ڈنگہ کی خبریں 30/10/2013

ڈنگہ :جی ایم ریلوے کی ڈنگہ ریلوے اسٹیشن آمد،صدر پریس کلب ڈنگہ رجسٹرڈ ڈاکٹر محمد عنایت کے مطالبات فوری حل کرانے کی یقین دہانی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)جی ایم ریلوے کی ڈنگہ ریلوے اسٹیشن آمد،انہوں نے ریلوے افسران کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن ڈنگہ اور قریبی ریلوے پھاٹکوں کا معائنہ کیا اور کولیاں شاہ حسین ریلوے پھاٹک کو کشادہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔جبکہ اس موقع پر صدر ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ ڈاکٹر محمد عنایت نے ریلوے اسٹیشن پر مسجد کی تعمیر،پولیس کی نفری بڑھانے،ریلوے اسٹیشن پر بیت الخلاء کی تعمیر،مسافر خانہ کی دیکھ بھال اورریلوے اسٹیشن کی مرمت کا فوری طورپر مطالبہ کیا جس پر جی ایم ریلوے نے ان کو تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کروا دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ریلوے آبادی وارڈ نمبر 7 میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری پرویز گجر کی رہائش گاہ انتخابی اکٹھ،سینکڑوں افراد نے حمایت کر دی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ریلوے آبادی وارڈ نمبر 7 میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری پرویز گجر کی رہائش گاہ پر ملک ، گورسی ، گجر، شیخ برادری ، ڈار ، رحمانی ، بسوی ، کھوکھر، چیچی ، باجوہ اور مغل برادری سمیت کثیر تعداد نے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری پرویز گجر کی اپنے دھڑوں سمیت بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اس حمایت اکٹھ میں نمایاں اہم شخصیات میں محمد یونس ڈار ، حاجی محمد ریاض گورسی ، یوسف گورسی ، چوہدری ناصر محمود گجر ، شہباز گجر ، حاجی محمد زمان ، تجمل حسین ، بابا اللہ دتہ ، مٹھو رحمانی ، اسد اقبال ، بائو رفیق ، محمد عارف بٹ ، حاجی محمد اعجاز ، محمد افضل ، حاجی محمد افضل کھوکھر ، شیخ یونس ، محمد شفیع ، حاجی محمد اسلم ملک ، احسان علی رحمانی ، منشی شاہد، عثمان بٹ ، رشید احمد بٹ ، محمد اسلم ، پرویز بسوی ، اسلم ملک ، خالد ، شوکت حسین چیچی، صابر حسین چیچی ، عبدالرزاق باجوہ ، حاجی محمد روشن باگڑی ، احمد خاں ، عبدالسلام حکیم ، حاجی بشیر احمد ملک ، حاجی نور حسین ، مرزا شاہد ، حاجی محمد الیاس ، حاجی احسان الٰہی بٹ ، حاجی حیدر خاں ، محمد ارشد رنگساز ، سائیں حمید ، امجد حسین حکیم ، حاجی محمد یوسف سمیت سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ہم نے دوغلی پالیسی کبھی نہیں اپنائی اور نہ آج تک کسی کی مخالفت کی ہے عوام کی خدمت کرنا ہمارا شیوہ ہے،چوہدری پرویز گجر
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) تھانہ امور کمیٹی سابق وائس چیئر مین بلدیہ ڈنگہ چوہدری پرویز گجر امیدوار برائے چیئرمین وارڈ نمبر 7 نے اپنی رہائش گاہ پر بہت بڑے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے دوغلی پالیسی کبھی نہیں اپنائی اور نہ آج تک کسی کی مخالفت کی ہے عوام کی خدمت کرنا ہمارا شیوہ ہے اب تو وارڈ نمبر 7 سے معززین مختلف امور پر بات چیت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ چوہدری پرویز گجر جیسا مخلص لیڈر کی ہم بھرپور حمایت کریں گے اور ہم ان کے ساتھ ہاتھ سے ہاتھ کاندھا ملا کر بھرپور کامیابی دلائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن ہمارا ذاتی نہیں ہے آپ بھائیوں کی دعائوں سے ہم نے ڈنگہ سے چیئر مین شپ حاصل کرنی ہے آج اکٹھ دیکھ کر میری ایک آواز پر اتنے بھائی آئے ہیں کہ مجھ میں میرے جسم میں آپ بھائیوں نے روح پھونک دی ہے انشاء اللہ تعالیٰ چیئر مین بن کر اپنے علاقہ کی خدمت اور بزرگوں کی دعائیں میرے ساتھ رہیں تو انشاء اللہ تعالیٰ ہمارے تعاون میں کوئی کمی نہیں رہے گی ۔ میری جہاں ضرورت پڑے ٹالاں والی لوکڑی ، ریلوے آبادی ، محلہ آرام باغ سمیت میںہر وقت آپ کے لئے حاضر ہوں میرے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھلے ہیں نتائج اب جو بھی نکلیں چیئر مین شپ ہم لے کے رہیں گے ۔ میں اپنی مائوں بہنوں ، بزرگوں دوستوں ، عزیز و اقارب سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ میری کامیابی آپ سب کی کامیابی ہے ، ہمارے خاندان نے عرصہ دراز سے جو خدمت کا سلسلہ جاری رکھا ہے انہی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے یہ سلسلہ تاحیات جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : ہم انشاء اللہ تعالیٰ امیدوار چیئر مین چوہدری پرویز احمد گجر کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ،معززین وارڈ نمبر7ڈنگہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) امیدوار میونسپل کمیٹی کے چیئر مین چوہدری پرویز گجر کی رہائش گاہ پر محمد یونس ڈار ، مرزا شاہد ، رانا خورشید ، رزاق باجوہ ، رانایوسف ، مہر نذیر نے امیدوار چیئر مین چوہدری پرویز گجر میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 7 سے معززین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم انشاء اللہ تعالیٰ امیدوار چیئر مین چوہدری پرویز احمد گجر کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور اپنی وارڈ نمبر 7 سے کامیابی دلائیں گے ہمیں ان جیسا لیڈر آج تک نہیںملا ان کی کامیابی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ہم آج خدا کو حاضر ناظر جان کر عہد کرتے ہیں کہ چوہدری پرویز گجر کا الیکشن ہمارا ذاتی الیکشن ہے ان کے لئے ہم قربانی دیں گے اور ہر گھر جا کر ووٹ مانگیں گے اور دلائیں گے بھی ۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمیں ایک مخلص بھائی ملا ہے انہوں نے اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ قابل تعریف ہے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے ہمیشہ دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہوتے ہیں ۔ ان کا پیار ہی ہمارے لئے ایک قرض ہے ہم یہ قرض ووٹوں کی شکل میں لوٹائیں گے اور کامیابی دلائیں گے ۔ ہم نے وارڈ نمبر 7 سے چوہدری پرویز گجر کو منتخب کر لیا ہے ہمیں ان سے بہتر اور کوئی نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ہم نے اس بات کا تہیہ کر رکھا ہے کہ نہ کسی کا حق کھائوںگا اور نہ ہی کسی کو اپنا حق کھانے دوں گا،میاں محمد اسلم
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)سابق چیئر مین بلدیہ اور میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی وارڈ نمبر3سے امیدوار کونسلر میاں محمد اسلم نے جمشید کالونی میں اپنی حمایت میں منعقد ہ عظیم الشان اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہسابق دور میں تمام دبائوجبر کے باوجود عوامی طاقت سے چیئر مین بنا ہم نے اس بات کا تہیہ کر رکھا ہے کہ نہ کسی کا حق کھائوںگا اور نہ ہی کسی کو اپنا حق کھانے دونگا،یہاں سب چیئر مین کے امیدوار ہیں جبکہ میں کونسلر کا امیدوار ہوں،کونسلر عوام نے منتخب کرنا ہے،اگلی بات بعد کی ہے،میں آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے ہماری حمایت کا اعلان کیاانہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہر کی عوام کے حقوق اور مفادات کا محافظ ہوں بطور چیئر مین نہ مین نے کرپشن کی اور نہ کسی کو کرنے دی،اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو پہلے سے بڑھ کر عوامی خدمت کروںگا،اور کسی کو بدعنوانی کی اجازت نہیں دوں گا،الحمداللہ ہم نے چیئر مین کے منصب کی تنخواہ نہیں لی،جو پنجاب کی تاریخ کا حصہ ہے،ہم نے ڈنگہ شہر کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دلالنے کی تحریک چلائی جس میں میرے شہر کی غیور عوام اور اخبار نویسوں نے میرا بھر پور ساتھ دیا جس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں،جنکی کاوشوں کی بدولت آج نہ صرف ڈنگہ کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دیا گیا بلکہ ڈنگہ کے صدقے پنجاب کے دیگر شہروں قصبوں کو بھی میونسپل کمیٹی کا درجہ مل گیااس کا کریڈٹ ڈنگہ کی عوام کوضرور جاتا ہے،ہم ڈنگہ میونسپل کمیٹی کی وارڈوں سے مطمئن ہر گز نہیں انشاء اللہ کامیاب ہو کر نہ صرف شہری حدود میں اضافہ کریں گے بلکہ مضافاتی آبادیوں کو شہری حدودمیں ضرور شامل کرائیں گے،میونسپل کمیٹی ڈنگہ کو ملنے والی گرانٹ اور فنڈز سے شہر کو پنجاب کا صاف ستھرا اور ماڈل شہر بنانے کا عزم کر تے ہیں۔