ڈنگہ کی خبریں 29/10/2013

ڈنگہ : شہر اور علاقہ کی عوام کا مفاد ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیزہے،میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن ایم پی اے حلقہ پی پی113میاں طارق محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم اور عوامی دعائوں سے شہر اور علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کا سفر تیز رفتاری سے جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ شہر اور علاقہ کی عوام کا مفاد ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیزہے میرا حلقہ کی عوام سے وعدہ ہے کہ ان کے مفادات کو کسی قیمت پر نقصان نہیں پہنچنے دوںگاڈنگہ شہر کی عوام کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ آپ کے شہر کو میونسپل کمیٹی کا درجہ ملنے کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں قصبوںکو بھی میونسپل کمیٹی کا درجہ ملا،جس کا کریڈٹ یقینا ڈنگہ کے سیاسی قائدین اور عوام کو جاتا ہے جنہوں نے بروقت عوام کی آواز اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا،شہر اور علاقہ کی صحافتی اور تاجر براری میرا دست و بازو ہیں جنہوں نے ہمیشہ نہ صرف میری راہنمائی بلکہ ہر سطح پر مجھ پر اظہار اعتماد کیا جس کا مجھے فخر اور ناز ہے تمام شہری شہر کو صاف ستھرا خوبصورت بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں،ہم شہر کی تمام سڑکوں اور چوکوں کے نام قومی ہیروز ے منسوب کر رہے ہیں،حکومت کی پالیسی کے مطابق امرہ کلاں کے چھپڑ کو ختم کر کے وہاں کروڑوں روپے کی لاگت سے خوبصورت پارک اور گرائونڈ بنا رہے ہیں،ہمارے ضلع کا اہم گائوں امرہ کلاں اس مقصد کیلئے سلیکٹ ہوا ہے ہم نے سرکاری اراضی کو واگزار کروا کر اسے عوامی مفاد میں استعمال کیا اس سلسلہ میں کسی قسم کا دبائو برداشت نہیں کیا جائے گا اور نہ آئندہ کیا جائے گا،شہر کو صاف شفاف پانی کی فراہمی کیلئے اسمبلی میں پوائنٹ اٹھایا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ شہر کی مین سڑک تھانہ روڈ سے ڈھلیان اڈا تک عرصہ 5سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ شہر کی مین سڑک تھانہ روڈ سے ڈھلیان اڈا تک عرصہ 5سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، سیاستدانوں کے وعدے صرف وعدے ہی رہ گئے ہیں تھانہ روڈ کی آج سے سات سال قبل ناقص تعمیر کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بارش کے دنوں میں کئی کئی فٹ گندا پانی جمع ہوجاتا ہے جس کے باعث وہاں سے گزرتے وقت عوام کو کافی مشکلات پیش آتی ہیں گزشتہ کئی سالوں سے اس سڑک کو سنوارنے کے لیے کوئی کام نہیں ہوا اس روڈ پر دوکاندارحضرات اذیت کا شکار ہیں یہ سڑک کھنڈرات کی شکل اختیار کرچکی ہے جس سے سیوریج کاگندا پانی بھی سڑک کے اوپرمنڈلاتا رہتا ہے مکھی مچھروں کا بھی کافی اثر ہے ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایم این اے نے فنڈ منظور کروائیں ہیں تا ہم ابھی تک رسمی کاروائی بھی نہیں ہوئی ، لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ہلکی بارش ہو یا تیز ، جگہ جگہ پانی جمع ہو جاتا ہے ، سڑکوں پر گڑھے پڑے ہیں ، کئی حادثات ہوچکے ہیں سیوریج کا برا حال ہے گٹروں سے پانی ابلتا رہتا ہے تجاوزات کی بھر مار ہے سڑک پر پیدل چلتے ہوئے کپڑوں کا حشر نشر ہوجاتا ہے سڑکوں کی مرمت کرائی جائے اورتجاوزات ہٹائی جائیں چھوٹی سی سبزی منڈی ہے لیکن صفائی کا کوئی انتظام نہیں اعلیٰ حکام سے عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ ایک نظر ادھر بھی ڈالیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : بائو نوید احمد سے اہم سیاسی شخصیات کے بیک چینل رابطے شروع
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)باوثوق ذرائع کے مطابق محلہ طاہر آباد حاجی پورہ اور محلہ نبی پورہ پر مشتمل وارڈ نمبر1سے بائو نوید احمد کو اپنا امیدوار نامزد کرنے کے لیے اہم سیاسی شخصیات کے ان سے بیک چینل رابطے جاری ہیں،اس وارڈ میں مضبوط تعلق رابطے اور ساجی ورک کے باعث بائو نوید کو موزوں ترین گردانتے ہوئے اپنے گروپ کی طرف سے بلدیاتی میدان میں اتارنے کے لیے نامور شخصیات سرگرم ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : بلدیاتی انتخابات میں مغل برادری متفقہ طور پر باصلاحیت اور ورکر امیدوارمیدان میں اتارے گی،ٹھیکیدار شوکت مغل
