لاشوں کی تدفین تک دھرنا ختم نہیں کرنا چاہیئے تھا ،الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی(جیوڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بعض شیعہ اکابر ین نے سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کے مطالبات پورے نہ ہونے کے باوجود یکطرفہ طور پر احتجاجی دھرنے کے خاتمہ کا اعلان کر کے شہیدوں کے سوگواروں کو شدید مایوس کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عناصر ان شہیدوں کی لاشوں پر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ اکیلے رہ جانے والے حسین بھی کربلا میں شہیدوں کی لاشیں چھوڑ کر نہیں بھاگے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لاشوں کی تدفین تک دھرنا ختم نہیں کرنا چاہے تھا۔مسلح افواج اور خفیہ اداروں کے سربراہان بتائیں کہ معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کب کھیلی جاتی رہے گی۔