ڈنگہ کی خبریں 26/10/2013

ڈنگہ : میاں محمد نواز شریف کی جماعت مسلم لیگ پاکستان کی خالق اور اس کی بقاء کی ضامن ہے،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم این اے حلقہ این اے106،مرکزی راہنما مسلم لیگ ن دست راست میاں نواز شریف ،چوہدری جعفر اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عظیم وطن کے عظیم راہنما وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جماعت مسلم لیگ پاکستان کی خالق اور اس کی بقاء کی ضامن ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے اور عوام کے ہردل عزیز اور محبوب راہنما وزیراعظم پاکستان میاں نوز شریف نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر اوبامہ کے سامنے اور انکے اعلی ایوانوں میں پاکستانی عوام کا ترجمان بن کر اپنا موقف ببانگ دہل بیان کر کے صحیح معنوں میں محب وطن لیڈر ہونے کا اعلیٰ ثبوت دیا ہے،وزیراعظم میاں محمد نوا ز شریف کے دورہ امریکہ سے نہ صرف پاک امریکہ تعلقات مضبوط سے مضبوط ہونگے بلکہ ان سے عالمی و علاقائی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہونگے،مسلم لیگ کے کارکن اور ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،یہ نظریاتی جماعت کے نظریاتی کارکن ہیں ،پہلے قربانیاں دے کر پاکستان بنایا،اب ہمارے ورکر پاکستان کو بچانے کیلئے اورجمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں،ہم اور ہماری جماعت مسلم لیگی ورکرز کو شایان شان مقام و مرتبہ دے گی یہ مسلم لیگ ن کے ماتھے کا جھومر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :چوہدری ساجد محمود دھامہ آف ناروے کے ماموں کی وفات پر چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ کا اظہار رنج و الم
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)علاقہ کے معروف زمیندار ،صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ اور چیئر مین پاک نیدر لینڈ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن چوہدری وحید اکرم گجر آف ہالینڈ نے اپنے ٹیلی فونک بیان میں تعزیت کرتے ہوئے کہ چوہدری آصف دھامہ کے چچا،چوہدری ساجد محمود دھامہ آف ناروے کے ماموں چوہدری مشتاق احمد دھامہ کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری مشتاق احمد دھامہ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہ ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ کریم انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبروجمیل عطا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ شہر اور گرد و نواح کے دیہاتوں کی سڑکیں حالیہ بارشوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ڈنگہ شہر اور گرد و نواح کے دیہاتوں کی سڑکیں حالیہ بارشوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ اگر ان کی بروقت مرمت کر دی جائے تو یہ مزید ٹوٹ پھوٹ سے بچ جائیں گی اور اہل علاقہ کو بھی مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ محکمہ ہائی وے کو اس جانب توجہ دینی چاہیے ، بصورت دیگر کچھ عرصہ بعد یہ سڑکیں دوبارہ تعمیر کرنے کی نوبت ا جائے گی۔ جبکہ ڈنگہ گجرات روڈ کی سڑک جگہ جگہ سے بڑے بڑے شگاف اور ڈنگہ سے لالہ موسیٰ روڈ ، ڈنگہ منگووال روڈ سمیت کئی سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں ۔ جس سے رات کے وقت آئے روز حادثات وقوع پذیر ہو رہے ہیں ۔ مقامی ایم این اے ، ایم پی اے اور محکمہ ہائی وے والے خصوصی توجہ دے کر ان سڑکوں کی مرمت کے بارے لائحہ عمل تیار کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :حلقہ پی پی 113 میں حلقہ بندیوں کی بندر بانٹ کا سلسلہ جاری
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ) حلقہ پی پی 113 میں حلقہ بندیوں کی بندر بانٹ کا سلسلہ جاری ، ڈنگہ شہر اور حلقہ کی نئی حلقہ بندیوں کے سلسلہ میں صرف اراکین اسمبلی کی تجاویز کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ حلقہ میں صرف ایک فرد سے مشورہ لیا جا رہا ہے جو لیگی رہنما ہوتا ہے اور اس نے چیئر مین شپ کا الیکشن لڑنا ہے وہ اپنی مرضی کے گائوں شامل کر کے یونین کونسل بنوا رہا ہے اور پچھلے بلدیاتی الیکشن میں جن افراد نے اسے ووٹ نہیں دیئے ان کو سزا کے طور پر دور دراز کی یونین کونسلوں کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے ۔ کیا انصاف کا یہی تقاضا ہے؟ یونین کونسل کا دفتر تو ایسی جگہ پر ہونا چاہیے کہ جہاں پر لوگ آسانی سے اپنے بچوں کی پیدائش یا اموات کی صورت میں اندارج آسانی سے کراسکیں ۔ شناختی کارڈ ، ڈومیسائل اور دیگر دستاویزات کے حصول میں آسانی ہو۔ لہٰذا بہتر ہے کہ چار پانچ کلومیٹر کی حدود میں آنے والے دیہات پر مشتمل ایک یونین کونسل بنائی جائے۔ جبکہ یونین کونسل امرہ کلاں سمیت کئی یونین کونسلوں میں کمپیوٹرائزڈ تاریخ پیدائش سرٹیفیکیٹ بنوانے کی سہولت تک میسر نہیں ہے۔ جبکہ اس بلدیاتی الیکشن میں ڈنگہ سمیت اور حلقہ پی پی 113 میں ن لیگ ، ق لیگ ، تحریک انصاف کے رہنمائوں نے سیاسی ورک شروع کر دیا ہے اور شہر میں رات گئے تک چیئر مین شپ کے خواہشمند آدھی رات کو لوگوں کے دروازوں پر دستک دے رہے ہیں۔ سیاسی موسم آتے ہی سیاست دان ، چیئرمین، ممبران نے بارات ، دعوت ولیمہ اور فوتگیوں پر توجہ دینا شروع کر دی ہے۔ جبکہ 11 مئی کے الیکشن کے بعد جیتنے والے اور ہارنے والوں نے یہ سلسلہ ابھی تک بند رکھا۔