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مغل برادری کے سرکردہ راہنما ٹھیکیدار شوکت مغل نے اپنے ایک بیان میں کہ بلدیاتی انتخابات میں مغل برادری متفقہ طور پر باصلاحیت اور ورکر امیدوارمیدان میں اتارے گی، اقتدار کی بجائے خدمت ہمارا مشن رہا ہے اس مشن پر کاربند رہیں گے،انہوںنے کہا کہ مغل برادری نے ڈنگہ میں ہمیشہ کسی بھی امیدوار کی فتح و شکست میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے موجودہ بلدیاتی انتخابات میں ہم مختلف وارڈوں میں مضبوط اور ورکر امیدوار سامنے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا پڑھا لکھا پنجاب میں مار نہیں پیار کا عمل نہیں ہو رہا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا پڑھا لکھا پنجاب میں مار نہیں پیار کا عمل نہیں ہو رہاگورنمنٹ ہائی سکول بوائز میں طلباء پر استائذہ اکرام کا چھڑی سے پٹائی کرناروزانہ کا معمول بن گیا ہے ای ڈی او ایجوکیشن گجرات نوٹس لیں ۔ تعلیم ایک قیمتی سرمایہ اور ایک ایسا راستہ ہے جس پر چل کر ہم ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں ضروری ہے کہ بچوں اورنوجوانوں میں تعلیم حاصل کرنے کا شعور بیدار کیا جائے تاکہ وہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں کردار اداکر سکیں ، حکومت کو چاہیے کہ قوم کے ہر فرد کو تعلیم حاصل کرنے کی طرف راغب کرے اور تعلیم کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے تاکہ شرح خواندگی میں دل خواہ اضافہ ممکن بنایا جا سکے ، ہمارے رسول ۖ نے بھی تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا ، ارشاد نبویۖ ہے علم حاصل کرنا ہر مسلمان مر د اور عورت پر فرض ہے لہذا میری حکومت سے گزارش ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ ملک کا ہر فروز یور تعلیم سے آراستہ ہو سکے۔ جبکہ ہائی سکول میں ابھی تک جہالت ہے کہ طلباء ابھی تک ٹاٹوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور چھٹی کے دوران یونیفارم گندا ہو جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حضرت میاں محمد دین نقشبندی مجددی قلندری کا36واں سالانہ عرس مبارک یکم نومبر بروز جمعتہ المبارک سے شروع ہو گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)قطب المشائخ قدوة السالکین مجدد ثانی قیوم زمان حضرت میاں محمد دین نقشبندی مجددی قلندری کا36واں سالانہ عرس مبارک یکم نومبر بروز جمعتہ المبارک سے شروع ہو گا اس دن بعد نماز عصر ختم شریف اور لنگر کا اہتمام بھی ہو گا،رات کو محفل سماع کا بھی اہتمام ہو گا جس میں ملک کے نامور قوال شرکت کریں گے عرس مبارک کی نگرانی سجادہ نشین دربار قلندریہ ڈنگہ میں سخامحمد کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محرم الحرام کے دوران26علماء کے گجرات داخلہ پر پابندی لگا دی گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)محرم الحرام کے دوران26علماء کے گجرات داخلہ پر پابندی لگا دی گئی،تفصیلات کے مطابق ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی ڈی پی او سید ناصر علی رضوی نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے محرم الحرام میںمذہبی آہنگی اور امن و امان کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے،پلان کے مطابق ضلع میں 110مجالس،تین ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جبکہ 22مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے،جبکہ26علماء کرام کے ضلع گجرات میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کے نواحی گائوں شیخو چک میں گذشتہ روز کل پاکستان محفل نعت منعقد ہوئی،سینکڑوں افراد کی شرکت
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ کے نواحی گائوں شیخو چک میں گذشتہ روز کل پاکستان محفل نعت منعقد ہوئی محفل نعت میں ملک بھر سے ثناخوان مصطفی نبی محترمۖ کے حضورگلہائے عقیدت پیش کرتے رہے،محفل پاک میں مولانا مفتی محمد حنیف قریشی نے خصوصی خطاب کیا،تفصیلات کے مطابق جماعت اہل سنت و انجمن طلباء اسلام شیخو چک کے زیر اہتمام سالانہ کل پاکستان محفل نعت گذشتہ روز بعد از نماز عشاء موضع شیخو چک میں ہوئی جس میں مولانا محمد حنیف قریشی راولپنڈی نے خصوصی خطاب کیامحفل نعت میں پیر سید طارق یعقوب شاہ رضوی آستانہ عالیہ پھالیہ شریف مہمان خصوصی تھے،نقابت کے فرائض الحاج افتخار احمدرضوی شاہ کوٹ ادو ،تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محسن رضا آف گجرات نے حاصل کیا،ثناء خوان مصطفیۖ سید فصیح الدین سہروردی کراچی،الحاج محمد عدنان رضا قاری سکھر،الحاج قاری شاہد محمودقادری ساہیوال اور شہزاد تحسین مدنی اسلام آباد و دیگر ثناء خوان مصطفیۖ نے شرکاء کے دل ذکر مصطفی سے منور کئے محفل نعت چوہدری نعیم یاسر آف شیخو چک کے تعاون سے منعقد کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :اتووالہ سپورٹس پلس کے زیر اہتمام تین نومبر کو ہونے والی دس کلو میٹر پیدل دوڈ کی ریہرسل
