ڈاکٹر آفیہ موومنٹ کے زیراہتمام تقریب برائے تقسیم انعامات

Prize Distribution Ceremony

Prize Distribution Ceremony

کراچی (میر افسر امان سے) گزشتہ جمعہ 16 مئی 2014ء کو ڈاکٹر آفیہ مومنٹ کے زیر اہتمام ایک تقریب برائے تقسیم انعامات مقابلہ مضمون نویسی و نظم نویسی زیر صدارت جناب (ریٹائرڈ) جسٹس وجیہہ ا لدین صاحب، فارارن کلب کراچی میں منعقد ہوئی اس تقریب میں ڈاکٹر عافیہ مومنٹ کی چیئرمین ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ٨٦ سالہ قوم کی بیٹی کی ڈاکٹر آفیہ صدیقی کی تعلیم ،خاندانی پس منظر اور اسلام کی خدمت کے متعلق تقریر کی۔ قوم کے مجرم ڈکٹیٹر مشرف کے ہاتھوں امریکا کو فروخت کی دکھ بھری داستان سن کر اس تقریب میں شریک لوگوں کے بے ساختہ آنسو بہہ نکلے۔

اس تقریب میں عافیہ مومنٹ کے جنرل سیکرٹری جناب الطاف شکور، ہیومن رائٹس کے انتخاب عالم سوری، کالم نگار، دانشور، اخبارات کے نمائیدے، مضمون و نظم نویسی میں اول،دوم،اور سوم آنے والے حضرات وخواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظفر اعجاز چیف ایڈیٹر ماہنامہ بساط اور جسارت کے مستقل مضمون نگار نے اسٹیج سیکٹری کے فرائض ادا کئے۔ راقم کو بھی اس تقریب میں شرکت کی دعوت تھی جس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی صاحبہ نے ٹرافی اور سر ٹیفیکیٹ سے نوازا۔