ڈنگہ کی خبریں 28/10/2013

ڈنگہ :چیئر مین وائس چیئر مین5لاکھ،ضلع کونسل میونسپل کمیٹی3لاکھ اور یونین کونسل 1لاکھ روپے خرچ کر سکیں گے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی پنجاب نے ضلع کے چیئر مین ،وائس چیئر مین کیلئے پانچ لاکھ،میونسپل کمیٹی کے چیئر مین وائس چیئر مین تین لاکھ اور یونین کونسل کے چیئر مین ووائس چیئر مین کیلئے ایک ایک لاکھ روپے کے انتخابی اخراجات کر سکیں گے،مخصوص نشستوں کے امیدوار پچاس ہزار روپیہ اور جنرل نشستوں کے امیدوار زیادہ سے زیادہ بیس ہزار روپے خرچ کر سکیں گے ضلع کونسکل میں چیئر مین اور وائس چیئر مین مشترکہ امیدوار ہونگے،جبکہ دس لاکھ سے زائد آبادی کی صورت میں دو وائس چیئرمین منتخب کئے جائیں گے جنرل ممبرز ضلع کونسلوں کی حدود میں واقع یونین کونسلوں کے چیئر مین ہونگے جبکہ خواتین ممبران پندرہ،کسان ممبر تین،ایک ٹیکنو کریٹ ،ایک انتخابی جبکہ پانچ غیر مسلم ممبران ہونگے جن کا انتخاب بالواسطہ کیا جائے گا،یونین کونسلوں میں چیئرمین ،وائس چیئر مین،چھ جنرل ممبرز ،دو خواتین ممبرز ایک کسان یا ورکرز ممبر،ایک نوجوان ممبر اور ایک غیر مسلم ممبر ہوگا،جس کا انتخاب بلاواسطہ کیا جائے گا ضلع کا چیئر مین،وائس چیئر مین اور یونین کونسل کا چیئر مین وائس چیئر مین کیلئے مشترکہ انتخابات ہو گئے اگر کسی ایک عہدے کا حامل شخص نااہل قرار دیا گیا تو دوسرا امیدوار بھی نا اہل تصور کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :حالیہ بلدیاتی الیکشن حلقہ میں جوڑ توڑ شروع
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حالیہ بلدیاتی الیکشن حلقہ میں جوڑ توڑ شروع،الیکشن مہم جاری اور ہر حلقہ میں کئی کئی امیدواروں نے لنگوٹ کس لئے لیکن ڈنگہ سمیت حلقہ میںممبر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود نے کسی بھی امیدوار کی کھلم کھلا حمایت نہیں کی اور ہر امیدوار نے اپنی الیکشن مہم شروع کر دی ہے اور ذاتی تعلقات اور برادری کی سپورٹ سے ایکشن میں حصہ لے رہیں دونوںممبران اسمبلی کا خیال ہے کہ باقاعدہ الیکشن کا اعلان ہونے دیا جائے یا سیاسی میدان لگنے دیا جائے پھر دیکھیں گے کہ بلدیاتی الیکشن میں کسی ایک امیدوار کی حمایت کر کے دوسرے کی ناراضگی مول لینی چاہیے کی پالیسی پر عمل درآمد کریں گے؟۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :یونین کونسل بھدر سے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری عدنان غضنفر جھکڑ کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں،چوہدری عاصم افتخار جھکڑ ناروے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) یونین کونسل بھدر سے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری عدنان غضنفر جھکڑ کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے ان خیالات کا اظہار چوہدری عاصم افتخار جھکڑ ناروے ، چوہدری قاسم افتخار جھکڑ کویت ، چوہدری واصف انعام چاند ناروے ، کمانڈر چوہدری سلیمان الیاس ناروے نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری عدنان غضنفر جھکڑ نے ہمیشہ حلقہ کے عوام کے لئے قربانیاں دیں اور ہر کام بڑھ چڑھ کر بھرپور حصہ لیا ان کے خاندان نے ہمیشہ خدمت خلق کا بیڑا اٹھائے رکھا اور کامیابی حاصل کر کے اپنی یونین کونسل بھدر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے انہوں نے کہا کہ ان کی چیئر مین شپ میں ہر ممکن تعاون کریں گے اور بہت جلد آ کر ان کی الیکشن کمپین شروع کریں گے اور ہم محبت کی فضا قائم کر کے عدنان غضنفر جھکڑ کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائیں گے باہمی اختلافات بھلا کر ہر گھر جا کر دستک دیں گے اور ان کا منشور سر عام بھدر کے معززین کے سامنے رکھیں گے ہم دوسرے سیاستدانوں کی طرح انتخابی وعدے نہیں کریں گے کیونکہ ان کے خاندان کا ماضی بے داغ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :یونین کونسل جانی چک کے سابق ناظم اور بلدیاتی الیکشن کے امیدوار برائے چیئر مین چوہدری خالد حسین کی کامیابی کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے ،چوہدری سلیمان الیاس
