ڈنگہ کی خبریں 27/10/3013

انشاء اللہ پانچ سالہ دور میں ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی اور ترقی کے سفر پر گامزن کرکے دم لیں گے،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)راہنما مسلم لیگ ن،ایم این اے حلقہ این اے106دست راست میاں محمد نواز شریف چوہدری جعفر اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میاں برادران خلوص دل سے ملک اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا دورہ امر یکہ خیر سگالی کا پیغا م ہے، وزیراعظم نے ڈرون حملوں پر دوٹوک موقف اپنا کر قوم کے دل جیت لئے ہیں۔ انشاء اللہ پانچ سالہ دور میں ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی اور ترقی کے سفر پر گامزن کرکے دم لیں گے، مسلم لیگ ن عوامی توقعات پر پورا اترے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، ایسی پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں جس سے غریب اور متوسط طبقہ کو ریلیف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خوشحالی اور ترقی کی منزل انتہائی قریب آ چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ایتھنز( یونان ) پاکستان مسلم ن کا اجلاس۔ارشاد بٹ،چوہدری اعجاز اور احسان آللہ خان سمیت یوتھ ونگ کے تمام ارکان کی شرکت
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)گزشتہ شب ایتھنز یونان کے علاقہ آئیو زونی کیپسیلی میں واقع مسلم لیگ ن ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سر پرست اعلی ارشاد بٹ،پاکستان مسلم لیگ ن یونان کے صدر چوہدری اعجاز احمد،قائم مقام جنرل سیکرٹری احسان اللہ خان اور پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یونان کے صدر چوہدری خلیل احمد،وائس چیئرمین عبدالرزاق ڈار،جنرل سیکرٹری ملک ظہیر اعوان،سنیئر نائب صدر راجہ شبیر،نائب صدر رانا ثاقب،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا وقار سیکرٹری انفارمیشن چوہدری عامر مہراور دیگر کارکنان نے شرکت کی،اس اجلاس میں تارکیں پاکستان کے مسائل کو اجاگر کر کے ان کو بہتر طریقے سے حل کرکے عوام کی خدمت کرنے کو ترجیح دی گئی،اور جو تارکین وطن یونان کی جیلوں اور کیمپوں میں سزا کاٹ رہے ہیں ان کی امدار پر عمل درآمد کرنے کی ذمہ داریاں سنونپی گئی،سرپرست اعلٰ ارشاد بٹ اور صدر مسلم لیگ ن یونان چوہدری اعجاز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کی پاکستان مسلم لیگ ن کا پلیٹ فارم صرف تارکین وطن کی خدمت کے لیئے کام کر رہیا ہے اور تا حیات کرتا رہے گا۔ہمارے قائد میاں نواز شریف صاحب نے جو خدمات پاکستان کے لیئے سر انجام دی ہیں وہ بے مشال ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ویراعظم محمد نواز شریف نے دورئہ امریکہ میں قومی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔،میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مرکزی پاکستان مسلم لیگ ن ایم پی اے حلقہ پی پی 113میاں طار ق محمود نے اپنے بیان میں کہ کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے دورئہ امریکہ میں قومی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ ڈرون حملوں کی پالیسی پر نظرثانی پر آمادہ ہوگیا ہے جس کا عملی ثبوت آنے والے دنوں میں سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں مسلم لیگ ن کی قیادت اس بار بھی عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے توانائی سمیت مختلف بحرانوں پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اور دور س منصوبہ بندی کر لی ہے لوڈ شیڈنگ بیروگاری بد امنی اور بدعنوانی کی شدت میں بتدریج کمی آتی چلی جائے گی، وہ وقت دور نہیں جب پوری دنیا میں پاکستان کو سر فخر سے بلند ہو گا اور پوری دنیا پاکستان کی ترقی پر رشک کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دورہ امریکہ میں عوامی امنگوں کی بھر پور ترجمانی کی ،چوہدری عامر مہر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دورہ امریکہ میں عوامی امنگوں کی بھر پور ترجمانی کی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یونان کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات چوہدری عامر مہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ ڈورون حملوں کی پالیسی پر نظر ثانی کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے انشااللہ میاں محمد نواز شریف جلد ہی ڈورون حملے رکوانے میں کامیاب ہو جائیں گے انہوں نے میاں نواز شریف کے دورہ امریکہ کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے اس دورہ کے بعد معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج جلد عوام کے سامنے آنا شروع ہو جائیں گے شریف برادران ملکی ترقی کے لیے دن رات کی انتھک محنت سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں میاں محمد نواز شریف ریاستی خود مختاری کے لیے کسی بھی سطح تک جانے کو تیا رہیں امریکی ڈوروں حملوں میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکتوں کا اندازہ لگانا مشکل ہے وزیر اعظم بننے کے بعد میاں محمد نواز شریف ڈورون حملوں کو ریاستی خود مختاری کے منافی ثابت کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں یہ شریف برادران کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک ڈورون حملوں کے معاملے پر امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں امریکہ کے دورے کے فوراً بعد میاں محمد نواز شریف کی برطانیہ روانگی اسی سلسلے کی کڑی ہے میاں محمد نواز شریف عنقریب قوم کو ایٹمی دھماکوں کی طرح حیران کن تحفہ دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مرچ مصالحہ ریسٹورنٹ اور دی ونڈوز ہائوس صدیقی کارپوریشن کا شاندار افتتاح ،سینکڑو ں معززین علاقہ کی شرکت
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)مرچ مصالحہ ریسٹورنٹ اور دی ونڈوز ہائوس صدیقی کارپوریشن کا شاندار افتتاح ہو گیا ہے،گذشتہ روز جی ٹی روڈ الائیڈ سکول سے ملحقہ خوبصوت دیدہ زیب اور دلکش عمارت کی پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہیوئی جس میں لالہ موسیٰ شہر کے علاوہ ضلع بھر کی اہم سیاسی و سماجی کاروباری مذہبی تنظیموں سے وابستہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،افتتاحی تقریب کا آغاز درس قرآن سے کیا گیا نعت رسول مقبولۖ عبدالوحید بٹ نوری نے پیش کی،اس موقعہ پر خطیب شہر حضرت مولانا علامہ محمد یوسف سیالوی نے اللہ تعالیٰ کے ذکر کی اہمیت اور قرآن و سنت کے مطابق کاروبار کرنے کی فضیلت پر تفصیل سے بیان کیا،افتتاحی تقریب جو ایک میلہ کا سماع پیش کر رہی تھی ہر طرف روشنیاں دیدہ زیب نظارے خوبصورت منظر اور لوگوں کی جوق در جوق آمد سے مرچ مصالحہ ریسٹورنٹ اور