ڈنگہ :یونین کونسل جانی چک میں چوہدری عمران اکرم کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے دوست احباب اور برادری کے سرکردہ افراد نے سر جوڑ لئے
Posted on October 9, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
ڈنگہ : یونین کونسل جانی چک میں عمران اکرم کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے دوست احباب اور برادری کے سرکردہ افراد نے سر جوڑ لئے ہیں کہ اس بار بلدیاتی الیکشن میں چوہدری عمران اکرم اور سابق ناظم چوہدری خالد محمود کسی ایک کو باہمی مشاورت سے الیکشن لڑانے کیلئے سرگرم، کیونکہ سابق چیئر مین جانی چک چوہدری محمد اکرم کے عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے چوہدری خالد حسین ناظم کی سیٹ پر الیکشن جیت گئے تھے لیکن اس بار برادری اور دوست احباب نے فیصلہ کیا ہے۔
چوہدری عمران اکرم کو یا چوہدری خالد حسین کو الیکشن کے میدان میں اتارا جائے کا فیصلہ جلد متوقع ہے یاد رہے کہ چوہدری عمران اکرم سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر پنجاب چوہدری جعفر اقبال اور سابق چیئر مین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف اور چوہدری شفقت محمود ایم این اے مرکزی راہنما پی ٹی آئی کے کے کزن اور مسلم لیگ ن ہالینڈ کے صدر معروف زمیندار چوہدری وحید اکرم کے چھوٹے بھائی ہیں اور سیاسی حلقوں میں کافی اثرو رسوخ رکھتے ہیں۔