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)اتووالہ سپورٹس پلس کے زیر اہتمام تین نومبر کو ہونے والی دس کلو میٹر پیدل دوڈ کی ریہرسل میں اتووالہ ریس چیلنج کے روح رواں محمد ارشدخان اور ظفر اقبال،ماسٹر مہر انور محموداور ننھے طالب علموں نے کھاریاں سے ڈنگہ پیدل دوڑ کر آئے ان کے ہمراہ پولیس کی گاڑی بھی ہمراہ تھی،ان کے ہمراہ اتووالہ سپورٹس پلس کے تمام ممبران اور عہدیدار شامل تھے،ڈنگہ پہنچنے پر اتووالہ سپورٹس پلس کے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر غلام مصطفی آزر،تنظیم مغلیہ ڈنگہ کے صدر ٹھیکیار شوکت علی مغل معروف سماجی رہنما چوہدری محمد اقبال منج اور دنیا نیوز کے نمائندے خالد مغل نے انکا والہانہ استقبال کیا اور ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا ڈنگہ پہنچنے پر ڈاکٹر غلام مصطفی آزر نے ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :حکومت نے یکم سے دس محرم تک شام پانچ بجے سے صبح سات بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت جار ی کر دی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حکومت نے یکم سے دس محرم تک شام پانچ بجے سے صبح سات بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت جاریکر دی ہے تاکہ مجالس اور جلوسوں کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اس کامقصد تخریبی کاروائیوں سے بچنا ہے حکومت نے تمام بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محلہ رام باغ میں امیدوار جنرل کونسلر چوہدری ساجد محمود کی باہوانہ برادری اور مہاجر برادری کے سرکردہ افراد نے حمایت کر دی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محلہ رام باغ کی معروف سماجی شخصیت اور امیدوار جنرل کونسلر چوہدری ساجد محمود کی باہوانہ برادری اور مہاجر برادری کے سرکردہ افراد نے ان کی مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان کر دیا ہے،گذشتہ روز انہوںنے اپنی حمایت کا اعلان ایک کارکر میٹنگ میں کیا اس موقع پر چوہدری ساجد محمود نے کہا ہے کہ ان دو برادریوں کی حمایت سے پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے،انشاء اللہ حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ظلم سے اختلاف امن مشن ہے عوامی خدمت خاندانی مشن ہے،حاجی شاہد محمود بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کے صدر حاجی شاہد محمود بٹ نے محلہ شاہ سوار اور ریلوے آبادی کے بہت بڑے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم سے اختلاف امن مشن ہے عوامی خدمت خاندانی مشن ہے انشاء اللہ علاقائی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کروںگا،حلقہ کے عوام ہمارے ساتھ ہے،انہوں نے کہا ہے کہ ڈنگہ شہر کو ایک ماڈل شہر بنانا خواب ہے،کامیاب ہو کر اس کی تکمیل کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ہمیشہ شہر کیلئے دن رات کام کیا اور انشاء اللہ اپنے فرائض ایمانداری اور دیانتداری سے سر انجام دیئے،محمد عارف ڈار
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق وائس چیئر مین بلدیہ ڈنگہ محمد ارف ڈار نے کہا ہے کہ ہمیشہ حلقہ کے عوام کی ترجمانی کی ہے اور منتخب نمائندگان سے اپنے حلقہ کیلئے فنڈز حاصل کئے اوربلا تفریق شہر میں کام کئے اور ہمیشہ شہر کیلئے دن رات کام کیا اور انشاء اللہ اپنے فرائض ایمانداری اور دیانتداری سے سر انجام دیئے ہمیشہ شہر کے مفاد کیلئے مثبت کردار ادا کیا اور کسی سے کوئی زیادتی نہیں کی اور ہمیشہ امن او بھائی چارے کو فروغ دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عوامی خدمت کا جذبہ لے کر میدان سیاست میں آئے ہیں،چوہدری شہریار اسلم
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)سابق ناظم چوہدری نوشیروان کے بھائی چوہدری شہریار اسلم نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کا جذبہ لے کر میدان سیاست میں آئے ہیں کامیاب ہوکر حلقہ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا انہوں نے اپنی وارڈ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی ہے میرے بھائی ناظم چوہدری نوشیروان اسلم نے اپنے حلقہ کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے مخالفین کی کارکردگی صفر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہمارا مشن جرائم سے پاک پر امن معاشرہ ہے،میاں محمد اسلم
