ڈنگہ کی خبریں 5/11/2013
Posted on November 6, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
ڈنگہ : نور جمال کے ممتاز زمیندار چوہدری مشتاق گجر ودیگر معززین یو سی چک جانی سے چیئر مین کااعلان کریں گے
ڈنگہ ( محمد بلال احمدبٹ) نور جمال کے ممتاز زمیندار چوہدری مشتاق گجر ، چوہدری انار گجر کے بھتیجے چوہدری امتیاز گجر آف نورجمال سابق چیئر مین قومی امن کمیٹی گجرات نے اپنی برادری اور دھڑے سمیت مشاورت کے بعد یو سی چک جانی سے امیدوار برائے چیئر مین الیکشن لڑنے کا بہت جلد اعلان کریں گے، چوہدری امتیاز گجر نے کہا انشاء اللہ تعالیٰ اپنی برادری اور دھڑے سمیت مشاورت سے چیئر مین شپ کا باقاعدہ بہت جلد اعلان کریں گے اور سماجی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے اگر خدا نے موقع دیا تو اپنے بھائیوں ، بزرگوں ، دوستوں اور علاقہ مکینوں کی مہربانوں نے موقع دیاتو الیکشن ضرور لڑیں گے اور بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی میں نے یو سی چک جانی کے دیہاتوں میں اپنا سیاسی ورک جاری کر دیا ہے جس کے مثبت نتائج مل رہے ہیںاور اپنے چچا چوہدری انار گجر امریکہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیاست کے میدان میں ہلچل مچا دیں گے انہوں نے کہا کہ نورجمال ، ڈھلیان شریف ، بیکنانوالہ ، چک جانی ، کھوڑی عالم کی گجر برادری ، میاں برادران ، ڈھلیان برادری سے مشاورت جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :یو سی چک جانی سے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اپنے بھائیوں کے ساتھ صلاح مشورہ کے بعد چوہدری امتیاز گجر کو چیئر مین کا الیکشن لڑائیں گے ،چوہدری انار گجر آف نور جمال
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) امریکہ میں مقیم ممتاز زمیندار چوہدری انار گجر آف نورجمال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یو سی چک جانی سے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اپنے بھائیوں کے ساتھ صلاح مشورہ کے بعد چوہدری امتیاز گجر کو چیئر مین کا الیکشن لڑائیں گے اگر دوست احباب نے دل کھول کر ہماری حمایت کی تو وہ دن دور نہیں کہ جب کامیابی ہمارے قدم چومے گی یوسی چک جانی میں بڑے بڑے برج چیئر مین کے امیدوار ہیں ہم انشاء اللہ تعالیٰ ان کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور بہت جلد چوہدری امتیاز گجر میٹنگوں کا سلسلہ شروع کر دیں گے اور اپنے حلقہ کے لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور ڈور ٹو ڈور ملاقاتوں کا آغاز بھی کریں گے اگر یونین کونسل نورجمال بن جائے تو ہم با آسانی چیئر مین شپ حاصل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری شہذیب مناف کی شادی کی خوشی میں ڈیرہ رنیاں پر چوہدری اعجاز رنیاں نے اپنے خدمتگاروں میں لاکھوں کے تحائف دیئے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے اپنے بھتیجے چوہدری شاہ ذیب مناف کی شادی کے بندھن میں منسلک ہونے پر دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیرہ رنیاں پر اپنے خدمتگاروں میں لاکھوں روپے مالیت کے 20 سائیکل اور12 چنگ چی رکشوں کے تحائف خدمتگاروں میں پیش کیے ۔ خدمتگاروں میں تحائف تقسیم کرنے کی تقریب سے چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا خدا تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے اور خدا تعالیٰ نے مجھے ایک بہت بڑے امتحان میں سرخرو کیا کہ آج حلقہ کے عوام کی دعائوں اور خدا تعالیٰ کی خاص مہربانی سے میرے بھتیجے کی دعوت ولیمہ بخیر و خوبی انجام پائی کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں بنا اور حلقہ کے عوام نے بھی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا اس کامیابی پر رنیاں برادران اپنے خدمتگاروں میں ان کو روزگار فراہم کرنے پر انہیں چنگ چی رکشے اور سائیکل تحفے میں دیئے ہیں ہم حلقہ کے عوام کے خادم ہیں اور حقیقی معنوں میں حلقہ کے عوام کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے ہر دکھ درد میں رنیاں برادران حلقہ کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ پنجاب بھر سے سیاسی ، سماجی ، مذہبی حلقوں کے 13 ہزار افراد نے شرکت کی لوگوں نے ہمارے حوصلے بڑھائے ۔ ہمارے لئے باعث فخر ہے جب کہ ڈنگہ سے تعلق رکھنے والے ملک سلیم ٹینٹ والوں نے دن رات محنت کی میں ان کی محنت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک لاکھ روپیہ انعام نقد اور روایتی پگ پہنائی ہے میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری اعجاز رنیاں،چوہدری انار رنیاں کا مساوات برادری خدمت گزاروں میں پرتکلف ظہرانہ