اب تو ووٹرزبھی سیاست دانوں سے ملنے سے کتراتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی113کے رہنما سابق ناظم چوہدری اخلاق احمد رنیاں کا تعزیتی دورہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی113کے رہنما سابق ناظم چوہدری اخلاق احمد رنیاں کا تعزیتی دورہ ، چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے موضع شیخوچک میں چوہدری یاسر کے والد گرامی بکھنانوالی میں چوہدری شفقت کی والدہ، ودھرامیں چوہدری مظہر اقبال وڑائچ کے والد، رکھ کولامیں شیکیل احمد ، عنایت ، عاقب ، افضل کے والد اور امرہ کلاں میں ناظم اقبال کی وفات پر اُن کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی کی ، اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی کہ االلہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور اہل خانہ کو صبرو جمیل عطا فرمائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل وڑائچانوالہ بلدیاتی الیکشن کے امیدوار چیئرمین چوہدری ماجد محمود ہی کامیاب ہوں گے ،چوہدری سلیمان الیاس آف ناروے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)ناروے میں مقیم ممتاز بزنس مین وڑائچانوالہ کے معروف زمیندارکمانڈر چوہدری سلیمان الیاس نے اپنے ایک بیان میں کہا انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل وڑائچانوالہ بلدیاتی الیکشن کے امیدوار چیئرمین چوہدری ماجد محمود ہی کامیاب ہوں گے اور بلدیاتی الیکشن میں سیاسی شعور کا مظاہرہ کرکے اپنے امیدواروں کو کامیاب بنائے گے ، ہم نے تہہ دل سے یہ بات ٹھان لی ہے حالات جوبھی ہوںہم اپنے پینل کو کامیاب کر کے مخالفین کو جواب دیں گے زندگی میں کسی بھی مقصد کا اصول محنت کے بغیر ناممکن ہے محنت اور لگن سے انسان ناممکن کو ممکن بنادیتا ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین اپنے مفاد کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں مگر ہمارے بزرگوں کا فرمان ہے کہ ہر شخص کے ساتھ تہہ دل سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیںاپنے بزرگوں کی ہدایت پر عمل کر خدمت کا جذبہ لے کر عرصہ دراز سے سیاست کے میدان میں قدم رکھا ، انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل وڑائچانوالہ کو اپنی وساطت سے اور ذہن رکھ کر وڑائچانوالہ کو ایک اعلی مقام دیں گے ، اور لوگوں کے ذہن میں جو ڈر ہے مخالفین کا ہم اُن کا سامنا کریں گے اور ہر ریت کی دیوار کو گرائیں گے ، ہماری کامیابی یونین کونسل وڑائچانوالہ کی کامیابی ہے جو کہتے ہیں کہ کر کے دیکھتے ہیں ،انشاء اللہ ہم اندھیروں کو شکست دیں گے ۔ہم نے ہمیشہ اپنے دھڑے کے چاہنے والوں کیساتھ ہمیشہ وفا کی ہے انشاء اللہ تعالیٰ ہمارے خون میں وفا کی خوشبو ملے گی ۔ جو شخص ہمارے خاندان سے ملاقات کرتا ہے وہ ہمارا ہی ہو کر رہ جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : مسلم لیگ ق چوہدری برادران کے دور اقتدار میں ہر شخص خوشحال تھا ،چوہدری اعجاز احمد رنیاں سابق صوبائی امیدوار حلقہ پی پی113
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ 113کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کو قائم ہوئے 66 سال کا عرصہ ہو چکا ہے اس عرصہ میں متعدد حکومتیں اقتدار میں آئیں اور رخصت ہوتی گئیں لیکن امن و امان کی صورت حال بگڑتی جا رہی ہے ۔ جرائم کا دائرہ کار اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ ہر کوئی خود کو غیر محفوظ سمجھتا ہے ۔ کرپشن عام ہے موجود حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔ حکومت نے اقتدار میں آتے ہیں نندی پور پاور پراجیکٹ میں کرپشن کا آغاز کیا ۔عوام جمہوری حکومت سے کیا توقع رکھتے ہیں اور عام آدمی کے لئے جمہوریت کا کیا مطلب ہے’حکومت وقت کواس کا ادراک ہونا چاہیے۔سابق حکومتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو مسلم لیگ ق چوہدری برادران کے دور اقتدار میں ہر شخص خوشحال تھا اور امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھا ، پٹرولنگ پولیس ، ریسکیو 1122 ان کے مثالی کام ہیں ۔ جمہوریت کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ حکمران اپنے بیرونی دوروں میں پوش ہوٹلوں میں قیام کریں اور کروڑوں روپے ضائع کردیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ دور ق لیگ کا دور ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :انشاء اللہ تعالیٰ بلدیاتی الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کروں گا،چوہدری ماجد محمود امیدوار چیئر مین یونین کونسل وڑائچانوالہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) چوہدری الیاس افضل گروپ ، کمانڈر چوہدری سلمان الیاس وڑائچانوالہ آف ناروے کی طرف سے نامزد کئے گئے چیئرمین چوہدری ماجد محمود نے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں الیاس افضل گروپ اور کمانڈر چوہدری سلمان الیاس ناروے ، چوہدری شوکت چکوڑہ ، محمد شفیع کمالہ ، چوہدری وکالت بھکنانوالی ، چوہدری عمران شوکت بجلی چکوڑہ ،چوہدری احمد خاں بھکنانوالی ، میاں حامد گراٹیاں ، چوہدری بشیر گورسی شخو چک اور اُن کے ساتھیوں کا بے حد مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں چیئرمین مشاورت سے منتخب کیا انشاء اللہ تعالیٰ بلدیاتی الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کروں گا میرے گروپ نے امیدوار چیئرمین نامزد کیا ہے میری فتح یقینی ہوگی میرا ماضی اور حال گواہ ہے کہ ہمارے خاندان نے کرپشن بدیانتی کے خلاف روزاول کی طرح آج بھی سینہ سپر ہوں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے بلدیاتی ایکشن جیت کر مزید عوامی خدمت کرناچاہتا ہوں ، لوگ تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہوں ۔ وڑائچانوالہ یونین کونسل میں بد دیانت افراد کو ہرگز قبول نہیں کریں گے ۔ ہمارے علاقے کی عوام کرپٹ اور بد دیانت شخص کی تھانیداری ہر گز قبول نہیں کریں گے ۔ ہمارا ہر قدم چوہدری الیاس افضل گروپ کے ساتھ شانہ بشانہ ہو گا اور مخالفین کو بلدیاتی الیکشن میں عبرت ناک شکست سے دو چار کریں گے ۔ ہم نے یونین کونسل وڑائچانوالہ کے تمام دیہات کے معززین سے اپنے سیاسی رابطے شروع کر دیے ہیں ۔ جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں ۔ انہی بھائیوں کی بدولت کاندھے سے کاندھا ملا کر چلیں گے اور کامیابی ہمارا مقدر بنے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :کمشنر گوجرانوالہ ڈویثرن ڈی لمیٹیشن اتھارٹی شمائل احمد خواجہ نے گجرات سمیت گوجرانوالہ ڈویثرن کے تمام اضلاع میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور اپیلوں کی سماعت کا شیڈول جاری کر دیا
ڈنگہ(نامہ نگار)کمشنر گوجرانوالہ ڈویثرن ڈی لمیٹیشن اتھارٹی شمائل احمد خواجہ نے گجرات سمیت گوجرانوالہ ڈویثرن کے تمام اضلاع میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور اپیلوں کی سماعت کا شیڈول جاری کر دیاضلع گجرات میں کی تحصیل گجرات کی یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات اور تجاویز کی اپیلوں کی سماعت28اکتوبر بروز سوموار کو ہو گی جبکہ تحصیل کھاریاں تحصیل سرائے عالمگیر کی یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات تجاویز کی اپیلوں کی سماعت29اکتوبر بروز منگل کو ہو گی گوجرانوالہ ڈویثرنز کے تمام اضلاع گجرات گوجرانوالہ ،منڈی بہائو الدین،حافظ آباد سمیت دیگر اضلا ع میں یونین کونسلز وارڈ کی حلقہ بندیوں کی سماعت28اکتوبر سے یکم نومبر تک کمشنر آفس گوجرانوالہ میں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ڈی سی او گجرات ڈسٹرکٹ ڈی لمیٹیشن آفیسر آصف بلال لودھی نے ضلعی حدود میں حلقہ بندیوں کے خلاف عوامی اعتراضات و تجاویز کی سماعت مکمل کر لی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈی سی او گجرات ڈسٹرکٹ ڈی لمیٹیشن آفیسر آصف بلال لودھی نے ضلعی حدود میں حلقہ بندیوں کے خلاف عوامی اعتراضات و تجاویز کی سماعت مکمل کر لی ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ریاض حسین نے اعتراض کنندگان اور تجاویز دہندگان کا موقف سنا جس کے بعد سفارشات تیار کر کے انہوں نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویثرن کو ارسال کر دیںمسلسل چار دن حلقہ بندیوں پر348اعتراضات تجاویز کی سماعت کی تینوں تحصیلوں کے ڈی لمیٹیشن،اے سی عابد حسین بھٹی،اے سی کھاریاں مظہر اقبال،اے سی سرائے عالمگیر ماریہ طارق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ریاض حسین نے معاونت کی،ضلع گجرات کے حلقہ این اے104/105کی حدود میں نئی حلقہ بندیوں پر136جبکہ تحصیل کھاریاں سرائے عالمگیر کے حلقہ این اے106/107کی یونین کونسلوں کے137اعتراضات تجاویز کی اپیلوں کی سماعت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :تمام قصاب اپنی دکانوں پر15دنوں میں جالیاں لگالیں وگرنہ کاروائی کیلئے تیار ہ جائیں،پنجاب حکومت
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)تمام قصاب اپنی دکانوں پر15دنوں میں جالیاں لگالیں وگرنہ کاروائی کیلئے تیار ہ جائیںحکومت کی پنجاب کی تمام اضلاع کے ڈی اوز کو کاروائی کی ہدایت تفسیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں پندرہ دن کے اندر اندر تمام قصابوں کو گوشت کی حفاظت اور مکھیوں وغیرہ سے بچانے کیلئے فوری طور پر جالیاں لگانے کا حکم دیا ہے،حکومت نے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں قصابوں کی دکانوں پر جالیوں کی تنصیب کو یقینی بنائیں جو قصاب جالی نہیں لگائے گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :میاں برادران کی ولولہ انگیز قیادت اور مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کا سفرجاری رکھیں گے،میاں طارق محمود
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم پی اے حلقہ پی پی113مرکزی راہنما مسلم لیگ ن میاں طارق محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میاں برادران کی ولولہ انگیز قیادت اور مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کا سفرجاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ معشیت کو سہارا دینے کیلئے کئے گئے اقدامات سے وقتی طور پر دقت و پریشانی ہو رہی ہے،لیکن مستقبل میں ان اقدامات کے ملک پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،اور ملک ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرے گا،میاں برادران اور مسلم لیگ ن عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لا رہے ہیں،ہماری حکومت نے بجلی بحران کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے لیکن جس سے اب لوڈشیڈنگ اوقات کار کے ساتھ کی جا رہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : حکمرانوںنے صرف 4ماہ ہی میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا،الحاج چوہدری محمد اقبال منج