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ ہمارا مشن جرائم سے پاک پر امن معاشرہ ہے اپنے دور میں نہ کرپشن کی ہے اور نہ ہی کسی کو کرنے دی ہے پہلے میں چیئرمین بن کر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے اور کسی سے کوئی زیادتی نہیں کی ہمیشہ میرٹ پر کام کیا انشاء اللہ آئندہ بھی کامیاب ہوکر عوام کی خدمت پہلے سے بہتر کریں گے اور اپنا مشن خدمت جاری رکھیں گے انہوںنے کہا کہ حلقہ کے عوام کے پر زور اصرار پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ایس ایچ او تھانہ صدر منڈی بہائو الدین چوہدری مہدی خاں رانجھا کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی ملن میرج ہال میں ہوئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایس ایچ او تھانہ صدر منڈی بہائو الدین چوہدری مہدی خاں رانجھا کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی ملن میرج ہال میں ہوئی،بارات کا استقبال چوہدری حاجی جاوید اقبال مہر ارشد،میاں محمد رزاق منڈی بہائو الدین،چوہدری زراعت شیخو چک نے کیا،اس تقریب میں ضلع منڈی بہائو الدین اور ضلع گجرات کے پولیس افسران،صحافی،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،جن میں ڈی پی او منڈی بہائو الدین امیر تیمور خاں،چوہدری اعجاز احمد ایم این اے،حمیدہ وحیدالدین ایم پی اے،میاں طارق محمود ایم پی اے،سابق ناظمین چوہدری نصیر احمد نور جمال،چوہدری احسن چیلیانوالہ،لالہ شفقت محمود چیلیانوالہ،چوہدری سرور بدھووال،میاں افتخار احمد کولیاں شاہ حسین،چوہدری مذمل چیلیانوالہ سابق کونسلرز،میاں محمد رزاق،منڈی بہائو الدین آصف پرویز بسوی ڈنگہ،میاں محمد اسلم فتہ بھنڈ،صحافی وکیل احمد فاروقی،ڈاکٹر نصر اللہ خاں،مرزا خالد محمود،ذوالقرنین،ظہیر خان صحافی،ڈاکٹر غلام مصطفی آذر صدر ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ،خالد مغل،مصنف شیراز،چوہدری لنگر خاں،حاجی عبدالرزاق کوکاکولا ایجنسی ڈنگہ،شیر خان امرہ،چوہدری خالد مہدی دھکڑانوالی،چوہدری محمد اسلم سابق کونسلر امرہ ،محمد اشرف کالے خاں، سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں طارق محمودآف ڈھلیان حقیقی معنوں میں آپ کے حلقہ کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے،میاں مظہر جاوید آف گوجرانوالہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممبر قومی اسمبلی میاں مظہر جاوید آف گوجرانوالہ نے ڈنگہ کے نواحی گائوں ڈھلیان شریف میں میاں طارق محمود کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انشاء اللہ ڈھلیان شریف میں سوئی گیس مکمل کروائیںگے اور چند دنوں تک سروے مکمل کرکے کام شروع کر دیں گے انہوں نے کہا کہ میاں طارق محمود حقیقی معنوں میں آپ کے حلقہ کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے انہوں نے اپنے دور میں حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں،اور اب بھی چیئر مین منتخب ہو کر حلقہ کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے،انہوں نے کہا کہ اتنا ہجوم اگر میرے ساتھ ہو تو میں گوجرانوالہ فتح کر لوںگا،انہوںنے کہا کہ میاں طارق محمود کے اس عظیم الشان حمایتی اکٹھ نے ان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے انشاء اللہ میاں طار ق محمود حلقہ کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے دن رات حلقہ کے عوام کی خدمت کا مشن جاری و ساری رکھیں گے اور ان کے شانہ بشانہ ہیں ان کی ہر معاملہ میں مدد کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر حکومت پنجاب کی جانب سے پابندی عائد کر دی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر حکومت پنجاب کی جانب سے پابندی عائد کر دی گئی اس سلسلے میں ڈنگہ پولیس کی جانب سے مساجد میں اعلانات کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا گیا خلاف ورزی پر مرتکب افراد کیخلاف سخت کاروائی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :عید الاضحی کے بعد رکھ پبی سرکار میں پھر سے گشت ختم،عوام میں خوف و ہراس