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) عوامی خدمتگار اور ہر دلعزیز چوہدری اعجاز احمد اور چوہدری اخلاق احمد رنیاں اور چوہدری انار احمد نے اپنے بھتیجے کی شادی اور 12 ہزار افراد کی ولیمہ کی کامیاب تقریب کی خوشی میں اپنے گائوں رنیاں میں مساوات برادری کی خدمتگاروں کے اعزاز میں ایک پر تکلف ظہرانہ دیا جس میں خدمتگاروں کو نقد کیش اور 12 چنگ چی رکشے 20 سائیکلیں دیں اور رنیاں ، ڈھل ، ٹوپہ آدم اور گرد و نواح کے خدمتگاروں کے لئے نقد انعامات اور درباروں کے لئے اپنے بھائی چوہدر ی عبدالمناف مرحرم کے ایصال ثواب کے لئے نذرانے دیئے اس موقع پر پیر سید غالب حسین شاہ نے خصوصی دعا مانگی۔ اس پروقار عشائیہ کی تقریب میں چوہدری دلاور خاں گھکھڑ آف انگلینڈ ، چوہدری عابد انور ٹوپہ ، چوہدری رخسار ٹوپہ ، چوہدری امجد ناظر ، چوہدری تیمور مہر ، چوہدری مظہر اقبال ببانیاں ، چوہدری نوازش رنیاں ، چوہدری عادل مناف ، چوہدری کاشی گجر ،
چوہدری نادر ٹوپہ ، چوہدری خادم حسین ، قاضی عبدالحفیظ ، ملک سلیم سمیت سینکڑوں افراد شریک تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :اسماعیلہ شریف کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری لیاقت علی شیر نے اپنی یونین کونسل سے چیئر مین کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) اسماعیلہ شریف کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری لیاقت علی شیر نے اپنی یونین کونسل سے چیئر مین کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا،اس موقع پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقہ سے الیکشن لڑیں گے ہمارا مشن عوام کی فلاح و بہبود ہے اور علاقائی مسائل کا حل ہے ہم نے اپنی یونین یونین کونسل کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے،ہم پہلے بھی حلقہ کے عوام کی خدمت میں پیش پیش تھے اور الیکشن کے بعد بھی انشاء اللہ علاقے کے غریب عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،انشاء اللہ الیکشن میں واضع برتری حاصل کر کے حلقہ کے عوام کو ریلیف دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: علاقہ کے لوگوں کے پر زور مطالبہ پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں ،چوہدری ساجد محمود
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے کونسلر چوہدری ساجد محمو نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے لوگوں کے پر زور مطالبہ پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اور کافی برادریوں ے اپنی مکمل حمایت کایقین دلایا ہے،اور میری الیکشن مہم چلا رہے ہیں میں کامیاب ہوکر علاقہ کے کے لوگوں کی توقعات پر پورا اتروں گا،انہوں نے کہا کہ میرا مشن علاقہ کے لوگوں کی بے لوث خدمت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہنا ہے،علاقہ کے لوگ ہی میرا سرمایہ اور میری طاقت ہیں میں تمام دوستوں ساتھیوں اور برادریوں کا مشکور ہوں جو میری کامیابی کے لئے دعا گو ہیں انشاء اللہ کامیاب ہو کر دوستوں ساتھیوں کے اعتماد پر پورا اتروں گا،اور حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کی مرمت کا کام شروع
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کی مرمت کا کام شروع،تفصیلات کے مطابق محرل الحرام کی آمد پر ڈنگہ شہر میں عزاداری جلوسوں کی گزرگاہوں محلہ یتیم شاہ،محلہ درزیاں،شاہ تکمیل ،محلہ کشمیریاں میں سڑک پر سوئی گیس کی وجہ سے گڑھے بنے ہوئے تھے ان پرمرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ضلع گجرات کی تمام پولیس نفری کی تنخواہ کمپیوٹرائزڈ ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ضلع گجرات کی تمام پولیس نفری کی تنخواہ کمپیوٹرائزڈ ہو گی،پولیس لائن میں لائنیں لگا کر تنخواہ دینے کا پرانا رواج ختم ہوگیا،پنجاب بھر میں ضلع گجرات تنخواہیں کمپیوٹرائزڈ کرنے میں بازی لے گیا،آئی جی پنجاب اور آر پی او گوجرانوالہ،،ڈی پی او اور پے آفیسرز کو شاباش،تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ضلع گجرات نے تنخواہوں کو کمپوٹرائزڈ کرنے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی،گجرات پولیس کے تمام افسران،ایس ایچ اوزسمیت تھانیداروں،حوالداروں اور سپاہیوں کی تنخواہ کمپیوٹرائزڈ ہو گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ممتاز سماجی و سیاسی راہنما چوہدری فیصل گجرنے وارڈ نمبر4سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کااعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی و سیاسی راہنما چوہدری فیصل گجرنے وارڈ نمبر4سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کااعلان کر دیا،دوست واحباب اور وارڈ کی مشاورت اور تعاون سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں کامیاب ہو کر انشاء اللہ عوام کی خدمت ایمانداری اور دیانتداری سے کریں گے اور حلقہ کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :نوجوان محمداکرم عرف شیوا نے وارڈنمبر12سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نوجوان محمداکرم عرف شیوا نے وارڈنمبر12سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا،گذشتہ روز وارڈکی اہم سماجی و سیاسی شخصیات نے ان کی حمایت کا اعلان کیا جس میں سابق کونسلر منور حسین مہر،مرزا شیر جرال،مرزا شہپال جرال،مرزابسام جرال،محمد سرور آڑھتی،شبیر ملتانی،بابو ملتانی،لیاقت قصاب سبزی والا،محمد اختر صابری،محمد اسلم عرف منا،محمد سلیم،ذوالفقار علی بھٹو،محمد اکرم،محمدرفیق،منشی اشرف،محمدعنایت،محمد عامر فتح محمد شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سابق ناظم امرہ کلاں چوہدری امتیاز احمد ایڈووکیٹ عنقریب امریکہ سے وطن واپس آرہے
ڈنگہ(محمد بلال حمد بٹ)سابق ناظم امرہ کلاں چوہدری امتیاز احمد ایڈووکیٹ عنقریب امریکہ سے وطن واپس آرہے ہیں مدثر اقبال پیپسی والے انہیں موٹر سائیکل کے جلوس کے ساتھ امرہ کلاں لے جایا جائے گا اور ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کے موقع پر دینی تعلیم حاصل کر کے فارغ ہونے والے طالب علموں کے پانچ سو کے قریب اجتماعی نکاح
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کے موقع پر دینی تعلیم حاصل کر کے فارغ ہونے والے طالب علموں کے پانچ سو کے قریب اجتماعی نکاح اور ازدواجی زندگی کے بندھن میں بندھنے کے موقع پر81سالہ بزرگ حاجی عبدالوہاب،مولانا محمد زبیر نے نکاح پڑھے اس موقع پر مولانا معاذ ،مولاناحاجی طارق محمد، طارق جمیل،مولانا سعد لاٹ،مولانا احسان،مولانا احمد لارڈ،مولانا عظمت جی،مولانا محمد یونس اور حافظ محمد زبیر و دیگر علماء اکرام بھی موجود تھے ،بعد ازاں شادی کے جوڑوں کے لیے ان کی ازدواجی زندگی میں پرمسرت اتفاق اور خوشیوں کے علاوہ دین کے مطابق زندگی بسر کرنے کی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں ایسے افرادکا انتخاب کریں جو عوام کی فلاح و بہبود میں دلچسپی رکھتا ہو،شاہ زیب اصغر قریشی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بیوٹی پان شاپ ڈنگہ کے ایم ڈی شاہ زیب اصغرقریشی نے کہا ہے کہ آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں ایسے افرادکا انتخاب کریں جو عوام کی فلاح و بہبود میں دلچسپی رکھتا ہو ایماندار مخلص دیانتدار اور عوام کے دکھ درد میں شریک ہو اپنے فنڈز کو عوام کی امانت سمجھ کر خرچ کرے اور جسے عوام کا حقیقی درد ہو وہ ہی بہتر طور پر اس قابل ہے کہ وہ آپ کے حلقہ اور وارڈ کے عوام کی خدمت بہتر طور کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15نومبرکو منعقد ہو گی
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15نومبرکو منعقد ہو گی اس قرعہ اندازی پر پہلا انعام30لاکھ روپے کا ،دوسرے انعام میں دس لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 18500روپے مالیت فی کس کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محرم سیکورٹی ،ڈی پی او گجرات علی ناصر رضوی کی ایک ہفتہ میں75میٹنگز، 144گھنٹے مسلسل کام کیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محرم سیکورٹی ،ڈی پی او گجرات علی ناصر رضوی نے ایک ہفتہ میں75میٹنگز،ضلع کی گلیوں،محلوںچوکوں،سڑکوں کا دورہ،مسلسل 144گھنٹے کام کیا،حساس مقامات پر150سی سی ٹی وی کیمرے لگ گئے ،ضلع بھر میں 500بیریئرز بنائے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید ناصر رضوی نے گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ضلع بھر میں علماء کرام،تاجروں،صحافیوں،امن کمیٹیوں،مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران اور شہریوں کے ساتھ75میٹنگز کی ہیں۔ڈی پی او علی ناصر رضوی نے ایک ہفتہ کے دوران ضلع کے22تھانوں کی حدود میں محرم روٹس کا معائنہ کیا ہے،ڈی پی او علی ناصر رضوی نے مسلسل 144گھنٹے کام کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :مولانا قاضی کفایت اللہ کی ڈی پی او گجرات سے ملاقات
