ڈنگہ کی خبریں 5/11/2013

ڈنگہ :بلدیاتی الیکشن،شہر میں متعدد اکٹھ جاری ہر امیدوار نے اپنی وارڈز میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے دوڑ و دھوپ شروع کر دی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بلدیاتی الیکشن،شہر میں متعدد اکٹھ جاری ہر امیدوار نے اپنی وارڈز میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے دوڑ و دھوپ شروع کر دی ہے،اس سلسلہ میں وارڈ نمبر5سے امیدوار جنرل کونسلر حاجی شاہد محمود بٹ نے محلہ شاہ سوار نولکھا حویلی میں ایک بہت بڑا اکٹھ کیا جس میں سید برادری سمیت تمام برادریوں نے سرکردہ افراد نے شرکت کی اور اتفاق ویلفیئر سوسائٹی اور میلاد کمیٹی نے بھی ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا،اور پگ پہنائی،دوسرا بڑا اکٹھ وارڈ نمبر6کیلئے امیدوار جنرل کونسلر چوہدری پرویز احمد گجر کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں وارڈز کی تمام برادریوں نے بھر پور شرکت کی اور اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :سابق چیئرمین بلدیہ ڈنگہ و امیدوار جنرل کونسلر میاں محمد اسلم کی اچانک بیرون ملک روانگی،چہ میگوئیاں جاری
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق چیئرمین بلدیہ ڈنگہ و امیدوار جنرل کونسلر میاں محمد اسلم کی اچانک بیرون ملک روانگی سے شہر میں چہ میگوئیاں بعض افراد کا کہنا ہے کہ وہ علاج اور چیک اپ کے لئے گئے ہیں اور بعض افراد کا کہنا ہے کہ دوہری شہریت کیلئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :بلدیاتی الیکشن،اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی مسائل کے حل کی ضمانت ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بلدیاتی ادارے کسی بھی ملک میں جمہوریت کی بنیادی اکائی ہوتے ہیں انہی اداروں میں منتخب ہو کر سیاست کرنے والے مستقبل کے ایم پی اے ،ایم این اے وزیر اور وزیراعظم بنتے ہیں،بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر سامنے آنے والے عوامی نمائندے اپنے آپ کو حقیقی قیادت کا درجہ دے سکتے ہیں کیونکہ ان کا انتخاب ان کے گلی محلوں کے لوگوں نے اپنے ووٹوں سے کیا ہوتا ہے،بلدیاتی نمائندے اپنے گلی محلے یونین کونسل کے مسائل سے بخوبی واقف ہوتے ہیں محدود علاقہ ہونے کی وجہ سے یہ نمائندے کی پہنچ میں ہوتے ہیں چھوٹے موٹے مسائل کے حل کیلئے یہ عوامی اپنا کردار ادا کرتے ہیں،خصوصی طور پر معمولی جھگڑے ور دیگر واقعات کا حل مقامی سطح پر نکل آتا ہے،بے جا مقدمہ بازی کا خاتمہ ہوتا ہے یہ عوامی نمائندے انتظامیہ اور عام آدمی کے درمیان درحقیقت پل کا کردار ادا کرتے ہیں،یہ نمائندے اپنے علاقوں کی ضروریات متعلقہ حکام کے سامنے لاتے ہیں، بلدیاتی اداروں کا کام اگرچہ لوگوں کو بنیادی مسائل کا حل ان کی دہلیز پر ہے جس کے لیے یہ ادارے قانون سازی کا اختیار رکھتے ہیں ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں شہروں کی صفائی،صاف پانی کی فراہمی ،نکاسی آب کے انتظامات، سٹریٹ لائٹس تفریح کے لیے پارکوں کا قیام پیدائش اور اموات کا اندراج، منڈی مویشیوں کا انعقاد،گھروں اور عمارتوں کی تعمیر کے بائی لاز کی منظوری،قبرستانوں کی تعمیر اور دیکھ بھال کے علاوہ دیگر ذمہ داریاں بلدیاتی اداروں کی ہی ہوتی ہیں،پرویز مشرف کا مقامی حکومتوں کا نظام نو سال نافذ رہنے کے بعد ختم ہو چکا اور چند سال کیلئے ان عوامی اداروں کو جمہوری حکومتوں نے ایڈمنسٹریٹر سرکاری افسران کے حوالے کر دیا،آج ان اداروں کو چلانے والے لوگوں کی فہرست کا جائزہ لیا جائے تو جب سے یہ ادارے وجود میں آئے ہیں ان میں عوامی منتخب نمائندوں کے نام سرکاری افسران کے مقابلے میں تقریباً ایک تہائی ہیں،دوسرے شہروں سے یہاں پوسٹنگ حاصل کرنے والے افسران نے کیاعوام کو کچھ ڈلیور کیا یہ ایک بڑا سوال ہے،درحقیقت یہاں کے مسائل سے افسران نے صرف ڈنگ ٹپائو پالیسی پر ہی عمل کیا جس کی وجہ سے شہریوں کے مسائل حل نہ ہو سکے، اور انہیں تمام مطلوبہ سہولیات نہ مل سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :الحاج محمد صادق بٹ نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کیلئے