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)عید الاضحی کے بعد رکھ پبی سرکار میں پھر سے گشت ختم،تفصیلات کے مطابق چوکی کریالہ کے ملازمین اپنے موج میلے میں مصروف رہتے ہیں پھر سے راہزنی کی وارداتوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے،عوام کے اندر خوف و ہراس پھیل گیاہے،چونکہ اس رکھ پبی سرکار میں قتل اور ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہیں عوام نے ڈی پی او گجرات سے اپیل کی ہے کہ کریالہ میں نفری بھی بڑھائی جائے اور گشت کو موثر بنایا جائے جو ملازم ہیں وہ ناکافی ہیں عید قربان سے پہلے گشت کا بہترین ماحول بن چکا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ کا ایک تعزیتی اجلاس
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر رپریس کلب ڈنگہ رجسٹرڈ ڈاکٹرغلام مصطفی آزر ہوا اجلاس میں گجرات پریس کلب کے صدر سید وقار گیلانی کے ماموں سید طفیل حسین شاہ کے انتقال پر اظہار رنج و الم کیا گیا اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر غلام مصطفی آذر،نوید شہزاد،میاں ایوب خاور سیفی،شہباز حسین دان،وسیم اقبال،ضیغم عباس،واحد حنیف،اختر وزیر،چوہدری شبیر بلہڑو دیگر صحافیو ں نے افسوس کا اظہار کیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کے رہائشی نوجوان موجیانوالہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ کے رہائشی نوجوان موجیانوالہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ، ابتدائی طبی امداد کے لیے کھاریاں نجی ہسپتال میں منتقل کر دِیا گیا ، ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ٹانگ فریکچر ہو گئی جبکہ دیگر افراد کو شدید چوٹیں بھی آئیں ، تفصیلات کے مطابق ڈنگہ کا رہائشی ٹی وی مکینگ محمد اختر کسی ضروری کام کے سلسلہ میں منڈی بہائوالدین جا رہا تھا کہ موجیانوالہ کے قریب مخالف سمت سے آتی ہوئی تیز رفتار گاڑی سے ٹکرا گیا ، جس کی وجہ سے اسے شدید چوٹیں آئیں ، طبی امداد کے لیے اُسے ڈنگہ منتقل کیا گیا ، لیکن اسی تشویش ناک حالت کی وجہ سے کھاریاں ریفر کر دِیا گیا جہاں پر فوری طبی امداد حاصل ہونے کے بعد اب اُس کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ضلع گجرات UHROکا قلعہ ہے اور تنظیم کے پلیٹ فارم سے خدمت خلق کا سلسلہ گزشتہ 6سال سے جاری ہے،سید حفیظ سبزواری
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) غرور اور تکبر اللہ کو پسند نہیں ہے ۔انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ہر عہدیدار اور کا رکن میں عاجزی اور انکساری کا عنصر نما یاں ہو نا چاہیئے دین اسلام میں حقوق العباد کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔اور جو لوگ خلوص نیت اور خو ف خدا کے ساتھ انسانیت کی بے لوث خد مت کر رہے ہیں وہ اپنی آخرت سنوار رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہا ر انسانی حقوق کی علمبردار عالمی تنظیم یو نیو رسل ہیو من رائٹس آرگنا ئز یشن UHRO) (کے مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری نے گزشتہ روز گجرات ،سرائے عالمگیر ،کھاریاں اور ڈنگہ میں کا رکنوں کے اجتماعات سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔پر نسپل آفس گجرات میں ایک پر وقار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت چیئر مین سلیکشن کمیٹی ڈاکٹر فیاض حسین خان نے کی ۔مر کزی صدر سید حفیظ سبزواری نے اپنے خطاب میں کہا کے ضلع گجرات UHROکا قلعہ ہے اور تنظیم کے پلیٹ فارم سے خدمت خلق کا سلسلہ گزشتہ 6سال سے جاری ہے۔ سرائے عا لمگیر میں UHROضلع گجرات کے صدر سید زمان حسین شاہ کی صدارت میں کا رکنوں کا ایک بھر پو ر اجلاس منعقد کیا گیا جس سے خطا ب کر تے ہو ئے سید حفیظ سبزواری نے کہا کہ تحصیل سرائے عالمگیر میں UHROکا جدید اور مظبوط نیٹ ورک قا ئم کیا جا رہا ہے اور سید ذوالقرنین شاہ کو تحصیل سرائے عالمگیر کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے ۔جو کہ آئندہ ہفتے اپنی کا بینہ مکمل کریںگے انہوں نیاعلان کیا کہ 3نومبر بروز اتوار کو UHRO کے پلیٹ فارم سے سرائے عالمگیر شہر میں ایک بہت بڑا فر ی میڈیکل کیمپ لگا یا جا رہا ہے جس میں ما ہر ڈاکٹرز مریضوں کو چیک کر نے کے ساتھ ان کو مفت ادویات فرا ہم کریں گے۔کھاریاں میں بھی ایک بھر پو راجلاس کا اہتمام کیا گیا جس سے خطا ب کر تے ہوئے یو تھ ونگ پنجاب کے نائب صدر راجہ محمد عرفا ن نے کہا کہ ما ضی میں کھاریاں سے کرپٹ اور بلیک میلر افراد UHROمیں شامل ہو گئے تھے اب اُن عنا صر کا مکمل صفایا کر دیا گیا ہے۔