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)جٹ راجپوت اتحاد ڈنگہ کے سربراہ ممتاز سماجی شخصیت ،معروف ٹرانسپورٹر الحاج چوہدری محمد اقبال منج نے اپنے بیان میں کہا کہ حکمرانوںنے صرف 4ماہ ہی میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا،انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمت1999ء کی سطح پر لانے کا دعوی کرنے والوں نے اپنے اقتدار کے چار ماہ ہی میں عوام کا خون نچوڑنا شروع کر یا ہے،مہنگائی گرانی سے عوام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے،جبکہ مہنگائی لوڈ شیڈنگ سے بدحال شہریوں کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں،عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے بصوت دیگر عام سڑکوں پرآنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :امیدوار چیئر مین چوہدری ماجد محمود کو کامیاب کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،چوہدری سلیمان الیاس آف وڑائچانوالہ
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) ناروے میں مقیم کمانڈر چوہدری سلمان الیاس آف وڑائچانوالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے چوہدری الیاس افضل گروپ کے نامزد چئیرمین چوہدری ماجد محمود کو بلدیاتی الیکشن میں نمایاں کر دیا ہے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہمارے پلیٹ فارم سے وڑائچانوالہ سے شراب نوشی ، اسلحہ کیچر کا مکمل خاتمہ کریں گے ۔ ہم اپنے والد گرامی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر وہ کام کریں گے جس میں ہر شخص کو تحفظ ملے ۔ ہمارے خاندان نے ضلع گجرات بھر میں سیاست کے میدان میں اپنا ایک نمایاں مقام بنایا ہے اور انشاء اللہ اس مقام کو ہم ہمیشہ قائم و دائم رکھیں گے ۔ بلدیاتی الیکشن میں ہمارے پینل سے منتخب ہونے والے چیئر مین چوہدری ماجد محمود کو کامیاب کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ اس سلسلہ میں یونین کونسل وڑائچانوالہ اور گرد و نواح دیہاتوں سے اعلیٰ شخصیات سے رابطے جاری ہیں ۔ یونین کونسل وڑائچانوالہ کسی کی جاگیر نہیں ہمارے خاندان نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ہے ۔ ہمارے خون میں ہمیشہ وفا کی خوشبو ملے گی ۔ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ہر ظالم کا راستہ روکیں گے اور مظلوم کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔ ہمارے مخالفین بلدیاتی الیکشن میں خوف زدہ ہیں ۔ اب یونین کونسل وڑائچانوالہ میں امن اور خوشحالی آئے گی ۔یہی ہمارا وطیرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن بھائیوں نے ہماری حمایت میں اعلان کیے ہیں ۔ بزرگوں ، بھائیوں اور دوستوں کے بے حد مشکور ہیں اور ان کے قرض دار ہیں ۔ بہت جلد آئندہ دنوں میں یونین کونسل وڑائچانوالہ میں بہت بڑا اکٹھ ہو گا، یہ اکٹھ مثالی ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :سائلین کی درخواستوں پر فوری کاروائی کیلئے پولیس کا الیکڑانک کمپلینٹ سیل بنانے کا فیصلہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سائلین کی درخواستوں پر فوری کاروائی کیلئے پولیس کا الیکڑانک کمپلینٹ سیل بنانے کا فیصلہپنجاب پولیس نے سائلین کی داد رسی اور فوری کاروائی اور شکایات کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کیلئے پانچ ہزار ای میلز ایڈریس بنانے کا فیصلہ کیا،اس سلسلہ میں آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں،ای میلزپر موصول ہونے والی سائلین کی درخواستوں پر فوری طور پر کاروائی ہو گی،ابتدائی طور پر پنجاب بھر کے تمام تھانوں میں ایس ایچ اوز ،سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کے ای میلز بنائے جائیں گے جن کاالگ الگ خفیہ کوڈ ہو گا،جو سائل درخواست دے گا اسے بھی ای میل اکائونٹ دیا جائے گا،اس تمام سسٹم کی رسائی سی پی او ز تک ہو گی اور وہ کسی بھی ای میل کو چیک کر کے اس پر ہونے والی کارروائی کو مانیٹر کر سکے گا سائل براہ راست بھی انہیں شکایات کی میل کر سکیں گے اگر پولیس اہلکار کے خلاف درخواست دینا ہو گی تو ایک ہی ای میل ڈی پی او،آر پی او،آئی جی پنجاب تک جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :بلدیاتی الیکشن ہونگے یا نہیں،اگر ہونگے تو کب ہونگے؟سیاسی عوامی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بلدیاتی الیکشن ہونگے یا نہیں،اگر ہونگے تو کب ہونگے؟سیاسی عوامی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی پنجاب میں بلدیاتی الیکشن جماعتی یا غیر جماعتی بنیادوں پر ہونگے یا نہیں اگر ہونگے تو کب ہونگے،اس پر بحث کے ساتھ ساتھ سٹہ بازوں نے شرطیں لگانا شروع کر دیں،بلدیاتی انتخابات کے متوقع امیدواروں سے اخبار نویسوں سے ملتے ہی پہلا سوال یہ کرتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات ہونگے،سیاسی ڈیروں،تھڑوں پر کارکنوں میں بحث کا سلسلہ جاری،سپریم کورٹ نومبر میں الیکشن کرانے کی ہدایت کرتی ہے حکومت7دسمبر کی تاریخ پیش کرتی ہے جبکہ الیکشن کمیشن ان ایام میں الیکشن کرانے سے معذوری ظاہر کرتا ہے۔ اس حوالہ سے بحث و مباحظہ جاری ہے تاہم چار نومبر تک سب کچھ واضح ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :معذور بچوں کیلئے گجرات سمیت صوبہ بھر میں تحصیل سطح پر سپیشل ایجوکیشن پارکس بنانے کا فیصلہ
