واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر آفریدی کی گرفتاری اور قید سے متعلق امریکی خدشات سے پاکستان کو آگاہ کر چکے، دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان اور امریکا کے مشترکا دشمن کیخلاف ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسامہ تک انٹیلی جنس اطلاعات کے ذریعے رسائی حاصل کی، پاکستان کے ساتھ امریکا کے مضبوط تعلقات ہیں، اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