مرکزی صدر UHROسید حفیظ سبزواری ڈنگہ پہنچے تو ان کا شانداراستقبال کیا گیا ڈنگہ میں ہونے والی تقریب میں مرکزی نائب صدر ملک بابر حسین اعوا ن ،ضلعی جنر ل سیکر ٹری گجرات ٹھیکیدار محمد رفیع ،سلطان علی،ٹیچر، میاں غضنفر علی ،محمد افضل ٹیچر ، زین العا بدین ،اللہ یا ر ٹیچر اور اعجاز احمد سمیت کثیر تعد اد میں کا ر کنوں نے شرکت کی ۔تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری نے کہا کہ غرور اور تکبر اللہ کو ہر گز پسند نہیں ہے ۔جو لوگ عاجزی اورانکساری کادامن تھا م لیتے ہیں وہ دنیا اور آخر ت میں سرخرو ہو تے ہیں۔انہوں نے کہا کہUHRO کا قیا م 2007میں عمل میں آیا اور اسے پاکستا ن کے پانچوں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور دنیا کے 24ممالک میں منظم ،متحرک اور فعال کر دیا گیا ہے ۔اس پلیٹ فارم سے ہر سال با قا عدہ یتیم بچیوں کی شادیا ں اپنی مدد آپ کے تحت کر وائی جاتی ہیں ۔لو گوں کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کر وائے جا تے ہیں ۔اور انسانی حقوق کی علمبر داری کیلئے عملی اقداما ت کئے جا تے ہیں ۔اس مو قع پر مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری نے ڈنگہ شہر کی معروف کا روباری اور سما جی شخصیت میا ںغضنفر علی کو ڈنگہ سٹی کا صدر اور اعجاز احمد کو سینئر نا ئب صدر بنا نے کا حسب ضا بطہ اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :قاضی محمد عابد آف نور جمال امیدوار چیئرمین اور چوہدری محمد الیاس کھوڑی عالم امیدوار وائس چیئرمین کامیاب ہو کر عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے،قاضی عبدالحفیظ آف نور جمال
ڈنگہ 🙁 بیورو رپورٹ)قاضی محمد عابد آف نور جمال امیدوار چیئرمین اور چوہدری محمد الیاس کھوڑی عالم امیدوار وائس چیئرمین کامیاب ہو کر عوام کے حقوق کا تحفظ کرینگے اور پوری یونین کونسل میں تعمیر و ترقی کے نئے سفر کا آغاز کرینگے ، اِن خیالات کا اظہار ممتاز سماجی و سیاسی ، مذہبی شخصیت فخرِ نور جمال قاضی عبد الحفیظ آف نور جمال نے ایک عظیم الشان حمائتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اُنہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے سابق ادوار میں جھوٹے وعدے کیے ، حلقہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا کوئی کردار ادا نہ کیا ، شکست اب اُن کا مقدر بنے گی ، عوام اُنہیں عبرت کا نشانہ بنا دینگے ، ہم اپنی برادری کی طرف سے قاضی محمد عابد اور چوہدری محمد الیاس کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اُن کی کامیابی کے لیے بھر پور جدو جہد کرینگے ، کامیابی ہمارا مقدر بنے گی ، کیونکہ ہم نے عوام کی خدمت اور بے لوث تابعداری کی ہے لوگ ہمارے ساتھ ہیں آج کا یہ ہزاروں افراد کے اکٹھ سے
واضح ہو گیا ہے کہ مخالفین کا مقدر شکست ہے اور فتح عوام کی خدمت کرنے والوں کی ہو گی ، ہم جو کہتے ہیں وہ کر دِکھاتے ہیں وقت ثابت کریگا حلقہ کے غیور لوگوں کے ساتھ دھوکہ اور مطلب پرستی کی سیاست کرنے والوں کا انجام کیا ہوتا ہے ، ہمارا مرنا جینا عوام کے ساتھ ، ہمارا دُکھ سکھ سانجھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : منافقت جھوٹ بد دیانتی کی سیاست کے قائل نہیں ، ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دِیا ،قاضی محمد عابد امیدوار برائے چیئر مین یونین کونسل چک جانی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) منافقت جھوٹ بد دیانتی کی سیاست کے قائل نہیں ، ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دِیا ، کھری سچی صاف ستھری سیاست کے قائل ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں خلوص دِل اور پوری دیانتداری سے چلتے ہیں ، اِن خیالات کا اظہار نور جمال کی نوجوان سماجی سیاسی شخصیت امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل چک جانی قاضی محمد عابد نے نور جمال میں اپنے ایک حمائتی اکٹھ میں ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اُنہوں نے کہا میں نے بیرون ملک میں دُنیا کی تمام سہولتوں ، آسائشوں کو چھوڑ کر آپ بھائیوں ، دوستوں کی خدمت اور تابعداری کا فیصلہ کیا ہے ، میں یہاں پر موجود یونین کونسل چک جانی اور خاص کر نور جمال کھوڑی عالم کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہونگا ، آپ کے دُکھ سُکھ میں برابر کا حصہ دار بنوں گا ، مشکل ،دُکھ اور تکلیف میں آپ مجھے ہمیشہ اپنے ساتھ پائینگے ، اقتدار میں آنے کا کوئی شوق اور خواہش نہیں ، میرا مرنا جینا آپ کے ساتھ ہے ، قاضی محمد عابد نے کہا کہ آج ہزاروں افراد کے اس اجتماع سے میرا حوصلہ بلند ہو گیا ہے میں آپ کو یقین دِلاتا ہوں کہ اگر آپ متحد رہے تو کوئی آپ کو شکست سے دوچار نہیں کر سکتا ، فتح کامیابی ہمارا مقدر بنے گی ، کیونکہ ہماری سوچ صاف دامن ، بے داغ اور مشن عوام کی خدمت ہے اور آج سے پہلے روایتی سیاستدان نے ہمیشہ جھوٹے اور کھوکھلے نعروں سے آپ کو بے وقوف بناتے رہے اور حلقہ کے اجتماعی کاموں کو نظر انداز کرتے رہے ، مگر اب ایسا نہیں ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عوام کھرے کھوٹے کی پہچان رکھتے ہیں ، جھوٹے نعروں ، جھوٹے وعدوں کی سیاست کے قائل نہیں،چوہدری محمد الیاس کھوڑی عالم