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)معذور بچوں کیلئے گجرات سمیت صوبہ بھر میں تحصیل سطح پر سپیشل ایجوکیشن پارکس بنانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب معذوربچوں بچیوں کیلئے صوبہ بھر کے36اضلاع کی ہر تحصیل میں ایجوکیشن پارکس بنائے جا ئیں گے،ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے اے سی کھاریاں مظہر اقبال،اے سی گجرات،عابد حسین بھٹی،اے سی سرائے عالمگیر ماریہ طارق ،اے سی میثم عباس،اے سی وقاص گادھی سے سپیشل ایجوکیشن پارکس کیلئے سرکاری اراضی کی نشاندہی اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اے سی کھاریاں مظہر اقبال کا ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کریک ڈائون
کھاریاں(محمد بلال احمد بٹ)اے سی کھاریاں مظہر اقبال نے تحصیل بھر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے گرلز کالج کھاریاں کے سامنے سے تجاوزات کے نوٹس نظر انداز کرنے پر ان کے خلاف آپریشن کر کے ریڑھیاں قبضہ میں لے لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :تحصیل اکائونٹنٹ ٹی ایم اے کھاریاں ماجد رفیق مغل شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے،ہزاروں افراد کی شرکت
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی شخصیت محمد اسماعیل کے پوتے،امجد رفیق مغل ،یاسر رفیق مغل،ناصر رفیق مغل کے بھائی،محمد اصغر،مظفر حسین،منور حسین،خالد حسین آف چک جانی کے بھانجے سرفراز احمد کے برادر نسبتیممتاز ماہر تعلیم ڈائریکٹر اقراء سٹیزنز ہائر سکینڈری سکول ڈنگہ محمد رفیق مغل کے فرزند ارجمند ،ایڈمنسٹریٹر اقراء سکول اورتحصیل اکائونٹنٹ ٹی ایم اے کھاریاں ماجد رفیق مغل شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے،انکی بارات اور دعوت ولیمہ کی پروقار رنگا رنگ تقاریب میں اعلیٰ سیاسی سماجی شخصیات ،ٹی ایم اے کے آفیسرز اور اہلکاروں نے خصوصی شرکت کیممتاز ماہر تعلیم محمد رفیق شاکر،امجد رفیق مغل،یاسر رفیق مغل یو ای ٹی ٹیکسلا،ناصر رفیق مغل،سرفراز احمد،محمد اصغر،مظفر حسین،منور حسین،خالد حسین سمیت انکی فیملی کی سرکردہ شخصیات نے ہر مہمان کا خاص مہمان طور پروالہانہ اور پرتپاک استقبال کیا،ممتاز ماہر تعلیم اور تحصیل اکائونٹنٹ ماجد رفیق مغل کی شادی کیپٹن محمد نذیر کی صاحبزادی اور ذیشان نذیر یو کے،ثاقب نذیر کامیسٹ یونیورسٹی کی ہمشیرہ سے گجرات کے میرج ہال میں بخیروخوبی سر انجام پائی،جبکہ دعوت ولیمہ کی پروقار اور رنگا رنگ تقریب علاقہ کے معروف ریسٹورنٹ ڈریم لینڈ میرج ہال دھنی میں منعقد ہوئی جس میں عوامی سماجی سیاسی شخصیات نے شرکت کی،علاقہ کے معروف و نامور تعلیمی ادارے اقراء سٹیزنز ہائر سکینڈری سکول ڈنگہ کے ایڈمنسٹریٹر ممتاز و ماہر تعلیم و ماہر معاشیات ماجد رفیق مغل کی شادی اور دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب میں علاقہ کی سرکردہ معتبر سیاسی سماجی شخصیات چوہدری عثمان اسلم برادر چوہدری جعفر اقبال ایم این اے،چوہدری عقیل نثار جانی چک،ٹی ایم او ملک شفقت منیر،ٹی او آر چیف آفیسر ڈنگہ چوہدری نوید اشرف وڑائچ،چوہدری اعجاز احمد بوسالک مینجر ایم پی بی کھاریاں ،ٹی او آئی اینڈ ایس شیخ کھاریاں،سعید احمد ٹی او پلاننگ،چوہدری طارق محمود ٹی او ایف ،راجہ خالد حسین سیکرٹری کنٹوٹمنٹ بورڈکھاریاں فریاداحمد،ٹی او ایف رانا بشیر احمد،ٹی او ایف تاندلیانوالہ چوہدری محمد محبوب،چوہدری محمود الحسن بلڈنگ آفیسر تحصیل کھاریاں،تحصیل اکائونٹنٹ گجرات میاں محمد عمیر تحصیل اکائونٹنٹ سرائے عالمگیر صداقت حسین،تحصیل اکائونٹنٹ منڈی بہائوالدین محمد عامر ڈوگر،تحصیل اکائونٹنٹ گجر خان،راجہ عامر لال تحصیل اکائونٹنٹ سوہاوہ،چوہدری محمد ثاقب،صوبیدار لال حسین راولپنڈی،صوبیدار راجہ گلزار حسین راولپنڈی،ایڈیٹر ٹی ایم اے کھاریاں محموداحمد،ایس ڈی او ٹی ایم اے کھاریاں مہر افضال احمد،میاں جنید اسلم ہالینڈ،ساجد حسین ڈنگہ،عبدالروف سینئر کلرک ٹی ایم اے کھاریاں،عظمت فرید کھاریاں،ایس ڈی او ٹی ایم اے کھاریاں چوہدری مختار،ملک سہیل احمداکائونٹس کلرک کھاریاں،شیخ رضوان احمد ہیڈ کلرک کھاریاں،سید طاہر شاہ اکائونٹس کلرک کھاریاں ،حفیظ الرحمن تحصیل اکائونٹس آفیسر کھاریاں خان آفتاب احمدٹیکس سپرنٹنڈنٹ لالہ موسیٰ،احسان الحق یو کے،اختر بھٹی ڈنگہ،حاجی صدیق مغل بسم اللہ کریانہ،ڈاکٹر آفتاب احمد چک جانی،چوہدری عرفان اسلم چیلیانوالہ،چوہدری ریاست علی ٹوپہ چیلیانوالہ ،چوہدری مہدی خاں چک میموری،چوہدری محمد وارث چک میموری،چوہدری وارث بدھووال،چوہدری محمد صفدر بدھووال،مرزا خالد حسین ایڈووکیٹ،میاں محمد یونس چک جانی،میاں محمد اشرف،محمد اختر،میاںمحمد مصور چک جانی،میاں رخسار احمد چک جانی،میاں وقاص احمد،فیض احمد،میاںمحمد شریف چک جانی،حاجی بشیر احمد چک جانی،چوہدری شکیل احمد کراچی،چوہدری عقیل عمران موجیانوالہ،چوہدری طفیل محفوظ امرہ،سلیم عابد پیرزادہ،چوہدری غیاث احمد چک میموری،حکیم خالد محمود ڈنگہ،ایڈیٹر محمد امتیاز پاک آرمی،چوہدری محمد اختر بلڈنگ آفیسر،میاں احسان الحق،رانا محمد اکرم،محمد رشید،محمد ریاض،محمد اصغر گورسی،مہر ریاض احمد، سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : ہم انشاء اللہ اپنے وعدہ کے مطابق محلہ کی عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے بے لوث جذبے کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹس ضرور چلوائیں گے،حاجی شاہد محمود بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کے صدر حاجی شاہد محمود بٹ نے کہا ہے کہ ہم انشاء اللہ اپنے وعدہ کے مطابق محلہ کی عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے بے لوث جذبے کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹس ضرور چلوائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ورکر کلاس سے ہونے پر فخر اور ناز ہے ،امیدواربرائے کونسلر وارڈ نمبر7ڈنگہ چوہدری ساجد محمود