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ناروے میں مقیم ممتاز بزنس مین وڑائچانوالہ کے معروف زمیندار کمانڈر چوہدری سلیمان الیاس نے اپنے ایک بیان میں کہا یونین کونسل جانی چک کے سابق ناظم اور بلدیاتی الیکشن کے امیدوار برائے چیئر مین چوہدری خالد حسین کی کامیابی کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے کیونکہ یہ الیکشن ان کا نہیں یہ الیکشن ہمارا اپنا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات بھر میں وڑائچانوالہ میں ہمارے خاندان کا ایک مقام ہے اورا پنے اثر و رسوخ پر یونین کونسل چک جانی میں چوہدری خالد حسین کی کامیابی کے لئے اپنا تن من نچھاور کریں گے اور مخالفین کو وہ عبرت ناک شکست دیں گے کہ وہ خواب بن کر رہ جائے گا ۔ چوہدری خالد حسین کا اپنے بل بوتے پر بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور ان کے دروازے آج تک ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے اپنے علاقہ میں بڑے اہم راضی نامے کروائے جن کی مثال لوگ آج بھی دے رہے ہیں ۔ کہ انہوں نے اپنے ناظم کے دور میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے اور انہوں نے اپنے گائوں میں لاتعداد سوئی گیس میٹر بھی ان کی بدولت نصب ہوئے ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان آ کر حلقہ پی پی 113 کے امیدواروں کے لئے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ہر ممکن کوشش کر کے اپنی منزل مقصود پر پہنچیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : اگریونین کونسل نورجمال قائم ہو جائے تو میں بطور چیئر مین الیکشن لڑوں گا ،چوہدری خالد حسین مہرانہ
ڈنگہ (محمد بلال احمدبٹ) نورجمال کے معروف زمیندار ممتازسیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خالد حسین مہرانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا اگر یونین کونسل نورجمال قائم ہو جائے تو میں بطور چیئر مین الیکشن لڑوں گا اگر کسی وجہ کی بناء پر یونین کونسل نورجمال نہیں بنتی تو ہم چک جانی کے امیدوار چیئر مین چوہدری خالد حسین کی بھرپور حمایت اور سپورٹ کریں گے ۔ انہوں نے کہا مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے ہمارا ماضی بے داغ ہے اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر وہ کام کریں گے جس میں عوام کی بھلائی ہو ہمارا تعلق عوام سے سیاسی نہیں بلکہ ذاتی ہے اور اپنی شخصیت کے بل بوتے پر ہر میدان میں پورے اترے ہیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد اگلے ہفتے فیصلہ کر کے باقاعدہ الیکشن کمپین شروع کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :توانائی کے بحران نے ہماری زندگی اجیرن کر دی ہے،چوہدری محمد اقبال منج
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) جٹ برادری کے معروف زمیندار ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال منج نے اپنے ایک بیان میںکہا توانائی کے بحران نے ہماری زندگی اجیرن کر دی ہے ۔ اس کو مزید گھمبیر ہونے سے روکنے کے لئے درج ذیل اقدامات کرنے کی فوری ضرورت ہے ۔ سب سے پہلے سختی سے بجلی چوری کا سد باب کیا جائے ۔ لائن لاسز کم سے کم سطح پر لایا جائے ۔ جہاں ضرورت ہو بجلی کی تاریں اور کھمبے تبدیل کیے جائیں ۔ واپڈا ملازمین کو بجلی کی مفت فراہمی کی سہولت کا خاتمہ کیا جائے ۔ محکمہ کے اندر کرپشن اور بجلی کے میٹروں کی اچانک جانچ پڑتال کے لئے مانیٹرنگ ٹیمیں بنائی جائیں جو بھاری جرمانے کرنے کی مجاز ہوں ۔ آئی پی پیز کو ادائیگی بروقت اور یقینی بنائی جائے تاکہ بجلی کی پیداوار میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو ۔ ناکارہ گیس کو استعمال میں لانے کے لئے فی الفور کمبائنڈ سائیکل پاور پراجیکٹ لگائے جائیں جو دو سال کے عرصہ میں تیار ہو کر نیشنل گرڈ کو بجلی دینے کے قابل ہو جاتے ہیں ۔ فیکٹری مالکان کو قائل کیا جائے کہ وہ اپنی ضروت کے مطابق چھوٹے پاور پلانٹ خود لگائیں اور کوئلے کو استعمال میں لانے کے لئے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے منصوبے کے مطابق کام شروع کر دیا جائے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے بجلی ہمسایہ ملکوں کو برآمد کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :محلہ ملک پورہ ڈنگہ میں ذاتی دشمنی کی بناء پر گھر کے باہر کھڑے رکشے کو آگ لگا دی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) محلہ ملک پورہ ڈنگہ میں ذاتی دشمنی کی بناء پر گھر کے باہر کھڑے رکشے کو آگ لگا دی رکشہ کوئلہ بن گیا تفصیلات کے مطابق محلہ ملک پورہ ڈنگہ کے رہائشی اعظم آہیر کا ہزاروں روپے مالیت کا رکشہ گھر کے باہر کھڑے رکشے کو نامعلوم افراد نے پٹرول پھینک کر آگ لگا دی ۔ جس کے نتیجہ میں چنگ چی رکشہ کوئلہ بن گیا ۔ اعظم آہیر نے نامعلوم افراد کے خلاف پولیس چوکی سٹی ڈنگہ میں درخواست دے دی تاہم ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : آئندہ چند روز میں بلدیاتی الیکشن کے چیئر مین ، کونسلران حضرات نے ڈنگہ شہر کا وزٹ کرنا شروع کر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) آئندہ چند روز میں بلدیاتی الیکشن کے چیئر مین ، کونسلران حضرات نے ڈنگہ شہر کا وزٹ کرنا شروع کر دیا ۔ جبکہ ہماری جمہوریت میں سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ عوام جب ایک بار ووٹ دیتے ہیں تو آئندہ الیکشن تک بے بس ہو جاتے ہیں ۔ جبکہ الیکشن غیر جماعتی ہیں پھر بھی حلقہ کے ایم این اے اور ایم پی اے اپنے اپنے جوہر دکھا رہے ہیں اور اپنے امیدواروں کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں اور انہی کے امیدواروں نے عوامی خدمت کا سلسلہ اس طرح شروع کر رکھا ہے کہ جیسے بچھڑے ہوئے آج ہی مل رہے ہیں ۔ امیداروں نے اپنے سیاسی ڈیروں پر ہائی پاور کی لائٹیں لگا کر روشنی کر کے عوام کی توجہ حاصل کرنے میں مصروف ہو گئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں چیئر مینوں اور کونسلران نے اپنے اپنے ووٹروں سے ملنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے کہ ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہو کر شریک غم بن رہے ہیں اس سلسلہ میں چوہدری اجمل ٹوپہ ، شاہد محمود بٹ ، مرزا شہباز بیگ ، چوہدری شہریار اسلم ، میاں امجد محمود ، چوہدری پرویز گجر ، چوہدری احسان قادر، محمد حبیب بسوی ، ٹھیکیدار محمد ایوب مغل ، میاں محمد اسلم ، محمد سلیم بٹ سمیت دیگر امیدواروان نے اپنی انتخابی مہم زور شور سے شروع کر دی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : مہنگائی کا عذاب نازل ہوتا ہے تو ہر آدمی متاثر ہوتا ہے،ملک اعجاز احمد ڈنگہ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ملک اعجاز احمد ڈنگہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی کا عذاب نازل ہوتا ہے تو ہر آدمی متاثر ہوتا ہے لیکن سوچا جائے تو ایک طبقہ ہے جو اصل میں سب سے زیادہ شکار ہوتا ہے ۔ کاروباری حضرات ، خواہ وہ بہت بڑے تاجر ہوں یا عام ریڑھی والے ، مہنگائی کی آڑ میں اشیاء کی قیمتوں میں من چاہا اضافہ کر دیتے ہیں ۔ سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں اگر چہ اتنا اضافہ نہیں ہوتا پھر بھی کچھ نہ کچھ پلے پڑ ہی جاتا ہے ۔ اصل آمدنی کامداران ”ہنر ” پر ہوتا ہے ۔ وہ بھی اپنی خدمات کے نرخ بڑھا دیتے ہیں اور آرٹس پڑھانے والے اپنے جائز اخراجات کم کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔ فیکٹریوں اور کارخانوں کے مزدور تنخواہ میں اضافہ سے محروم رہتے ہیں اس لیے ان کے مصائب میں اضافہ ہو جاتا ہے ، چنانچہ مہنگائی سے در اصل بے موت مرتے ہیں ، محنت کش ، مزدور ، کسان ، اساتذہ اور شریف اور دیانتدار ملازم اور ان کی حالت زار پر کوئی توجہ نہیں کر سکتا۔ انہیں اسی طرح مر مر کے جینا ہوگا۔