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) عوام کھرے کھوٹے کی پہچان رکھتے ہیں ، جھوٹے نعروں ، جھوٹے وعدوں کی سیاست کے قائل نہیں ، ڈرنے ، بھکنے والے نہیں ، ہمیشہ عوام کی خدمت خلوص نیت اور سچے دِل سے کی ہے ، لوگوں کی بے لوث خدمت اور تابعداروں زندگی کا مشن ہے ، اِن خیالات کا اظہار ممتاز سماجی سیاسی شخصیت سابق جنرل کونسلر چوہدری محمد الیاس کھوڑی عالم امیدوار
برائے وائس چیئرمین یونین کونسل چک جانی نے نورجمال میں ایک بڑے حمائتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اُنہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ لوگوں کی بے لوث خدمت کی ، کبھی کسی کے ساتھ زیادتی کی اور نہ کرنے دِی ، ساری زندگی غریبوں کا مظلوموں کا ساتھی تھا اور رہونگا ، قاضی محمد عابد چیئرمین اور میں وائس چیئرمین کا امیدوار ہوں ، مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، کامیاب ہو کر عوام کی بلاتفریق خدمت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور بہت جلد کشمیر آزاد ہو کر پاکستان میں شامل ہو جائے گا ،واحد ارجمند ضیاء اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور بہت جلد کشمیر آزاد ہو کر پاکستان میں شامل ہو جائے گا ۔اگر بھارتی حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو کشمیریوں کا سیلاب بھارت کو بہا کر لے جائے گا ان خیالات کا اظہار پھالیہ میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ واحد ارجمند ضیاء نے کیا۔ ریلی میں سماجی ،سیاسی وغیر سیاسی اور ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے کہا کہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر بھارت مسلسل مظالم ڈھا رہا ہے اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی جار ہی ہیں مگر اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان قوم اپنے تمام اختلافات بھلا کر کشمیریوں کی دل کھول کر مدد کرے تا کہ ان کو حق خود ارادیت مل سکے اور کشمیر میں روزانہ گرنے والی نعشوں کا سلسلہ بند کیا جا سکے ۔ریلی کے شرکاء نے بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے اور بھارتی حکمرانوں کے پتلے نذر آتش کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سابق ناظم امجد حسین تارڑ ایڈووکیٹ نے عوام کی پر زور فرمائش پر یونین کونسل پنڈی کا لو سے چیئر مین کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ)معروف سماجی کارکن سابق ناظم امجد حسین تارڑ ایڈووکیٹ نے عوام کی پر زور فرمائش پر یونین کونسل پنڈی کا لو سے چیئر مین کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں امجد حسین تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ کامیاب ہو کر سابقہ دور کی طرح عوام کی بے لوث خدمت کریں گے اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اپنے آپ کو وقف کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : دھول رانجھا کہ عوام نے شفقت منیر رانجھا سابق ناظم کو یونین کونسل دھول رانجھا سے چیئر مین کا الیکشن لڑنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) دھول رانجھا کہ عوام نے شفقت منیر رانجھا سابق ناظم کو یونین کونسل دھول رانجھا سے چیئر مین کا الیکشن لڑنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دھول رانجھا کے شفقت منیر رانجھا گذشتہ ادوارمیں تین مرتبہ ناظم منتخب ہو چکے ہیں اور اپنے علاقہ میں مضبوط امیدوار کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔یونین کونسل دھول رانجھا کی عوام نے اپنے مشترکہ مطالبہ میں شفقت منیر رانجھا سے کہا ہے کہ وہ اس حلقہ سے چیئر مین کا الیکشن لڑیں علاقہ کے عوام انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے کیونکہ شفقت منیر رانجھا نے آج تک نہ تو کسی قسم کی کرپشن کی ہے اور نہ ہی عوام کے حقوق کا استحصال کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :فارابی کالج پھالیہ میں حسب سابق انٹر میڈیٹ رزلٹ 2013 میں ضلع بھر کے سرکاری و غیر سرکاری کالجز پر سبقت حاصل کر لی