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)شہر کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت اور میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی وارڈ نمبر7سے کونسلر کے امیدوار ورکر کلاس سے ہونے پر فخر اور ناز ہے اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم اور عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کرینگے،انہوں نے کہا کہ ہم اپنے علاقہ کی وارڈ کی تمام برادریوں کے سرکردہ افراد کے شکر گزار ہیں جو ہماری حمایت کا اعلان کر رہے ہیںعوامی اعتماد ہمارا قیمتی اثاثہ ہے،انشاء اللہ کونسلرکا انتخاب جیت کر پہلے سے زیادہ جوش و جذبہ سے عوامی خدمت کرنے کا عزم کرتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :حاجی شاہد محمود بٹ اپنے وعدہ کے مطابق گرلز ہائی سکول سے ملحقہ درسگاہ چوک کا واٹر پلانٹ چلا کر مشکور فرمائیں،غلام حسین ،شبیر احمد چندا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز تاجر غلام حسین ٹرنک والے اور شبیر احمد چندا نے متوقع امیدوار کونسلر اور صدر انجمن تاجران ڈنگہ حاجی شاہدمحمود بٹ کو ان کا کیا ہوا وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ خدارا اپنے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے گرلز ہائی سکول سے ملحقہ درسگاہ چوک کا واٹر پلانٹ چلا کر مشکور فرمائیں انہوں نے کہا کہ درسگاہ چو ک میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر عرصہ دراز سے مکمل ہے،لیکن ابھی تک اس سے عوام مستفید نہیں ہو رہے آپ نے واٹر فلٹرپلانٹ کو چلوانے کا ہم سے وعدہ کیا لیکن ابھی تک واٹر فلٹرپلانٹ نہیں چلا،اس معاملہ پر خصوصی فرمائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پھالیہ روڈ پر45سالہ خاتون موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق
منڈی بہائو الدین(محمدبلال احمدبٹ)پھالیہ روڈ پر45سالہ خاتون موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق،تفصیل کے مطابق کوٹ رحم شاہ کی رہائشی رخسانہ زوجہ امتیاز اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی عدم توازن کے باعث موٹر سائیکل سے گر کر سر میں چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : جامع مسجد گلزار مدینہ میں 31واں ماہانہ درس قرآن و حدیث31اکتوبر کو بعد نماز مغرب منعقد ہو گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)انجمن صدئے مدینہ ڈنگہ کے زیر اہتمام جامع مسجد گلزار مدینہ میں 31واں ماہانہ درس قرآن و حدیث31اکتوبر کو بعد نماز مغرب منعقد ہو گاتفصیلات کے مطابق زینت القراء قاری محمد یعقوب نقشبندی،محمد وسیم چشتی،رجب علی چشتی،قاری محمد اشرف نقشبندی اعجاز احمد مغل کی سرکردگی میںآستانہ عالیہ بائولی شریف کے سجادہ نشین اور ممتاز مذہبی سکالر اور نامور عالم دین علامہ مولانا غلام بشیر نقشبندی مقام شہادت حضرت عمر اور حضرت عثمان غنی ،غازی علم دین شہید اور شہادت امام حسن حسین کے موضوع پر ایمان افروز خطاب ذیشان فرمائیں گے،ہزاروں فرزندان توحید اور شمع رسالت کے پروانے ایمان افروز خطاب سے دلوں کو روشن اور منور کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :یوم اقبال ڈے کے سلسلہ میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈنگہ میں پروقار تقریب2نومبر کو منعقد ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز ماہر تعلیم پرنسپل میڈم مسرت زہرہ و سٹاف کی سرکردگی میں یوم اقبال ڈے کے سلسلہ میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈنگہ میں پروقار تقریب2نومبر کو منعقد ہو گییوم اقبال ڈے کے حوالہ سے منعقدہ پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی،ایم این اے چوہدری جعفر اقبال اور ایم پی اے میاں طارق محمود ہونگے،پرنسپل میڈم مسرت زہرہ مہمانان گرامی کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کریںگی،جبکہ کالج کی ہونہار طالبات یوم اقبال کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ چوہدری راشد محمود،چوہدری ساجد محمود،چوہدری سجاد حیدر،چوہدری سلیم اسلم،چوہدری عابد حسین کی ہمشیرہ کی تقریب رخصتی یکم نومبر کو ہوگی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)علاقہ کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیات چوہدری راشد محمود،چوہدری ساجد محمود،چوہدری سجاد حیدر،چوہدری سلیم اسلم،چوہدری عابد حسین کی ہمشیرہ کی تقریب رخصتی یکم نومبر کو ہوگی میونسپل کمیٹی ڈنگہ کے کونسلر کے امیدوار چوہدری ساجد محمود اور چوہدری راشدمحمود کی ہمشیرہ کی تقریب رخصتی آئیڈیل میرج ہال پر منعقد ہو گی،رخصتی کی تقریب میں سید نور الحسن شاہ سمیت علاقہ بھر کی سرکردہ اور معتبر شخصیات شرکت کریں گی،چوہدری راشد محمود ،چوہدری ساجد محمود اپنی فیملی کی سرکردہ شخصیات کے ہمراہ مہمانوں کا خاص استقبال کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :پریس کلب ڈنگہ کے عہدیداران و اراکین کی سید عرفان علی کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پریس کلب ڈنگہ کے عہدیداران و اراکین کی سید عرفان علی کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد تفصیلا ت کے مطابق پریس کلب ڈنگہ کے بانی اور روزنامہ نوائے وقت ،وقت ٹی وی کے نمائندے ڈاکٹر اعجاز احمد صدر پریس کلب ڈنگہ و نمائندہ روزنامہ جنگ جیو ٹی وی الحاج شیخ محمد جاوید نذیر کی سرکردگی میں میاں محمد اشرف،ڈاکٹر محمد الیاس،راجہ احسان الرحمن،ملک اعجاز حسین،سلیم عابد پیرزادہ اور دیگر نے سید عرفان علی کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں فریضہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور انہیں ہار پہنائے میجنگ ایڈیٹر ٹائمز آف ڈنگہ و جاپان جیولرز کے چیف ایگزیکٹو الحاج سید عرفان علی نے پریس کلب ڈنگہ کے عہدیداران و اراکین کی جنت کے میوے عجوہ کھجور آب زم زم اورمشروبات سویٹس سے خاطر تواضع کی اور پریس کلب کا شکریہ ادا کیا جبکہ چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمد بلال احمد
بٹ نے ٹیلی فون پر سید عرفان علی شاہ کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ کے سپوت ناصر چوہان آف ڈنگہ کو بیلجیئم میں گورنر پنجاب کے اعزاز میں عالمی سطح کی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ و دیگر معززین
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ کے سپوت اور آن ،اوورسیز پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن معروف سیاسی سماجی شخصیت ناصر چوہان آف بیلجیئم کا گورنر پنجاب چوہدری سرور کے اعزا زمیں بیلجیئم میں گرینڈ تقریب کا انعقاد تقریب میں بیلجیئم،ہالینڈ،ڈنمارک،فرانس،ناروے سمیت دیگر یورپی ممالک کے سینکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی،ناصر چوہان آف ڈنگہ نے گورنر پنجاب کا بے مثال استقبال کرکے نئی تاریخ رقم کر دی،ڈنگہ کے سپوت کو عالمی سطح کی بے مثال تقریب منعقد کروانے پر ڈنگہ سمیت دنیا بھرمیں بسنے والے پاکستانیوں نے خراج تحسین اور مبارکباد دی اور کہا کہ ایسی تقریب کا اہتمام کر کے ڈنگہ کا نام دنیا بھر میں روشن کیاخراج تحسین اور مبارکباد دینے والوں میں چوہدری شاہد لطیف گجر آف بارسلونا،چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ،چوہدری قمر زمان آف سیکریالی،راجہ فاروق حیدر آف ڈنگہ،راجہ لیاقت علی آف ڈنگہ، سمیت سینکڑوں اوورسیز پاکستانی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی 29نومبر کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے باقاعدہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا اشفاق پرویز کیانی نے اپنے بیان میں کہ وہ انتیس نومبر کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے،انہوں نے اعتماد کرنے پر سیاسی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنی آئینی مدت پوری کرچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں دوبارہ تیس نومبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں دوبارہ تیس نومبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ تیس اکتوبر تھی اس میں اب اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ٹیکس ریٹرن جمع کروا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :تبلیغی جماعت کا عالمی سہ روزہ سالانہ اجتماع31اکتوبر سے رائے ونڈ میں شروع ہو رہا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)تبلیغی جماعت کا عالمی سہ روزہ سالانہ اجتماع31اکتوبر سے رائے ونڈ میں شروع ہو رہا ہے،جس میں صوبہ سندھ کے پی کے بلوچستان سمیت دیگر ممالک سے اہم شخصیات سمیت لاکھوں فرزندان توحید شرکت کریں گے پہلے اجتماع کی اختتامی دعا تین نومبر کو ہو گی دوسرا مرحلہ سات نومبر سے شروع گا اور دس نومبر کو اختتامی دعا ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لائسنس رکھنے والے افراد فوری طور پر اسلحہ لائسنس کی فوری طور پر تصدیق کروائیں،ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی
گجرات(محمد بلال احمد بٹ)ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ممنوعہ بور اسلحہ رکھنے والے ضلع گجرات کے تینوں تحصیلوں کے رہائشی افرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اسلحہ لائسنس کی فوری طور پر ڈی سی او آفس سے تصدیق کرالیں ورنہ ممنوعہ بور اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محنت کش کی اہلیہ کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش زچہ بچہ خیریت سے ہیں