فیصلہ کر لیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق ناظم ڈنگہ 1الحاج محمد صادق بٹ نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کیلئے فیصلہ کر لیا ہے،وہ حج کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹنے پر فیصلہ کریں گے کہ وارڈ نمبر1محلہ طاہر آباد چوہاناں سے الیکشن لڑیںبہرحال فیصلہ ان کے پاکستان آنے کے بعد کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : میاں طارق محمود ایم پی اے نے اپنے بیٹے کو بلدیاتی الیکشن میں چیئر مین کھڑا کرنے کیلئے انڈر گرائونڈ تیاریاں شروع کر دی ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میاں طارق محمود ایم پی اے نے اپنے بیٹے کو بلدیاتی الیکشن میں چیئر مین کھڑا کرنے کیلئے انڈر گرائونڈ تیاریاں شروع کر دی ہیں شیر افگن یونین کونسل چک جانی سے الیکشن میں حصہ لینے کا امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :بلدیاتی انتخابات التواء کا شکار،کئی امیدواروں کے چہروں پر اوس پڑ گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بلدیاتی انتخابات التواء کا شکار،کئی امیدواروں کے چہروں پر اوس پڑ گئی،الیکشن مہم تیزی کی بجائے سست روی دیکھنے میں آرہی ہے،پنجاب میں سپریم کورٹ کی طرف سے سات دسمبر کو الیکشن کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے مختصر مدت میں الیکشن کروانے سے معذرت کرتے ہوئے سپریم کوتحفظات پیش کئے جس پر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن موخر کر دیئے جس کی وجہ کئی امیدوار ٹھنڈے پڑ گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : میں آزاد حیثیت سے حلقہ کی غیور عوام کے پر زور اصرار پر الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں،عجب خاں بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوارجنرل کونسلر وارڈ نمبر9عجب خاں بٹ نے کہا ہے کہ میں آزاد حیثیت سے حلقہ کی غیور عوام کے پر زور اصرار پر الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اور کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی امداد نہیں مانگوں گا انشاء اللہ کامیاب ہو کر اہلیان محلہ درزیاں،محلہ گڑھی والا،محلہ بلہڑاں اور محلہ شاہ تکیہ کی عدالت میں جائوں گا اور ان کی مشاورت سے چیئر مین کا ووٹ دوں گا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ حلقہ کے عوام نے جو مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائوںگااوراپنے حلقہ میں جو بھی فنڈز ملا صحیح ایمانداری اور دیانتداری سے خرچ کروں گا اور حلقہ کے عوام کی امیدوںپر پورا اتروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :سینئر صحافی ڈاکٹر غلام مصطفی آذر وارڈ نمبر11سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے باقاعدہ میدان میں اتر آئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)صدر ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ،سینئر صحافی ڈاکٹر غلام مصطفی آذر وارڈ نمبر11سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے باقاعدہ میدان میں اتر آئے،گذشتہ روز انہوں نے وارڈز کی اہم شخصیا ت سے رابطہ کیا اور صحافیوں سے ملاقات کی جس میں تمام شخصیات نے ان کی بھر پور حمایت اور تعاون کا یقین دلایا وارڈ نمبر11سے حبیب بسوی و اسلم بسوی کے مقابلہ میں ڈاکٹر غلام مصطفی آذر مغل برادری کی حمایت سے مضبوط ترین امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں شہر کی سرکردہ شخصیات اور صحافی برادری نے ان کی انتخابی مہم چلانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے صحافی بھائی کو کامیابی دلائیں گے ڈاکٹر غلام مصطفی آزر بہت جلد وارڈ نمبر11میں بڑا اکٹھ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :وارڈ نمبر11کی سیاسی صورتحال میں بھونچال آگیا،ڈاکٹر غلام مصطفی آذر مضبوط امیدوار بن کر سامنے آگئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وارڈ نمبر11کی سیاسی صورتحال میں بھونچال آگیا،ڈاکٹر غلام مصطفی کے امیدوار بننے کے بعد اس وارڈ میں تین امیدوارسامنے آچکے ہیں،توقع کے مطابق اس وارڈ میںکانٹے دار مقابلہ ہوگا،ڈاکٹر غلام مصطفی کو محلہ سفید مندر،محلہ درزیاں،محلہ گڑھی والا اور اندرون بازار سمیت پوری وارڈ میں بھرپور سپورٹ ملنے کا امکان ہے،ان کے ووٹرز سپورٹرز نے بھر پور جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر غلام مصطفی کی فتح کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :چوہدری اعجاز احمد رنیاں،چوہدری اخلاق رنیاں ،چوہدری انار احمد کے بھتیجے چوہدری شاہ زیب مناف کی دعوت ولیمہ بڑے سیاسی اکٹھ میں تبدیل،12ہزار سے زائد افراد کی شرکت
