لاہور (اقبال کھوکھر) معروف دانشور و مذہبی رہنماء ڈاکٹر حزقی ایل سروش کی پہلی برسی 8 اکتوبر 2016ء کو ایف جی اے چرچ سلطان پارک کینٹ لاہور میں ہوگی۔
چرچ کے اہم رکن سہیل ہابل کے مطابق اس حوالے سے دعائیہ تقریب کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔دعائیہ سروس میں دنیابھر سے سیاسی،سماجی ومذہبی شخصیات واداروں کے اراکین شرکت فرمائیں گے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر حزقی ایل سروش گزشہ سال ایک کنونشن سے واعظ کرنے کے بعد فیصل آباد سے لاہور آتے ہوئے پنڈی بھٹیاں کے قریب روڈ حادثے میں وفات پاگئے تھے۔
یہ امر بھی واضح رہے کہ ان کی وفات کو حادثہ کی بجائے قتل بھی قرار دیا جاتا رہا۔