منڈی بہائو الدین(محمد بلال احمد بٹ)محنت کش کی اہلیہ کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش زچہ بچہ خیریت سے ہیں،تفصیل کے مطابق کریالہ جالب کے محنت کش محمد وسیم کی اہلیہ کے ہاں نجی ہسپتال میں تین بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور(نیوز ڈیسک)حکومت پنجاب نے آنے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے263یونین کونسلوں کو حتمی شکل دے کر لاہور سٹی کو میگا بگ سٹی و پولٹین کا درجہ دے دیا ہے ،لاہور میں زونز کی تعداد10کر دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :پاکستان ریلوے نے کرایوں میں7سے41فیصد کمی کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان ریلوے نے کرایوں میں7سے41فیصد کمی کا اعلان کر دیا،اطلاق31دسمبر تک ہو گاپاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 7سے41فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،کرایوں میں کمی کا اعلان وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کیا،کرایوں میں کمی کا اطلاق23اکتوبر سے31دسمبر2013ء تک ہو گا،اکانومی ،اے سی کوچز کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :باہوانہ برادری ڈنگہ کی سرکردہ شخصیات نے میونسپل کمیٹی ڈنگہ کے امیدوار کونسلر چوہدری ساجد محمود کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)باہوانہ برادری ڈنگہ کی سرکردہ شخصیات نے میونسپل کمیٹی ڈنگہ کے امیدوار کونسلر چوہدری ساجد محمود کی حمایت کا اعلان کر دیاہم اپنے پیارے بھائی اور ممتاز سیاسی و سماجی راہنما چوہدری ساجد محمود کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور انکی بھر پور انتخابی مہم چلانے کا عہد کرتے ہیں،چوہدری محمد خاں باہوانہ،چوہدری نثار احمد باہوانہ،چوہدری محمود باہوانہ،چوہدری شاہد باہوانہ،چوہدری شمریز باہوانہ،چوہدری مختار احمد،چوہدری نادر باہوانہ،چوہدری افتخار احمد باہوانہ،چوہدری طارق محمو د باہوانہ،چوہدری شاہد محمود باہوانہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کی چیچی برادری نے چوہدری ساجد محمود امیدوار کونسلر وارڈ نمبر7کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ کی چیچی برادری نے چوہدری ساجد محمود امیدوار کونسلر وارڈ نمبر7کی حمایت کا اعلان کر دیا چوہدری ساجد محمود کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے،انشاء اللہ چوہدری ساجد محمود علاقہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار اد ا کریں گے،چوہدری محمد یوسف چیچی،چوہدری ظفر چیچی،چوہدری شوکت چیچی،چوہدری صابر چیچی،چوہدری ناظم حسین چیچی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : ضمیر احمد خاں اشٹام فروش کے ختم چہلم کی پروقار روحانی تقریب کا آج 27اکتوبر بروز ان کی رہائش گاہ پر ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز ماہر تعلیم ذوالفقار احمد خاں کے والد محترم اور محمد افضل خاں کے بھائی ضمیر احمد خاں اشٹام فروش کے ختم چہلم کی پروقار روحانی تقریب کا آج 27اکتوبر بروز اتوار دن گیارہ بجے سے بارہ بجے تک انکی رہائش گاہ محلہ مشرقی راجہ بازار ڈنگہ میں منعقد ہو گی جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی،ان کے عزیز و اقارب دوست احباب ،تقریب میں شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :محلہ مغل پورہ میں مسلح افراد کا تین افراد پرسخت تشدد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محلہ مغل پورہ میں مسلح افراد کا تین افراد پرسخت تشدد،محلہ مغل پورہ کے رہائشی حامد محمود،خالد سہیل اور اشفاق عرف شاکی گزر رہے تھے کہ اویس وغیرہ نو افراد نے ان پر دھاوا بول دیا،ڈنڈے سوٹوں کے تشدد سے حامد ،خالد اشفاق زخمی ہو گئے،پولیس نے مدعی نصر اللہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈنگہ :عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 1.64ڈالر فی بیرل کمی ہو ئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 1.64ڈالر فی بیرل کمی ہو ئی جس سے خام تیل کی قیمت96.66ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :حضرت میاں محمد دین کا سالانہ دو روزہ عرس مبارک یکم نومبر سے شروع ہو گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حضرت میاں محمد دین کا سالانہ دو روزہ عرس مبارک یکم نومبر سے شروع ہو گا،سالانہ عرس مبارک میں حضرت میاں محمد دین کے ہزاروں مریدین شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :سابق خاتون اول نصرت بھٹو کی دوسری برسی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شریک حیات سابق خاتون اول نصرت بھٹو کی دوسری برسی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی ڈنگہ میں بے نظیر بھٹو کی والدہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے رائو ساجدجہانگیر ،ملک اعجاز احمد کی رہائشی گاہوں پر قرآن خوانی کی گئی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

افتخار احمد رضوان احمد موٹر سائیکل پر جا رہے تھے شوگر مل روڈ پر حادثہ کا شکار ہوگئے
منڈی بہائو الدین(محمد بلال احمد بٹ)افتخار احمد رضوان احمد موٹر سائیکل پر جا رہے تھے شوگر مل روڈ پر حادثہ کا شکار ہوگئے انہیںہسپتال داخل کرایا گیا،مگرسوہاوہ کا افتخار احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جسے آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نئے ڈی ایس پی ہائی وے پیٹرولنگ پولیس ضلع گجرات ناصر چٹھہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا
کھاریاں(محمد بلال احمد بٹ)نئے ڈی ایس پی ہائی وے پیٹرولنگ پولیس ضلع گجرات ناصر چٹھہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :رکشہ کا اڈا نہ ہونے سے رکشہ مالکان اور مسافروں کو مشکلات کاسامناکرنا پڑتا ہے،مہر جاوید اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)رکشہ یونین ڈنگہ کے صدر مہر جاوید اقبال نے صاحبان اقتدار سے مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ رکشہ کا اڈا نہ ہونے سے رکشہ مالکان اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