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری اعجاز احمد رنیاں،چوہدری اخلاق رنیاں ،چوہدری انار احمد کے بھتیجے چوہدری شاہ زیب مناف کی دعوت ولیمہ بڑے سیاسی اکٹھ میں تبدیل،12ہزار افراد کی شرکت ،دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والوں میںجسٹس (ر)فضل میراں،چوہدری اعجاز احمد ایم این اے،چوہدری عبداللہ یوسف،چوہدری اکبر ابراہیم،چوہدری طاہر زمان کائرہ،میاں اختر حیات،چوہدری تنویر نمبردار،چوہدری الیاس،افضال دیونہ ،سا جد یوسف چھنی،چوہدری طاہر ترکھا،چیئر مین چوہدری اشرف خواص پور، چوہدری یوسف سارو چک،میاں طارق محمو د ڈھلیان،چوہدری نسیم سیال دھکڑ،محمد عارف ڈار،چوہدری شہریار اسلم،چوہدری فیاض احمد ،چوہدری قاسم پیارا،میاں زبیر احمد،چوہدری عادل مناف رنیاں،چوہدری کاشف رنیاں،چوہدری حسن رنیاں،چوہدری دانش ،کرنل (ر)میاں محمد اکرم برنالی،میاں اختر حیات،میاں ارشد حیات کولیاں شاہ حسین،راجہ عبدالسلام ذمہ واریہ،چوہدری الیاس سرائے عالمگیر،چوہدری افضال دیونہ،چوہدری گل شہزاد وڑائچ،چوہدری مظہر علی وڑائچ نت،میاں خالد رفیق سیکریالی،چوہدری اختر علی چھوکر کلاں،چوہدری افتخار احمد معروف،چوہدری نواز ماچھیوال،چوہدری حبیب اللہ ایڈووکیٹ،چوہدری ادریس ایڈووکیٹ،میاں عابد حسین،میاں غالب حسین پیرس،امجد اقبال بٹ منگووال،چوہدری ظہور الٰہی پٹیالہ ساہیاں،چوہدری کامران منظور پنڈی سلطان پور،عدنان اقبال مکی،حاجی فیاض عالم مغل،چوہدری مصطفی گورائیہ،صفدر حسین ڈار،چوہدری گلزار حسین،چوہدری عبدالروف گنجہ،چوہدری سہیل مہندی گنجہ،چوہدری خالد محمود سابق ناظم،چوہدری ظفر اقبال،چوہدری غلام سرور خونی چک،چوہدری ولایت اللہ اویس ڈوئیاں،چوہدری فرخ مجید کھاریاں،چوہدری عمران جانی چک،چوہدری ذوالفقار وڑائچانوالہ،چوہدری نعیم افضل ڈھیروگھنہ،مرزاافضل بیگ چک نمبر1،چوہدری کرامت حسین وڑائچ،چک نمبر1،بائو اختر علی جوڑا،چوہدری اسحاق دھکڑ،چوہدری محمد اکرم وسن،چوہدری محمد شریف وسن،چوہدری جعفر حسین ایڈووکیٹ،چوہدری رضوان اصغر مچھیانہ، چوہدری محمدافضل دھول خورد،چوہدری مہندی خاں مچھیانہ،چوہدری غضنفر نمبردار ودھرا،بزم ضمیر عاس تبسم،چوہدری محمد شریف مہر باغانوالہ،چوہدری طارق دراجی،ملک محمد نعیم شام پور کھوکھراں،راجہ حبیب اللہ،محمد حبیب بسوی،چوہدری محمد اشرف ریحانیہ،چوہدری عامر وڑائچ سوک کلاں،میاںمبشر حسین رنیاں،زاہد بھٹی چیچیاں،محمداصغر ٹوپہ آدم،چوہدری امتیاز گجر نور پور،چوہدری نجیب اشرف چیمہ،چوہدری شاہد پرویز،،چوہدری لیاقت علی شاہ پور،چوہدری اسلم گیگی،میاں افتخار احمد کولیاں شا ہ حسین،زاہد بٹ،چوہدری اسحاق ورینہ،چوہدری محمد نعیم فتح پور،چوہدری زوار حسین،مبشر حسین جبکہ صحافیوں میںڈاکٹر غلام مصطفی آذر،نوید شہزاد مغل،میاں ایوب خاور سیفی،حکیم عبدالجبار،محمد شریف چشتی،رانا قاسم حسنین،عبدالمجید پپو،ڈاکٹرمحمد الیاس،شفنان عدیل کے علاوہ چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کا م محمد بلال احمد بٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :چوہدری نصیر احمد نے یونین چک جانی سے چیئر مین کا الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نور جمال کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری نصیر احمد نے یونین چک جانی سے چیئر مین کا الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ،سابق ناظم اس سلسلہ میں رہائش گاہ پر ایک عظیم الشان اکٹھ ہو جس میں مختلف برادریوں نے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا انہوں نے اپنی باقاعدہ الیکشن مہم شروع کر دی ہے۔