ڈنگہ ( محمدبلال احمد بٹ )فارابی کالج پھالیہ میں حسب سابق انٹر میڈیٹ رزلٹ 2013 میں ضلع بھر کے سرکاری و غیر سرکاری کالجز پر سبقت حاصل کر لی ۔انٹر میڈیٹ رزلٹ 2013 پارٹ ٹو میں شمائلہ ظفر نے 990 نمبر حاصل کر کے ضلع بھر میں اول پوزیشن جبکہ روما خالد نے پارٹ ون میں 495نمبر حاصل کر کے ضلع بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر فارابی کالج و سکولز تصور اقبال رانجھا نے بتایا کہ فارابی کالج ضلع منڈی بہاوالدین میں ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جس کے طالب علم ایف ایس سی اور بی ایس سی میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو کہ ہمارے ادارہ کے سٹاف کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :نوجوان قانون دان میاں عبدالرئوف ایڈووکیٹ آف رگھ نے یونین کونسل میں پورے پینل کے ساتھ بطور چیئر مین بھر پور الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ )نوجوان قانون دان میاں عبدالرئوف ایڈووکیٹ آف رگھ نے یونین کونسل میں پورے پینل کے ساتھ بطور چیئر مین بھر پور الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں میاں عبدالرئوف ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ یونین کونسل رگھ رائیکہ سے چوہدری ازم اور وڈھیرہ شاہی کا خاتمہ کریں گے ۔مظلوم کا ساتھ دیتے ہوئے ظالم کے خلاف ہمیشہ کی
طرح آواز بلند کریں گے ۔میاں عبدالرئوف ایڈووکیٹ کو یونین کونسل رگھ رائیکہ کی مختلف سر کردہ برادریوں کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پاکستان تحریک انصاف ڈنگہ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں،ملک بابر حسین عوان
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف ڈنگہ ون کے صدر ملک بابر حسین اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ڈنگہ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور آئندہ بلدیاتی الیکشن پی ٹی آئی اپنا بھر پور اور فیصلہ کن کردار ادا کرے گی ، ہر وارڈ میںپاکستان تحریک انصاف اپنے امیدوار کھڑے کریگی یا کسی امیدوار کی حمایت کرے گی ، جو تحریک انصاف کے ساتھ وابستگیاں رکھتا ہو، پی ٹی آئی کا ڈنگہ میں وسیع ووٹ بنک موجود ہے اور پی ٹی آئی کے پر جوش کارکنان اپنے قائد عمران خاں کی قیادت میں پاکستان کی تعمیر و ترقی اور معاشرتی انقلاب کے لئے ہر سطح تک اپنے بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے میدانِ عمل میں آئی ہیں اور بلدیاتی الیکشن میں بھی اپنا اہم ترین کردار ادا کر کے پاکستان کو اِک روشن مستقبل کی طرف گامزن کرتے ہوئے ترقی کی شاہراہ پر سفر شروع کرینگے اور پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ایک ناقابل تسخیر قوت بنا کر دم لیں گے۔ بلدیاتی الیکشن میں کرپشن اقرباء پروری ، موروثی سیاست ، اور پاکستان تحریک انصاف کے دیانتدار محب وطن کارکنان کے درمیان حقیقی معرکہ ہو گا جسے حق و باطل کا معرکہ بھی قرار دِیا جا سکتا ہے ، اور اِس سے ثابت ہو گا کہ پاکستان کے عوام حقیقی معنوں میں اِن کرپٹ اور موروثی سیاست کے قائل سیاستدانوں کی روایتی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ اور چوہدری ساجد یوسف چھنی نے بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اجلاس 03نومبر کو طلب کر لیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ اور چوہدری ساجد یوسف چھنی نے بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروںاور عہدیداران کا اجلاس 03نومبر کو طلب کر لیاہے۔جس میںلالہ موسیٰ کی میونسپل کمیٹی اور ویلیج کونسلز کی تمام سیٹوں پر تحریک انصاف کے امیدواروںکے ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میںبلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کی تمام یونین کونسلزکے عہدیدران اورممبران شرکت کریں گے۔تفصیلات کیمطابق پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے راہنمائوں نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ اور چوہدری ساجد یوسف آف چھنی نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کا اہم مشاورتی اجلاس 03نومبر کوطلب کیا ہے اجلاس میں بلدیاتی انتخابا ت کے حوالے سے اہم امور پر یونین کونسلز کے عہدیداران اور ممبران سے مشاورت کی جائے گی اورحلقہ پی پی 112کی تمام سیٹوںکیلئے امیدواروں کے نام فائنل کئے جائیں گے۔