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)خطیب جامع مسجد اقصیٰ ڈنگہ،ممتاز عالم دین مولانا قاضی کفایت اللہ نے گذشتہ روز ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی سے ملاقات کی اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،انہوں نے کہا کہ تمام مسالک محرم الحرام کے موقع پر اتحاد المسلمین کو فروغ دیں اور قیام امن کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ مفتی زبیر الحسن کی اجتماعی دعا سے اختتام پذیر ہو گیا،دس لاکھ سے زائد افراد کی شرکت
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ مفتی زبیر الحسن کی اجتماعی دعا سے اختتام پذیر ہو گیا،اجتماعی دعا صبح9:50 بجے شروع ہوئی اور 10.10پر اختتام پذیر ہوئی بیس منٹ پر محیط اجتماعی دعا میں گردونواح اور رائیونڈ کے مقامی ہزاروں افراد سمیت لاکھوں فرزندان اسلام نے اللہ کے حضور گڑ گڑا کر کرامت مسلمہ پررحمتوں کے نزول کیلئے دعا کی اس موقع پر پنڈال میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،انڈیا سے ا؟ئے مولانا زبیر الحسن امت مسلمہ کی حالت زار پر اللہ تعالیٰ سے راہ ہدایت عطا فرمانے کی دعائیں کرتے ہوئے خود بھی روتے رہے جبکہ پنڈال سے لاکھوں افراد کی سسکیوں بھری آمین کی صدائوں سے عجب سماں قائم تھا اور ایسے محسوس ہو رہا تھا کہ اخلاص کے ساتھ کی گئیں دعائیں اللہ تعالیٰ نے قبول فرما لیں ہیں،اجتماعی دعا سے قبل تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کا روح پرورخطاب ہوا جس میں انہوں نے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی پستی اور ذلت کی وجہ اللہ کے دیئے دین محمدیۖ کے عظیم مشن کو اپنانے سے ہی مسلم امہ دنیا اور آخرت کی کامیابیاں سمیٹے گی انہوں نے موجودہ بین الاقوامی حالات پر تمام مسلمان حکومتوں کوذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امت
مسلمہ کے درمیان یہود و ہنود کی سازشوں سے پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کروانے اور آپس میں اخوت ،محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،انہوں نے کہا کہ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جو امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی تلقین کرتا ہے،اسلام میں غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ بھی شامل ہے،اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو متحد رہنے کی تلقین کرتے ہوئے فرقوں میں بٹ جانے سے منع فرمایا ہے مگر بدنصیبی سے مسلم امہ مختلف طبقوں میں تقسیم ہو گئی ہے اور ایسے اعمال بااختیار کر چکی ہے جن کی اسلام میں اجازت نہیں ہے جسکی وجہ سے یہ سوال کا شکار ہو کر ذلت و گمراہی کے گہرے گڑھے میں گر گئی ہے،انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ دوبارہ اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرنا چاہتی ہے تو اپنی زندگیوں کو اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم حضرت محمدۖ کے طریقوں کے مطابق ڈھال لیں اور دین کی دعوت کا پیغام ساری کائنات میں پہنچانے کیلئے کمر بستہ ہو جائیں اجتماعی دعا میں کسی اہم سیاسی اور مذہبی شخصیت کی آمد نہیںہوئی لاکھوں افراد پر مشتمل اجتماع میں کسی ناخوشگوار واقع کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی اور اجتماع پر امن طور پر منعقد ہو کر اختتام پذیر ہوا،رائے ونڈ سے تفصیلات کے مطابق اجتماعی دعا میں لگ بھگ دس لاکھ افراد شریک ہوئے،گردونواح سے بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ شامل تھے،سندر روڈ پر پوری سڑک پر لوگ بیٹھے دعا مانگ رہے تھے اجتماع کے دوران کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا آخری روز تبلیغی مرکز روڈکو حساس قرار دے کر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا،تبلیغی جماعت کے ڈنڈا بردار ٹریفک اور ضلعی پولیس کی مدد کرتے رہے،علاوہ ازیں رائیونڈ میں ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ سات نومبر بروز جمعرات شروع ہو گا اور اجتماعی دعا دس بجے بروز اتوار ہو گی،دوسرے مرحلے مین لوگ کراچی ،حیدر آباد اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لوگ شریک ہونگے اس مقصد کیلئے آج سے انتظامات شروع کر دیئے جائیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com