کہا کہ سندھ پنجاب میں حلقہ بندیاں 23نومبر کو مکمل ہونگی،جبکہ کے پی کے اور اسلام آباد میں قانون سازی اور حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن کے بعد بلدیاتی الیکشن کا شیْڈول جاری کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :علاقہ کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت منشی ضمیر محمود خاں کے ختم چہلم کی پروقار روحانی تقریب کا انعقاد
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)علاقہ کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت منشی ضمیر محمود خاں کے ختم چہلم کی پروقار روحانی تقریب کا انعقاد شہر اور علاقہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ممتاز ماہر تعلیم ذوالفقار احمد خاں کے والد محترم منشی ضمیر محمود خاں کے ختم چہلم میں میاں طار ق محمود ایم پی اے،سید فیض الحسن شاہ،چوہدری اکرم بائو،چوہدری محمد اعظم،چوہدری شہریار اسلم،بشیر آہیر،محمد اسلم بسوی،میاں محمد افضل چنن،میاںممتاز احمد،راجہ لیاقت علی،نوازش علی شاہ،میاں محمد عارف ،مسعود عالم خاکسار،میاں بشیر احمد،مہر آصف،عارف باجوہ،اصغر علی روحانی،چوہدری آفتاب احمد،ڈاکٹر عامر اعجاز،ڈاکٹر یاسر اعجاز،حاجی وارث،حاجی اسلم،میاں اعجاز احمد ایڈووکیٹ،میاں جاوید اقبال،محبوب اکرم رال،ریاض احمد جاوید،میاں مسعود احمد،راجہ اختشام حیدر،چوہدری راصف آہیر،میاں توصیف،چوہدری محمد حسین ٹوپہ،میاں بشیر احمد سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : مرکزی جامع مسجد گلزار مدینہ میں23واں ماہانہ درس قرآن و حدیث کا کامیاب انعقاد
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)قاری محمد یعقوب نقشبندی،قاری محمد نقشبندی،محمد وسیم چشتی،رجب علی چشتی،اعجاز مغل کی سرکردگی میںانجمن صدائے مدینہ کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد گلزار مدینہ میں23واں ماہانہ درس قرآن و حدیث کا کامیاب انعقاد آستانہ عالیہ بائولی شریف کے سجاد ہ نشین علامہ مولانا غلام بشیر نقشبندی نے شہادت کے حوالہ سے ایمان افروز خطاب ذیشان فرمایاہزاروں فرزندان توحید اور عاشقان رسولۖ نے علامہ مولانا غلام بشیر نقشبندی کے خطاب ذیشان سے اپنے دلوں کو روشن اورمنور کیا