صدیقی کارپوریشن سے محبت اور خلوص کا منفرد انداز نظر آیا،مہمانوں کا استقبال سابق چیئر مین بلدیہ شہر کی معروف شخصیت شیخ حفیظ اللہ صدیقی ،صدیقی کارپوریشن کے ایم ڈی نوید اللہ صدیقی،چوہدری اشفاق گاکھڑی،محمد شعبان ،شیخ انور مسعود کے علاوہ ان کے دوست احباب نے پرتپاک طریقہ سے کیا اہم شرکاء جنہوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ان میں سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ ،سید نور الحسن شاہ کلیوال سیداں،سید فیض الحسن شاہ،ایم پی اے میاں طارق محمود ڈنگہ،سابق ایم پی اے چوہدری لیاقت بھدر،سابق صوبائی وزیر چوہدری اعجاز میانہ چک،چوہدری عثمان اسلم فتہ بھنڈ،سابق ای ڈی او خالد فیض،چوہدری ڈاکٹر جاوید احمد ریاض،چوہدری آصف دھامہ،سید مشتاق حسین شاہ ،آزاد کشمیر کے ایم پی اے اکبر ابراہیم،چوہدری ارشد گاکھڑی،چوہدرہ سہیل مہندی،شیخ انور مسعود،عطاء اللہ چیمہ،صحافی اسد اللہ انصاری،مشتاق احمد بٹ،سید مدد علی شاہ کلیوال سیداں،حاجی شکیل قریشی،ملک محمد نعیم،چوہدری محمد افضل پراچہ،ڈاکٹر محمد نعیم جنجوعہ،رفاقت بٹ اسلام آباد، چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمدبلال احمد بٹ ،ارشد محمود بٹ،عبدالپرویز بٹ،چوہدری رشید گورایہ،حاجی گلزار،حاجی ریاض انصاری،فیصل علی نادرا،ناصر محمود پی ٹی سی ایل،محمد افضل بٹ اے ایس آئی،چوہدری عرفان احمد صفی،نوید محسن صدیقی،شیخ ساجد محود،سیف اللہ صدیقی،شیخ قمر الزمان،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،ڈاکٹر احسان اللہ شاہ،حاجی عبدالوحید قریشی،چوہدری سعید احمد،دائود خان جذبہ،مہر عبدالرزاق،شیخ طارق،سیٹھ محمد طفیل،گلزار احمد نوشی،طارق منہاس،سراج ملک اشرفی،چوہدری شہزاد کائرہ،معظم بٹ،ملک طارق،وحید ارشد مٹھو،میاں شاہد کمال،شیخ عدنان،چوہدری تنویر،عبدالرزاق بٹ،یاسین بٹ جدید کوشش،شیخ امجد صدیقی،ٹھیکیدار ریاض کائرہ،چوہدری سجاد اکرم ایڈووکیٹ،چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ،ولایت بھٹی،نثار بٹ،خالد مجید بٹ،احمد شفیع بھٹی،لطیف بھٹی،رفیق صابر،ملک وسیم،سید وسیم شاہ،سید قنود مٹھو شاہ،طالب خاں،ٹھیکیدار بشیر،محمد ایوب بٹ،اسد بٹ،چوہدری شہباز جنجوعہ،سجاد احمد نعیمی،شاہ زیب،ذوہیب،محمودالحسن صدیقی،شیخ امام اللہ صدیقی،شیخ امجداسلام صدیقی،ملک تنویر،چاند بٹ،ڈاکٹر لائیق،سید علی رضا شاہ،نعیم احمد بٹ،سعید احمد،رشیداحمد،ڈاکٹر نور دانش،امتیاز احمد ڈار،ثاقب بٹ،حاجی غفار،چوہدری سرور،سید عمران جعفری موٹروے پولیس،شیخ خالد محمود،مرزا عبدالرزاق کے علاوہ سینکڑوںافراد نے خصوصی شرکت کی آخر میں اجتماعی دعا کرائی گئی اورمہمانوں کے اعزاز میں کھانا دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسٰی :مرچ مصالحہ ریسٹورنٹ اور صدیقی کارپوریشن کی شاندار افتتاحی تقریب نے دھوم مچا د
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)مرچ مصالحہ ریسٹورنٹ اور صدیقی کارپوریشن کی شاندار افتتاحی تقریب نے دھوم مچا دی،شہر بھر کی سیاسی سماجی کاروباری مذہبی تنظیموں کی جانب سے مبارکباد اور زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا،مرچ مصالحہ ریسٹورنٹ کا وزٹ چوہدری اشفاق گاکھڑی اور صدیقی کارپوریشن کا وزٹ ،شیخ نوید اللہ صدیقی،محمد شعبان نے کرایا،افتتاحی تقریب میں شامل ہونے والے سینکڑوں معززین اور شرکاء نے شیخ حفیظ اللہ صدیقی،شیخ نوید اللہ صدیقی،محمد شعبان اور چوہدری اشفاق گاکھڑی کو دلی مبارکباد دی اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،چوہدری اشفاق احمد گاکھڑی نے اس موقع پر کہا کہ ہم اپنے معززین کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ریسٹورنٹ پر آنے والے تمام کسٹمرز کو اعلیٰ معیاری کھانے اور عمدہ سروس مہیا کی جائے گی،شیخ نوید اللہ صدیقی اور محمد شعبان نے ا س موقعہ پر شرکاء کا تقریب میں شرکت کرنے پر دلی طور پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے صدیقی کارپوریشن کی کامیابی میں انپے شہریوں اور علاقہ بھر کے عوام کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور خصوصی فضل و کرم اور لوگوں کی دعائیں ہیں،صدیقی کارپوریشن میں آنے والے کسٹمرز کو اعلیٰ ورائٹی کے دروازے،وال پینلنگ،وال پیپر،وال گریس،کھڑکیاں،کچن کیبنٹ،جستی چوگاٹھ،سٹیل ریلنگ،ایلومینیم اور گلاس سنٹر کی بہترین سہولت دستیاب ہو گی،مرچ مسالحہ ریسٹورنٹ کے خوبصورت ہال وی آئی پی روم اور صدیقی کارپوریشن کے خوبصورت ہال اور ڈیزائننگ پر لوگوں نے تمام انتظامیہ کو مبارکباد ی اور خراج تحسین پیش کیا آخر میں اجتماعی دعا کرائی گئی اور ان کے اعزاز میں کھانا دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ :چوہدری مختار اشرف اشرفی المعروف چاچا اللہ رکھا کی بیٹیوں کی شادی بخیر و خوبی سر انجام پا گئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری مختار اشرف اشرفی المعروف چاچا اللہ رکھا کی بیٹیوں کی شادی بخیر و خوبی سر انجام پا گئی مہمانوں کا استقبال صاحبزادہ ضیاء الحسن اشرفی چوہدری عطاء الحسن اشرفی میاں سلیم اللہ چوہدری فرید الحسن رضا اشرفی چوہدری مجتبی اشرفی چوہدری عمر اشرفی سید صابر حسین شاہ سید سرفراز حسین شاہ مرزا داود کیلیانوالہ چوہدری حامد اشرفی صدر پریس کلب لالہ موسیٰ چوہدری حمید اشرفی چوہدری رخسار محی الدین چوہدری فخر محی الدین حاجی اعظم اشرفی نے کیا جبکہ تقریب میں چوہدری طاہر زمان کائرہ سید نور الحسن شاہ آف کلیوال سیداں چوہدری نصر اقبال آف سکھ چین نوابزادہ معظم علی خاں چوہدری ظہور الہی چیئرمین بیت المال ضلع گجرات سید عرفان جعفری ، محمد افضل راز ،سید نجف شاہ سید فیض الحسن شاہ چوہدری اعجاز رنیاں حاجی عبدالغفار چوہدری سرور افتخار احمد زرگر عبدالرحمن طارق محبوب الہی بٹ ڈاکٹر ذوالفقار احمد چوہدری سجاد اکرم ایڈوکیٹ سابق صدر بارایسوسی ایشن کھاریاں سید مشتاق حسین شاہ چوہدری سلیمان سکندر چوہدری عباس ڈار گڈز ملک آصف چوہدری عباس چنڈالہ چوہدری ادریس گندرہ شیخ حفیظ اللہ صدیقی چوہدری محسن پسوال مہر مبین ارائیں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ طارق صدیقی خالد جاوید عرف مٹھو بٹ اختر بٹ دھول محمد حنیف قریشی شیخ عامر سونی ٹھیکیدار بشیر ڈارچوہدری سجاد بہرام ویڑہ ٹھیکیدار کمال الدین چوہدری نیاز علی چنڈالہ خالد صدیقی کرنل شیر محمد پاکستانی شیخ کرامت اللہ سونی چوہدری طاہر لکھنوال چوہدری راشد کائرہ رانا شہباز عرف ٹیپو ظہیر اکبر بھٹی ٹھیکیدار یعقوب قریشی سیف یعقوب قریشی حافظ غلام حسین سیالوی چوہدری اعجاز احمد چوہدری یوسف چنڈالہ شیخ متین احمد اعجاز بٹ سابق کونسلر سید مونس رضا شاہ چکوری شیر غازی سید اسد عباس شاہ کے علاوہ علاقہ بھر سے ممتاز سیاسی سماجی فلاحی شخصیات کے علاوہ خاندان کی اہم شخصیات نے کثیر تعداد نے شرکت کی ہے۔